Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

      کتاب کی بات

      ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد…

      جنوری 23, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو –…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      اردو کا پہلا عوامی اور ترقی پسند شاعر…

      نومبر 2, 2022

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جہاں خوشبو ہی خوشبو تھی: ایک فکشن –…

      اکتوبر 5, 2022

      متفرقات

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

      کتاب کی بات

      ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد…

      جنوری 23, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو –…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      اردو کا پہلا عوامی اور ترقی پسند شاعر…

      نومبر 2, 2022

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جہاں خوشبو ہی خوشبو تھی: ایک فکشن –…

      اکتوبر 5, 2022

      متفرقات

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
فکر و عملنصابی مواد

سرسیداحمدخان:تعلیمی افکارکی معنویت- نایاب حسن

by adbimiras اکتوبر 17, 2020
by adbimiras اکتوبر 17, 2020 1 comment
انیسویں صدی فی الجملہ ہندوستانی مسلمانوں کے زوال کی صدی تھی،اس دوران ہمہ گیر سطح پر ایسے انقلابات رونماہوئے ،جنھوں نے مسلمانوں کومن حیث المجموع ایک حاشیہ نشیں قوم بنادیا،ان کی سیاسی سطوت جاتی رہی،فکری ڈھانچے پر ضرب پڑی،علمی مراکزاستعماری طوفان کی لہروں میں تہہ و بالا ہوگئے، معاشرتی طورپرمسلمانوں کے پاس ماضی کی یادگاروں کے علاوہ کچھ نہیں بچا؛یہ سب ہوا،مگراس صدی کی ایک اورخاص بات یہ رہی کہ ہندوستانی مسلمانوں میں فکری و علمی انقلاب اور نشأتِ ثانیہ کی بنیاد بھی بہت جلد پڑگئی،حالات دگرگوں تھے،حادثات قدم قدم پر نئی نئی صورتوں میں پیش آرہے تھے، انگریز جوکبھی تجارت و کاروبارکے مقصدسے یہاں واردہوئے تھے،اب وہ اس ملک کی رنگارنگ طاقت بن چکے تھے اوریہاں کے اصل شہری ان کے رحم و کرم پر تھے،سیاسی طورپروہ ہندوستان کوغصب کرچکے تھے اوراب ان کاارادہ تھاکہ ہندوستانیوں کے علمی مآثرومنابع کوبھی مکمل طورپرناکارہ بنادیا جائے؛ تاکہ اس ملک میں ان کی حکومت اوریہاں کے باشندوں کواپنے زیردست رکھنے کاعرصہ درازسے درازتر ہوتاچلاجائے،مگرایساہونہیں پایا۔
کیوں کہ انہی دنوں میں دینی ومذہبی محاذپردیوبند(1866ء)کی نموداوراس کے نوسال بعد(1875ء)علی گڑھ کاظہوربطورخاص ہندوستانی مسلمانوں کی حیاتِ نوکی علامت کے طورپرسامنے آئے۔اس سے قطعِ نظرکرتے ہوئے کہ بعض وجوہ سے ان دونوں عظیم تعلیمی اداروں کے مابین خلیج حائل ہوگئی اورکئی بار کوشش کے باوجوددونوں اداروں میں وہ قرب قائم نہیں ہوسکا،جس کوہم آہنگی کانام دیاجاسکے،دونوں عظیم تراداروں نے اپنے اپنے شعبہ ہاے کارمیں نمایاں خدمات انجام دیے اوران کاسلسلہ تاہنوزپوری خصوصیت وقوت کے ساتھ جاری و ساری ہے۔اِس وقت ہمارے زیرِ تحریرعلی گڑھ تحریک کے بانی سرسیداحمد خان اورہندوستانی مسلمانوں میں تعلیمی روح پھونکنے کے حوالے سے ان کی قابلِ قدرکوششوں کاذکرہے۔
سرسیداحمد خان کے بہت سے مذہبی وفکری رجحانات اورافکار سے اختلاف کے باوجوداس حقیقت کااعتراف ان کے مداح و ناقدین ہر کسی کوہے کہ انھوں نے حالات کے پیشِ نظرمسلمانوں کی تعلیم کاجوخاکہ بنایاتھا،وہ ضروری تھااوروہ چاہتے تھے کہ ہندی مسلمانوں کی نسلِ آیندگاں علم و تہذیب، فکروتدقیق اور کمالات و فضائل کے میدان میں دنیاکی دوسری قوموں سے پیچھے نہ رہے،ہندوستانی مسلمانوں کی نشأتِ ثانیہ کے حوالے سے سرسیدکانظریہ بالکل واضح،شفاف اور اُجلاتھا،اس میں کسی شک و شبہے کی گنجایش نہیں ہے؛یہی وجہ ہے کہ تحریکِ علی گڑھ کے بال و پرنکلنے کے بعدہی اس پر نقدواشکال کاسلسلہ شروع ہوگیاتھا،مگرانھوں نے اپنے مشن کوجاری رکھا،انھوں نے اپنے علم و نظرکے ذریعے سے مسلمانوں کویقین دلانے کی کوشش کی کہ قوموں کامستقبل جن علوم سے وابستہ ہے،ان سے دامن کش رہ کرمسلمان آگے نہیں بڑھ سکتے،احوال بدل رہے ہیں،تہذیبوں کے سانچے اور قومی شناخت کے ڈھانچے بدل رہے ہیں،وہ یہ دیکھ رہے تھے کہ مسلمانوں کاغالب طبقہ انگریزی زبان اورانگریزی علوم سے وحشت زدہ ہوکرشدت سے اس سے کنارہ کش ہورہاہے،جبکہ ملک کااکثریتی طبقہ موقع سے فائدہ اٹھاکرتمام تراعلیٰ علمی و عملی شعبوں میں برتری وسرخ روئی حاصل کرتاجارہاہے،ان کی نگاہوں کے سامنے تھاکہ سیاسی طورپرتومسلمان پستی کے شکارہیں ہی؛لیکن اگر ان کے اندربروقت علمی شعورکوبیدارنہ کیاگیا،توآنے والی کئی صدیوں تک شایدانھیں اٹھنے کاموقع نہ ملے،سووہ حالات کی سنگینی کے باوجودچنداحباب وہم مشرب افراد کے ساتھ کام میں جٹ گئے،1859ء میں مرادآبادمیں ایک مدرسہ قائم کیا،جہاں دینی علوم کے ساتھ انگریزی کی بھی تعلیم دی جاتی تھی،1863ء میں غازی پورمیں ایک سائنٹیفک سوسائٹی قائم کی گئی،جس کامقصدانگریزی علوم کواردواور فارسی میں منتقل کرناتھا؛تاکہ ہندوستانیوں کوبھی نئے علوم سے آشنائی ہواوروہ بھی علمی شعبوں میں رونماہونے والے تازہ انقلابات سے باخبر ہوسکیں،1866ء میں اسی ادارے سے ایک اخبار جاری کیا،جواردووانگریزی دونوں زبانوں میں شائع ہوتاتھااوراس کامقصد برطانوی حکومت کوہندوستانی مسلمانوں کے جذبات واحساسات اوران کے مسائل و ضروریات سے مطلع کرناتھا،1869ء میں سرسیدنے اپنے بیٹے کے ہمراہ انگلینڈ کاسفرکیااوراس دوران کیمبریج وآکسفورڈیونیورسٹیوں کے طریقہ ہاے تعلیم،مضامینِ تعلیم اور نظامِ تعلیم کوقریب سے دیکھااورپھر واپس آکرانھوں نے باقاعدہ اے ایم یوکے لیے جدوجہد کرناشروع کی،1875ء میں سرسیدکوابتدائی کامیابی ملی اورایک اسکول قائم ہوا،جسے دوسال بعدکالج کا درجہ دے دیاگیااورپھر1920ء میں اسے یونیورسٹی کا درجہ حاصل ہوگیا۔
علی گڑھ تحریک یا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے برصغیر کے مسلمانوں کی علمی و اجتماعی زندگی پر کیااثرڈالا،اس کااندازہ لگانابہت مشکل نہیں ہے؛کیوں کہ گزشتہ ڈیڑھ صدیوں میں مسلم حلقے سے نکلنے والے بہت سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد ،بیشترسیاسی رہنما،اعلیٰ درجے کے مفکرین کا رشتہ راست طورپر یابالواسطہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے رہاہے،سرسیداحمد خان کواس اعتبار سے ایک بابصیرت اور دوربیں انسان تسلیم کیاجاناچاہیے کہ انھوں نے حالات کے رخ کووقت رہتے بھانپ لیااور بھانپاہی نہیں؛بلکہ اپنی قوم کواس سے باخبر بھی کیااوراس پر مستزاداُن حالات کا مقابلہ کرنے کے وسائل بھی مہیا کردیے۔اُس وقت جن لوگوں نے ان کی تحریک سے اختلاف کیاتھا،آج ان کے نسلی و فکری وارثین بھی یہ تسلیم کرنے پر مجبورہیں کہ مسلمانوں کوعصری علوم کے نام پرنئے علمی آفاق تک رسائی سے دوررکھناقابلِ تعریف عمل نہیں تھااوراس کی وجہ سے فی الجملہ مسلمانوں کوہی نقصان ہوا،مذہب و فکرکے بہت سے پہلووں پر سرسیدکی آراقابلِ ردہیں؛لیکن تعلیم کے سلسلے میں ان کاجوشعور تھااوردنیادیکھنے کے بعداُنھوں نے تعلیم کی اشاعت و ترویج کاجوخاکہ مرتب کیاتھا،اس سے ہر باشعور انسان کو حالیہ ڈیڑھ سوسالہ ہندوستانی تاریخ کوسامنے رکھتے ہوئے کم ازکم اب توموافقت کرناہی پڑے گا۔خود وہ لوگ ،جوعلی گڑھ تحریک یاسرسیدکے ابتداء اً مخالف و نقادتھے،انھوں نے بھی جب صورتِ حال کے درون تک دیکھا،تووہ بھی اس کی اہمیت و ضرورت کے قائل ہوگئے اورسرسیدکی جدوجہد کوسراہے بغیر نہ رہے۔لسان العصراکبرالہ آبادی علی گڑھ تحریک کے بہت بڑے نقادرہے،مختلف پہلووں سے انھوں نے اس تحریک کی چٹکی لی،اس کے نظامِ تعلیم پر طنز کیا،نصاب اور واضعینِ نصاب کوآڑے ہاتھوں لیااور اپنے مخصوص لب و لہجے میں ایک سے بڑھ ایک کاٹ داراشعارکہے،ان کی ایک رباعی بہت مشہوراور زبان زدِخاص و عام ہے،جس میں انھوں نے دیوبند،ندوہ اور علی گڑھ کانہایت مختصر الفاظ میں تقابل پیش کیاہے:
ہے دلِ روشن مثالِ دیوبند
اور ندوہ ہے زبانِ ہوش مند
علی گڑھ کی بھی تم اک مثال لو
بس مہذب پیٹ اِک اس کوکہو
اس میں کلام نہیں کہ دیوبندکاکارنامہ ہندوستان میں اسلام اور مسلمانوں کے تشخص کے تحفظ و نگہبانی کے حوالے سے نمایاں ترین ہے اوراپنی تاسیس سے لے کر تاایں دم اس نے دینی علوم کی ترویج اوراس کے مختلف شعبوں کوفروغ دینے میں اہم ترین رول ادا کیاہے،اسی طرح ندوہ بھی اپنے مقاصدِ تاسیس کی تکمیل کی طرف رواں دواں ہے،البتہ علی گڑھ کے بارے میں اکبرالہ آبادی کاخیال وہی خیال تھا،جس کا اظہار علماے ہندیااور بہت سے لوگ کرتے تھے اورظاہراً لگتابھی یہی تھا؛لیکن انہی اکبرالہ آبادی کوبہت جلد محسوس ہواکہ سرسیدنے بھی جوکام کیا،اس میں مسلمانوں کی خیر خواہی ہی پوشیدہ تھی اورپھرانھیں کہناپڑاکہ:
ہماری باتیں ہی باتیں ہیں،سیدکام کرتاتھا
نہ بھولوفرق جوہے کہنے والے کرنے والے میں
کہے جوچاہے کوئی،میں تویہ کہتاہوں اے اکبر!
خدابخشے ،بہت سی خوبیاں تھیں مرنے والے میں
مسلمانوں کی تعلیم کے حوالے سے سرسیدکے افکارنے علامہ اقبال کوبھی حددرجہ متاثرکیا،ان کی نظم’’سیدکی لوحِ تربت‘‘کے اشعاراُن فیضانات کاشاہ کارہیں،جواقبال کوسرسیدسے حاصل ہوئے:
مدعا تیرااگر دنیا میں ہے تعلیمِ دیں
ترکِ دنیا قوم کو اپنی نہ سکھلانا کہیں
وا نہ کرنا فرقہ بندی کے لیے اپنی زباں
چھپ کے ہے بیٹھا ہوا ہنگامۂ محشر یہاں
وصل کے اسباب پیدا ہوں تری تحریر سے
دیکھ! کوئی دل نہ دکھ جائے تری تقریر سے
تو اگرکوئی مدبر ہے، تو سن میری صدا!
ہے دلیری دستِ اربابِ سیاست کا عصا
عرضِ مطلب سے جھجک جانا نہیں زیبا تجھے
نیک ہے نیت اگر تیری تو کیا پروا تجھے
بندۂ مومن کا دل بیم و ریا سے پاک ہے
قوتِ فرماں روا کے سامنے بے باک ہے
ادبی میراثسرسید احمد خان
1 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
یوم سر سید اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سو سال- ڈاکٹر سیّد احمد قادری
اگلی پوسٹ
انتظار حسین اور افسانے کی تنقید- ڈاکٹر نوشاد منظر

یہ بھی پڑھیں

حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –...

جنوری 20, 2025

کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

اکتوبر 8, 2024

حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی...

اکتوبر 7, 2024

نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام...

جولائی 23, 2024

مفتی عزیز الرحمن شاہدؔ چمپارنیؒ (یادوں کے چراغ)...

مئی 30, 2024

توقیتِ  علامہ محمد اقبال – پروفیسر محسن خالد...

مئی 29, 2024

تو نے اے خیر البشرؐ انساں کو انساں...

ستمبر 26, 2023

عبدالحلیم شررکے ناول: "فردوسِ بریں” کا تجزیاتی مطالعہ...

مارچ 11, 2022

اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین...

فروری 22, 2022

ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ...

فروری 22, 2022

1 comment

جامعہ اور مطالعۂ اقبال - ڈاکٹر معیدالرحمن - Adbi Miras اکتوبر 28, 2020 - 8:11 شام

[…] فکر و عمل […]

Reply

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (182)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (117)
  • تخلیقی ادب (592)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (200)
    • انشائیہ (18)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (127)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,037)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (531)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (217)
      • غزل شناسی (203)
      • مثنوی کی تفہیم (7)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (401)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (213)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (473)
  • گوشہ خواتین و اطفال (97)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,124)
    • ادب کا مستقبل (112)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (32)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (894)
    • خصوصی مضامین (125)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (66)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں