Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
سماجی اور سیاسی مضامین

وبائی اَموات کے بعد کی دُنیا: نیند کیوں رات بھر نہیں آتی – ڈاکٹر صفدر امام قادری

by adbimiras جون 6, 2021
by adbimiras جون 6, 2021 0 comment

کوروناکی ماری ہوئی دُنیا اور بالخصوص ہندستان کی سماجی اور خاندانی زندگی آنے والے وقت میں شاید اِتنی بدل جائے کہ کسی کو یقین ہی نہ آئے۔

چیٖن کے دَور سے اگر سلسلہ جوڑیں توکورونا کے ڈیڑھ برس پورے ہو گئے۔ہندستان دوسری لہر میں مَر کھَپ کر نئے سِرے سے کھڑا ہونے کی کوشش میں ہے۔ بعض ممالک تیسری اور چوتھی لہر کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ خود ماہرین ہندستان میں بھی چند مہینوں کے بعد تیسری لہر کی پیشیٖن گوئی کر رہے ہیں۔ جس کے حساب سے جولائی اگست کے بعد نئے سِرے سے یہ سلسلہ قایم ہوگا۔ پوری دُنیا کی سطح پر جو سرکاری اعداد و شمار پیش کیے جا رہے ہیں، اس کے حساب سے چھتّیس لاکھ سے زیادہ افراد  اس وبا کی کی نذ رہوئے۔ امریکا سے لے کر ہندستان تک  ہر جگہ حکومت پر مہلوٗکین کی تعداد کو کم کر کے بتانے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ مختلف انداز کے سروے اِس بات کی وضاحت کررہے ہیں کہ حقیقی تعداد کم از کم سرکاری اعداد و شمار کی پانچ گُنی ہوگی۔ہر گھر اور ہر گلی محلّے میں جو موتیں ہوئیں،بھلے حکومت اُنھیں بہ وجوہ گِننے سے پرہیز کرے مگرگھر والے اور محلّے شہر والے انھیں گِنیں گے ہی۔اِ س اعتبار سے اِس ڈیڑھ برس میں ڈیڑھ سے دو کروڑ آبادی روٗے زمین سے ختم ہو چکی ہے۔ آنے والی لہروں میں نہ جانے اور کتنے کروڑ لوگ اِس وبا کی بھینٹ چڑھیں گے۔

گذشتہ ڈیڑھ برس میں بار بار لاک ڈاؤن اور گھروں میں قید ہونے کی مجبوریوں میں انسانی زندگی بالکل بدل سی گئی ہے۔وبا کو روکنے کے لیے عوامی تقریبات، شادیات اور تجہیزو تکفین میں بھی محدود تعداد میں لوگوں کی شمولیت کی اجازت ہے۔ جو لوگ مختلف اَمراض میں پہلے سے مُبتلا ہیں، اُنھیں تو بے حد قریبی لوگوں کی موت پر بھی پُرسہ دینے کے لیے اُن کے گھر والوں نے کہیں باہر جانے نہیں دیا۔ اس دوران جب کِسی کی موت ہوئی اور فون سے ہی تعزیت کے لیے آپ نے چند الفاظ پیش کیے تواکثر صاحبِ خانہ نے ہی معذرت کی کہ آپ جنازے میں یا تدفیٖن میں شامل ہونے کی زحمت نہ کریں کیوں کہ حکومت نے صرف گھر والوں اور صرف بیس افراد کو اِس کی اجازت دی ہے۔المیہ یہ ہے کہ آپ کے پڑوس میں کسی کی موت ہوئی مگر نہ وہاں آپ جاسکے اور نہ جنازہ اور تدفیٖن میں شامل ہو سکے۔بہت ساری جگہوں پر اور کچھ دوسرے مُلکوں میں تو اسپتال سے سیدھے قبرستان یا شمشان بند لاشیں آخری رُسومات کے لیے بھیج دی گئیں۔ کچھ ملکوں میں تو اجتماعی قبریں بنانی پڑیں اور پولیس یا تربیت یافتہ سرکاری عملوں نے انھیں دفن کِیا۔ اُن کے اہل و عیال بھی اُس میں شریک نہیں ہو سکے یا حالات ایسے تھے کہ اُنھیں اُس میں شرکت کی اجازت نہ دی جا سکی۔

کورونا کی پہلی لہر میں ہندستان میں نقلِ مکانی اور غربا اور مزدوٗروں کی بے بَسی پر ہم نے سب سے زیادہ ماتم کیا تھا۔  مرنے والوں کی تعداد ہندستان میں امریکا، برازیل یا یوروپ کے ممالک کی طرح اوّلاً نظر نہیں آئی جس کی وجہ سے موت کا وہ خوف ہمارے دلوں میں گھر نہیں کر سکاجو اَبھی اپریل اور مئی مہینے میں کورونا کی دوسری لہر کے موقعے سے پیدا ہوا ہے۔دوسری لہر کا زور ذرا کم ہوا ہے، حالاں کہ جو مریض صحت یاب ہو چکے، انھیں طرح طرح کے اَمراض بالخصوص ’بلیک فنگس‘ نے الگ مشکلوں میں ڈال دیا ہے اور اس سے بھی روزانہ پچاسوں اموات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔کون جانتا ہے کہ یہ مزید خطرناک روٗپ میں آگے ہمارے امتحان کے لیے سامنے نہ آ جائے۔کورونا یا بلیک فنگس کی دوائیں مُلک میں معقول تعداد میں موجود نہیں۔جس کی وجہ سے آئے دن ہزاروں کی موت ہوئی۔ کورونا سے بچنے کے لیے واحد علاج ویکسیٖن ہے جسے لگانے کی مُلک میں ایسی سُست رفتار ہے کہ ماہرین کو اس بات سے شبہہ ہے کہ یہ 2024 کے پارلیمانی انتخاب کے پہلے شاید ہی مکمل ہو سکے۔ اِسی وجہ سے ایسے اندیشے ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ مُلک میں تیسری، چوتھی اور پانچویں لہر بھی آئے گی اور آنے والے دو تین برس اور مُشکل اور شدید امتحانات کے ہوں گے۔یہ بات تو سب کو معلوم ہے کہ ہر لہر ہمارے ہزاروں اور لاکھوں بھائیوں کی جان لے کر ہی ختم ہوتی ہے، اس لیے یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ آنے والے تین چار برسوں میں کون بچے گا اور کون گُزر جائے گا؟ (یہ بھی پڑھیں لکشدیپ: کہیں پر نگاہیں کہیں پر نشانہ – عابد انور )

اِن اٹھّارہ مہینوں میں ایسا خوش نصیب کون ہے جس کا کوئی دوست، جس کا کوئی عزیز یا جس کا کوئی بزرگ اس دنیاسے کورونا کی وجہ سے رُخصت نہ ہو گیا ہو۔ ایسے خاندانوں کی تفصیل دھیرے دھیرے سامنے آنے لگی ہے کہ دو مہینے میں گھر کے پانچوں افراد ایک ایک کرکے رُخصت ہوئے۔ جگہ جگہ سے ایسی اطّلاعات ملتی رہیں کہ ایک گھر کے کئی لوگ باری باری سے اسپتال پہنچے اور کئی بار الگ الگ اسپتال میں وہ داخل کیے گئے۔ تیمار دار ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال تک دوڑتا رہا اور آخری کام یہی تھا کہ اپنے بُزرگوں اور عزیزوں کی لاشیں جمع کر کے قبرستان تک لے جائے۔کئی گھروں میں آٹھ آٹھ جانیں اس وبا نے لوٗٹی ہے۔ ایسے سیکڑوں واقعات سامنے آئے کہ آج شوہر کو دفنایا گیا، اگلے دن بیوی بھی حتمی رفاقت کے لیے جان ہار گئی۔ ہمارے دوست مشرّف عالم ذوقی اور اُن کی اہلیہ تبسُّم فاطمہ کے گُزرنے کو آخر کیسے ہم بھُلا سکتے ہیں۔ نہ جانے کِتنے دوست فون پر بات کرتے ہوئے پھر بات کرنے اور مِلنے کا وعدہ کر گئے مگر کورونا نے اُنھیں بے وفا بنا دیا اور وہ رُخصت ہو گئے۔

بدلی ہوئی دُنیا میں ہر آدمی اپنے فون کے ایڈریس بُک پر جب توجّہ کرے گا تو ہر دس بیس کے بعد کوئی ایک نام ہوگا جسے ڈی لیٹ کرنا ہوگا کیوں کہ اس وبا نے اُس شخص کو ہم سے چھین لیا۔ رسائل و جرائد کے ڈِس پیچ کی فہرست میں مدیران کو سیکڑوں نام حذف کرنے ہوں گے کیوں کہ اب اُن پتوں پر ہمارے خطوط کون قبول کرے گا۔ہر گھر میں شادیات کے لیے عزیزو اقارب  کی طوٗل طویل فہرستیں بنی ہوتی ہیں مگر اُسے نئے سِرے سے تیّار کرنا پڑے گا کیوں کہ اُس میں سے ایک چوتھائی لوگ تو ہمیں چھوڑ کر نکل گئے۔ ایسا ہر ادیب اور شاعر کو موقع ملا ہوگا کہ کسی نے کوئی کتاب بھیجی کہ اُس پر ایک تبصرہ کر دیا جائے مگر تبصرہ سے پہلے وہ مصنّف اُس تحریر کے لکھے جانے یا چھپنے تک بچ نہ سکا۔رسائل کا تو یہ حال ہے کہ اس دوران کے جس شمارے کو آپ ہاتھ میں لیجیے، پانچ دس ایسے شاعر یا ادیب کی تحریریں اس میں لازمی طَور پر چھپی ہوں گی جو اَب دوسری دُنیا کے باسی ہو گئے۔

کورونا کی دوسری لہر کے آغاز میں بمبئی اور دلّی سے لوگوں نے یہ بتایا کہ ہر ایک مِنٹ پر ایمبولنس کی خوف ناک آوازیں گھروں میں سُنائی دیتی تھیں۔ اُن گاڑیوں میں یا تو بیمار اسپتال لے جائے جا رہے تھے یا اسپتال سے مَر چُکے افراد شمشان یا قبرستان پہنچائے جا رہے تھے۔مگر اِن کی تعداد اِتنی تھی کہ یہ سلسلہ چوبیس گھنٹے کا ہو گیا تھا۔ ایک خوف اسپتال اور سڑکوں پر تھا مگر وہ خوف ناک آواز لوگوں کے محفوظ کمروں میں پہنچ کر آنے والے وقت کا خوف ڈالتی رہی۔جن لوگوں کے مکان یا دکانیں اُن راستوں میں ہیں جہاں سے ندی کا کوئی گھاٹ یا شمشان کا کوئی راستا گُزرتا ہے، میرے ایک آشنا نے کہا کہ تھوڑی دیر کے لیے بھی دُکان کھولتا ہوں تو ہر پانچ دس مِنٹ پر ایک لاش سامنے سے گُزرتی ہے اور طبیعت مُکدّر ہو جاتی ہے۔ لہٰذا دُکان بند کرکے مغموم گھر میں ہی بیٹھنا زیادہ آسان ہے۔غدر کے موقعے سے غالب نے اَموات اور خوف کی پرچھائیوں میں جینے کے کئی حقیقی نقشے بیان کیے ہیں۔ایک تو وہی مشہور جملہ ہے کہ ’اس ہنگامے میں میرے اِتنے یار مرے کہ جب میں مروں گا تو مجھے کون کاندھا دے گا۔‘ ایک خط میں کھڑکی سے گُزرتی ہوئی لاشوں کو دیکھتے دیکھتے بے دم ہو جاتے ہیں اور گنتی بتاتے ہیں کہ اِتنے افراد مار دیے گئے اور اس گلی سے اُن کی لاشیں گُزریں۔ غدر کے بعد تقسیمِ مُلک کے فسادات میں بھی ہزاروں اور شاید لاکھوں جانیں گئیں مگر اُن اَموات کا ایک خاص جغرافیائی خطّے سے زیادہ تعلُّق تھا۔ باقی ماندہ دُنیا محفوظ تھی مگر کورونا کی دوسری ہی لہر میں ہندستان کے ہر گھر میں موت نے دستکیں دے دی ہیں۔  بڑی عمر کے لوگ تو اس چپیٹ میں بچ ہی نہیں سکے۔ رفتہ رفتہ جوان اور نو خیز بھی اس کا رواں کا حصّہ بنتے گئے۔ اب اگر تیسری اور چوتھی لہر آئی تو ہمارا مُلک واقعی مَر گھٹ بن جائے گا۔ ابھی ہی قبرستانوں اور شمشانوں میں جگہہ نہیں ہے۔ بجلی گھروں میں لائن لگی ہوئی ہے۔ ندیوں میں تیرتی ہوئی لاشیں اور ریتوں میں ڈال دی گئی زندگیاں ایک خوف ناک ماحول بنا چکی ہیں۔ حکومتِ وقت کو لاکھ اور کروڑ لوگوں کے مرنے کی نہ کوئی فکر ہے اور شاید افسوس بھی نہیں۔ عالمِ انسانیت کو ایسی بے چارگی اور بے بسی شاید ہی کبھی جھیلنی پڑی ہو۔

 

مضمون نگار کالج آف کامرس،آرٹس اینڈ سائنس،پٹنہ میں اردو کے استاد ہیں۔

Email: safdarimamquadri@gmail.com

 

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

 

صفدر امام قادری
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
ناقدین کے عجائب خانوں کاقیدی:میراجی- پروفیسر ابوبکرعباد
اگلی پوسٹ
ذاکر فیضی:  ”نئے حمام“ کا افسانہ نگار – ڈاکٹر اشرف لون

یہ بھی پڑھیں

صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:...

جون 1, 2025

لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –...

دسمبر 4, 2024

معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد...

نومبر 30, 2024

دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –...

نومبر 30, 2024

باکو میں موسمیاتی ایجنڈے کا تماشا – مظہر...

نومبر 24, 2024

سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ اور مدارس اسلامیہ...

نومبر 8, 2024

مسلمانوں کے خلاف منفی رویہ: اسباب اور حل...

اکتوبر 3, 2024

وقف کی موجودہ صورت حال اور ہندوستانی حکومت...

اکتوبر 1, 2024

مدارس اسلامیہ کا خود کفیل ہونا مفید یا...

جولائی 31, 2024

نہ سنبھلوگے تو مٹ جاؤگے – مفتی محمد...

جون 2, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں