کون کہتا ہےکہ تلوارسے ڈر لگتاہے
مجھ کواس عشق کے آزار سے ڈر لگتا ہے
بددعااس کی بہت جلدسپھل ہوتی ہے
اس لئےعشق کےبیمارسےڈرلگتاہے
اب یہاں دوست کےاشکال میں دشمن ہیں چھپے
اب مہاجر کو بھی انصار سے ڈر لگتا ہے
تیری باتوں سےمیاں تیرنکل آتے ہیں
یوں تیرا لہجہ وگفتار سے ڈرلگتا ہے
سوچتاہوں کبھی اظہارکروں گا انزل
پرمجھے آپ کے انکار سےڈر لگتا ہے
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

