Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
اسلامیات

ملک کی موجودہ صورتِ حال اور ذمہ دارانِ مدارس کا رویہ-ڈاکٹر محمد اسامہ

by adbimiras ستمبر 8, 2020
by adbimiras ستمبر 8, 2020 0 comment

ملک کی موجودہ صورت حال سے ہم سب بہ خوبی واقف ہیں۔Covid-19نے پوری دنیا کی سماجی،سیاسی،معاشی اور تعلیمی سرگرمیوں کو معطل کر دیا ہے۔ یہ سلسلہ کب تک چلے گا ؟اس پر ابھی اظہار خیال کرنا قبل از وقت ہوگا۔اس عالمی وبا سے یقینا ہندوستان بھی متاثر ہوا ہے اور اب حالات یہ ہیں کہ کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بیالیس(42)لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے،اس سلسلے میں ہردن سیکڑوں مریضوں کی شناخت ہو رہی ہے۔ ایسی صورت حال میں یونی ورسٹیوں ،کالجوں ،اسکولوں اور مدارسوں کے لیے تعلیمی سرگرمیوں کو برقرار رکھنا نہایت ہی مشکل عمل ثابت ہو رہا ہے،نیزطلبہ و طالبات کا داخلہ،تجدیدِ داخلہ،آن لائن درس و تدریس،امتحات اور ان سب کو مناسب طریقے سے نظم وضبط کے ساتھ چلاناذمے داران کے لیے واقعی ایک چیلنج بن چکا ہے۔

موجودہ تعلیمی مسائل

تعلیم کے میدان میں اس وقت جو سب سے بڑا مسئلہ درپیش ہے وہ تعلیمی سرگرمیوں کو کام یابی کے ساتھ آن لائن (Online) پیش کرنا ہے،چاہے اس کا تعلق داخلہ اور تجدید داخلہ سے ہو یا آن لائن کلاسزسے،کیوں کہ آج بھی ہندوستان میں بہت سی ایسی جگہیں ہیں جہاں پر طلبہ و طالبات کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں ہے،اگر ہے بھی تو اس کی رفتاراتنی نہیں کہ آسانی کے ساتھ سارا کام ممکن ہو سکے،نیز بہت سے طلبہ وطالبات ایسے ہیں جن کے پاس ملٹی میڈیا موبائل ،کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ نہیں ہیں۔ ایک گھر میں اگر تین یا چار بچے ہیں تو ظاہر ہے کہ بہت سے والدین کے لیے انہیں موبائل دلانا ممکن نہیں ہوگا،بالخصوص ایک ایسے وقت میں جب لوگوں کے پاس کھانے اور رہنے کے لیے پیسوں کا انتظام کرنا مشکل سے مشکل ترین عمل ثابت ہو رہا ہے۔ ان حالات میں وہ کیسے اور کس طرح اپنے بچوں کو موبائل، لیپ ٹاپ اور انٹر نیٹ کی سہولیات میسر کرا پائیں گے؟یہ سوچنے اور سمجھنے والی بات ہے۔اس دوران کرناٹک سمیت کئی جگہوں پر ایسے واقعات سننے کو ملے ہیں کہ کسی طالب علم یاطالبہ نے موبائل نہ ملنے کی وجہ سے خود کشی کر لی۔یہ صورت حال حکومت ہند اور اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

(یہ بھی پڑھیں مساجد اور ہماری ذمہ داریاں- محمد اُسامہ )

طلبہ و طالبات متعلقہ تعلیمی اداروں میں بذات خود نہیں آسکتے،کیوں کہ اس وقت سفر کرناانتہائی مشکل ہے۔بہت سی ریاستوں میں بعض شرائط کے ساتھ لاک ڈاون ہے،مختلف طرح کی پابندیاں ہیں،پولیس کا رویہ بھی ا س سلسلے میں کیا ہے؟اس سے ہم سب بخوبی واقف ہیں۔راقم الحروف نے اس صورت حال پر تفصیلی گفتگو اس لیے کی ہے کہ تعلیمی اداروں،بالخصوص اہل مدارس کے ذمہ داروں کے ذہنوں میں درج بالا مسائل تازہ ہو جائیں اور ان کو مسائل کی نوعیت اور حساسیت کا صحیح ادارک ہو جائے کہ صورت حال عام دنوں کی طرح نہیں ہے اور جب حالات آج پہلے سے مختلف ہیں تو اصول و ضوابط اور قواعد وغیرہ میں بھی اتنی ہی نرمی،سہولت اور رخصت ہونی چاہیے جو اس وقت بالعموم ناپید نظر آرہی ہے۔اس پہلوپر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔

مدارس کے ذمہ داروں کا رویہ

Covid-19سے جہاں ایک طرف یونی ورسٹیاں،کالجز اور اسکولز وغیرہ متاثر ہوئے ہیں ،وہیں دوسری طرف مدارس کو بھی اس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔دونوں ہی طرح کے اداروں نے حتی الامکان وقت اور حالات کے تقاضوں کے مطابق اپنی اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں تبدیلیاں کی ہیں۔راقم السطور نے اس کے تحت مدارس کی موجودہ تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کی کوشش کی ہے،کیوں اس کا تعلق دونوں اداروں سے رہا ہے۔بہت ممکن ہے کہ کسی کو ان باتوں سے اختلاف ہو تو یہ اس کا بنیادی حق ہے،وہ دلائل کی روشنی میں اپنی بات پیش کرسکتا ہے۔بہرحال یہ بہت ہی خوشی اور اطمینان کی بات ہے کہ عصری اداروں کی طرح اہل مدارس نے بھی عالمی وبا کے دوران اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھا ہے،لیکن کچھ پہلو یقینا ایسے ہیں جن پر ذمے دارانِ مدارس کو غور و فکر کرنے اور نظر ثانی کی ضرورت ہے:

)الف) ذمہ دارانِ مدارس موجودہ حکومت کی جاری کردہ ’’نئی قومی تعلیمی پالیسی ‘‘کا مطالعہ کریں اور آنے والے وقت کے لیے خود کو اورطلبہ کو بھی تیار کریں۔ یہ پالیسی ابھی ایک ابتدائی خاکے کی شکل میں ہے اور اس کی بہت وضاحت نہیں کی گئی ہے،لیکن اس کے بعض نکات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں مدارس اورعربی زبان کا کوئی ذکر نہیں ہے،البتہ اس میں ایک لفظ ’متبادل‘ استعمال کیا گیا ہے لیکن اس سے مراد کیا ہے؟اس کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے،نیزاس میں بعض الفاظ ایسے ہیں جس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ یونی ورسٹیوں سے مدارس کے الحاق کو بھی ختم کردیا جائے گا۔موجودہ حکومت کے عزائم اور مقاصد کو دیکھتے ہوئے اس امر سے انکار کرنا بہت مشکل ہے۔اگر ایسا ہوگا تو مدارس کے فارغین ملک کی مختلف یونی ورسٹیوں اور کالجزوں میںداخلہ نہیں لے سکیں گے توکہیں ایسا نہ ہو کہ ہزاروں طلبہ و طالبات کو مستقبل تاریک ہو جائے۔

بہتر ہوگا کہ ذمے دارانِ مدارس طلبہ وطالبات کو دورانِ تعلیم جدید علوم کے حصول سے نہ روکیں ۔ہونا تو یہ چاہیے کہ آپ انہیں اس کی طرف توجہ دلائیں اور اس سلسلے میں ان کی مدد کریں اور اگر اتنا نہیں کرسکتے تو کم از کم اس میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔اگر مدرسہ میں پڑھنے والا ایک طالب علم دورانِ تدریس پرائیوٹ ہائی اسکول ،انٹر یا گریجویشن کا امتحان دے رہا ہے تواس میں نقصان کیا ہے؟دینی اور دنیاوی علوم کی تقسیم تو اسلام نے کی ہی نہیں ہے؟اس سے ہونے والے نقصان کا اندازہ بہ خوبی لگایا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے میںآپ کے سامنے دو مثال پیش کرتا ہوں ۔میرے ایک ساتھی نے ہندوستان کے مشہور و معروف مدرسہ میں تعلیم حاصل کی اور پھر جے این یو سے عربی میں بی اے ،ایم ے اور پی ایچ ڈی کی سند بھی لی،لیکن جب اس نے پاسپورٹ ویزا کے لیے درخواست دی تو اسے ہائی اسکول کی سند نہ دکھا پانے کی وجہ سے خود کو ’جاہل‘ کے درجے میں شمار کرانا پڑا،بلاشبہ یہ اس کی زندگی کا سیاہ دن تھا۔اس کے برعکس میرے کچھ ساتھیوں نے ایک مدرسہ میں دورانِ تدریس ہائی اسکول کیا اور پھر انہوں نے انٹر کے بعدمختلف پروفیشنل کورسز میں کام یابی کے ساتھ ڈگری لی ۔اب الحمد اللہ وہ جہاں ایک طرف دین کا علم رکھتے ہیں وہیں دوسری طرف طب،انجینئرنگ ،فن تعمیراور اسی طرح کے دوسرے میدانوں میں بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔کیا اسلام نے اس طرح تعلیم کے حصول سے روکا ہے؟

اسی طرح مدارس کے ذمے داران سے خصوصی درخواست ہے کہ وہ طلبہ و طالبات کی مارک شیٹس اور اسناد وغیرہ میں تمام مخصوص اصطلاحات (Technical Terms)کو یونی ورسٹی،کالج اوراسکول کے مطابق انگریزی میں ہی رکھیں یا دونوں زبانوں میں لکھیں،مثلاً رول نمبر،انرول منٹ نمبراور سیریل نمبر وغیرہ۔ اس حوالے سے بہت سے طلبہ و طالبات کو یونی ورسٹی اور کالجزوغیرہ میں داخلہ لینے یا نوکری حاصل کرنے میںمشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یاد آتاہے کہ آج سے غالباً آٹھ ،نو سال پہلے راقم کو عالمیت کی مارک شیٹ پر صرف ’’انٹر کے مساوی‘‘(Equivalent to Intermediate)نہ لکھے ہونے کی وجہ سے سرکاری نوکری میں نام آنے کے باوجود ناکام واپس لوٹنا پڑا تھا۔مدارس کے طلبہ و طالبات میں سے اکثر نے اس طرح کی صورت حال کا سامنا کیا ہے اوردیکھا جائے تو یہ سب ایسے مسئلے نہیں ہیں جو حل نہ ہوسکیں،بس ذمے داروں کو اس حوالے سے جاگنے اور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

(ب)ذمے دارانِ مدارس کو حالات کے پیش نظر اساتذہ اور طلبہ دونوں کے لیے حتیٰ الامکان نرمی ،محبت اور رخصت کا رویہ اختیار کرنا چاہیے،جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہے،بدقسمتی سے ان میں (جو علمائے کرام کا درجہ بھی رکھتے ہیں) بالعموم نہ جانے کیوں اتنی سختی،تنگ دلی اور وسعتِ قلبی کا فقدان پایا جاتا ہے، جس کا مظاہر ہ مختلف معاملات میں اکثر و بیشتر دکھائی دیتا ہے۔اساتذہ کرام وطلبہ کی حاضری،نصاب کی تکمیل،آن لائن کلاس لینے کا وقت اورمقام وغیرہ کو ان کی اپنی صوابدید پر چھوڑ دینا چاہیے اوراس حوالے سے مہینے کے آخر میں ایک رپورٹ لے لی جائے تو اس سے ان کے درس و تدریس کے معیار کا بخوبی اندازہ ہو جائے گا۔ذمے داروں کا دوران تدریس اساتذہ اور طلبہ کی نگرانی کرنا اورہمیشہ آن لائن تدریس میں شرکت کرنا وغیرہ دراصل یہ بالکل غیر اخلاقی عمل ہے جو واضح کرتا ہے کہ آپ کو اپنے اساتذہ کرام اور طلبہ پر بھروسہ نہیں ہے؟تو آپ نے پھر ایسے اساتذہ اور طلبہ کو اپنے مدرسے میں جگہ کیوں دی ہے؟مجھے نہیں لگتا کہ اس طرح ’خدا‘ بننے سے تعلیم کے معیار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جامعہ ہمدرد جیسی بڑی یونی ورسٹیوں میں یہی طریقہ اختیار کیا گیا ہے جس کا نظام بالعموم غیروں کے ہاتھ میں ہے۔

(ج)بعض مدارس میں اساتذہ کرام کو اس قدر سخت حالات میں بھی اپنی ذمہ داریوں سے سبک دوش کردیا گیا ہے جو کسی بھی طرح سے مناسب اور جائز عمل نہیں ہے۔جب حالات درست تھے تب تو آپ نے ان سے خدمات لیں اور جب ان پر مشکل وقت آیا تو آپ نے بھی انہیں کنارے کردیا؟یہ کیسا انصاف ہے؟ذمے دارانِ مدارس کی اکثریت اگر اس وقت اپنی عیش و عشرت کی زندگی میں کچھ کمی کر لے تو یقینا اس سے کئی گھروں کے مسائل حل ہو جائیں گے۔

(د)بعض ذمہ داران ِمدارس نے نامساعد حالات اور مالی تنگی کی وجہ سے اساتذہ کرام اور دیگر کارکنان کی تنخواہ آدھی کر دی ہے۔اگر واقعی عذر ہے تو ظاہر ہے کہ اسے مجبوری کے تحت برداشت کیا جانا چاہیے،لیکن پھر اس میں انہیں حسب گنجائش رخصت بھی دینی چاہیے ۔یہ عمل کسی بھی لحاظ سے مناسب اور درست نہیں کہا جاسکتا ہے کہ آپ کام تو عام دنوں کی طرح پورا لیں اور تمام معاملات میں سختی کا رویہ رکھیں اور تنخواہ انہیں آدھی دیں۔میں سمجھتا ہوں کہ ایسا کرنے والے یقینا اللہ تعالیٰ کے حضور جواب دہ ہوں گے۔

(ح)بعض مدارس میں تمام اساتذہ (جن میں بزرگ اساتذہ بھی شامل ہیں )کوباقاعدہ عام دنوں کی طرح مدرسہ میں حاضری کے لیے مجبور کیا جارہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ جب آن لائن کلاس لینی ہے اور سماجی دوری کا خیال رکھنا ہے،تو اس کا فائدہ کیا ہوا؟اگر کسی کو کرونا ہوگیا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟پھر جو میڈیا میں مدارس کو لے کر ہنگامہ ہوگا اور مسلمانوں پر اس کا الزام تھوپا جائے گا ،اسے کون جھیلے گا؟موجودہ حکومت تو بس موقع کی تلاش میں ہے اورتبلیغی جماعت کا حشر ہم سب کے سامنے ہے۔جہاں تک کلاس لینے کی بات ہے تو اساتذہ کرام اپنے گھروں سے لے سکتے ہیں،انہیں اسکول بلانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی ہے۔اگر بلانا اتنا ہی ضروری ہے تو ففٹی ففٹی کے فارمولے کو اختیار کیا جاسکتا ہے کہ ایک دن 50 فیصد اساتذہ کی حاضری ہو اور دوسرے دن باقی 50فیصد اساتذہ کو بلایا جائے۔اس سے بھیڑ بھی کم ہو گی اور کرونا کے پھیلنے کا خطرہ بھی کم ہوجائے گا۔یہی وجہ ہے کہ مختلف یونی ورسٹیوں اور کالجز میں اسی اصول پر عمل کیا جارہا ہے۔

(خ)مدارس کے ذمہ داران موجودہ صورت حال میں طلبہ و طالبات کے امتحانوں میں نرمی کا معاملہ اختیار کریں اور انہیں اچھے نمبرات سے کامیاب کریں، بالخصوص ان طلبہ وطالبات کو جن کا آخری سال ہو،کیوں کہ اس وقت اور بہت ممکن ہے کہ اگلے سال بھی ملک کی مختلف یونی ورسٹیوں اور کالجز وغیرہ میں داخلے عام دنوں کے برعکس انٹرنس ٹسٹ (Entrance Tests) کی جگہ میرٹ کی بنیاد (Merit-Based) پر ہو رہے ہیں۔اس لیے ضروری ہے کہ زیادہ نمبرات دیے جائیں تاکہ انہیں عصری تعلیم کے حصول میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔سی بی ایس ای ،آئی سی ایس ای (CBSE/ICSE)اور کچھ حد تک یوپی بورڈ میں نمبرات بہت زیادہ دیے جاتے ہیں ،پھر یہی ہوگا کہ مدارس کے طلبہ کم نمبروں کی وجہ سے داخلے نہیں لے سکیں گے جس سے خود ان کا نیزقوم وملت کا بھی نقصان ہوگا۔

(ی)بعض مدارس میں ذمے دارانِ مدارس اور اساتذہ اس سنگین صورت حال میں بھی طلبہ و طالبات کے ساتھ انتہائی سخت رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں جو کہ بالکل ہی غیر مناسب عمل ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ ان کے مزاج کا حصہ بن چکا ہے۔آپ مختلف مدارس کی طلبہ کے لیے کسی نوٹس کی زبان دیکھ لیں ،اس میں بالعموم معلومات کے ساتھ ساتھ دھمکیاں بھی اس کا لازمی جزءہوں گی،مثلاً ’’تمام طلبہ اس تاریخ تک اپنی تجدیدداخلہ کرا لیں ورنہ ان کا اخراج کردیا جائے گا۔‘‘یا ’’تعطیل کے بعد اس تاریخ تک لازمی طور پر مدرسہ میں واپسی کر لیں ورنہ اتنے روپئے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔‘‘کیا یہ زبان علمائے دین کو زیب دیتی ہے؟کیا انہیں اس سے بہتر الفاظ نہیں مل سکتے ہیں؟اس پر انہیں غور کرنا چاہیے۔

مجھے قوی امید ہے کہ ہندوستان کے ذمے دارانِ مدارس درج بالا نکات پر غور و فکر کریں گے اور وقت و حالات کے مطابق حسب گنجائش اسے قبول کریں گے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان مشکل حالات و مسائل سے مدارس کو محفوظ رکھے ۔آمین۔

٭٭٭

نوٹ: مضمون نگار شعبۂ اسلامک اسٹڈیز میں گیسٹ فیکلٹی ہیں

adbi mirasadbimirasادبی میراثمدارسیونیورسٹی
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
حبیب تنویر: لوک تھیٹر کی بازیافت-محمدشاہ نواز قمر
اگلی پوسٹ
یوم اساتذہ یا ٹیچرز ڈے- ذاکر انور

یہ بھی پڑھیں

قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!...

اپریل 11, 2026

قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف...

جون 16, 2024

احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل...

اپریل 7, 2024

رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و...

مارچ 31, 2024

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد...

ستمبر 23, 2023

حجاب: ایک امر شرعی : فرحان بارہ بنکوی

جون 27, 2023

پیغام عید قرباں : عصر حاضر کے تناظر...

جون 27, 2023

روزے کی طبی وسماجی جہتیں – مفتی محمد...

اپریل 15, 2023

تقسیم زکوٰۃ :چند گذارشات – مفتی محمد ثناء الہدیٰ...

اپریل 11, 2023

زکوۃ کے ٹکڑے اور ہم – عیان ریحان

اپریل 11, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,049)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (407)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (218)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,135)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں