Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
تراجم

کورونا کے دور میں مطالعے کی طبی و نفسیاتی قدر و قیمت الیزابیتھ بیمسٹن (کالم نگار وال اسٹریٹ جرنل) – ترجمہ:نایاب حسن

by adbimiras فروری 14, 2021
by adbimiras فروری 14, 2021 0 comment

پچھلے سال میرے ذہن میں بار بار امیلی ڈکنسن ( Emily Dickinson)کی نظم کا یہ مصرعہ گونجتا رہا کہ’’کتاب سے زیادہ بڑا جہاز کوئی نہیں ہے‘‘۔

بہت سے لوگوں کے مانند مجھے بھی پچھلے سال مطالعے کے طبی اثرات محسوس ہوئے ۔جیسا کہ نیورو سائنٹسٹ اور ماہرینِ نفسیات(اور ہائی اسکول کے اساتذہ) بھی آپ سے کہتے ہیں کہ کتابیں انسانی دماغ کے لیے بہت مفید ہوتی ہیں ، ان کے فائدے خاص طورپر موجودہ حالات میں زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔ کتابیں ہماری دنیاؤں کو وسعت بخشتی ہیں،ہمیں نجات عطا کرتیں اور وقار و اعتبار بخشتی ہیں،ہمیں چونکاتی ہیں اور ہمارے دل دماغ میں تجسس پیدا کرتی ہیں،جس سے ہمارے Dopamine میں تیز روی آتی ہے۔ کتابیں ہمارے نظریے کو وسعت بخشتی ہیں اور دوسروں کے تئیں ہمیں نرم دل و شفیق بناتی ہیں۔ ہمیں اپنے آس پاس کے لوگوں سے مربوط ہونے کا جواز فراہم کرتیں اور ہماری معاشرتی زندگی کو بہتر بناتی ہیں۔

کتابیں تکلیف دہ مسائل سے ہماری توجہ ہٹاتیں اور ذہنی تکدر کو کم کرتی ہیں۔ براؤن یونیورسٹی کے ’مائنڈفل سینٹر ‘کے ریسرچ ڈائریکٹر اور ماہر نفسیات جوڈ بریور(Jud Brewer) کا کہناہے کہ جب ہم کسی کتاب کو پڑھتے ہوئے اس میں پوری طرح محو ہوجاتے ہیں تو ہمارے ذہن کا ڈیفالٹ موڈ نیٹ ورک شانت ہوجاتا ہے۔ یہ دماغ کے اندر پایا جانے والا ایسا نیٹ ورک ہے جو اس وقت متحرک ہوتا ہے، جب ہم بالکل خالی ہوتے  ہیں اور اس کی وجہ سے ہم قلق و اضطراب میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

میامی بک سٹور (Books & Books)کے مالک اور میامی کتاب میلہ کے بانی مشل کیپلن کا کہنا ہے کہ دنیا میں اس وقت بہت زیادہ شور و غوغا ہے ، ایسے میں مطالعہ ایک قسم کا مراقبہ (Meditation)ہے۔

این پی ڈی گروپ(امریکن مارکیٹ ریسرچ کمپنی) کے مطابق 2004 سے اب تک 2020 میں سب سے زیادہ کتابیں چھپی اور فروخت ہوئی ہیں۔ مطبوعہ کتابوں کی شرح 2019کے مقابلے میں 8.2فیصد زیادہ رہی جبکہ ای-کتابوں کی شرحِ اشاعت و فروخت پچھلے سال کے مقابلے میں 17فیصد زیادہ رہی۔ خریدو فروخت کی یہ شرح مختلف کٹیگریز کی کتابوں پر مشتمل ہے۔ این پی ڈی کے بک انالسٹ کرسٹن میکلین کے مطابق ان میں بچوں کا ادب،غیر افسانوی ادب،خصوصا صنفی و شہری حقوق،سوانح اور یاد داشتوں پر مبنی کتابیں شامل ہیں۔

حالاں کہ اسی دوران جبکہ بہت سے لوگ زیادہ سے زیادہ کتابیں خرید رہے ہیں،کچھ لوگوں کے لیے انھیں پڑھنا مشکل بھی ہورہا ہے۔ برمنگھم(انگلینڈ) کی آسٹن یونیورسٹی کے اسکالرز نے پچھلے موسمِ گرما میں وبا کے دوران برطانوی شہریوں کے مطالعے کے حوالے سے ایک اسٹڈی کی تھی،اس میں یہ پایا گیا کہ کچھ لوگ مطالعہ تو بہت زیادہ کر رہے ہیں اور ان کا کہناہے کہ  گھروں میں بند ہونے کی وجہ سے انھیں پڑھنے کا زیادہ سے زیادہ وقت مل رہا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ اپنا دھیان دوسری چیزوں میں بھی  لگائیں،بچوں کے ساتھ پڑھتے ہوئے بھی وہ کافی وقت بتا رہے ہیں،مگر ان کی مطالعے کی رفتار دھیمی ہے۔ سروے میں شامل ساڑھے آٹھ سو لوگوں کا کہنا تھا کہ دورانِ مطالعہ ان کا ذہن یکسو  نہیں رہتا اور انھیں رفتارِ مطالعہ بڑھانے میں پریشانی ہورہی ہے۔

بلاشبہ ایسے وقت میں جبکہ آپ کا ذہن مسلسل آپ کی جان کو درپیش خطرات کے بارے میں سوچ رہا ہوتو اس کا کتاب پر مرتکز ہونا ذرا مشکل ہے۔پچھلے سال کے مارچ سے تاحال ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کا یہی حال ہے،ہم تب سے اب تک مستقل ایک غیر محسوس بیماری سے لڑ رہے  یا اپنا دفاع کر رہے ہیں۔(مجھے  کبھی کبھی اپنا دماغ  ایک کارٹون برین  لگتا ہے جس کے چھوٹے چھوٹے ہاتھ پاؤں ہیں ،وہ میرے ہاتھ سے کتاب لے کر بھاگنا چاہتا ہے اور کہتا ہے کہ تم دیکھتی نہیں کہ میں بزی ہوں؟)الجھن اور تھکان کی وجہ سے بھی ہمارے دماغ میں تناؤ کے ہارمونز پیدا ہوتے ہیں اور ارتکاز مشکل ہوتا ہے۔

ایسی حالت درپیش ہو تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟اپنے مطالعے کے حوالے سے پہلے سے زیادہ حساس،بیدار اور ہوشیار ہوجائیں۔اس کے طریقے یہ ہیں:

مراقبہ:مطالعے سے پہلے اپنے ذہن کو بالکل خالی کرلیں۔ پانچ منٹ تک ایک دم یکسو ہوکر بیٹھیں،ذہن کو پرسکون ہونے دیں ۔

پہلے مختصر چیزیں پڑھیں:براؤن یونیورسٹی کے ڈاکٹر بریور کا کہنا ہے کہ ہمارا دماغ انعام و اکرام کو پسند کرتا ہے اور جو کچھ آپ پڑھ رہے ہیں اسے مکمل کرنا اس کے لیے انعام جیسا ہےـ یہ ہمارے دماغ کو اچھا لگتا ہے اور وہ اس عمل کو دہرانا چاہتا ہے۔ ان کا مشورہ ہے کہ ابتدا میں کسی پسندیدہ تخلیق کار کا ایسا مختصر افسانہ پڑھیں،جو آپ کو پوری طرح اپنا اسیر بنالے، اس کے مطالعے میں غرق ہو جائیں۔ پھراس سے فارغ ہونے کے بعد غور کریں کہ اس کے مطالعے کے دوران آپ کی کیفیت کیا تھی؟

کچھ ایسا پڑھیں جس کی عصری معنویت ہو: مسٹر کیپلین کہتے ہیں کہ اگر آپ کے ذہن پر سیمابی کیفیت طاری ہے،مختلف خیالات کے ہجوم سے پریشان ہیں،تو آپ کو ایسی کتابیں پڑھنی چاہئیں جن سے یہ معلوم ہو کہ آپ کے ارد گرد کیا چل رہا ہے۔ اگر موضوع آپ کی زندگی یا واقعاتِ زندگی سے متعلق ہے تو آپ کا ذہن اس پر مرکوز ہوجائے گا۔ ٹورنٹو یونیورسٹی کے پروفیسر ایمرٹس کیتھ آٹلی کی ریسرچ یہ بتاتی ہے کہ بیانیہ اسلوب میں لکھی گئی کتابیں(مثلاً فکشن، سوانح، یادداشتیں اور تاریخ) ہم جتنا زیادہ پڑھتے ہیں ہمارے اندر اتنے ہی  زیادہ نرمی و رحمدلی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ کسی (مصنف)نے آپ کو دوسرے کے دماغ میں پہنچانے کے لیے بڑی محنت کی ہوتی ہے۔

کسی معمول کے کام میں لگ جائیں:جب غیر یقینی اور خوفناک  حالات سے سابقہ ہو تو کسی مانوس اور معمول کے کام کے ذریعے ذہنی تسلی حاصل کی جاسکتی ہے۔ آسٹن یونیورسٹی کے اسکالرز کے ذریعے وبا کے دوران مطالعے پر جو اسٹڈی کی گئی اس میں یہ پایا گیا کہ پڑھنے والے دو قسم کے ہوتے ہیں: وہ جو اپنی معلومات میں اضافے کے لیے کچھ نیا پڑھنا چاہتے ہیں اور کچھ وہ لوگ ہیں جو اپنے ذہن کو سکون و استقرار بخشنے اور تحیرات سے بچنے کے لیے مانوس کتابیں پڑھتے ہیں۔

پینتھون اینڈ شاکین بکس (Pantheon and Schocken Books)کی ہیڈ اور نیشنل بک فاؤنڈیشن (امریکہ)کی سابق ایگزیکیٹو ڈائریکٹر لیزا لوکاس عام دنوں میں ہفتہ بھر میں ایک یا دو کتابیں پڑھتی تھیں۔ مگر وبا کے دوران وہ مطالعے پر بالکل اپنا ذہن مرکوز نہ رکھ سکیں اور انھیں مسلسل دشواریوں سے دوچار ہونا پڑا۔ پھر دسمبر کے مہینے میں چھٹی والے ایک دن موبائل اسکرول کرتے ہوئے ان کے ذہن میں  آیا کہ انھیں “The House of Mirth” پڑھنا بہت زیادہ پسند ہے اور وہ ہر سال چھٹی کے دنوں میں اس کتاب کو پڑھتی رہی ہیں۔ اس یاد نے انھیں کتاب کی طرف متوجہ کیا،انھوں نے اپنے قریب پڑی ہوئی ایک کتاب اٹھائی،اسے کھولا اور بس پڑھنے لگیں۔کہتی ہیں’’ایک بار جب میں نے شروع کیا تو اسے پڑھ کر جو اطمینان،لطف اور ذہنی کشادگی کا تجربہ حاصل ہوا اس سے اندازہ ہوا کہ یہ تو میرے ذہنی عمل کا حصہ ہے اور یہ انقلاب انگیز تھا،اس سے بہت سکون حاصل ہوا‘‘۔

ذہنی استحضار و یکسوئی  کے ساتھ مطالعہ کرنے کے  کچھ مزید طریقے:

اپنے فون کو دور رکھ دیں: کسی دوسرے کے حوالے کردیں، مگر ساتھ ہی اسے یہ بھی کہہ دیں کہ اس سے چھیڑ چھاڑ نہ کرے یا کسی دوسرے کمرے کے ڈراور میں چھپا دیں۔

پڑھنے کا ایک خاص معمول بنالیں ـ ایک خاص جگہ فکس کرلیں۔ روزانہ طے شدہ وقت میں ہی مطالعہ کریں۔ کتاب کے اندرون میں گھس جائیں۔ اس سال بہت سی کتابوں نے اپنے قارئین کو پہلے سے زیادہ پرسکون بنادیا ہے۔ جیسے یادداشتوں،ذہنی یکسوئی (Mindfulness) اور شاعری کی کتابیں۔ مشیل کیپلین کا کہنا ہے کہ جب انسان ذہنی انتشار و پراگندگی سے دوچار ہوتا ہے تو ایسے میں شاعری اس کے لیے ذہنی کتھارسس کا کام کرتی ہے۔

بچپن میں آپ جیسے پڑھا کرتے تھے ویسے پڑھیے:بستر پر لیٹ کر،پشت کے بل ٹیک لگاکر،کمبل میں گھسے ہوئے فلیش لائٹ آن کرکے(میں اپنی کوٹھری میں پڑھتی ہوں)ـ معصومیت،حیرت اور جذب  و انجذاب کے اس احساس کی توسیع کی کوشش کریں۔ براؤن یونیورسٹی کے جوڈ بریور کا کہنا ہے کہ اگر آپ پڑھنےکے لیے ایک جگہ متعین کرلیتے ہیں تو وہاں پڑھنے میں خاص قسم کا احساسِ تحفظ ہوتا ہے۔

صبح ہوتے ہی سب سے پہلے کچھ نہ کچھ پڑھنے کی کوشش کریں،دن کی شروعات کا یہ سب سے بہترین طریقہ ہے۔اس طرح خود کو زیادہ توانا محسوس کریں گے۔

کتابیں سننے کی بھی کوشش کریں،کسی آڈیو بک کا انتخاب کریں اور  کچھ کام پڑھنے والے کوکرنے دیں،اگر آپ گاڑی ڈرائیو کررہے ہیں یا ورزش کررہے ہیں یا اسی طرح کا کوئی کام کررہے ہیں تو اس دوران آڈیو بک سن سکتے ہیں۔ اس سے آپ کی تنہائی بھی دور ہوگی۔ چونتیس سالہ الیزا فورٹیونیٹو جو نیویارک کی کمپنی Croton-on-Hudson کی پبلسٹی ڈائریکٹر ہیں،ان کے لیے وبا کے دوران باقاعدہ کتابوں کا مطالعہ مشکل ہورہا تھا تو انھوں نے آڈیو بکس سننا شروع کیا اور اس سے انھیں غیر متوقع فائدے حاصل ہوئے۔ ان کا کہناہے کہ تنہائی کے دنوں میں مجھے دوسرے کی آواز سننا بہت اچھا لگا۔ اگر آپ مطبوعہ کتاب نہیں پڑھ پاتے تو چھوڑ دیں۔ آج کل زندگی تو ویسے بھی انتشار،بوریت اور ناخوشگواریوں سے بھری پڑی ہے، مطالعے کو اس صف میں نہیں ہونا چاہیے۔

ایک کتاب سے فارغ ہونے کے فوراً بعد دوسری کتاب شروع کردیں۔ میں تو اسی نشست میں دوسری کتاب شروع کر دیتی ہوں۔اس سے میں اس کشمکش میں وقت ضائع کرنے سے بچ جاتی ہوں کہ اب کونسی کتاب پڑھنی ہے؟ کتاب میں مستغرق رہنا میرے لیے نہایت مسرت بخش عمل ہے،پس میں یہ سلسلہ ٹوٹنے نہیں دیتی ۔

نایاب حسن
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
ویلنٹائن ڈے بدنگاہی اور عیاشی کا دن – حافظ محمد ہاشم قادری مصباحی
اگلی پوسٹ
بہار میں اردو کی صورت حال – ڈاکٹر ریحان غنی

یہ بھی پڑھیں

ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد...

اکتوبر 13, 2025

کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

جنوری 6, 2025

ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا...

نومبر 7, 2024

ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

اکتوبر 7, 2024

مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

جنوری 21, 2024

ٹاور آف سائلنس/ منوج روپڑا – ترجمہ:احسن ایوبی

اکتوبر 21, 2023

1934کے نیوریمبرگ میں ایک جوان ہوتی ہوئی لڑکی...

مارچ 28, 2023

قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں...

مارچ 11, 2023

 یو م آزادی/ راجندر یادو – مترجم: سید کاشف 

اگست 15, 2022

مسئلہ،تُم ہو !/( چارلس بکؤسکی ) – نُودان...

جولائی 25, 2022

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,048)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (406)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (217)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں