Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
شاعری کے مختلف رنگ

گھر آنگن کا شاعر : جاں نثار اختر – ڈاکٹر سلمان فیصل

by adbimiras فروری 18, 2021
by adbimiras فروری 18, 2021 1 comment

جاں نثار اختر ایک ایسے علمی خانوادے سے تعلق رکھتے تھے، جن کی جبلت میں شاعری و دیعت کی ہوئی تھی۔ جاں نثار اختر کو ورثے میں شاعری ملی اور انھوں نے اپنی جولانی طبع سے اسے صیقل کرنے کی کوشش کی ۔ ان کی شاعری کے مختلف رنگ و روپ ہیں۔ چونکہ وہ ترقی پسند تحریک سے وابستہ تھے، اس لیے ان کی شاعری میں ترقی پسند رنگ بہر حال غالب ہے جو پہلی قرأت میں ہی محسوس کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے غزلوں اور نظموں کے ذریعے اردو شاعری کی خاطر اپنے حصے کا چراغ جلانے کی حتی الامکان کوشش کی، جس کے نتیجے میں ان کے شعری مجموعے سلاسل، تارگریباں، نذر بتاں، جاوداں، گھر آنگن ، خاک دل اور پچھلے پہر منظر عام پر آئے۔

"گھر آنگن” جاں نثار اختر کا بالکل انوکھا اور یکسر مختلف قسم کا مجموعہ کلام ہے، جو رباعیات اور قطعات پر مشتمل ہے۔ یہ مختصر سا مجموعہ تقریبا ڈیڑھ سو رباعی اور قطعات پر مبنی ہے، جس کے نام سے ہی ظاہرہوتا ہے کہ اس مجموعہ کلام میں جو شاعری ہے وہ گھر آنگن کی شاعری ہے۔ ان رباعیات اور قطعات میں جاں نثار اختر نے یاتو گھر کی رونق خاتون خانہ کے بارے میں اظہار خیال کیا ہے ،یا پھر خاتون خانہ کی زبانی اپنے پیا کے لیے جذبہ محبت کا اظہار ہے۔ یہ گھر آنگن کی شاعری یوں تو ہندوستانی تہذیب و ثقافت پر مبنی ہے، لیکن پوری طرح رومانیت سے مملو ہے ۔اس مجموعہ کلام کا انتساب جاں نثار اختر نے اپنی دوسری بیوی خدیجہ کے نام کیا ہے اور جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ "خدیجہ کے نام جو میرے لیے صفیہ کا دوسرا روپ ہے”۔

اس مجموعہ کلام پراردو کے معروف فکشن نگار کرشن چندر نے مقدمہ لکھا ہے۔ جس میں پوری کتاب کا تعارف ناقدانہ بصیرت کے ساتھ لکھا گیا ہے۔ان رباعیوں اور قطعات کے حوالے سے کرشن چندر نے مختلف زاویوں سے تنقیدی و تقریظی گفتگو کی ہے۔ کرشن چندر نے اس مجموعہ کے بارے میں لکھا ہے کہ

"گھر آنگن کی شش جہتی کو، اس کی کندنی کیفیتوں کے ساتھ اس طرح آشکار کیا ہے کہ اس کی آواز ہیرے کا ایک ترشا ہوا نگینہ بن گئی ہے، جو سہاگ کے جھومر کی طرح عورت کے ماتھے پردمک رہا ہے۔‘‘ (گھر آنگن، جاں نثار اختر،مکتبہ شاہراہ، اردو بازار، دہلی 1971، ص:10)

کرشن چندر نے جاں نثار اختر کی شاعر ی کے محاسن پر گفتگو کی ہے اور ان کے لہجے کے بارے میںلکھا ہے کہ

–”جاں نثار اختر کی شاعری کا لہجہ کبھی بلند آہنگ اور کھن گرج والا نہیں رہا۔ اسے چیختے ہوئے رنگ پسند نہیں۔اس کی شاعری دھیمی دھیمی آنچ پر پکتی ہے، گھر کے سالن کی طرح۔ اور اس کی تشبیہوں ، علامتوں اور استعاروں سے آنگن میں کھڑے ہوئے پیڑوں کی جھولتی شاخوں کی صدا آتی ہے۔اختر کے دھیمے دھیمے لہجے، متوازن معتدل مزاج اور گہرے دھارے کی طرح اندر ہی اندر بہنے والے جذبے نے اس مشکل موضوع سے مکمل انصاف کیا ہے اور اردو شاعری کو ایک نیا تجربہ، ایک الگ موضوع اور ایک نیا تصور عطا کیا ہے جو بیک وقت قدیم بھی ہے اورجدید بھی”-(گھر آنگن، ص:۱۱)

قدیم شعرا نے شاعری کی ایک طرزریختی ایجاد کی تھی، جس میں متکلم خاتون ہوتی ہے۔ خاتون کی زبانی مختلف موضوعات کا بیان ہوتا، جو رومانیت سے بھرا ہوا چٹخارے دار ہوتا اور کبھی کبھی رومانیت کا چٹخارا اس قدر تیز ہوتا کہ رذالت کی کیفیت پیدا ہو جاتی۔ جاں نثار اختر نے اس ریختی کو بنیاد بنا کر ایک نئے طرز اور نئے اسلوب کو خلق کیا ہے۔ ریختی کے عناصر گھر آنگن کی شاعری میں پائے تو جاتے ہیں ،لیکن وہ رذالت والی کیفیت بالکل نہیں ہے،گرچہ رومانیت بھرپور ہے۔ جاں نثار اختر نے رباعیات و قطعات میں نئے موضوع سخن اور نئے تصور کو پیش کرکے اردو شاعر میں ایک نئے رجحان کی بنیاد رکھی ہے۔ اس مجموعہ کلام میں جس طرح سے ہندوستانی تہذیب کی عکاسی ہے، اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ تہذیب ان کو ورثے میں ملی تھی،کچھ رباعی و قطعات ملاحظہ ہوں:

وہ اون کے ڈالے ہوئے پھندے گن کر

طے کر چکی سوئٹر کی رکھے کیا چوڑائی

اب جانے وہ کیا سوچ رہی ہے من میں

ہونٹوں میں دبائے ہوئے بننے کی سلائی

٭٭٭

سوتے سے اٹھی کہ گرم کھانا کردے

لوکا جو لگا جھلس گئی سب کایا

آیا ہے جو ہوش پوچھتی ہے ان سے

بتلائیے سچ، آپ نے کھانا کھایا

٭٭٭

آہٹ مرے قدموں کی جو سن پائی ہے

اک بجلی سی تن بدن میں لہرائی ہے

دوڑی ہے ہر اک بات کی سدھ بسرا کے

روٹی جلتی، توے پہ چھوڑ آئی ہے

٭٭٭

نظروں سے مری خود کو بچالے کیسے

کھلتے ہوئے سینے کو چھپالے کیسے

آٹے میں سنے ہوئے ہیں دونوں ہی تو ہاتھ

آنچل جو سنبھالے تو سنبھالے کیسے

اس مجموعے کی خاص بات یہ ہے کہ جاں نثار اختر نے شاعری کی ابتدا وہاں سے کی ہے جہاں پر محبت کی داستاں ختم ہوتی ہے ،یعنی وصل۔ بالعموم افسانہ و ناول نگاروں یا داستان نویسوں نے اپنی کہانی اور داستان وصل پر ختم کی ہے- لیکن وصل کے بعد کی کیفیات کیا ہیں ان پر کم لوگوں نے لکھا ہے۔ کرشن چندرنے اپنے مقدمے میں لکھا ہے:

"اختر نے گھر آنگن میں اس بات کو وہاں سے شروع کیا ہے جہاں اکثر ناول نگار اور افسانہ نگار اسے ختم کرتے ہیں۔ وہی اختر کے لیے ابتدا ہے۔ ازدواجی زندگی کے سکھ دکھ، باہمی رفاقت، پیار اور محبت کا گہرا گداز جس سے اس دنیا کے کروڑوں گھر ایک خوب صورت زندگی سے جگمگاتے ہیں اور جنھیں اکثر و بیشتر شاعر اور ادیب خاطر میں نہیں لاتے، نہ اپنی شاعری میں اسے کوئی جگہ دیتے ہیں۔‘‘ (گھر آنگن،ص: ۱۲) ( یہ بھی پڑھیں کلاسیکی اردو شاعری اور ملی جلی معاشرت – پروفیسر گوپی چند نارنگ )

رشتہ ازدواج میں منسلک دو روحوں کے مابین جس قسم کی اصل محبت ہوتی ہے یا ہونی چاہیے اس کا نقشہ جان نثار اختر نے کھینچا ہے۔ شوہر کے آرام و خوشنودی کا خیال ، دونوں کے درمیان محبت کے پاک اور تقدس رشتے ،عورت کی فطرت وجبلت اور اس کی بے لوث محبت اور پیار کا نمونہ ملاحظہ ہوں:

وہ آئیں گے چادر تو بچھادوں کوری

پردوں کی ذرا اور بھی کس دوں ڈوری

اپنے کو سنوارنے کی سدھ بدھ بھولے

گھر بار سجانے میں لگی ہے گوری

٭٭٭

ہر چاندنی رات اس کے دل کو دھڑکائے

بھولے سے بھی کھڑکیوں کے پردے نہ ہٹائے

ڈرتی ہے کسی وقت کوی شوخ کرن

چپکے سے نہ اس کے پاس آکر سو جائے

٭٭٭

کپڑوں کو سمیٹے ہوئے اٹھی ہے مگر

ڈرتی ہے کہیں ان کو نہ ہوجائے خبر

تھک کر ابھی سوئے ہیں کہیں جاگ نہ جائیں

دھیرے سے اڑھارہی ہے ان کو چادر

٭٭٭

ہر صبح اٹھے اٹھ کے اندھیرے سے نہائے

آنکھیں جو اٹھائے بھی تو نظریں نہ ملائے

راتوں کا مگر بھید چھپائے نہ چھپے

بھیگے ہوئے بالوں سے مہک سی آجائے

جاں نثار اختر نے اپنی رباعیوں اور قطعات میں گھریلو زندگی کو موضوع سخن بنایا ہے، جس طرح سے گھریلو زندگی میں قسم قسم کے رنگ اور مناظر نظر آتے ہیں، ان سب کا احاطہ پوری طرح تو نہیں کیا گیا، لیکن جن مناظر میںپیار و محبت اور رومانیت کا شائبہ ہے ان کو واضح طورپر بیان کیا گیا ہے۔ کشور سلطان لکھتی ہیں:

’’ گھریلو زندگی کا موضوع اپنے دامن میں بڑی وسعت رکھتا ہے پردہ سیمیں کی طرح خانگی زندگی بھی ہر آن نئے مناظر نئے مشاہدات کی جاذب نظر تصویریں سامنے لاتی رہتی ہیں یہی تصویریں اختر کی ان رباعیات اور قطعات میں نہایت قرینے کے ساتھ پیش کی گئی ہیں ان کی باریک بیں نگاہیں ان کی قوت مشاہدہ ان کی نفسیاتی گرفت اور زبان کا رس ان سب خصوصیات نے ملکر گھر آنگن کی شاعری کو دل پذیر بنا دیتا ہے۔‘‘ (جاں نثار اختر (حیات و فن)، ڈاکٹر کشور سلطان، نسیم بک ڈپو لاتوش روڈ لکھنؤ،ستمبر ۱۹۷۷، ص:۲۶۷)

ترقی پسند تحریک سے وابستہ جان نثار اختر کے اس مجموعہ کلام کو پڑھ کر بالکل بھی ایسا نہیں لگتا کہ یہ ترقی پسند شاعر کی رباعیاں اور قطعات ہیں۔ رومانیت اور گھریلو قسم کی قدیم ہندوستانی تہذیب سے پُر اس شعری مجموعے میں ترقی پسند تحریک کا مزدوروں اور غریبوں و مسکینوں کی آواز اٹھانے اور ان کی حمایت کرنے والا مینی فیسٹو کہیں بھی نظر نہیں آتا ہے۔ان رباعیات اور قطعات میں ایک الگ ہی دنیا بسی ہوئی ہے۔ ایسی شاعری کی قرأت سے دل محظوظ تو ہو سکتے ہیں، لیکن ترقی پسندی والا کوئی طوفان نہیں برپا ہوسکتا۔ کیونکہ اس میں سیاسی نعرے بازی کی ادنی سی بھی جھلک نظر نہیں آتی ہے۔ اس شعری مجموعے کے مطالعے سے یہ کہاجاسکتا ہے کہ جاں نثار اختر کی شاعری میں غنائیت اور گدگدانے والا لہجے کا دھیمہ پن ان کی ایک الگ شخصیت کی پہچان کراتا ہے۔

٭٭٭٭٭

صریرِ خامہ سلمان فیصل

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔
جاں نثار اخترسلمان فیصل
1 comment
1
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
میر واہ کی مضطرب راتوں کا اسرار – ڈاکٹر شہناز رحمن
اگلی پوسٹ
خطۂ اعظم گڑھ کی تعلیمی ترقی میں شبلی کا حصہ – ڈاکٹر شاہ نواز فیاض

یہ بھی پڑھیں

 اردو شاعری میں سہرا نگاری اور’’ضیائے حنا‘‘ کا...

دسمبر 7, 2025

کوثر مظہری کے شعری ابعاد – محمد اکرام

نومبر 24, 2024

سہسرام کی سلطنتِ شاعری کا پہلا شاعر (سولہویں...

ستمبر 22, 2024

جگر شناسی کا اہم نام :پروفیسر محمد اسلام...

ستمبر 13, 2024

شاعری اور شخصیت کے حسن کا سنگم  :...

اگست 22, 2024

شاعری اور عریانی – عبادت بریلوی

مارچ 21, 2024

سلیم انصاری کا شعری رویہ – ڈاکٹر وصیہ...

مارچ 12, 2024

آصف شاہ کی شاعری میں انسان کا شناختی...

دسمبر 2, 2023

علامہ اقبال کی حب الوطنی اور قومی یکجہتی –...

نومبر 8, 2023

صبیحہ سنبل کا شعری نگارخانہ – حقانی القاسمی

نومبر 7, 2023

1 comment

Rana Tabassum اپریل 8, 2024 - 6:19 صبح

Good

Reply

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں