Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      متفرقات

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      متفرقات

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      متفرقات

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      متفرقات

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      متفرقات

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      متفرقات

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
غزل شناسی

کٹورے میں چاند – حقانی القاسمی

by adbimiras اگست 22, 2021
by adbimiras اگست 22, 2021 0 comment

شکیل جمالی کے جس شعر کی بلیغ رمزیت نے ان کی تخلیقی حساسیت کو ذہن میں تابدار کیا۔ وہ شعر یوں ہے:

میں اپنے گھر کا اکیلا کمانے والا ہوں

مجھے تو سانس بھی آہستگی سے لینا ہے

خدائے سخن میر تقی میر کے مصرعے: لے سانس بھی آہستہ سے ہم آہنگ یہ شعر میرے لاشعور میں اکثر گونجتا رہتا ہے اور اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ یہ اس کیفیت کا شعر ہے جس سے بنی نوع انسان کا ہر فرد گزرتا رہا ہے۔ زندگی کی حقیقت بیان کرتا ہوا یہ شعر زمانی و مکانی تعینات سے ماورا ہر فرد کے احساس کا حصہ ہے کہ آج کے دور کا ہر شخص عدم تحفظ، خوف اور بے یقینی کا شکار ہے۔

اس کیفیت کے بہت سے شعر شکیل جمالی کے ہاں ملتے ہیں اور اسی کیفیت کی شاعری نے شکیل جمالی کو ذہنوں میں زندہ کیا ہوا ہے۔ یہ ان کی خوش بختی ہے کہ ان کے شعر سفر کرتے ہوئے ان ذہنی منطقوں تک پہنچے ہیں جہاں سے اشعار کو زندگیاں نصیب ہوتی ہیں ورنہ اکثر خاص ذہنوں، علاقوں کی سیاحت میں ہی شعروں کی عمر گزر جاتی ہے۔

اسی احساس کو سمیٹے ہوئے شکیل جمالی کا ایک شعر ہے:

سو غزلیں ہوتی ہیں اور مرجاتی ہیں

اک مصرع تاریخ رقم کردیتا ہے

اور یہ حقیقت ہے کہ صرف ایک مصرع یا ایک شعر نے بہت سے شاعروں کو زندہ جاوید کردیا ہے۔ رام نارائن موزوں صرف اس شعر کی وجہ سے ادب کی تاریخ میں زندہ ہیں:

غزالاں تم تو واقف ہو کہو مجنوں کے مرنے کی

دوانہ مرگیا آخر کو ویرانے پہ کیا گزری

شکیل جمالی کے ہاں بھی حیاتیاتی توانائی سے بھرپور اشعار ملتے ہیں اور انہی شعروں نے انھیں تنقیدی مرکزہ میں شامل کیا ہے۔ وہ انبوہ کا  حصہ نہیں ہیں، بھیڑ سے الگ ان کی تخلیقی شناخت ہے۔ شکیل جمالی کا اپنا رنگ و آہنگ ہے جو دور سے ہی پہچانا جاتا ہے:

ہر اک آنسو کی قیمت جانتی ہے

غزل شاعر کا دکھ پہچانتی ہے

——

بھیڑ سے بچ کر نہ چلنے میں یہی نقصان ہے

اب تمہارا کوئی چہرہ ہے نہ کچھ پہچان ہے

(یہ بھی پڑھیں ماورائے ازدواج رفاقتوں کا بیانیہ (پرویز شہریار کے دو افسانوں کے حوالے سے) – حقانی القاسمی )

(2)

حیات و کائنات کے مشاہدے سے جو تجربے اور مناظر ان کے حصے میںا ٓئے ہیں، ان تجربوں کو انھوں نے اظہار کی زبان عطا کی ہے۔ ہر وہ جذبہ جو انسانی وجود سے تعلق رکھتا ہے، وہ ان کے تخلیقی بیانیہ کا حصہ بنا ہے۔ ’وضع احتیاط‘ کی وجہ سے نہ تو کسی جذبہ کے جنین کا اسقاط ہوا ہے اور نہ ہی کسی جذبہ نے خودکشی کی ہے۔ ہر اس جذبہ کو ان کے شعروں میں زندگی ملی ہے جس کا ہمارے معاشرتی وجود سے رشتہ ہے۔ اسی لیے ان کے ہاں جذبوں کی وسیع تر کائنات نظر آتی ہے۔ ان کے جذبوں کی سانسوں میں خنکی یا حرارت جو بھی ہے، وہ بالکل فطری ہے۔ جذبہ میں کسی قسم کی ملاوٹ، آمیزش یا تصنع نہیں ہے۔ مشاہدے اور تجربے سے ان جذبو ںکی صورت گری ہوئی ہے اسی لیے یہ جذبے مختلف رنگ اور روپ میں سامنے آئے ہیں:

سفر دو کشتیوں میں آدمی کر ہی نہیں سکتا

محبت کو بچانے میں قبیلہ چھوٹ جاتا ہے

——

ہم سمندر سے نکل آئے تو دلدل میں گرے

سر اصولوں سے بچایا تو وفاؤں میں گیا

——

زندگی ایسے بھی حالات بنا دیتی ہے

لوگ سانسوں کا کفن اوڑھ کے مر جاتے ہیں

——

ایک غرض ہر رشتے کی تقدیر میں لکھّی ہے

اک جملہ ہر خط میں کاروباری ہوتا ہے

——

فضائیں بہت زہر آلود ہیں

کسی سے اُمیدِ وفا مت کرو

——

بہت اُمّید تھی جس آدمی سے

بچا وہ بھی نہیں شرمندگی سے

——

کئی شاخوں پہ پتے تک نہیں ہیں

اور اک ڈالی گلابوں سے بھری ہے

——

وفا کے بارے میں لوگوں کی رائے ٹھیک نہیں

برادری سے یہ خاتون ہے نکالی ہوئی

عام آدمی کے جذبہ و احساس سے شکیل جمالی کی شاعری کا بہت گہرا رشتہ ہے، یہ وہ عام آدمی ہے  جو ہمیشہ معاشرے کے حاشیے پر رہا ہے۔ جو استحصال زدہ ہے جس کی ہر آواز جبر کی قوت داب دیتی ہے۔ شکیل جمالی نے عام آدمی کے درد و کرب کو بھی اپنے بیانیہ میں مرکزیت عطا کی ہے۔

کسی غریب کو انصاف بھی نہیں ملتا

گواہ جا کے عدالت میں ٹوٹ جاتے ہیں

——

اشتہارات لگے ہیں مری خوشحالی کے

اور تھالی میں مری ایک نوالا بھی نہیں

شکیل جمالی نے ان کمزوروں کی قوت کا ادراک بھی کرایا ہے:

تونے ابھی کمزور کی طاقت نہیں دیکھی

فرعون تری بارہ دری جاتی رہے گی

(3)

شکیل جمالی کی شاعری میں فردیت نہیں اجتماعیت کا طرز احساس ہے۔ یہ انسانی روابط کی شاعری ہے۔ انسانی رشتوں اور تعلقات کی ڈور سے بندھی ہوئی۔ اس میں گھر آنگن کی رونق و رعنائی ہے۔ رشتوں کی حرارت کا احساس ہے۔ وہ تنہائی، افسردگی نہیں ہے جو جدید شاعروں کا شیوہ ہے۔ شاعری کا یہی اجتماعی رنگ انھیں مریضانہ جدیدیت سے جدا کرتا ہے:

دنیا ہے تو گلزار ہے چاہت سے تمہاری

گھر ہے تو یہ آباد ہے بچے سے ہمارے

——

میں نے ہاتھوں سے بجھائی ہے دہکتی ہوئی آگ

اپنے بچّے کے کھلونے کو بچانے کے لیے

——

موت کو ہم نے کبھی کچھ نہیں سمجھا مگر آج

اپنے بچّوں کی طرف دیکھ کے ڈر جاتے ہیں

شکیل جمالی کی شاعری میں بچوں کا جو کردار ہے، وہ مصور سبزواری کی یاد دلاتا ہے۔

(4)

شکیل جمالی نے شہر میں رہتے ہوئے بھی اپنے قصباتی ذہن کو زندہ رکھا ہے۔ اپنی مٹی اور جڑوں سے گہری وابستگی نے قمقموں میں بھی ان کے باطن کے چراغ کو بجھنے نہیں دیا ہے۔ قصبات کی قدریں ان کے شعروں میں زندہ ہیں۔ قصبات کے تہذیبی بیانیے بھی روشن ہیں:

اُسی دنیا کے اُسی دور کے ہیں

ہم تو دلّی میں بھی بجنور کے ہیں

——

ناراض ہے مجھ سے مرے بجنور کی مٹّی

دلّی میں گزارے ہوئے لمحات کو لے کر

اسی قصباتی ذہنیت نے انھیں شہر کی بے چہرگی، مردم بیزاری، اجنبیت اور بیگانگی اور شہر کی سائیکی سے سراسیمہ کرایا ہے۔ شہر ان کے نزدیک رشتوں کے انقطاع اور سفاکیت کا استعارہ ہے۔ جہاں صنعتی، مادی اور صارفی تہذیب کا تسلط ہے۔ شکیل جمالی کے شعروں میں شہر کا زاویہ کچھ یوں ابھرتا ہے:

چہروں پہ کوئی رنگ سکوں نام کا نئیں ہے

یہ شہر بڑا ہے مگر آرام کا نئیں ہے

——

یہ کیسے علاقے میں ہم آبسے

گھروں سے نکلتے ہی بازار ہے

——

پڑوسی پڑوسی سے ہے بے خبر

مگر سب کے ہاتھوں میں اخبار ہے

(5)

یاس یگانہ چنگیزی اور شاد عارفی جیسی نشتریت نے شکیل  جمالی کے تخلیقی اظہار کو شعلگی عطا کی ہے اور ان کے  احساس کو شعلہ فشاں کیا ہے۔ لہجے میں یہ شعلگی، یہ تمازت، یہ تپش دراصل معاشرتی مکروہات اور جبر زمانہ کا ردعمل ہے۔ اس میں ان کے مشاہدے اور تجربے کی شدت نظر آتی ہے۔ یہ ردعمل فطری ہے۔ ایک باضمیر اور حساس فن کار جبر، استحصال اور منافقت سے مصالحت نہیں کرسکتا۔ وہ ایک باغیانہ اور انحرافی روش اختیار کرتا ہے۔ شکیل جمالی کے ہاں یہ مزاحمتی لہجہ یوں روشن ہوا ہے کہ انھیں اپنے عہد کے ضمیر کا ادراک ہے اورا نھوں نے اس تہذیبی ضمیر کو مرنے نہیں دیا ہے جو قدرت ایک حساس، باشعور اور صالح وجود کو عطا کرتی ہے، شکیل جمالی کے سیاسی، سماجی طنزیے ان کے مشاہدات اور تجربات کا پر تو ہیں: (یہ بھی پڑھیں شکیل جمالی: شہری مڈل کلاس کی آواز – مالک اشتر )

کون ہے خادمِ اردو، صاحب!

سب نے دوکان، لگا رکھّی ہے

——

ہمارا حق دبا رکھّا ہے جس نے

سنا ہے حج کو جانا چاہتا ہے

——

جن کو دعوا تھا مہمان نوازی کا

دروازے پر تالا ڈالے بیٹھے ہیں

——

یہاں انصاف نے آنکھوں پہ پٹّی باندھ رکھّی ہے

شرافت قید میں سڑتی ہے غنڈا چھوٹ جاتا ہے

——

اسپتالوں میں دوا ہے نہ مساجد میں دعا

یعنی بیمار کے کاندھے پہ ہے بیمار کا بوجھ

——

شہر میں دوچار کمبل بانٹ کر

وہ سمجھتا ہے مسیحا ہوگیا

——

انھیں بھی خواب میں جنت دکھائی دیتی ہے

جو صرف جمعے کو دو فرض پڑھ کے آتے ہیں

یہ ان کے داخلی ضمیر کا احتجاج ہے۔ جذبہ کا شعلہ جوالہ جب شعر کی صورت اختیار کرتا ہے تو اس کے تیور تلخ اورتند ہوجاتے ہیں۔ شکیل جمالی کے شعر میں جو ’تندی صہبا‘ ہے وہ منفیت کا مثبت ردعمل ہے۔

ان کے شعروں میں جو شوریدگی ہے، وہ ان  کے مزاج کی ایک نئی جہت کا انکشاف ہے۔ اضطراب و التہاب ان کی سرشت کا حصہ ہے یا حالات کے جبر نے ان  کے باطنی ہیجان کو جنم دیا ہے۔

(6)

یہ آج کے مسائل کی شاعری ہے۔ اکیسویں صدی نے بہت سے نئے مسائل کو جنم دیا ہے۔ سائنس وتکنالوجی کی ترقی اور گلوبلائزیشن کی وجہ سے بہت سے انسانی مسئلے وجود میں آئے ہیں۔ دہشت، وحشت، مادیت، صارفیت، فرد کی تنہائی، بے چارگی— اکیسویں صدی میں انسانی وجود سے بہت سے المیے جڑ گئے ہیں۔شکیل جمالی کی شاعری انہی المیوں کا اظہار ہے معاشرے کے تضادات، بدلتی قدری ترجیحات کو بھی انھوں نے اپنی شاعری کا موضوع بنایا ہے۔ جدید انسان کے ذہن و شعور کی شکست و ریخت، بے گھری کا کرب، بھیڑ میں اکیلا پن— وہ تمام مسائل اور موضوعات جو انسان کے سماجی، معاشرتی، اقتصادی اور سیاسی وجود سے جڑے ہوئے ہیں۔ فرد کی ان تمام اکائیوں کا مجموعہ ان کے شعروں میں ہے۔

شکیل جمالی کا موضوعاتی کینوس وسیع ہے۔ موضوعات میں تنوع اور رنگارنگی ہے۔ آج کے عہد کا آشوب اُن کے مرکزی شعری حوالے میں شامل ہے۔

مکمل طور پر معاشرہ سے مربوط یہ شاعری کسی بھی زاویے سے مضمحل یا منجمد نظر نہیںا ٓتی بلکہ مضبوط اور متحرک ہونے کا احساس دلاتی ہے۔

 

(7)

شکیل جمالی نے ایک کوزہ گر کی طرح اپنے ذہنی خلیے میں رقص کرنے والے الفاظ کو موزوں اور متناسب سانچہ عطا کیا ہے۔ لفظوں کو صورت کے ساتھ شخصیت میں ڈھالا ہے۔ ان کی شاعری میں الفاظ اپنے شخصی اور کرداری اوصاف کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ ان کے لفظ برف زدہ نہیں بلکہ حرارت آمیز ہیں۔ ان کے الفاظ ان کے خیالات کی شعلگی اور حرارت کا ثبوت ہیں۔ الفاظ کا بہترین تخلیقی استعمال انھیں آتا ہے اس لیے احساس و اظہار دونوں ہی سطح  پر ان کے ہاں تحرک کی کیفیت ہے۔

بے چہرگی کے اس دور میں شکیل جمالی اپنی شاعری کو ایک چہرہ دینے میں کامیاب ہیں اور اس انبوہی دور میں یہ بہت بڑی عطا ہے جو ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتی۔

 

haqqanialqasmi@gmail.com

Mob.: 9891726444

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

حقانی القاسمیشکیل جمالی
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
عورت شوہر سے اجازت کیوں لے؟ – ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی
اگلی پوسٹ
یادوں کے چراغ  : الحاج عتیق احمد ناصری – مفتی محمد ثناءالہدیٰ قاسمی

یہ بھی پڑھیں

نوجوان شعراء کی نئی نسل: سفر، سفیر اور...

اکتوبر 11, 2025

صاحب ذوق قاری اور شعر کی سمجھ –...

مئی 5, 2025

 ایک اسلوب ساز شاعر اور نثر نگار شمیم...

جنوری 20, 2025

حسرت کی سیاسی شاعری – پروفیسر شمیم حنفی

جنوری 15, 2025

غالب اور تشکیک – باقر مہدی

جنوری 15, 2025

غالب: شخصیت اور شاعری: نئے مطالعے کے امکانات...

دسمبر 17, 2024

غالب اور جدید فکر – پروفیسر شمیم حنفی

دسمبر 9, 2024

اردو شاعری میں تصوف کی روایت – آل...

دسمبر 5, 2024

غالب کی شاعری کی معنویت – آل احمد...

دسمبر 5, 2024

بلند ؔ اقبال کی شاعری میں حسیاتی پہلو:...

نومبر 24, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (182)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (117)
  • تخلیقی ادب (593)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (18)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (127)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,041)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (534)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (217)
      • غزل شناسی (204)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (402)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (214)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (474)
  • گوشہ خواتین و اطفال (97)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,130)
    • ادب کا مستقبل (112)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (896)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں