Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      مئی 16, 2023

      کتاب کی بات

      مئی 1, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 27, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 25, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 25, 2023

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      اردو ادب میں تحقیق کا بدلتا منظرنامہ –…

      مئی 28, 2023

      تحقیق و تنقید

      تنقید کی ضرورت کیوں محسوس ہوتی ہے؟ –…

      مئی 26, 2023

      تحقیق و تنقید

      زبان ثقافت اور ادبی پہلو – مہرین جہانگیر

      مئی 1, 2023

      تحقیق و تنقید

      ساختیات پس ساختیات بنام مشرقی شعریات – ڈاکٹرمعید…

      جولائی 15, 2022

      تحقیق و تنقید

      اسلوبیاتِ میر:گوپی چند نارنگ – پروفیسر سرورالہدیٰ

      جون 16, 2022

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      روزے کی طبی وسماجی جہتیں – مفتی محمد…

      اپریل 15, 2023

      اسلامیات

      تقسیم زکوٰۃ :چند گذارشات – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      اپریل 11, 2023

      اسلامیات

      زکوۃ کے ٹکڑے اور ہم – عیان ریحان

      اپریل 11, 2023

      اسلامیات

      اسلامی ادب کی خصوصیات -طفیل احمد مصباحی 

      اپریل 6, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل All
      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادب کا مستقبل

      نئی صبح – شیبا کوثر 

      جنوری 1, 2023

      ادب کا مستقبل

      غزل – دلشاد دل سکندر پوری

      دسمبر 26, 2022

      ادب کا مستقبل

      تحریک آزادی میں اردو ادب کا کردار :…

      اگست 16, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث اور نوشاد منظر- ڈاکٹر عمیر منظر

      ستمبر 10, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      خطرہ میں ڈال کر کہتے ہیں کہ خطرہ…

      مئی 13, 2022

      تراجم

      1934کے نیوریمبرگ میں ایک جوان ہوتی ہوئی لڑکی…

      مارچ 28, 2023

      تراجم

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      تراجم

       یو م آزادی/ راجندر یادو – مترجم: سید کاشف 

      اگست 15, 2022

      تراجم

      مسئلہ،تُم ہو !/( چارلس بکؤسکی ) – نُودان…

      جولائی 25, 2022

      تعلیم

      چیٹ جی پی ٹی (Chat GPT) اور تعلیم…

      اپریل 5, 2023

      تعلیم

      قومی یوم تعلیم اورمولانا ابوالکلام آزاد (جدید تعلیم…

      نومبر 11, 2022

      تعلیم

      فن لینڈ کا تعلیمی نظام (تعلیمی لحاظ سے…

      اگست 29, 2022

      تعلیم

      تغیر پذیر ہندوستانی سماج اور مسلمانوں کے تعلیمی…

      اگست 15, 2022

      خبر نامہ

      ہندوستان میں فارسی زبان وادب کا مستقبل تابناک…

      مئی 28, 2023

      خبر نامہ

      طلبا کو سرگرم رکھنے کے لیے مقابلے بہت…

      مئی 27, 2023

      خبر نامہ

      ادبی تنظیم گفتگو نے پریاگ راج میں ادب…

      مئی 27, 2023

      خبر نامہ

      ذکی طارق بارہ بنکوی کو ادبی اور صحافتی…

      مئی 22, 2023

      خصوصی مضامین

      سال بیلو Saul Bellow – پروفیسر سرور الہدیٰ

      مئی 13, 2023

      خصوصی مضامین

      اردو کے اداروں کا قومی سطح پر بہ…

      مئی 8, 2023

      خصوصی مضامین

      منارہ علم و ادب شعبہ اردو علی گڑھ…

      مئی 5, 2023

      خصوصی مضامین

      تاریخ ، یادداشت اور تخلیق(کلیم عاجز کی شاعری…

      اپریل 29, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      اپریل فول – اسلم آزاد شمسی 

      مارچ 31, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      جہیز ایک لعنت اور ائمہ مساجد کی ذمہ…

      جنوری 14, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بھارت جوڑو یاترا کے ایک سو دن مکمّل:…

      دسمبر 18, 2022

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بدگمانی سے بچیں اور یوں نہ کسی کو…

      دسمبر 2, 2022

      فکر و عمل

      اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

      ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

       مولانا عتیق الرحمن سنبھلی – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      فروری 15, 2022

      فکر و عمل

      ابوذر غفاری ؓ- الطاف جمیل آفاقی

      جنوری 19, 2022

      متفرقات

      ہندوستان میں فارسی زبان وادب کا مستقبل تابناک…

      مئی 28, 2023

      متفرقات

      طلبا کو سرگرم رکھنے کے لیے مقابلے بہت…

      مئی 27, 2023

      متفرقات

      ادبی تنظیم گفتگو نے پریاگ راج میں ادب…

      مئی 27, 2023

      متفرقات

      ذکی طارق بارہ بنکوی کو ادبی اور صحافتی…

      مئی 22, 2023

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
اردو ادب میں نعت گوئی – ڈاکٹر داؤد...
آخر شب کے ہم سفر میں منعکس مشترکہ...
تحقیقی خاکہ نگاری – نثار علی بھٹی
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
غالبؔ کی قصیدہ گوئی: ایک تنقیدی مطالعہ –...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      مئی 16, 2023

      کتاب کی بات

      مئی 1, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 27, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 25, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 25, 2023

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      اردو ادب میں تحقیق کا بدلتا منظرنامہ –…

      مئی 28, 2023

      تحقیق و تنقید

      تنقید کی ضرورت کیوں محسوس ہوتی ہے؟ –…

      مئی 26, 2023

      تحقیق و تنقید

      زبان ثقافت اور ادبی پہلو – مہرین جہانگیر

      مئی 1, 2023

      تحقیق و تنقید

      ساختیات پس ساختیات بنام مشرقی شعریات – ڈاکٹرمعید…

      جولائی 15, 2022

      تحقیق و تنقید

      اسلوبیاتِ میر:گوپی چند نارنگ – پروفیسر سرورالہدیٰ

      جون 16, 2022

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      روزے کی طبی وسماجی جہتیں – مفتی محمد…

      اپریل 15, 2023

      اسلامیات

      تقسیم زکوٰۃ :چند گذارشات – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      اپریل 11, 2023

      اسلامیات

      زکوۃ کے ٹکڑے اور ہم – عیان ریحان

      اپریل 11, 2023

      اسلامیات

      اسلامی ادب کی خصوصیات -طفیل احمد مصباحی 

      اپریل 6, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل All
      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادب کا مستقبل

      نئی صبح – شیبا کوثر 

      جنوری 1, 2023

      ادب کا مستقبل

      غزل – دلشاد دل سکندر پوری

      دسمبر 26, 2022

      ادب کا مستقبل

      تحریک آزادی میں اردو ادب کا کردار :…

      اگست 16, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث اور نوشاد منظر- ڈاکٹر عمیر منظر

      ستمبر 10, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      خطرہ میں ڈال کر کہتے ہیں کہ خطرہ…

      مئی 13, 2022

      تراجم

      1934کے نیوریمبرگ میں ایک جوان ہوتی ہوئی لڑکی…

      مارچ 28, 2023

      تراجم

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      تراجم

       یو م آزادی/ راجندر یادو – مترجم: سید کاشف 

      اگست 15, 2022

      تراجم

      مسئلہ،تُم ہو !/( چارلس بکؤسکی ) – نُودان…

      جولائی 25, 2022

      تعلیم

      چیٹ جی پی ٹی (Chat GPT) اور تعلیم…

      اپریل 5, 2023

      تعلیم

      قومی یوم تعلیم اورمولانا ابوالکلام آزاد (جدید تعلیم…

      نومبر 11, 2022

      تعلیم

      فن لینڈ کا تعلیمی نظام (تعلیمی لحاظ سے…

      اگست 29, 2022

      تعلیم

      تغیر پذیر ہندوستانی سماج اور مسلمانوں کے تعلیمی…

      اگست 15, 2022

      خبر نامہ

      ہندوستان میں فارسی زبان وادب کا مستقبل تابناک…

      مئی 28, 2023

      خبر نامہ

      طلبا کو سرگرم رکھنے کے لیے مقابلے بہت…

      مئی 27, 2023

      خبر نامہ

      ادبی تنظیم گفتگو نے پریاگ راج میں ادب…

      مئی 27, 2023

      خبر نامہ

      ذکی طارق بارہ بنکوی کو ادبی اور صحافتی…

      مئی 22, 2023

      خصوصی مضامین

      سال بیلو Saul Bellow – پروفیسر سرور الہدیٰ

      مئی 13, 2023

      خصوصی مضامین

      اردو کے اداروں کا قومی سطح پر بہ…

      مئی 8, 2023

      خصوصی مضامین

      منارہ علم و ادب شعبہ اردو علی گڑھ…

      مئی 5, 2023

      خصوصی مضامین

      تاریخ ، یادداشت اور تخلیق(کلیم عاجز کی شاعری…

      اپریل 29, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      اپریل فول – اسلم آزاد شمسی 

      مارچ 31, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      جہیز ایک لعنت اور ائمہ مساجد کی ذمہ…

      جنوری 14, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بھارت جوڑو یاترا کے ایک سو دن مکمّل:…

      دسمبر 18, 2022

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بدگمانی سے بچیں اور یوں نہ کسی کو…

      دسمبر 2, 2022

      فکر و عمل

      اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

      ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

       مولانا عتیق الرحمن سنبھلی – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      فروری 15, 2022

      فکر و عمل

      ابوذر غفاری ؓ- الطاف جمیل آفاقی

      جنوری 19, 2022

      متفرقات

      ہندوستان میں فارسی زبان وادب کا مستقبل تابناک…

      مئی 28, 2023

      متفرقات

      طلبا کو سرگرم رکھنے کے لیے مقابلے بہت…

      مئی 27, 2023

      متفرقات

      ادبی تنظیم گفتگو نے پریاگ راج میں ادب…

      مئی 27, 2023

      متفرقات

      ذکی طارق بارہ بنکوی کو ادبی اور صحافتی…

      مئی 22, 2023

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
فکر و عمل

یادوں کے چراغ  : الحاج عتیق احمد ناصری – مفتی محمد ثناءالہدیٰ قاسمی

by adbimiras اگست 22, 2021
by adbimiras اگست 22, 2021 3 comments
امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ کی مجلس شوریٰ ارباب حل وعقد، مدرسہ اسلامیہ شکر پور بھروارہ، مدرسہ رشیدیہ رسول پور نستہ دربھنگہ اور عیدگاہ کمیٹی بھروارہ کے رکن مدرسہ ناصر العلوم ناصر گنج کے بانی حاجی عتیق احمد(ولادت20/ دسمبر 1952) بن مولانا محمود عالم (م29/ مئی 1988) بن ڈپٹی عبد الصمد یاد علی بن وارث علی بن قاضی احمد ساکن ناصر گنج نستہ وایا بھروارہ ضلع دربھنگہ کا28/ جولائی 2021ء مطابق18/ ذی الحجہ1442ھ روز بدھ شام کے چار بیس پر انتقال ہو گیا، وہ عرصہ دراز سے صاحب فراش تھے، لیور نے کام کرنا بند کردیا تھا، پیٹ میں پانی بھر جاتاتھا، جسے وقفہ وقفہ سے نکالا جاتا تھا، تکلیف بے حد تھی، لیکن زبان پر کلمات شکر کے علاوہ کچھ نہیں آتا تھا، انتقال کے دن صبح صادق سے ہی غسل دلانے کے لیے اصرار کر رہے تھے، غسل دلانے کے بعد اور ادواذکار کے ساتھ فجر کی نماز لیٹے لیٹے ادا کی، ساڑھے چھ کے قریب کھڑکیاں کھولنے کو کہا، اور یہ بھی کہ پانچ مہمان آ رہے ہیں، لوگوں نے دیکھا تو کہیں کوئی نہیں تھا، سات بجے کے قریب کو ما میں چلے گیے اور شام میں جان جان آفریں کے سپرد کر دیا، انتقال کے وقت ان کی عمر انہتر سال تھی، چہرے پر ایک اطمینان اور سکون تھا، جیسے عمر بھر کی بے قراری کو قرار آگیا ہو، جنازہ رات کے دس بجے ان کے چچازاد بھائی اور بہنوئی مولانا حسین احمد ناصری سابق استاذ دار العلوم مؤ اعظم گڈھ نے پڑھائی اور قبرستان میں پانی بھرے ہونے کی وجہ کر اپنے آرامشین کے مشرقی حصے میں جو گھر سے متصل ہی ہے، تدفین عمل میں آئی۔ احقر محمد ثناء الہدیٰ قاسمی اور اکابر علماء نے بڑی تعداد میں شرکت کی، حضرت مولانا قاری شبیر احمد صاحب ان کے صاحب زادہ مولانا دبیر احمد قاسمی، مدرسہ اسلامیہ شکر پور بھروارہ اور قرب وجوار کے دیگر مدارس کے اساتذہ اور ذمہ داران کی شرکت نے لوگوں کے دلوں پر ان کی حکمرانی کو ثابت کردیا، ان کی وصیت تھی کہ جنازہ میں شریک کوئی آدمی بغیر کھائے نہ جائے، چنانچہ ان کے صاحب زادگان مولانا انوار رشادی اور مفتی محمد سلیم قاسمی نے پکڑ پکڑ کر کھانا کھلانے کا اہتمام کیا، اور دیر رات تک یہ سلسلہ جاری رہا، پس ماندگان میں چھ لڑکیاں، اہلیہ اور دو لڑکے کو چھوڑا۔شادی رکسیا رونی سید پور مظفر پور حسن توحید صاحب کے دختر نیک اختر سے تھی۔
حاجی عتیق احمد صاحب سے میرے تعلقات دور طالب علمی سے تھے، مولانا حسین احمد ناصری صاحب دار العلوم میں میرے مربی تھے، اس حیثیت سے میرا آنا جانا ناصر گنج نستہ لگا ہی رہتا تھا، عید، بقر عید کے ایام میں تو لازما حاضری ہوتی، ایسے ہر سفر میں ان سے ملاقات ہوجایا کرتی، کیوں کہ وہ عمر کے سولہویں سال سے ہی تجارت سے وابستہ تھے اور تجارت بھی چاہے دوکانداری ہو یا اینٹ بھٹے کی، لکڑی کا کام ہو یا بلڈنگ میٹریل کی فروختگی سب وہ اپنے گھر کے آس پاس ہی کیا کرتے تھے، دور طالب علمی کے علاوہ وہ باہر نہیں گئے اور نہ کہیں دوسری جگہ گاؤں چھوڑ کر قیام کیا۔
ابتدائی تعلیم مدرسہ محمود العلوم دملہ سے پائی جہاں ان کے والد بزرگوار ان دنوں استاذ تھے، پھر مدرسہ امدادیہ دربھنگہ گئے، وہاں سے دار العلوم اور مفتاح العلوم مؤ اعظم گڈھ جانا ہوا، اور عربی پنجم تک کی تعلیم پانے کے بعد گھریلو حالات کے پیش نظر تجارت میں لگ گیے اور زندگی کے آخری دم تک تجارت کو ہی ذریعہئ معاش بنائے رکھا، وہ اسلامی افکار واقدار کے سلسلے میں غیر معمولی حساس تھے، مال ودولت کی فراوانی کے باوجود انہوں نے اپنی بچیوں کو اسکولی تعلیم سے دور رکھا، اور دونون صاحب زادگان کو بھی مدرسہ میں تعلیم دلائی، ۲۹۹۱ میں گاؤں میں ہی مدرسہ ناصر العلوم قائم کیا، تاکہ علاقہ میں تعلیم کو فروغ نصیب ہو، اپنے بچوں کو تجارت کے ساتھ مدرسہ کے لیے فکر مندی بھی سکھائی، وہ انتہائی مخیر اور مدارس کے لیے فکر مند انسان تھے، ان کے دروازہ سے کوئی خالی ہاتھ نہیں جاتا تھا، مہمانوں کی ضیافت ان کی عادت تھی اور عطر ان کے یہاں کا مخصوص تحفہ، بیماری کی حالت میں بھی اس کا بے پناہ خیال تھا، انتقال سے چند دن قبل میں حاضر ہوا، تو بے حد تکلیف میں ہونے کے باوجود مختلف قسم کے اشیاء اکل وشرب صاحب زادگان کو لانے کو کہا، اور جب تک کھلا نہیں لیا،ہٹنے نہیں دیا، یہ ان کا خاص مزاج تھا۔
اسلامی اقدار کا یہ حال تھا کہ تصویر کشی سے حد درجہ اجتناب کرتے، گھر کی دیواریں اورکھڑکیاں اس انداز کی لگائی تھیں کہ اچٹتی ہوئی نگاہ بھی کسی کی گھر تک نہ پہونچے، آخری حد تک شرعی پردہ کا خیال رکھتے۔
 اللہ رب العزت نے انہیں بے پناہ جرأت دی تھی، وہ ہر ابتلاء وآزمائش کا مردانہ وار مقابلہ کرتے، غیروں میں ان کا رعب ودبدبہ ایسا تھا کہ آنکھ اٹھانے کی جرأت کسی کی نہیں ہوتی تھی، یہ حالت اچانک نہیں ہو گئی تھی، اس کے لیے انہوں نے سخت مزاحمت کی تھی،اسی مزاحمت کے نتیجے میں بھروارہ میں ان کی کروڑوں روپے مالیت کی دوکان لٹ گئی، کئی عدد مقدمات ان کولڑنے پڑے تھے لیکن حق گوئی وبیباکی  ہمیشہ قائم رہے، کبھی کبھی بعض معاملات میں فون وغیر کرانے میں میرا بھی استعمال کرتے اور مجھے ان کے کام آکر خوشی محسوس ہوتی۔ (یہ بھی پڑھیں اتحاد ملت کانفرنس – مفتی محمد ثناءالہدیٰ قاسمی )
 1989 میں ہم لوگوں نے ایک ساتھ حج کی سعادت حاصل کی تھی، سفر میں وہی سادگی کاندھے پر ایک کپڑے کا جھولا، ضرورت کے کچھ سامان اور بس، سارا وقت حرمین شریفین میں گذار ا، اوقات کی حفاظت کی اور بہت کچھ ثواب اپنے ساتھ لے آئے، عام دنوں میں بھی اور اد واذکار اور تلاوت قرآن کا خاص معمول تھا، ہر نماز کے بعد تسبیحات کا خصوصی اہتمام کرتے، بیعت طریقہ نقشبندیہ میں مولانا محمد طلحہ نقشبندی خلیفہ ومجاز پیر ذو الفقار صاحب نقشبندی سے تھے، اکثر وبیشتر نمازوں میں تکبیر اولیٰ کے ساتھ با جماعت نماز کا اہتمام کیا کرتے تھے،وہ مجھ سے عمر میں کچھ بڑے تھے، لیکن تعلقات میں بے تکلفی تھی، پہلے ہم عمری کی وجہ سے اور بعد میں میرے داماد کے ماموں ہونے کی وجہ سے، جب انقلاب میں میرا مضمون شائع ہوتا تو فون پر اپنی رائے دیتے، خوشی کا اظہار کرتے کبھی کبھی بعض موضوعات پر مضامین لکھنے کے لئے ترغیب بھی دیتے۔
 امارت شریہ کے وفد کے دورہ کے موقع سے خصوصا بیت المال کے استحکام کے لیے فکر مند ہوتے خود بھی دیتے اور دوسروں کو بھی ترغیب دینے سے باز نہیں آتے تھے، ترکہ کی تقسیم کا انہیں خاص خیال تھا، بہنوں کا حصہ ادا کیا اور اس مسئلہ میں شریعت کی پاسداری پورے طور پر ملحوظ رہی۔
 سیاست میں بھی ان کی اچھی پکڑ تھی، اور گاہے گاہے، وہ انتخاب کے موقع سے اپنے پسندیدہ امیدوار کے لیے اپنے صرفہ سے دورہ بھی کرتے تھے، وہ پارٹی نہیں امیدوار دیکھتے تھے، امیدوار ٹھیک ہے تو وہ کسی بھی پارٹی کی حمایت کرنے سے دریغ نہیں کرتے تھے۔
ڈاکٹروں کو دکھانے کے لیے ان کا آنا جانا پٹنہ لگا رہتا تھا، بعض دفعہ امارت شرعیہ میں قیام کی نوبت آئی، وہ اپنا کھانا گھر سے بنواکر لیتے آتے اور انہیں معلوم ہوتا کہ میں امارت میں ہوں تو میرے حصہ کا کھانا بھی ساتھ لاتے اور ممکن ہوتا تو میری پسندیدہ ڈش کی رعایت بھی ملحوظ رکھتے۔
عتیق بھائی کا خانوادہ ہر اعتبار سے اس علاقہ کا ممتاز خانوادہ ہے، مدرسہ امدادیہ دربھنگہ کی بنیاد پہلے نستہ میں ہی پڑی تھی، حاجی منور حسین، مرید خاص حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی ؒ کا تعلق اسی خانوادہ سے تھا،بعد میں مدرسہ امدادیہ دربھنگہ منتقل ہوا، علم کے سوتے یہاں سے پھوٹے، یہی وجہ ہے کہ آج بھی یہاں بڑی تعداد میں علماء پائے جاتے ہیں، جن کی خدمات کا دائرہ ملک ہی نہیں بیرون ملک میں بھی پھیلا ہوا ہے۔
 اس کے با وجود اثر ورسوخ، رعب ودبدبہ، مال وثرت میں اس گاؤں ان جیسامیں کوئی دوسرا نہیں ہے، ان کے جانے سے بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے، اللہ رب العزت ان کے صاحب زادگان کو اس خلا کو پُر کرنے اور اس مقام کو باقی رکھنے کا حوصلہ اور توفیق عطا فرمائے اللہ رب العزت حاجی عتیق صاحب کی مغفرت فرمائے اور پس ماندگان کو صبرجمیل سے نوازے، اب یہی دعا ان کے کام آنے والی ہے، اللہ بس باقی ہوس(بشکریہ نقیب)
مضمون نگار کا مختصر تعارف مفتی محمد ثناء الہدیٰ

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

مفتی محمد ثنا الہدی قاسمی
3 comments
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
کٹورے میں چاند – حقانی القاسمی
اگلی پوسٹ
عربی شاعری میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ – ڈاکٹر ولاء جمال العسیلی 

یہ بھی پڑھیں

اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین...

فروری 22, 2022

ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ...

فروری 22, 2022

 مولانا عتیق الرحمن سنبھلی – مفتی محمد ثناء الہدیٰ...

فروری 15, 2022

ابوذر غفاری ؓ- الطاف جمیل آفاقی

جنوری 19, 2022

جناب محمد ناصر : میرے ورطہ خیال میں...

جنوری 6, 2022

اردوادب کے نابغہ پروفیسرحسین الحق – شگفتہ دلدار

جنوری 2, 2022

روئیے کس کے لیے کس کس کا ماتم...

دسمبر 15, 2021

معصوم صورت ،سراپا شفقت و محبت مولانا عبد...

دسمبر 10, 2021

بڑے پیرصاحب کی تعلیمات اور اِنسانی معاشرہ –...

نومبر 23, 2021

ولادت با سعادت – مفتی محمد ثناء الہدیٰ...

اکتوبر 18, 2021

3 comments

مفتی محمد ثناء الہدیٰ - Adbi Miras اگست 22, 2021 - 11:35 صبح

[…] فکر و عمل […]

Reply
مسلم لڑکیوں میں پھیلتا ارتداد - مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی - Adbi Miras اگست 26, 2021 - 7:15 صبح

[…] فکر و عمل […]

Reply
یادوں کے چراغ : مولانا مفتی قاضی عبد الشکور قاسمیؒ - مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی - Adbi Miras اگست 31, 2021 - 7:26 صبح

[…] فکر و عمل […]

Reply

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (176)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (100)
  • تخلیقی ادب (541)
    • افسانچہ (28)
    • افسانہ (176)
    • انشائیہ (16)
    • خاکہ (33)
    • رباعی (1)
    • غزل (131)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (24)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (119)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (939)
    • ڈرامہ (12)
    • شاعری (470)
      • تجزیے (11)
      • شاعری کے مختلف رنگ (202)
      • غزل شناسی (168)
      • مثنوی کی تفہیم (7)
      • مرثیہ تنقید (8)
      • نظم فہمی (78)
    • صحافت (42)
    • طب (12)
    • فکشن (378)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (205)
      • فکشن تنقید (12)
      • فکشن کے رنگ (23)
      • ناول شناسی (135)
    • قصیدہ کی تفہیم (14)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (34)
  • کتاب کی بات (406)
  • گوشہ خواتین و اطفال (92)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (1,741)
    • ادب کا مستقبل (109)
    • ادبی میراث کے بارے میں (8)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (23)
    • تراجم (27)
    • تعلیم (27)
    • خبر نامہ (675)
    • خصوصی مضامین (81)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (202)
    • فکر و عمل (112)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (260)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں