Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
متفرقات

"لسانی سادیت پسندی اور لسانی پولیسنگ ” – پروفیسر ناصر عباس نیر

by adbimiras ستمبر 1, 2021
by adbimiras ستمبر 1, 2021 0 comment

زبان اور نفسیات کا گہر ارشتہ ہے۔ دونوں کے تعلق کے کئی رخ ہیں۔ مثلاً زبان ،ہمارے ادارک کالازمی حصہ ہے۔ جس ادراک میں زبان موجود نہیں ہوتی یا جو چیزیں ہمارے دائرہ ادراک سے باہر سمجھی جاتی ہیں—ان دونوں کی اطلاع بھی ہم خود کو یا اوروں کو زبان ہی کے ذریعے دیتے ہیں۔ اسی طرح ہم جس تصور دنیا کے حامل ہوتے ہیں،اس کی تعمیر میں بڑا حصہ ہماری زبان اور اس کی کہانیوں ،کہاوتوں ،امثال ، سٹیریو ٹائپ اور علامتوں کا ہوتا ہے۔ لیکن اس پہلو پرکم تحقیق ہوئی ہے کہ زبان کی غلطی کی نشان دہی کا –نشان دہی کرنےو الے اور اس کا نشانہ بننے والے شخص کی نفسیات سے کیا تعلق ہے؟

روسی امریکی ماہر لسانیات اور نقادرومن جیکب سن نے گزشتہ صدی میں Aphasia اور زبان کے تعلق پر کئی اہم باتیں کہہ دی تھیں۔ افیژیاایک ایسی بیماری ہے جس میں آدمی زبان پر اپنی دسترس کھودیتا ہے۔اس کاسبب سر کی چوٹ یا دماغ میں ٹیومر ہوسکتا ہے۔ آدمی لفظ بھول جاتا ہے یا پورا جملہ نہیںبول سکتا۔ رومن جیکب سن کی تحقیق(جس میں اس نے سوسئیر کے نظریات سے بھی مدد لی) یہ تھی کہ زبان میں مماثلت اور قربت کے رشتے ہیں۔ ہم مماثل لفظوں کے ذخیرے سے اپنے مطلب کا ایک لفظ منتخب کرتے ہیں اور پھر ان کی قواعدی قربت کے تحت ان سے جملہ بناتے ہیں۔ افیژیا میں مماثلت یا قربت یا دونوں متاثر ہوتے ہیں۔ ایک آدمی ،کرسی اور اس سے مماثل اشیاکو بھول جاتا ہے یا کرسی کو جملے میں استعمال کرنے سے قاصر ہوتا ہے یا پھر دونوں چیزیں بھول جاتا ہے۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ استعارے کی بنیاد مماثلت پر اور مجاز مرسل کی اساس قربت پر ہے۔دونوں تخلیقی اظہار کی بھی اہم ضرورت ہیں۔ افیژیا ، ان دونوں پر شب خون مارتا ہے۔ یہ آدمی کو اپنے ابلاغ سے نہیں، زبان کے تخلیقی استعمال سے بھی محروم کرتا ہے۔ (یہ بھی پڑھیں علی سردار جعفری – پروفیسر ناصر عباس نیّر )

جن دنوں میں اردو سائنس بورڈ میں تھا ، ہر ماہ کسی سائنسی موضوع ہر سیمینار منعقد کروایا کرتا تھا۔ اسی دوران میں میری ملاقات کلینیکل نفسیات کی ایک پاکستانی ماہر سے ہوئی۔ انھوں نے اپنی نگرانی میں ہونےو الی ایک تحقیق کا ذکر کیا۔ یہ تحقیق ،سرکاری پرائمری سکول کے بچے بچیوں کے سکول چھوڑنے کے نفسیاتی اسباب سے متعلق تھی۔ انھوں نے یہ نکشاف کیا کہ اس کی سب سے اہم وجہ ان بچوں کے انگریزی اور اردو کے پرچوں کی جانچ کا طریقہ تھا۔ جن بچوں کے ان دونوں زبانوں کے امتحانی پرچوں پر جتنے زیادہ سرخ نشانات لگائے گئے تھے، ان کی بڑی اکثریت نے سکول چھوڑدیا۔ بچے دوسرے مضامین کی غلطیوں کے سبب اتنے دل گرفتہ نہیں ہوئے،جس قدر وہ زبان کی غلطیوں کے سبب ہوئے۔ کم از کم میرے لیے یہ انکشاف چونکادینےو الا تھا۔ دو وجہوں سے۔ ایک یہ کہ سکول چھوڑنے والے بچے ، اپنے فیصلے کے اسباب جانتے تھے مگر سکول میں —اور شاید گھر میں بھی —انھیں ان اسباب پر گفتگو کی اجازت نہیں تھی(کتنے سکولوں اور گھروں میں یہ اجازت ہے؟)۔ دوسری وجہ یہ کہ "لسانی گرفت ” بچے کو شدید صدمہ پہنچاتی ہے اور وہ اس جگہ اور ماحول کو خیر باد کہہ دیتا ہے ،جہاں یہ گرفت ، ڈانٹ ڈپٹ کی جارہی ہوتی ہے۔ذرا غور کیجیے: ایک بچہ اپنی زبان کی غلطی کی نشان دہی کو صدمے کے طور پر کیوں لیتا ہے؟اس کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہے کہ بچہ زبان کے ذریعےاپنی لازمی ضرورتوں کا ابلاغ ہی نہیں کرتا، وہ دنیا کے ساتھ اپنے رشتے کو تخلیقی انداز میں بیان کرنے کی کوشش بھی کرتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ استعارہ سازی ،زبان کا تخلیقی رخ ہے اور افیژیا میں استعارہ سازی شدید متاثر ہوتی ہے۔جب بچے کو سرعام ٹوکا جاتا ہے تو وہ لازمی ابلاغ اور تخلیقی اظہار دونوں کے سلسلے میں خود کو اپاہج محسوس کرتا ہے؛ایک طرح کے افیژیا کا تجربہ کرتا ہے۔ لہٰذا وہ واپس اپنی پہلی ،مادری زبان کی طرف لوٹ جاتا ہے جہاں اسے اپنے اپاہج ہونے کا تجربہ نہیں ہوتا۔

ہم سب نے سن رکھاہے کہ زبان کا زخم ،تلوار کے زخم سے بڑا ہوتا ہے۔یہ زخم صرف گالی سے نہیں ،زبان کی غلطی کی سرعام نشان دہی سے بھی لگتا ہے۔اس زخم میں اہانت اور تحقیر بھی شامل ہوتے ہیں۔

لیکن یہ معاملہ صرف سکول چھوڑنے والے بچوں تک محدود نہیں۔ایسے قصے کئی سابق اچھے لکھنے والوں کے پاس ہوں گے ،جو اسی سبب سے ادب لکھنا چھوڑ گئے۔نیز اس کا تعلق کسی بھی زبان کو سیکھنے کےعمل سے بھی ہے۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں چودہ برس تک لازمی مضمون کے طور پرا نگریزی پڑھائی جاتی ہے،مگر لوگ انگریزی کے چند جملے بول اور لکھ نہیں سکتے۔ کیوں ؟ اس لیے کہ ان کے ذہنوں میں تلفظ اور قواعد کی غلطی کا خوف ،کسی آسیب کی مانند رہتا ہے۔ یہ خوف ،انگریزی پڑھانے کےاس طریقے کے سبب ہے ، جس میں” صحیح زبان ” پر حد سے زیادہ زور دیا جاتا ہے۔ ذہنوں میں زبان کی جگہ خوف باقی رہ جاتا ہے۔ لوگوں کے دلوں کو ٹٹولیں تو "صحیح انگریزی ” نہ بول سکنے کا خوف ،احساس جرم اور احساس کمتری کے ایک عجب ملغوبے کی صورت موجود ہوتا ہے۔ یہی سلوک ” صحیح اردو بولنےو الے” پشتو اور وہ زبانیں بولنے والوں سے روا رکھتے ہیں، جن میں تذکیر وتانیث کے طریقے اردو سے الگ ہیں۔ (یہ بھی پڑھیں ” کہانی ، تصور حقیقت، علامتی افسانہ ” – پروفیسر ناصر عباس نیّر )

اس سارے قصے میں اہم کردار” صحیح زبان” کے علمبرداروں کی نفسیات کا ہے۔صحیح زبان کا تصور، زبان ہی کی مانند رواجی اور ثقافتی ہے۔ ایک علاقے میں جو لفظ صحیح سمجھا جاتا ہے ،وہ دوسرے علاقے میں غلط سمجھا جاسکتاہے۔ ایک زمانے میں صحیح اور فصیح سمجھے جانے والے الفاظ ،دوسرے زمانے میں اس کے برعکس ہوسکتے ہیں۔ اسی طرح جنھیں آج سلینگ کہتے ہیں،وہ کل فصیح ہوسکتے ہیں۔آج کے غلط العوام کل کے غلط العام ہوسکتے ہیں۔ "صحیح اور معیاری ” زبان پر دسترس بلاشبہ ہربولنے والے اور لکھنے والے کی ضرورت ہے اور جسے وہ بالآخر پوری کرلیتا ہے مگر یہ بھی دیکھیں کہ "صحیح اور معیار ی ” زبان کوئی جامد چیز نہیں ۔ نیز ہم جسے "صحیح اور معیار ی زبان ” کہتے ہیں،وہ لغات، شاعری اور اہل زبان کے ذریعے خاص طور پر طے کی جاتی ہے اور اس کے "سیاسی ثقافتی ” اسباب بھی ہوتے ہیں۔سیاسی اشرافیہ کی مانند ایک لسانی اشرافیہ بھی ہوتی ہے جو پہلےدن سے موجود ہے۔ لسانی اشرافیہ، ایک بڑی تعداد کو غلط اور غیر معیاری زبان کے نام پر نام نہاد "مین سٹریم ” سے خارج کرتی ہے۔سند کے نام پرکئی بار زبان کے تخلیقی استعمال کو محال بنانے کی کوشش کرتی ہے۔ حالاں کہ جنھیں سند بناکر پیش کیا جاتا ہے ،ان میں بہت کم اپنے زمانے میں سند تھے۔

جو لوگ دوسروں کی گفتگو یا تحریر میں غلطیاں نکالتے ہیں، ان کی مخصوص نفسیات ہوتی ہے۔ جس طرح "اخلاقی پولیسنگ ” ہوتی ہے ،اسی طرح "لسانی پولیسنگ ” ہے:دونوں گمراہوں پر نظر رکھتے اور ان کی اصلاح اپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔ میر انیس نے انھی کے بارے میں کہا تھا۔

غلط یہ لفظ وہ بندش بری یہ مضموں سست

ہنر عجیب ملا ہے یہ نکتہ چینوں کو

"صحیح زبان ” کےسلسلے میں حد سے زیادہ حساس لوگ، حقیقت میں سخت گیر ہوتے ہیں۔”صحیح زبان” کے دعوے اور راسخ العقیدگی میں بھی گہرانفسیاتی تعلق ہے۔انھیں لسانی سادیت پسند کہنا چاہیے۔ان کی طبیعت میں دوسروں کی نادانستہ خطاؤں یا دانستہ انحراف کے لیے کوئی ہمدردی نہیں ہوتی ۔وہ اپنے خیالات ـــ—-خواہ وہ کسی قسم کے ہوں—میں آہن کی مانند سخت ہوتے ہیں۔ انھیں قائل کرنا گویا آسمان میں تھگلی لگانا ہے۔وہ صحیح لفظ پر صحیح ،نئےاور اعلیٰ خیال کو قربان کرنے پر بھی تیاررہتے ہیں،کبھی کبھی تو آدمی اور اس کے ساتھ تعلق کو بھی!کئی اچھے ادیب ، لسانی سادیت پسندوں کی بھینٹ چڑھ گئے۔

نئے لکھنے والوں کو” صحیح زبان بولنے اور لکھنے ” کا دعویٰ کرنے والوں کے خوف کے بغیر لکھنا چاہیے۔ ہر آدمی مسلسل بولنے اور لکھنے سے ایک اپنی زبان بالآخر وضع کرلیتاہے۔ جس زبان کا ابلاغ ہورہا ہو،اس کے صحیح ہونے میں شک نہیں ہونا چاہیے۔

ناصر عباس نیّر

یکم ستمبر 2021ء

 

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

nasir abbas naiyyerناصر عباس نیر
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام یک روزہ بین الاقوامی وبینارکا انعقاد
اگلی پوسٹ
چڑھنے لگا نشہ پھر حسب نسب کا! (  آئینہ سچائی کا) – جاوید اختر بھارتی 

یہ بھی پڑھیں

میں پٹاخے سے ہی مر جاؤں گا بم...

دسمبر 14, 2024

شبلی کا مشن اور یوم شبلی کی معنویت – محمد...

نومبر 24, 2024

تھوک بھی ایک نعمت ہے!! – عبدالودود انصاری

نومبر 19, 2024

اردو میں غیر زبانوں کے الفاظ  – شمس...

نومبر 9, 2024

غربت  و معاشی پسماندگی کا علاج اسلامی نقطہ...

مئی 6, 2024

اقبال ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

نومبر 7, 2023

طائر بامِ فکر و فن : ڈاکٹر دبیر...

نومبر 3, 2023

جدید معاشرے اور طلباء کے لیے ادب (...

ستمبر 28, 2023

موبائل فون ایڈکشن اور بچوں کا مستقبل –...

اگست 30, 2023

نیرنگِ خیال کی جلوہ نمائی شعر و ادب...

اگست 29, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں