Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
شاعری کے مختلف رنگ

علامہ شبلی نعمانی کی شاعری میں مذہبی عناصر – محمد الیاس کرگلی

by adbimiras ستمبر 29, 2021
by adbimiras ستمبر 29, 2021 1 comment

علامہ شبلی نعمانی کا نام بحیثیت ایک مورخ، عالم، فلسفی اور شاعر مشہور ہے۔ ان کی جنبش نگاہ میں ہزاروں راز پنہاں ہیں۔ وہ ذکر و فکر میں مجتہد کی حیثیت رکھتے تھے۔ شبلی جیسی نوع بہ نوع اور تازہ و تابندہ شخصیت مشکل سے ملے گی۔ فلسفہ و مذہب، شعر و ادب، تاریخ و تمدن، نقد و انقاد، عرفان و ادراک سے بہرہ ور اور کارگہ تخلیق میں انمول فن پاروں کی پرورش کرنے والے شبلی ہی ہیں۔ان کے استاد مولانا فاروق چریا کوٹی شبلی پر ناز کرتے تھے ، اور کہتے تھے ’’انا اسد و انت شبلی‘‘ یعنی میں شیر ہوں اور تو (شبلی) شیر کا بچہ۔ شبلی کی تحریروں نے ہمارے شعر و ادب کو آفاقی وسعتوں نے روشناس کیا ہے۔ ان کی مجموعی قدر و قیمت کے تعین میں ناقدین نے بنیادی طور پر ان کی نثری تصنایف کو پیش نظر رکھا ہے ، جبکہ ان کاافتاد مزاج، جمالیاتی ذوق، عربی، فارسی اور اردو شاعری کا مطالعہ اس بات کا متقاضی ہے کہ بحیثیت شاعر ان کا جائزہ لیا جائے اور ان کا قدر و قیمت تعین کیا جائے۔ مختلف محرکات ان کی شاعری کا باعث بنتے ہیں، جس میں ایک اہم محرک مذہب ہے۔ ان کے مورث اعلی نے چار سو سال قبل اسلام قبول کیا اور اسلامی نام ’’سراج الدین‘‘ رکھا۔ شبلی نے قرآن پاک اور ابتدائی فارسی کی تعلیم اپنے گاؤں میں ہی ایک بزرگ حکیم عبداﷲ سے حاصل کی ، اس کے بعد مولوی شکراﷲ کے بھی شاگرد رہے۔ مدرسہ عربیہ اعظم گڑھ میں داخلہ لے کے عربی کی درسی کتابیں بھی پڑھیں۔ زمانے کے مزاج کے مطابق علم و حدیث کی طرف رجوع کیا ۔ مولانا احمد علی صاحب سہارنپوری، جو اس وقت کے بہت بڑے عالم تھے، شبلی نے ان کے آگے زانوئے تلمذتہہ کیا اور ان کی صحبت میں رہ علم و حدیث سیکھی۔ قرآن و حدیث سے وہ اس قدر متاثر ہوئے کہ اسی دوران ہی حج پر گئے اور یہ سفر خالص مذہبی تھا۔ جب تعلیم سے فارغ ہوئے تو ان کا واسطہ سب سے پہلے اسلامی تحریک سے پڑا جس کے بانی سید جمال الدین افغانی تھے۔ عام طور پر شبلی کو سر سید تحریک سے جوڑ کر دیکھا جاتا ہے، لیکن سرسید سے اختلافات بھی ہوتے تھے تو مذہبی معاملات پر ہوتے تھے۔ سچ تو یہ ہے کہ شبلی کی موجودگی علی گڑھ کی غیر اسلامی ماحول میں ایک غنیمت تھی۔ الحاد اور بے دینی کے اس طوفان میں انھوں نے مذہب کی شمع روشن کی۔ عربی تدریس اور درس قرآن و درس حدیث کا سلسلہ بھی جاری کیا ۔ ( یہ بھی پڑھیں شبلی اور ان کی نظمیہ اردو شاعری – پروفیسر خالد محمود )

علامہ شبلی نعمانی نے عربی، فارسی اور اردو تینوں زبانوں میں مذہبی اور اخلاقی شاعری کی ، لیکن یہاں ہمیں سروکار اردو شاعری سے ہے۔ ان کا گرچہ اردو شاعری میں نثر کے جیسے مقام نہیں ہے، لیکن ان کی شاعری اور خصوصاََ مذہبی شاعری توجہ مانگتی ہے۔ نذیر احمد اپنی تقریر سے پہلے اکثر ایک نظم سناتے تھے۔ ایک نظم انھوں نے حالیؔ اور شبلیؔ کے لئے یوں بیان کہا۔

تم اپنی نثر کو لو نظم کو چھوڑو نذیر احمد

کہ اس کے واسطے موزون ہے حالیؔ و نعمانیؔ

شبلیؔ کی مذہبی و اخلاقی نظموں میں ہجرت نبوی، ایک خاتون کی آزادانہ گستاخ رسول اﷲﷺ کا حلم اور عفو، اہل بیت رسول کی زندگی، ایثار کی اعلی ترین نظیر،مساوات اسلام، خلافت فاروقی کا ایک واقعہ، عدل فاروقی کا ایک نمونہ، اظہار و قبول حق، جراتٔ صداقت،نظام حکومت اسلام،ہمارا طرز حکومت، عدل جہانگیری،اسلاف کے تنزل کا اصلی سبب،خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کاانصاف، شغل تکفیر،مذہب یا سیاست،خواتین عرب کا ثبات و استقلال، شہر آشوب اسلام،ترکون سے خطاب، ہستی مسلم کی رہائی، سیرۃ نبوی اور ہر ہائینس سرکار بھوپال وغیرہ ہیں۔شبلیؔ کا آخری زمانہ پر آشوب رہا۔ یہ وہ زمانہ ہے کہ جب اسلامی دنیا میں انقلاب برپا تھا،مسلم لیک کا ہنگامہ، مسلم یونی ورسٹی کا قیام، کانپور کی مسجد کا خونی منظر، بنگال کی تنسیخ، طرابلس کی لڑائی، بلقان کی جنگ اور جنگ عظیم کا آغاز بھی اسی زمانے میں ہو گیا تھا۔ وہ اردو کے پہلے شاعر ہیں جنھوں نے برطانوی سامراج اورمغربی استعمار کے بین الاقوامی روپ کو دیکھا۔ ان پر مغربی سیاست کی تمام ریشہ دوانیاں بخوبی واضح ہوگئی تھیں۔ سیاسی نظموں میں انھوں نے ایک نظم ’’شہر آشوب اسلام‘‘ کے نام سے جنگ بلقان کے زمانے میں لکھی تھی۔ جب یہ نظم لکھنؤ کے ایک جلسے میں پڑھی گئی توماتم بپا ہو گیا تھا۔ نظم سے ا شعار دیکھئے۔

حکومت پر زوال آیا تو پھر نام و نشاں کب تک

چراغِ گشتہ محفل سے اٹھے گا دھواں کب تک

زوال دولت عثمان زوال شرع ملت ہے

عزیز و فکر و فرزند و عیال و خانماں کب تک

پرستاران خاکِ کعبہ دنیا سے اگر اٹھے

تو پھر یہ احترام سجدہ گاہ، قدسیاں کب تک

وہ ایک درد مند دل رکھتے تھے جو امت مسلمہ کے لئے ہر دم دھڑکتا تھا۔ مسلمانوں کی خستہ حالی سے وہ پریشان ہوجاتے تھے۔ مخالفین اسلام کا ہمیشہ جواب دیتے رہے، وہ اسلام اور اسلامی تہذیب و تمدن پر بے جا اعتراضات برداشت نہیں کر سکتے تھے۔ انھیں اس بات سے سخت تکلیف ہوئی جب انھوں سے ذات پاک اقدس پر یوربی مصنفین کی کتابیں دیکھی۔ چناچہ انھوں نے ان سارے اعتراضات کے جواب میں ’’سیرت النبی‘‘ لکھ ڈالی۔

شبلیؔ کی مذہبی اور اخلاقی نظمیں در اصل منظوم قصے ہیں۔ انھوں نے اسلامی قصص کو اخلاقی نقطہ نظر سے منظم کیا ہے۔ ان کے بارے میں یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ اسلام کی اخلاقی قدروں کا شاعرانہ اور تاریخی شکوہ کے ساتھ قائم کرنے میں انھیں اولیت کا درجہ حاصل ہے۔ اسلامی مساوات ،اخوت،حلم و عفو اور حق و صداقت جیسے اہم موضوعات پر لکھی گئی نظمیں در اصل اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے تحت المامون، لفاروق اور الغزالی قلمبند کی گئیں۔ شبلیؔ کی نظموں میں واقعات رسول پاکؐ، اہل بیت عظام اور صحابہ رسول کی زندگی سے لئے گئے ہیں۔ مثلاََ مسجد نبوی کی تعمیر کو وہ کچھ اس انداز میں بیان کرتے ہیں کہ گویا دیگر اصحاب کے ساتھ حضور ؐ بھی اس میں نفس نفیس شامل ہیں ، یہی چیز شاعر کو متاثر کرتی ہے اور پکار اٹھتا ہے۔؎

ایک اور نفس پاک بھی ان میں شریک تھا

جو آب و گل کے شغل میں بھی شاد کام تھا

کندھوں پہ اپنی لاد کے لاتا ہے سنگ و خشت

سینہ غبار خاک سے سب گرد فام تھا

سب کچھ آپ کو تھا ان کا شریک حال

یہ خود وجود پاک رسولؐ انام تھا

اور جب نظم کا خاتمہ کرتے ہیں تو کچھ اس انداز میں کرتے ہیں۔

صلو علی النبیؐ و اصحابہ کرام

اس نظم مختصر کا مسلک اختتام تھا

مولانا کی طبیعت بہت ہی حساس تھی۔ وہ فوری واقعات سے بہت جلدی متاثر ہو جاتے تھے اور یہی تاثیر ان کی شاعری کی روح تھی۔ نظم ’’شغل تکفیر‘‘ میں شبلی نے یورپ کا حال بیان کیا ہے۔ جب ایک مولوی صاحب نے کہا کہ کیا آپ کچھ اور یورب سے خبردار نہیں ہے تو یہ اشعار کہے۔

آمادۂ اسلام ہیں لندن میں ہزاروں

ہر چند ابھی مائل اظہار نہیں ہے

جو نام سے اسلام کے ہو جاتے ہیں برہم

ان میں بھی تعصب کے وہ آثار نہیں ہے

1913میں مسجد کانپور کا واقعہ پیش آیا، اس واقعے نے مسلمانوں کے دل میں ایک آگ سی لگا دی۔ جہاں ایک سڑک تعمیر کرنا تھا تو ضلع مجسٹریٹ نے مسجدکے ایک حصے کو منہدم کر دیا، جس پر مسلمان سخت برہم ہوگئے۔ بہت سارے مسلمان شھہد ہوگئے اور کچھ شدید زخمی ہو گئے۔ اس واقعے سے متاثر ہو کر شبلیؔ نے کئی نظمیں لکھیں جن میںہم کشتہ گان معرکہ کانپور،ہنگامہ مسجد کانپور،علمائ زندانی،آپ ظالم نہیں زنہاریہ ہم ہیں مظلوم،کانپور میونسپلٹی کا خطاب مسجد مچھلی بازار کانپور سے، خون کے چند قطرے،پایہ زنجیرانِ کانپور اور مسجد کانپور کا وفد اور سر جمیس مسٹن کا جواب اہم اور قابل ذکر ہیں۔ نظم ’ہم کشتہ گان معرکہ کانپور‘ سے چند اشعار ملاحظہ کریں۔ (یہ بھی پڑھیں شبلی: سرسیّد سے کتنے مختلف؟ – ڈاکٹر صفدر امام قادری )

کل مجھ کو چند لاشہ بے جاں نظر پڑے

دیکھا قریب جا کے تو زخموں سے چور ہے

آئے تھے اس لئے کہ بنائیں خدا کا گھر

نیند آ گئی ہے منتظر نفغ صور میں

پوچھا جو ہم نے کون ہو تم آئی یہ صدا

ہم کشتگان معرکہ کانپور ہیں

1911میں مسلم یونی ورسٹی کے قیام کے سلسلے میںکوششیں شروع ہوئیں اور اس تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک مستقل کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس کے لئے شہر شہر قصبہ قصبہ چندے جمع کئے گئے۔ شبلی نے اس واقعے کے متعلق اردو میں کل آٹھ نظمیں لکھیں۔ نظم ’’یونی ورسٹی اور الحاق‘‘ سے اشعار دیکھئے۔

شرط الحاق پہ احرار اور ایسا اصرار

شیوۂ عقل نہیں بلکہ ہے یہ کج نگہی

یہ وہی قبلہ حاجات ہیں سوچیں تو ذرا

یہ وہی قبلہ مقصود ہے سوچو تو سہی

شبلیؔ کی نظموں میںاسلامی روایتوں کے ایسے پر تاثیرواقعے بیان ہوئے ہیںجن پر اسلامی دنیا کو فخر ہے۔ ان کی شاعری میں اسلامی قصص و اقعات کی پوری چھاپ ہے۔ اخلاقی قدریں، اسلامی اخوت و مساوات، ایثار و  عدل، حق و صداقت پر انہوں نے اپنی شاعری کی عمارت کھڑی کی ہے۔کلام شبلی کا اگر مطالعہ کریں تو ہمیں جا بجا اسلامی عناصر دیکھنے کو ملتے ہیں۔انھیں رسول اﷲؐ اور ان کے آل سے بے حد محبت تھی جس کا اظہار ان کے کلام میں دیکھنے کو ملتا ہے۔ رسول خداﷺ کے گھر کی حالت اور سیدہ پاک ؑ کے صبر و استقلال، نیک سیرت اور اپنے والد محترم کے تئیں عقیدت، عشق اور محبت کو جیسا شبلیؔ نے پیش کیا ہے ویسا شاید ہی کسی اور نے بیان کیا ہو۔ نظم ’’اہل بیت رسولؐ کی زندگی ‘‘ جو ان کی آخری نظم ہے ، سے چند اشعار ملاحظہ ہو۔

افلاس سے تھا سیّدہؑ پاک کا یہ حال

گھر میں کوئی کنیز نہ کوئی غلام تھا

گھس گھس گئی تھیں ہاتھ کی دونوں ہتھیلیاں

چکی کے پیسنے کا جو دن رات کام تھا

آخر گئیں جناب رسولؐ خدا کے پاس

یہ بھی کچھ اتفاق کی واں اذن عام تھا

آخری شعر دیکھئے

یوں کی ہے اہل بیتِ مطہر نے زندگی

یہ ماجرائے دختر خیر الانام تھا

ان کا دل عشق رسول سے سرشار تھا۔ خضورؐ کے مکہ سے مدینہ ہجرت کو وہ نہایت ہی خوبصورتی سے اپنی ایک نظم ’’ہجرت نبوی‘‘ میں لکھتے ہیں۔ آپ کو چونکہ تاریخ سے دلچسپی تھی اور اسلامی تاریخ پر گہری نظر تھی۔ حضرت محمد ؐ ذات خدا وند متعال کے بعد وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندرعالم انسانیت کی مکمل رہنمائی کا بھر پور سامان رکھتی ہے۔ کوئی بھی اس وقت تک کامل مومن نہیں ہو سکتا جب تک رسول ؐخداسے محبت نہ کرے۔ یہی وجہ ہے کہ جب شبلیؔ نے ’’سیرۃ النبی‘‘ ؐ لکھا توراحت کی سانس لی اور کہا۔

عجم کی مدح کی عباسیوں کی داستاں لکھی

مجھے چندے مقیم آستان غیر ہونا تھا

مگر اب لکھ رہا ہوں سیرت پیغمبر خاتمﷺ

خدا کا شکر ہے یوں خاتمہ بالخیر ہونا تھا

یہ شبلیؔ اور سید سلیمان ندوی کی مشترکہ کاوش ہے۔ چار ضخیم جلدوں پر مشتمل یہ کتاب اولاََ علامہ شبلیؔ نے شروع کی ۔ انھوں نے پہلی دو جلدیں لکھیں اور اس کے بعد باقی جلدوں کو ان کے شاگرد سید سلیمان ندوی نے مکلمل کیا۔ شبلیؔ نے سرور پاکؐ سے اپنی عقیدت کا اظہار اپنے اشعار میں یوں کیا ہے۔

فرشتوں میں یہ چرچا ہے کہ حال سرور عالمؐ

دبیر چرخ لکھتا یا کہ خود روح الامین لکھتے

صدا یہ بارگاہ عالم قدوس سے آئی

کہ یہ ہے اور ہی کچھ چیز لکھتے تو ہمیں لکھتے

شبلیؔ کی شخصیت مسلمانان ہند کے لئے ایک شمع کی مانند ہے۔ ان کی زندگی کے ابتدائی زمانے میں ہی رسول پاکؐ کی محبت عروج کو پہنچی۔علی گڑھ تحریک میں ملنے جلنے کے بعد وہ خاصی حد تک جدید رنگ میں ڈھل گئے تھے۔ وہیں انہیں کٹّر مولویوں سے نفرت پیدا ہو گئی تھی۔ وہ جب کچھ لکھتے تھے تو دلائل کے ساتھ لکھتے تھے۔ علی گڑھ کی فضا نے انھیں اس قدر متاثر کیا کہ خورشید اسلام نے کہا ہے ’’اگر شبلیؔ مولوی نہ ہوتے تو خاصے ترقی پسند ہوتے۔‘‘ لیکن اس جدت پسندی اور ترقی پسندی کے باوجود بھی شبلی کوؔ اسلام سے اور ذات رسولؐ پاک سے عمر بھر دلچسپی و محبت رہی۔ اور جب شاعری کی تو ذات اقدس ، اہل بیت عظام اور صحابہ کرام کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا۔ گرچہ مذہبی شاعری کا خاصہ حصہ فارسی اور عربی میں موجود ہے، لیکن ان کی اردو شاعری میں بھی مذہبی عناصر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انھیں قدرت نے مورخ کا ذہن اور شاعر کا دل عطا کیا تھا۔ وہ ہر چیز کو مورخ کی باریک بین نظر سے دیکھتے اور شاعر کے حساس دل سے محسوس کرتے تھے۔ اسی لئے ان کی نثر میں بھی کہیں کہیں شاعر شبلیؔ کی جھلک نظر آتی ہے۔ اسلامی تاریخ اور مذہبی عناصر کو پیش کرتے ہوئے انھوں نے تاریخی اصولوں کو بھی پیش نظر رکھا ہے اور شعریت کو بھی برقرار رکھا ہے۔1894میں انھیں شمس العلما کا خطاب ملا اور اس موقع پر علی گڑھ کالج میںایک جشن کا انعقاد کیا گیا۔ اسے پہلے 1892میں انھوں نے روم و مصر و شام کا سفر کیا۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک علمی و تعلیمی سفر تھا۔ یہ تمام تجربات ان کی شاعری میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔ علامہ شبلی ؔنعمانی کی شاعری میں مذہبی عناصر جابجا دیکھنے کو ملتے ہیں اور اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔

 

MOHD ILYASS KARGILI, Research Scholar

CELL NO. : 6005412339   DELHI UNIVERSITY

Email.: mohdilyas047@gmail.com

 


(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

 

mohd ilyasshiblishibli nomaniشبلی کی شاعریعلامہ شبلیمحمد الیاس
1 comment
1
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
ضیائے حق فاؤنڈیشن کے تحت ’’ایک شاعر پانچ کلام ‘‘میں محمد ضیا العظیم (پٹنہ )نے اپنا کلام پیش کیا
اگلی پوسٹ
الیکڑونک میڈیا کا مینار انجم عثمانی : کچھ یادیں کچھ باتیں  – شمیم عثمانی

یہ بھی پڑھیں

 اردو شاعری میں سہرا نگاری اور’’ضیائے حنا‘‘ کا...

دسمبر 7, 2025

کوثر مظہری کے شعری ابعاد – محمد اکرام

نومبر 24, 2024

سہسرام کی سلطنتِ شاعری کا پہلا شاعر (سولہویں...

ستمبر 22, 2024

جگر شناسی کا اہم نام :پروفیسر محمد اسلام...

ستمبر 13, 2024

شاعری اور شخصیت کے حسن کا سنگم  :...

اگست 22, 2024

شاعری اور عریانی – عبادت بریلوی

مارچ 21, 2024

سلیم انصاری کا شعری رویہ – ڈاکٹر وصیہ...

مارچ 12, 2024

آصف شاہ کی شاعری میں انسان کا شناختی...

دسمبر 2, 2023

علامہ اقبال کی حب الوطنی اور قومی یکجہتی –...

نومبر 8, 2023

صبیحہ سنبل کا شعری نگارخانہ – حقانی القاسمی

نومبر 7, 2023

1 comment

Jawad Habib اکتوبر 1, 2021 - 12:50 صبح

. خطه لداخ ابهرتا خورشيد. خدا مزيد توفيقات مين اضافة فرماے

Reply

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں