حوصلہ پست ہے کدھر جائیں
” اتنی ہمت نہیں کہ گھر جائیں ”
تو ہماری رہ پر نظر رکھنا
رہ گزر پر نہ ہم بکھر جائیں
دوسروں کو سدھار نے میں ہم
خو د سو چا نہیں سدھر جائیں
جو مرے ساتھ ساتھ رہتا ہے
ہم اسے ڈھونڈنے کدھر جائیں
یاد من سے تو کرتے رہتے ہیں
شاذ دل سے ہو گر سنور جائیں
خطاب عالم شاذ،
کانکی نارہ، مغربی بنگال,
Mob No. 8777536722
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

