فیضو ادھر آیا ہے کیا؟
نہیں مالک کوئی کھاس (خاص )بات ہے کا (کیا) مالک۔اس نے تجسس بھرے لہجے میں پوچھا۔
کیاتم بھی اس کے ساتھ تھے؟
نہیں مالک میں تو چار بجے سے کام میں لگا ہوں۔
او! اچھا اچھا ٹھیک ہے ۔
میں نے اس کو آنکھیں اس لۓ نہیں دی ہے کہ وہ مجھ پر نظر رکھے۔
مزدور چونکتے ہوۓ بولا ہجور(حضور) میں آج تک یہی
سمجھتا تھا کہ آپ نے اس کو کام دیا ہے۔
ہاں! ہاں! میرا مطلب وہی تھا۔ ٹھیک ہے تم اپنا کام کرو۔
اچانک اس مزدور کی نگاہیں اپنے مالک کے کیچڑ سے
سنے ہاتھوں پر پڑی وہ فوراً اپنا گمچھا لے کر اسے صاف
کرنے کے لۓ بڑھا۔
مالک رکۓ میں ابھی صاف کردیتا ہوں
نہیں نہیں یہ تو میں فیضو کے چہرے پر ملوں گا اور
اپنا ہاتھ صاف کروں گا.
کیوں مالک؟
اس نے مجھے کیچڑ میں ہاتھ ڈالے دیکھ لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
نسیم اشک
ہولڈنگ نمبر10/9گلی نمبر3
جگتدل 24 پرگنہ مغربی بنگال
فون۔9339966398
e-mail : nasimashk78@gmail.com