Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
اسلامیات

اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک سب سے محبوب عمل – ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

by adbimiras اکتوبر 4, 2021
by adbimiras اکتوبر 4, 2021 1 comment

عربی زبان کا ایک محاورہ: ’’أَوّلُ الغَیْثِ قَطْرَۃ ثُمَّ یَنْہَمِر‘‘ (موسلا دھار بارش کا آغاز ایک قطرے سے ہوتا ہے۔) اسی مفہوم کو فارسی زبان میں یوں ادا کیا گیا ہے : ’’قطرہ قطرہ دریامی شود‘‘ (ایک ایک قطرہ کرکے دریا بن جاتا ہے۔) اس چیز کا ہم اپنی روز مرہ کی زندگی میں برابر مشاہدہ کرتے رہتے ہیں۔ کسی جگہ رائی کا ایک ایک دانہ اکٹھا کیا جائے تو کچھ عرصے میں وہاں اونچا سے ڈھیر لگ جائے گا۔ روزانہ ایک ایک روپیہ جمع کیا جائے تو کچھ دنوں میں خاطر خواہ رقم جمع ہوجائے گی۔ یہی حال انسانی اعمال کا بھی ہے۔ بعض اعمال بظاہر بہت معمولی دکھائی دیتے ہیں۔ اتنے معمولی کہ ہم میں سے کوئی انھیں خاطر میں نہیں لاتا۔ لیکن وہی اعمال دین میں بہت اہمیت رکھتے ہیں اگر انھیں تسلسل اور پابندی سے انجام دیا جائے۔

انسان اپنی طبیعت اور مزاج کے اعتبار سے جلد باز واقع ہوا ہے۔ قرآن میں ہے :

وَکَانَ الإِنْسَانُ عَجُوْلاً۔(بنی اسرائیل:۱۱)

’’ انسان بڑا ہی جلد باز واقع ہوا ہے۔‘‘

خُلِقَ الإِنْسَانُ مِنْ عَجَلٍ۔ (الأنبیاء: ۳۷)

’’انسان جلد باز مخلوق ہے۔‘‘

کسی عمل کو پابندی کے ساتھ برابر انجام دیتے رہنا اس کی طبیعت پر گراں گزرتا ہے۔ اس میں جوش پیدا ہوتا ہے تو وہ بڑے سے بڑے عمل پر آمادہ ہوجاتا ہے اور اسے انجام دینے کے لیے جی جان سے لگ جاتا ہے۔ لیکن کچھ ہی عرصے کے بعد اس کا جوش ٹھنڈا پڑجاتا ہے۔ اس کی طبیعت اچاٹ ہوجاتی ہے اور اس عمل کی طرف اس کا میلان باقی نہیں رہتا۔ اسی لیے احادیث میں اس پر زور دیا گیا ہے کہ انسان جو نیک عمل بھی آسانی سے انجام دے سکتا ہو، انجام دے۔ لیکن اس کی پوری کوشش ہونی چاہیے کہ اس پر مداومت اختیار کرے۔ وقتی طور پر انجام دیے گئے عمل کثیر سے بہتر وہ قلیل عمل ہے جسے پابندی سے انجام دیا جائے۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے کسی نے دریافت کیا کہ کون سا عمل اللہ کو سب سے زیادہ محبوب ہے؟ آپؐ نے ارشاد فرمایا:

أَدْوَمُہٗ وَإِنْ قَلَّ۔

(صحیح بخاری: کتاب الرقاق، باب القصد والمداومۃ علی العمل، مسند احمد: ۶/۱۶۵،۱۷۶)

’’وہ عمل جو مقدار میں اگر چہ کم ہو لیکن جسے خوب پابندی سے انجام دیا جائے۔‘‘

اللہ کے رسول ﷺ صحابہ کو تلقین فرماتے رہتے تھے کہ نیک اعمال کی انجام دہی میں میانہ روی اختیار کریں۔ اتنا ہی عمل کریں جتنے پر پابندی کرسکتے ہوں۔ ایسا نہ ہو کہ جوش میں آکر وہ زیادہ سے زیادہ عمل کرنے کی کوشش کریں لیکن پھر بھی بہت جلد ان کی طبیعت اکتاجائے اور اسے ترک کردیں۔ ایک مرتبہ آپؐ گھر میں تشریف لے گئے تو دیکھا کہ حضرت عائشہؓ کے پاں ایک عورت بیٹھی ہوئی ہے۔ دریافت فرمایا: یہ کون ہے؟ عرض کیا : فلاں عورت ہے۔ اس کی نمازوں کا بہت چرچا ہے۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ یہ رات بھر سوتی نہیں ہے۔ عبارت کرتی رہتی ہے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ یہ مدینہ کی سب سے عبادت گزار عورت ہے۔‘‘ آپؐ نے اس کی تحسین اور ہمت افزائی نہیں کی بلکہ تنبیہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:

إِنَّ أحبَّ الدینِ إِلی اللہِ عزّوجلّ مَا دُوْوِمَ عَلَیْہِ وَإِنْ قَلَّ۔

(مسند أحمد:۶/۴۶-۵۱، صیح بخاری: کتاب الایمان: باب (أحب الدین إلی اللہ أدومہ)

’’ اللہ و عزوجل کے نزدیک دین کا سب سے زیادہ پسندیدہ عمل وہ ہے سے پابندی سے انجام دیا جائے خواہ وہ کم ہو۔‘‘

حضرت عائشہؓ ہی سے ایک دوسرا واقعہ مروی ہے۔ فرماتی ہیں:

’’لوگ مسجد نبوی میں رمضان کی راتوں میں جماعتوں کی شکل میں نماز پڑھتے تھے۔ ایک رات نماز عشاء کے بعد آپؐ مسجد میں گئے اور وہاں موجود لوگوں کے ساتھ جماعت سے لمبی نماز ادا کی۔ اگلے دن دوسرے لوگوں کو معلوم ہوا تو انھیں بھی حضور کی اقتداء میں نفل نماز (تراویح) ادا کرنے کا اشتیاق ہوا۔ چنانچہ اس رات مسجد کھچا کھچ بھرگئی۔ آں حضرت ﷺ نے عشاء کی نماز پڑھائی، پھر اپنے حجرے میں تشریف لے گئے۔ صحابہ انتظار کرتے رہے کہ آپ تھوڑی دیر کے بعد پھر تشریف لائیں گے۔ مگر آپؐ حجرے سے باہر نہیں نکلے اور صحابہ مسجد میں آپؐ کا انتظار کرتے رہے یہاں تک کہ صبح ہوگئی۔ تب آپ مسجد میں تشریف لائے اور صحابہ سے فرمایا: ’’اللہ کی قسم! میں رات بھر غافل نہیں رہا اور مجھے یہ بھی معلوم تھا کہ تم لوگ میرا انتظار کررہے ہو لیکن مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں یہ نماز فرض نہ ہوجائے۔‘‘

ساتھ ہی آپؐ نے یہ بھی فرمایا:

أکْلفُوا من الأعمالِ ما تُطیقُون، فإن اللہَ لَا یَمَلُّ حتی تَمَلُّوا۔

(مسند أحمد:۶/۴۰،۶۱،۲۴۱،۲۶۷-۲۶۸، صیح بخاری: کتاب اللباس، باب الجلوس علی الحصیر و نحوہ)

’’اتنا ہی عمل کرو جتنا آسانی سے کرسکتے ہو، اس لیے کہ اللہ اجر دینے میں نہیں اکتائے گا، تم ہی عمل سے اکتا جاؤگے۔‘‘

زیادہ سے زیادہ عمل کرنے کے پیچھے عموماً یہ جذبہ کارفرما ہوتا ہے کہ یہ نیک اعمال آخرت میں بلندیٔ درجات کا ذریعہ بنیں گے اور انسان بارگاہِ الٰہی میں سرخ رو ہوکر جنت کا مستحق ہوگا۔ یہ جذبہ ایک حد تک تو درست اور قابل قدر ہے لیکن اس میں زیادتی سے انسان اپنے عمل پر انحصار کرنے لگتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی شانِ رحمت سے اس کی توجہ ہٹتی ہے۔ اسی لیے آں حضرت ﷺ نے اس سے ہوشیار کیا ہے۔ حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:

سَدِّدُوْا وقَارِبُوْا وَاعْلَمُوْا أن لَنْ یُدخِل أحدَکُمْ عَمَلُہ الجنَّۃَ ، وإِنَّ أحبَّ الأعمالِ أدْوَمُہَا إلی اللہِ وإنْ قَلَّ۔

’’اچھے کام کرو، لیکن میانہ روی اختیار کرو؛ اور جان لو کہ کوئی شخص اپنے عمل کی بنا پر جنت میں نہیں جائے گا۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل وہ ہے جسے پابندی سے انجام دیا جائے خواہ وہ کم ہو۔‘‘

ایک دوسری روایت میں ہے کہ اس موقع پر صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ بھی جنت میں اپنے عمل کی وجہ سے نہیں جائیں گے؟ فرمایا:

وَلَا أَنَا، إِلَّا أنْ یَتَغَمَّدَنِیْ اللّٰہُ بِمَغْفِرۃٍ وَّرَحْمَۃٍ۔

(صحیح بخاری: کتاب الرقاق، باب القصد والمداومۃ علی العمل، مسند أحمد:۶/۱۲۵، ۳۷۲)

’’ ہاں میں بھی، إلا یہ کہ اللہ تعالیٰ اپنی مغفرت اور رحمت سے مجھے ڈھانپ لے۔‘‘

متعدد ازواج مطہرات نے شہادت دی ہے کہ اللہ کے رسول اللہ ﷺ کو بھی وہی عمل محبوب تھا جس کی پابندی کی جائے۔ چنانچہ حضرت ام سلمہؓ فرماتی ہیں:

کَانَ أحبَّ الأعمالِ إِلَیْہِ العملُ الصَّالِحُ الذِیْ یَدُوْمُ عَلَیْہِ العَبْدُ وَإن کان یَسِیْراً۔

(ابن ماجہ: ابواب الزہد، باب المداومۃ علی العمل، مسند أحمد:۶/۲۸۹،۲۰۴،۲۰۵،۳۱۹-۳۲۲)

’’آں حضرت ﷺ کو سب سے پسندیدہ وہ نیک عمل تھا جس پر انسان پابندی کرے خواہ وہ معمولی ہو۔‘‘

حضرت عائشہؓ کے شاگردوں مسروقؒ، اسودؒ، ابوصالحؒ وغیرہ نے الگ الگ مختلف اوقات میں ان سے دریافت کیا کہ نبی ﷺ کو سب سے زیادہ محبوب کون سا عمل تھا؟ انھوں نے ہر ایک کو یہی جواب دیا: ’’وہ عمل جس کی پابندی کی جائے۔‘‘

(صحیح بخاری: کتاب الرقاق، باب القصد والمداومۃ علی العمل، مسند أحمد:۶/۹۴، ۱۱۳، ۱۴۷،۲۰۳،۲۷۹،۲۸۹)

حضرت عائشہؓ اس کی بعض مثالیں بھی بیان کرتی ہیں۔ مثلاً وہ فرماتی ہیں کہ نبی ﷺ کو وہ (نفل) نماز پسند تھی جو پابندی سے ادا کی جائے خواہ اس کی مقدار کم ہو۔ آپؐ  جو نماز پڑھتے تھے اس کی پابندی کرتے تھے۔

(صحیح بخاری: کتاب الصوم، باب صوم شعبان، مسند أحمد:۶/۱۸۹)

حضرت عائشہؓ کے شاگرد سعد بن ہشامؒ نے ان سے حضور کے تہجد کا طریقہ دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا:

’’آں حضرت ﷺ جو نماز ادا کرتے تھے اس کی پوری پابندی کرتے تھے۔ اگر کسی رات نیند، درد یا بیماری کی وجہ سے نماز ادا نہ کرپاتے تو اس کی جگہ دن میں بارہ رکعتیں پڑھ لیتے تھے۔‘‘

وہ مزید فرماتی ہیں:

’’رسول اللہ ﷺ کوئی بھی کام کرتے تھے تو اس کی پابندی کرتے تھے۔ آپؐ نے کبھی پوری رات نماز میں نہیں گزاری۔ نہ ایک رات میں پورا قرآن پڑھا اور نہ رمضان کے علاوہ کبھی پورے ایک ماہ کا روزہ رکھا۔‘‘

(سنن الدارمی: کتاب الصلاۃ، باب صفۃ صلاۃ النبی، مسند أحمد:۶/۵۴)

ایک دوسری روایت میں حضرت عائشہؓ کے شاگرد مسروقؒ نے ان سے دریافت کیا کہ نبی ﷺ رات میں کس وقت تہجد کے لیے بیدار ہوتے تھے؟ انھوں نے جواب دیا:

’’آپؐ مرغ کی بانگ سن کر اٹھتے تھے۔‘‘

(صحیح بخاری: کتاب الرقاق، باب القصد والمداومۃ علی العمل، مسند أحمد:۶/۹۴، ۱۴۷،۲۰۳،۲۲۹)

ام المؤمنین حضرت میمونہؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کا معمول تھا کہ نماز عصر سے قبل دو رکعتیں (یا جتنا آپ پڑھ سکتے تھے) پڑھا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ صدقہ کے جانور تقسیم کرنے میں دیر لگ گئی جس کی بنا پر عصر کا وقت تنگ ہوگیا۔ چنانچہ آپؐ نے عصر کی فرض نماز جماعت سے پڑھائی پھر وہ رکعتیں ادا کیں جو آپ عصر سے قبل پڑھا کرتے تھے۔ حضرت میمونہؓ آگے یہ بھی فرماتی ہیں کہ آں حضرت ﷺ جو (نفل)نماز ادا کرتے تھے یا جو کام بھی کرتے تھے اس کی پابندی کرنا چاہتے تھے۔

(مسند احمد:۶/۳۳۴-۳۳۵)

احادیث بالا میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے سے نہیں روکا گیا ہے اور نہ ایسا کرنے والوں کی ہمت شکنی کی گئی ہے۔ بلکہ ان میں انسانی نفسیات کو ملحوظ رکھتے ہوئے انھیں صحیح رخ دیا گیا ہے۔ ان سے معلوم ہوتا ہے کہ جو ش  میں آکر وقتی طور سے زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے سے کہیں بہتر ہے کہ انسان اپنی قوتِ کار کا صحیح اندازہ کرے جو نیک کام وہ آسانی سے انجام دے سکتا ہو، اسے انجام دے، لیکن کوشش کرے کہ اس کی انجام دہی پابندی اور تسلسل کے ساتھ ہو۔ وقتی جوش میں انجام دیے گیے عملِ کثیر کے مقابلے میں اللہ اور اس کے رسول کو وہ عمل زیادہ محبوب ہے جو اگرچہ مقدار میں کم ہو لیکن اس پر مواظبت کی جائے اور اسے پوری پابندی اور تسلسل سے انجام دیا جاتا رہے۔

 


(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی
1 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
قومی اردو کونسل اردو زبان میں اسکل ایجوکیشن کو فروغ دے گی:ڈاکٹر شیخ عقیل احمد
اگلی پوسٹ
مسلمانوں میں تعلیمی بیداری: آزادی سے پہلے اور آزادی کے بعد – مظفر نازنین

یہ بھی پڑھیں

قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!...

اپریل 11, 2026

قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف...

جون 16, 2024

احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل...

اپریل 7, 2024

رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و...

مارچ 31, 2024

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد...

ستمبر 23, 2023

حجاب: ایک امر شرعی : فرحان بارہ بنکوی

جون 27, 2023

پیغام عید قرباں : عصر حاضر کے تناظر...

جون 27, 2023

روزے کی طبی وسماجی جہتیں – مفتی محمد...

اپریل 15, 2023

تقسیم زکوٰۃ :چند گذارشات – مفتی محمد ثناء الہدیٰ...

اپریل 11, 2023

زکوۃ کے ٹکڑے اور ہم – عیان ریحان

اپریل 11, 2023

1 comment

سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: عصر حاضر کے تناظر میں - میر امتیاز آفریں - Adbi Miras اکتوبر 8, 2021 - 7:41 شام

[…] اسلامیات […]

Reply

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,048)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (406)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (217)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں