Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
مرثیہ تنقیدنوشاد منظر Naushad Manzar

علامہ جمیل مظہری کی سلام نگاری – ڈاکٹر نوشاد منظر

by adbimiras جنوری 8, 2021
by adbimiras جنوری 8, 2021 0 comment

علامہ جمیل مظہری نے تمام شعری اصناف میں طبع آزمائی کی ہے۔ مرثیہ، قصائد،مثنوی،غزل، نظم کے علاوہ انہوں نے چند سلام بھی کہے ہیں۔یہی نہیں انہوں نے نثر میں زور آزمائی کی، اور ان کے افسانے، ان کی تنقید، مذہبی مضامین کے علاوہ ایک ناولٹ بھی لکھا ہے۔ گویا مجموعی طور پر اگر دیکھا جائے تو یہ کہنے میں کوئی تامل نہ ہوگا کہ جمیل مظہری نے نہ صرف تمام صنف سخن میں طبع آزمائی کی بلکہ ان میں اپنی ایک انفرادیت بھی قائم کی۔حالانکہ انہوں نے اپنی شاعری کو دوئم درجے کی شاعری قرار دیا ہے۔جو ان کے منکسر المزاجی کی مثال ہے۔یہاں میر ا مقصد جمیل مظہری کی شاعری کا عمومی جائزہ لینے کا نہیں، میری یہ کوشش ہے کہ میں جمیل مظہری کے سلام تک اپنی بات محدود رکھوں۔

اردو میں رثائی ادب کی ایک لمبی تاریخ ہے۔انیس اور پھر دبیر نے اس صنف شاعری میں جو کمال حاصل کیا وہ کسی اور کو نصیب نہ ہوا، باوجود اس کے کئی ایسے شعرا ہیں جنہوں نے اس صنف شاعری میں طبع آزمائی کی اور اپنی ایک الگ شناخت بھی قائم کی، انہی شعرا میں ایک اہم نام علامہ جمیل مظہری کا ہے۔علامہ جمیل مظہری نے شاعری کی تمام اصناف کو اپنے جذبات و احساسات کی ترجمانی کے لیے استعمال کیا۔ جمیل مظہری کے ناقدین نے ان کی شاعری کی مختلف زاویے سے تعبیر و تفہیم کی ہے، مگر جہاں تک ان کے سلام نگاری کا تعلق ہے تو میرے مطالعہ کے مطابق ناقدین نے ان کی سلام نگاری پر کچھ بھی نہیں لکھا۔ممکن ہے بعض لوگوں کا خیال ہو کہ سلام کی تعداد کم ہونے کے سبب اس جانب توجہ نہیں دی  گئی ہو۔باوجود اس کے میرا خیال ہے کہ ایک بڑے شاعر کی تمام تحریروں یا کلام کا خواہ تعداد میں وہ جتنی بھی کم ہوں جائزہ لینا ضروری ہے۔میں نے جمیل مظہری کی سلام گوئی کو سمجھنے کی ایک طالب علمانہ کوشش کی ہے۔ ( یہ بھی پڑھیںکلیم عاجز کے شخصی مرثیے- ڈاکٹر سلمان فیصل)

اردو میں سلام نگاری کا آغاز کب ہوا اس ضمن میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا،مگر بعض محقیقین کا خیال ہے کہ اس صنف کی روایت شروع سے ملتی ہے۔ولی دکنی ، مصطفی خاں یک رنگ، وغیرہ کے یہاں سلام کے نمونے ملتے ہیں۔گویا سلام کی ابتدا بھی جنوبی ہند سے ہوئی۔ابتدا میں سلام کا مقصد بزرگان دین اور روحوں پر براہ راست درود و سلام بھیجنا ہوتا تھا۔جہاں تک سلام میں پیش موضوعات کا سوال ہے تو اس میں اخلاقی مضامین کی کثرت ملتی ہے۔سلام کے فن اور موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے امداد امام اثر لکھتے ہیں:

’’سلام میں غزل کی طرح اعلیٰ درجے کے مضامین از قسم واردات قلبیہ و معاملات ذہنیہ باندھتے ہیں۔مگر ان میں غزلیت کا رنگ پیدا ہونے نہیں دیتے۔سلام کی ترکیب کو رنگینی کے ساتھ بھی غزل سے علاحدہ ہونا چاہیے، سلام گوئی کا لطف یہی ہے کہ شوخیٗ رنگینی اور طبیعت داری کے ساتھ بھی غزل سرائی سے جدا نظر آئے۔ عموما سلام میں واقعۂ کربلا و شہادت امیر المومنین و شہادت امام حسن ؓ ومصائب خاتون جنت ورحلت حضرت رسالت مآب صلوۃ اللہ و سلام علیہم  الی یوم القیام کے داخل ہوتے ہیں…علاوہ ان کے اخلاقی و تمدنی و مذہبی و دیگر امور جلیلہ جن سے شاعری کی زینت متصور ہے۔ منظوم کیے جاتے ہیں۔‘‘

(کاشف الحقائق، امداد امام اثر۔ ص ۱۷۷)

سلام دراصل ایسی صنف شاعری ہے جو عموما غزل کے فارم میں لکھی جاتی ہے، مگر اس کا مرکزی خیال مرثیے کے موضوعات سے قریب ہوتا ہے بلکہ موضوعات کے وسعت و تنوع کے لحاظ سے یہ مرثیہ کی ایک اضافی حیثیت ہے۔

جہاں تک جمیل مظہری کا تعلق ہے تو جمیل مظہری کو مرثیہ خوانی و مرثیہ نگاری ورثے میں ملی تھی۔ ان کے والد سید خورشید حسنین خورشیدؔ بھی شاعر تھے اور مرثیے سے خاص دلچسپی رکھتے تھے۔ سید خورشید حسنین خورشید انیس کے مداح تھے اور مجالس عزا میں وہ کلام انیس کو اکثر پڑھا کرتے تھے۔ ان کے کلام میں بھی انیس کا رنگ غالب نظر آتاہے۔جہاں تک جمیل مظہری کی مرثیہ نگاری کا تعلق ہے تو انہوں نے بھی انیس کارنگ مرثیہ خوانی قبول کیا، باوجود اس کہ جمیل مظہری کا اپنا ایک اسلوب بھی ہے۔ علامہ جمیل مظہری نے مرثیہ کے دونوں دبستانوں سے فیض حاصل کیا۔ مگر بنیادی طور پو ان کی طبیعت پر میرانیس کے کلام کے اثرات واضح نظر آتے ہیں۔

کلیات جمیل مظہری حصہ سوم(مراثی و قصائد)کے مطالعہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ جمیل مظہری کے چار سلام ہیں۔اس میں ایک کا تعلق انبیاء علیہ الصلاۃ و سلام سے ہے جب کہ بقیہ سلام کا تعلق واقعۂ کربلا سے ہے۔دراصل جمیل مظہری کے سلام میں واقعات کربلا کا ذکر تو ملتا ہے مگر بینیہ یا رثائی اشعار کی تعداد کم ہے۔ظاہر ہے اس کی وجہ سلام کی ہیئت ہے۔ جیسا کہ پہلے ذکر آچکا ہے کہ سلام عموماََ غزل کے فارم میں لکھا جاتا ہے، لہذا اس میں کسی ایک موضوع پر تفصیل کے ساتھ اظہار خیال کرنا مشکل ہے۔دوسرے لفظوں میں بینیہ کے لیے نظم کا فارم مناسب ہے، یہی وجہ ہے کہ جو دل سوزی ہمیں مرثیے میں ملتی ہے وہ سلام میں نظر نہیں آتی۔جہاں تک جمیل مظہری کا تعلق ہے تو وہ بھی کسی موضوع پر تفصیل سے روشنی نہیں ڈالتے ، مگر جمیل مظہری کی خوبی ان کی منظر نگاری ہے۔ وہ کسی چیز یا واقعے کی تصویر کشی یوں کرتے ہیں گویا پورا منظر ہماری نظروں کے سامنے آجاتا ہے۔جمیل مظہری نے شہادت کی منظر کشی کچھ اس طرح کی ہے کہ آنکھیں نم ہوجاتی ہیں۔

سنا تکبیر کا غل سر سے شانے تک ڈھلک آئی

ہوا کا رخ ردائے ثانیِ زہرا نے پہچانا

 

غش سے چونکے جو دم ظہر تو عابد نے کہا

قافلہ بڑھ گیا آوازِ دَرا بھی نہ ہوئی

 

جو امانت کی طرح رکھتا شہیدوں کا لہو

کربلا تیرے سوا ایسا کوئی صحرا نہ تھا

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کے تعلق سے یہ کہا جاتا ہے کہ ان کو سجدے کی حالت میں شہادت نصیب ہوئی، دشمنوں نے انھیں نماز تک مکمل کرنے کی مہلت نہیں دی۔جمیل مظہری نے اس واقعے کو کچھ یوں پیش کیا ہے۔

حاصلِ طاعت کونین ہے بے شک وہ نماز

جو ادا بھی نہ ہوئی اور قضا  بھی نہ ہوئی

واقعہ کربلا کا سب سے دل سوز واقعہ یہ ہے کہ بچے اور بڑے پیاس کی شدت میں تڑپ رہے تھے، مگر دشمن فوج کے سپاہیوں نے نہر کے ارد گرد پہرا داری کر رکھی تھی جس کی وجہ سے بچے بوڑھے عورت مرد سب پیاس کی شدت محسوس کررہے تھے۔پیاس اور ظلم کی شدت کے باوجود حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے احباب نے  باطل کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے۔جمیل مظہری نے میدان کربلا میں مظلومین کی پیاس اور اس کی شدت کو ایک نئے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

کیوں کہوں راہ حق میں مظہری دریا نہ تھا

ایک کشتی تھی جسے طوفان نے گھیرا نہ تھا

 

وہ اک وہ ہیں کہ جن کی پیاس دریا کو نہ پہچانے

وہ اک وہ تھے کہ جن کی پیاس کو دریا نے پہچانا

 

جو بجھاتا تشنگی کو اصغر معصوم کی

ایک قطرہ بھی ترے دامن میں  اے دریا نہ تھا

 

جو ہوا کے دوش پر جاتا لب معصوم تک

پاس تیرے علقمہ ایسا کوئی قطرہ نہ تھا

جمیل مظہری نے اپنے سلام میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کو عظیم قربانی قرار دیا ہے۔ ظاہر ہے جو واقعات میدان کربلا میں رونما ہوئے تاریخ میں اس جیسی مثال بہت کم دیکھنے کو ملے گی ۔جمیل مظہری کا خیال ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کا مقصد دین کی حفاظت اور اس کی بقا تھا وگرنہ وہ دشمنوں کی بات کو تسلیم کرلیتے اور اعلی منصب حاصل کرلیتے۔

ان کا مقصود شہادت تھی حفاظت دین کی

تخت شاہی تو کبھی شبیر نے چاہا نہ تھا

آج کے تناظر میں اس شعر کو دیکھیں تو اندازہ ہوجائے گا کہ ہم حضرت امام حسین سے محبت کا خواہ جتنا بھی دم بھر لیں مگر حقیقت یہ ہے کہ ہم ان کے پیروکار نہیں اور نہ ہی ان کے قول و فعل پر چلنا گوارا کرتے ہیں۔ہماری پستی کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ہم نے اپنے اسلاف کی تعلیمات کو بھلا دیا،اورآج چھوٹے چھوٹے منصب کے لیے جھوٹ اور دروغ گوئی کو اختیار کررکھا ہے۔جو یقینا افسوس کا مقام ہے۔

جمیل مظہری نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی بہن حضرت زینب رضی اللہ عنہا  کا بھی ذکر کیا ہے۔ آنکھوں کے سامنے بھائی کی شہادت نے انھیں کس قدر بے چین کیا ہوگا اس کا اندازہ کوئی نہیں لگا سکتا۔حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ جب انھیں شہادت کی خبر ملی تو وہ بے ساختہ باہر نکل گئیں اور انھیں اس بات کا بھی خیال نہیں رہا کہ ان کی چادر کہاں ہے، گویا جن کے بالوں کو کبھی آسمان نے بھی نہ دیکھا ہو وہ ننگے سر ہی باہر نکل آئیں۔جمیل مظہری کا خیال ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کے باوجود حضرت زینب رضی اللہ عنہ کے آنکھوں سے آنسو کا قطرہ بھی نہیں گرا۔اشعار دیکھیے:

چہرۂ زینب سے ظاہر تھا وقار حیدری

تھی جلالت آنکھ میں آنسو کا ایک قطرہ نہ تھا

 

آپ کی روح پہ یا حضرت زینب ہو سلام

بیکسی آپ کی ممنون ردا بھی نہ ہوئی

بیان کربلا کے اہم کردار کے طور پر حضرت حرکو کافی اہمیت حاصل ہے۔ حضرت حر کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ امام حسین رضی اللہ عنہ کو کوفہ میں داخل ہونے سے روکنے آئے تھے، مگر ان کی شخصیت سے اس قدر متاثر ہوئے کہ حضرت امام حسین ؓ کے ہمراہ ہوگئے اور اللہ نے انھیں شہادت عطا کی۔تمام مرثیہ گویوں نے حضرت حر کی تعریف و توصیف بیان کی ہے۔ علامہ جمیل مظہری نے بھی اپنے سلام میں  ان کا ذکر بڑے احترام کے ساتھ کیا ہے، بلکہ ان کا خیال ہے کہ مخالف فوج میں بہت سے لوگ تھے مگر حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی عظمت ومرتبہ کو حضرت حر کے علاوہ کوئی نہ سمجھ سکا۔جمیل مظہری نے حضرت حر کی تعریف و توصیف کے ساتھ ان کی تلوار اور ان کے گھوڑے کا بھی ذکر کیا ہے۔ اشعار دیکھیے:

سب کے چہروں پر تھیں آنکھیں شمر ہو یا ابن سعد

دیدۂ حر کی طرح لیکن کوئی بینا نہ تھا

 

اللہ اللہ حر غازی کی چمکتی تلوار

فرس ایسا کہ حریف اس کی صبا بھی نہ ہوئی

جمیل مظہری کو اس بات کی شکایت ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کو یاد کر کے لوگ آہ و بکا اور بین کرتے ہیں ، یہاں تک کے اپنے گریبان تک کو چاک کرلیتے ہیں مگر ان کی شہادت ان کی قربانی کے مقصد سے ہنوز ناواقف ہیں۔ظاہر ہے میدان کربلا کی جنگ کو حق و باطل کی لڑائی کے طور پر بھی یاد کیا جاتا ہے۔حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اللہ کے دین اور اپنے نانا امام الانبیا صلی اللہ علیہ وسلم کے مسلک کے تحفظ اور اس کی بقا کے لیے اپنی جان کا نذرانہ تک پیش کرنے سے گریز نہیں کیا۔ مگر یہ افسوس کا مقام ہے کہ ہم ان کی شہادت پر بین تو کرتے ہیں مگر ان کے بتائے ہوئے راہ پر چلنا گوارا نہیں کرتے۔ جمیل مظہری کو بھی اس بات کی شکایت ہے۔ اشعار دیکھیے۔

حیف اس قوم پہ غافل جو رہی حق سے جمیل

قتل مظلوم سے بیدار ذرا بھی نہ ہوئی

 

تجھے مظلوم ہر بینا و نا بینا نے پہچانا

جو تھا پہچاننے کا حق وہ کب دنیا نے پہچانا

 

امامت کی جو منزل تھی سمجھ میں آگئی سب کے

شہادت کا جو مقصد تھا وہ کب دنیا نے پہچانا

جمیل مظہری قوم کو جھنجھوڑتے ہوئے یہ احساس دلانا چاہتے ہیں کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت رائیگاں چلی گئی کیونکہ نہ تو کسی نے ان کے روزے پر آنسو بہائے اور تو اور ان کے قتل سے کوئی سبق بھی حاصل نہیں کیا۔جمیل مظہری کے مذکورہ بالا اشعار کو پڑھتے ہوئے دل غمگین ہوجاتا ہے۔ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کے تعلق سے یہ کہا جاتا ہے کہ ان کا قتل سجدے کی حالت میں ہوا، جمیل مظہری نے بھی اس جانب اشارہ کیا ہے۔ ان کا یہ شعر دیکھیے تو جمیل مظہری کی انفرادیت بھی نظر آئے گی۔

حاصلِ طاعت کونین ہے بے شک وہ نماز،

جو ادا بھی نہ ہوئی اور قضا بھی نہ ہوئی

علامہ جمیل مظہری نے اپنی غزلوں اور نظموں میں اقبال کے رنگ کو اختیار کیا ہے، یہی رنگ ان کے سلام میں بھی ملتاہے۔یہی نہیں جمیل مظہری کے سلام میں استفہامیہ انداز بھی دیکھا جاسکتا ہے

خضر بھی بے دست و پا الیاس بھی بے دست وپا

ایک کشتی تھی جسے طوفان نے گھیرا نہ تھا

 

تیری رحمت عام عام اور میری رحمت گام گام

کیا سبب اس کا ہے میں تیرا کہ تو میرا نہ تھا

جمیل مظہری کے مرثیوں میں عصری حسیت بھی ملتی، انسان کے جذبات و احساسات کے ساتھ ان کی بے حسی، ارباب اقتدار کی خوشامد اور عصری مسائل جگہ بہ جگہ ملتے ہیں ، جہاں تک سلام کا تعلق ہے تو ایسے اشعار کی تعداد کم ہے جس میں عصری مسائل پر گفتگو کی گئی ہے۔

جمیل مظہری کی رثائی شاعری کو پڑھتے ہوئے ہمیں یہ احساس ہوتا ہے کہ انھوں نے آہ و بکا ، ماتم و آہ وذاری نہیں نظر آتی بلکہ ان کے مرثیے اپنے آپ میں اصلاح قوم کا ایک بہترین ذریعہ بھی معلوم ہوتے ہیں۔

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ جمیل مظہری نے جو بھی سلام کہے اس میں ان کی انفرادیت نظر آتی ہے۔ جمیل مظہری نے سلام کی طرف اگر توجہ کی ہوتی تو یقینا وہ بیان کربلا  کے ساتھ ساتھ عصری مسائل  کو بھی پیش کرتے۔ جمیل مظہری نے سلام کیوں نہیں کہے اس بابت حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا مگر یہ سچ ہے کہ جمیل مظہری کے یہ تین سلام ان کے فن کو سمجھنے کے لیے کافی تو نہیں مگر اہم ضرور ہیں۔

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

adabi meerasadabi miraasadabi mirasjameel mazhariادبی میراثجمیل مظہریسلام نگاریشاعری
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اکیسویں صدی میں اُرود تحقیق (2000سے2020تک) – ڈاکٹر ابراہیم افسر
اگلی پوسٹ
نقشِ ماضی:شیخ الاسلام مفتی عبد الہادی خان صاحب کانَ اللہ لہ‘ – فرید سعیدی

یہ بھی پڑھیں

جولائی 12, 2025

جولائی 12, 2025

رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

دسمبر 30, 2023

قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں...

مارچ 11, 2023

اردو کا پہلا عوامی اور ترقی پسند شاعر...

نومبر 2, 2022

جہاں خوشبو ہی خوشبو تھی: ایک فکشن –...

اکتوبر 5, 2022

غالب کا "سلام” – نسیم اشک

اپریل 21, 2022

اپریل 14, 2022

اپریل 14, 2022

رسالہ شاہراہ کا ادبی و تاریخی پس منظر...

اپریل 6, 2022

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں