Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
تراجم

عالمی ادبیات کی شناخت اور ترجمے کے مسائل- ڈاکٹر صفدر امام قادری

by adbimiras ستمبر 2, 2021
by adbimiras ستمبر 2, 2021 3 comments

دنیا میں زبان اور اقوام کو لاتعداد تسلیم کرلینے کے بعد آغاز میں ہی یہ بات ذہن میں محفوظ کرلینی چاہیے کہ یہ ایک ناقابل تسخیر ہدف کی حیثیت رکھتا ہے۔ انسانی جماعتوں کی ہزار خانہ بندیاں مختلف علوم و فنون کی ضرورتوں کے مطابق طے ہوئیں مگر تب بھی ہزاروں طبقات کی شناخت اور شمار امکان سے باہر ہی ہے۔ ہر قوم اور خطّے میں جانی انجانی زبانوں کا بھی جم غفیر موجود ہے۔ جغرافیائی علاقے بھی تاریخِ انسانی کے جبر اور سہولت میں اپنے دائرے توڑتے اور بدلتے رہتے ہیں۔ زبانیں گردشِ ا یّام میں نہ جانے کتنی بار بھولی بسری کہانی بن کر کبھی تاریخ کا حصہ ہوئیں اور کبھی اس کے مُردہ خانے میں پہنچ کر اپنے وجود سے دست بردار ہوگئیں۔ تاریخ کے بطن سے زبانوں کے جو آثار ملے ،ان میں سے نہ جانے کتنی چیزیں تھیں جنھیں نہ ہم پڑھ سکے اور نہ جن کے معانی و مطالب تک انسانی تاریخ پہنچ سکی۔ روز نئے خطے آباد ہورہے ہیں اور نئے لفظ اور ان کے مفاہیم گڑھے جا رہے ہیں۔ اقبال کے لفظوں میں کہیں تو حقیقتاً دمادم صداے کُن فیکون کا سلسلہ قایم ہے۔ معنی متعین ہوتے ہیں اور پھر تغیر و تبدل کا عمل شروع ہوجاتا ہے یعنی کارخانۂ قدرت کو اس کی نیرنگیوں اور رنگارنگیوں کے حوالے سے سمجھے بغیر وجودِ انسانی کا مصرف بے کار ہوجائے گا۔
قدرت کے اس عجائب خانے میں اپنی صلاحیت کے سبب ہم ہزاروں چیزیں سمجھ پاتے ہیں مگر اس بت کدۂ صفات میں ہزاروں معذرتوں کے ساتھ جینا ہمارا مقدّر ہوتا ہے۔ ہم اشرف المخلوقات ہیں مگر ہم جمادات و نباتات کے اشارے نہیں سمجھ سکتے۔ چرند و پرند کے اقوال سے بے بہرہ ہیں اور قدرت کے بہت تھوڑے سے اشارے ہماری گرفت میں آپاتے ہیں۔ اپنی ان معذرتوں پر قابو پانے کے لیے انسان نے ہزاروں ایجادات کیے۔ اپنے ہی اشاروں کے معنیٰ متعین کیے۔ اپنے ہی نشانات کو آوازوں میں تبدیل کیا اور حقائق کی ایک نئی دنیا کی سیر کے لیے وہ نکل پڑا۔ ہواؤں کے شور، جانوروں کی آوازیں اور پرندوں کے چہکنے کے معانی کے قریب پہنچنے کی اس نے کوشش کی۔ جو آوازیں وہ بول سکتا تھا اور جنھیں وہ سن سکتا تھا، ان کے لیے حروف اور الفاظ گڑھے گئے اور اس طرح پتّھر سے لے کر کاغذ تک متعین صورت میں پیش کرنے کے جتن میں انھیںکامیابی ملی۔ اگرچہ یہ کامیابی جزوی تھی مگر زندگی اور کاینات کو سمجھنے کے لیے اوّلین سنجیدہ اور بنیادی کوششیں اسی کی مرہونِ منّت رہیں۔  (یہ بھی پڑھیں شبلی: سرسیّد سے کتنے مختلف؟ – ڈاکٹر صفدر امام قادری )

تاریخ کے مطالعے سے دنیا کی قدیم تہذیبوں کے سراغ حاصل ہوئے۔ دنیا کے کسی گوشے میں ایک طبقہ تھا اور دوسرے گوشے میں دوسرا۔ یہ بے زبان لوگ نہیں تھے۔ تحریر اور تکلّم کے پیمانے وضع کیے گئے مگر ایک خطّے سے دوسرے خطّے کی جغرافیائی دوری کچھ اس طرح کی رہی کہ کوئی اپنے سوا دوسرے کو نہ جان سکتا تھا اور نہ سمجھ سکتا تھا۔ تہذیبِ انسانی کے کارواں آگے بڑھتے گئے اور انسان اپنی ایجادات اور ذوق و شوق سے اس بدلتی ہوئی کاینات میںبہ تدریج آگے بڑھا۔ اس ترقّی میں انسان کے پاس جو سب سے بڑی صلاحیت ایک دوسرے کی باتوں کو سمجھنے کے لیے یہ شوقِ فراواں ہی تھا۔ ہر جگہ ہم نے لفظ نہیں سمجھے۔ بہت سارے اشارے ہماری دست رس سے دوٗر رہے۔ مگر ہم نے کوششیں کیں اور ایک دوسرے کے جذبات اور خواہشات کو اپنے ذہن و دل میں اُتارنے میں مقدور بھر کامیابی پائی۔ زبان کی ایجاد، لفظوں کے معنوں کی تعیین اور پھر انجان علاقوں کا سفر؛ یہ ایک ایسا سلسلہ قایم ہوا جسے ہم علم کی سماجیات کہتے ہیں۔ سیکھنے اور سمجھنے کا یہ ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا۔ سچ تو یہ ہے کہ انسانی سماج کو آج بھی یہ کہاں معلوم ہے کہ وہ اس سفر کے کس مرحلے میں ہے اور وہ کہاں تک جانا چاہتا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ کارجہاں دراز ہے اور انسان اسی میں مصروف اور منہمک ہے۔
آوازوں اور اشاروں کے معنی متعین کرنے کو "Translation” یا ترجمہ کہتے ہیں۔ غور کرنے سے محسوس ہوتا ہے کہ انسانی سماج کے پاس یہ ایک ایسابنیادی ہنر رہا ہے جس کی مدد سے یہ کاینات تہذیب و ثقافت کی منزلوں سے بہرہ مند ہوتے ہوتے آج کی شکل میں ہمارے سامنے ہے۔ ہم نے اپنے ایک جذبے کو لفظوں کی پہچان دلانے میں نہ جانے کتنی صدیاں گزاری ہوںگی۔ انسانوں کی کوششوں سے ان کی صلاحیت بھی بڑھی ہے۔ لقمان حکیم کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ جنگلوں سے گزرتے ہوئے پیڑ پودے انھیں بتاتے چلتے تھے وہ کس مرض کی دوا ہیں۔ مذہبی کتابوں میں درج ہے کہ پہاڑ بھی عبادتوں میں مشغول رہتے ہیں۔ ہمارے زمانے کے ایک شخص تھے ’’سالم علی‘‘ جو چڑیوں سے باتیں کرلیتے تھے اور ان کی زبان پرندے سمجھ لیتے تھے۔ یہ مقام حیرت تو ہے مگر ہمیں انسانی صلاحیت کی منتہا پر بھی ایمان لانا پڑتا ہے کہ انسان قدرت کے ہزاروں پوشیدہ راز سمجھ سکتا ہے اور وہ اپنی صلاحیت سے پوشیدہ پہلوؤں کو بیان کا قالب عطا کرسکتا ہے۔ انسان کی اگر یہ صلاحیت نہ ہوتی تو دنیا کی تسخیر شاید ممکن نہ ہوتی اور آج ہم ہزار رکاوٹوں کو یاد کرتے ہوئے ایک دوسرے کو جاننے اور وہاں تک پہنچنے میں کامران ہوتے ہیں تو اس کا سبب انسان کی یہی لامحدود صلاحیتیں ہیں جس سے وہ ہر انجانی چیز کو جاننے کی کوشش کرتا ہے اور اس میں کامیاب ہوتا ہے۔ (یہ بھی پڑھیں اردو میں شہر آشوب: فن اور روایت – ڈاکٹر صفدر امام قادری )

تمدنِ انسانی کے ارتقا میں جس طرح زبان نے اپنے اثرات سے اسے ہمہ گیر جانی انجانی دنیائوں تک پہنچایا، اسی طرح سے اس کی تفہیم کے لیے ایک زبان سے دوسری زبان کے درمیان پُل بنانے اور مافی الضمیر کو نئے معنوی کارخانوں تک پہنچانے کا کارنامہ حقیقت میں نئی دنیا کے دو ایسے طلسم ہیں جن پر نئی دنیا اورہماری کاہنات کا مدارِ حقیقی قایم ہوا ہے۔ اگر ایسے پُل نہ بنے ہوتے اور ایک دوسرے کو جاننے ، اس کی زبان کو سمجھنے اور اس کے بیان کو اپنی زبان میں منتقل کرنے کے ذوق میں انسان دیوانہ نہ ہُوا ہوتا تو یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ یہ کاینات ایک سکڑی ہوئی اور تنگ گلی سے آگے نہ بڑھتی اور انسان کنوئیں کا مینڈک بنا رہتا۔ آج کی زبان میں کھلے بندوں یہ کہا جاسکتا ہے کہ کاروبارِ ترجمہ کے بغیر یہ دنیا قابلِ تسخیر نہ ہوئی ہوتی اور نہ ہم وسیع و عریض کاینات کے اتنے راز ہرگز نہیںجان سکتے جن تک آج ہماری رسائی ممکن ہوسکی ہے۔ اس لیے آغاز میں ہی یہ بات قبول کرکے ہمیں آگے بڑھنا چاہیے کہ انسانی سماج میں زبان اور لفظ و بیان اگرایک طرف حیرت کا مرکز رہے تو اسی کے ساتھ ایک زبان سے دوسری زبان تک پہنچنے کے شوقِ پایاں نے بھی تفہیمِ کاینات کے بند دروازوں کو کھولا اور دنیا میں نامعلوم سے معلوم کا سفر ہمارے لیے آسان ہوا۔
اعداد و شمار کے ماہرین کے مقالات اور ان کی کتابوں کے مطالعے سے دنیا میں آٹھ ہزار سے زیادہ زبانوں کے وجود کی خبر ہم تک پہنچی ہوئی ہے۔ اس سے زیادہ زبانیں گم ہوگئیں یا مردہ قرار دے دی گئیں، اس کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ ہر زبان کے آس پاس درجنوں بولیوں اور اپنی امتیازی شناخت نہ رکھنے والی علاقائی زبانوں کی ایک فوج بھی موجود رہتی ہے۔ ان تمام کو جمع کرلیا جائے تو یہ تعداد اتنی بڑھ جائے گی کہ Arithmatic کی مہارت کی ضرورت پیش آجائے گی۔ موجودہ عہد تو اختصاص کے لیے سر دھنتا رہتا ہے۔ ایسے میں کوئی ایک شخص زیادہ سے زیادہ دو تین زبانوں سے واقفیت حاصل کرلے تو بڑی بات ہے۔ تاریخ میں پانچ سات زبانوں کے جاننے والے حیرت انگیز کردار کبھی کبھی نمودار ہوجاتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ ایک زبان میں خدمات انجام دینے والے شخص کی ہی پوری زندگی لگ جاتی ہے تب بھی وہ اس زبان کا بہ مشکل ماہر قرار دیا جاتا ہے۔ مگر جیسے ہی وہ دوسری زبان کے دروازے پر دستک دیتا ہے، اس کی مہارت اب مبتدیانہ ذوق و شوق کے ساتھ نئے سرے سے میدانِ عمل میں ہوتی ہے۔ زبان کی تہذیب، اس کے بولنے والوں کا روزمرہ، مخصوص لہجہ اور ہزاروں کی تعداد میں آزمائی گئی اصطلاحات کی ایک ایسی مشکل دنیا ہوتی ہے جس سے آگے بڑھنا اکثر ناممکنات میں ہوتا ہے۔ مگر نئی دنیائوں کی طرف اگر ہم نگاہ نہ بڑھائیں تو اپنی زبان کے دائرے میں قید ہوجانے کے علاوہ اور ہم کیا کرسکتے ہیں؟ ایسے ہی مرحلے سے مترجمین کی قیمت کا اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کیسے چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں اور کس طرح اپنے محفوظ دائرے سے نکل کر بے حد لچیلے اور مشکل راستوں سے نئی زبان تک پہنچتے ہیں۔ یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ ہزار مہارتوں کے باوجود آپ اپنی مادری زبان یا بنیادی زبان میں جس قدر کامیابی کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرپاتے ہیں، ایک نئی زبان تک پہنچتے ہوئے آپ خود نہ جانے کتنی رکاوٹوں کے ساتھ وہاں پا بہ زنجیر ہوتے ہیں۔
آج کی دنیا میں بڑی حد تک سیاست، ٹکنالوجی اور طاقت کے اعتبار سے زبانوں کا وجود قایم ہوا ہے۔ کچھ زبانیں تاریخ کے پچھلے دور میں بااثر تھیں اور کچھ زبانیں نئے عہد میں اپنی بڑی خدمات سے ایک عالم کو متاثر کررہی ہیں۔ بہت ساری ایسی زبانیں بھی ہیں جو پچھلے دور میں بے حد قیمتی تھیں مگر اب وہ ویسی حیثیت کی حامل نہ رہیں مگر ان کا سرمایۂ ادب اعتبار کا حامل ہے۔ کچھ ایسی بھی خوش قسمت زبانیں ہیں جو دو ہزار اور تین ہزار سال سے اپنا مستقل وجود قایم رکھنے میں کامیاب ہیں۔ وہ زبانیں زیادہ قیمتی تسلیم کی جاتی ہیں جن کے پاس بڑا سرمایۂ ادب موجود ہے۔ عالمی سطح پر موجود ہزاروں زبانوں میں اگر آج یورپ اور امریکہ ، ایشیا اور افریقہ کے شامل قابلِ ذکر زبانوں کی فہرست تیار کریں تو جدید و قدیم بڑی زبانوں کی ایک مختصر سی فہرست بھی کم و بیش تین درجن تو پہنچ ہی جائے گی۔ اس کے بعد بھی وہ اعتراضات قایم رہ جائیں گے کہ آپ نے فلاں فلاں زبانوں کو اس فہرست سے کیوں کر خارج کر دیا؟ ہندستان کو ہی نگاہ میں رکھیں تو اس ملک میں دو درجن سے زیادہ ایسی معتبر زبانیں موجود ہیں جن کے سرمایۂ ادب سے استفادہ کرنا ادب کے ایک طالب علم کے لیے لازم ہوجاتا ہے۔ اگر اسے ہی عالمی سطح پر ایک پیمانہ تسلیم کرلیا جائے تو کم از کم سو زبانوں کی فہرست بنانی ہی چاہیے جنھیں ہم ادبیاتِ عالم کی اصطلاح کی تفصیل کے طور پر پہچان سکتے ہیں۔ اس کے بغیر اطلاق کی سطح پر کوئی گفتگو شاید ہی کارگر ہوسکتی ہے۔

 

شعبۂ اردو، کالج آف کامرس،

آرٹس اینڈ سائنس، پٹہ

 

 


(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

صفدر امام قادری
3 comments
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
نہیں ہے ناامید اقبالؔ اپنی کشت ویراں سے – الطاف جمیل ندوی 
اگلی پوسٹ
طوفانی رات – ارحاء مدثر چارسدہ

یہ بھی پڑھیں

ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد...

اکتوبر 13, 2025

کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

جنوری 6, 2025

ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا...

نومبر 7, 2024

ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

اکتوبر 7, 2024

مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

جنوری 21, 2024

ٹاور آف سائلنس/ منوج روپڑا – ترجمہ:احسن ایوبی

اکتوبر 21, 2023

1934کے نیوریمبرگ میں ایک جوان ہوتی ہوئی لڑکی...

مارچ 28, 2023

قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں...

مارچ 11, 2023

 یو م آزادی/ راجندر یادو – مترجم: سید کاشف 

اگست 15, 2022

مسئلہ،تُم ہو !/( چارلس بکؤسکی ) – نُودان...

جولائی 25, 2022

3 comments

مولوی محمد باقر : قومی صحافت کا نقّاشِ اوّل - ڈاکٹر صفدر امام قادری - Adbi Miras ستمبر 19, 2021 - 5:45 صبح

[…] تراجم […]

Reply
قاضی عبدالودودکا اسلوبِ تحقیق - ڈاکٹر صفدر امام قادری - Adbi Miras ستمبر 23, 2021 - 8:31 شام

[…] تراجم […]

Reply
ادب ، ٹیکنالوجی اور ہم - ڈاکٹر قمر صدیقی - Adbi Miras اکتوبر 13, 2021 - 8:00 شام

[…] تراجم […]

Reply

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں