Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

      کتاب کی بات

      ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد…

      جنوری 23, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو –…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      اردو کا پہلا عوامی اور ترقی پسند شاعر…

      نومبر 2, 2022

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جہاں خوشبو ہی خوشبو تھی: ایک فکشن –…

      اکتوبر 5, 2022

      متفرقات

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

      کتاب کی بات

      ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد…

      جنوری 23, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو –…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      اردو کا پہلا عوامی اور ترقی پسند شاعر…

      نومبر 2, 2022

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جہاں خوشبو ہی خوشبو تھی: ایک فکشن –…

      اکتوبر 5, 2022

      متفرقات

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
متفرقات

بجنور کا شعری احساس وآہنگ – ڈاکٹر معین شاداب

by adbimiras نومبر 3, 2020
by adbimiras نومبر 3, 2020 1 comment

اسطوری سرزمین بجنور اپنی تخلیقی ذہانت اور علمی ذکاوت کے اعتبار سے ایک الگ حیثیت کی حامل ہے۔ کوہ ہمالہ کے دامن میں آباد یہ سرسبز وشاداب خطہ زرخیز بھی ہے اور مردم خیز بھی۔یہ رشیوں، منیوں کی وہ پوتر دھرتی ہے جہاں کا نانگل آشرم ہندوستانی دیو مالا کا ایک زریں باب ہے۔ جہاں مہارشی وشوامتر کی تپسیا بھنگ کرنے اور انھیں پریم امرت چکھانے کے لیے آکاش لوک کی حسین ترین اپسرا مینکا اتاری جاتی ہے۔ جہاں کالی داس کے شہرہ ٔآفاق ڈرامے کی مرکزی کردار مجسمۂ حسن شکنتلا جنم لیتی ہے۔ دھرت راشٹر کے ہستناپور کے نزدیک بسے ہوئے بجنور کی ودرکٹی میں جیون کی مہابھارت سے تھکے انسان آج بھی من کی شانتی ڈھونڈتے ہیں۔ آب رود گنگا اور رام گنگا کی دھارا سے سیراب ہوتا بجنور، صرف لہلہاتی فصلوں اور صنعت وحرفت کے لیے مشہور نہیں، بلکہ روہیل کھنڈ کے اس چھوٹے سے ضلع نے علم وفضل شعر وادب، سائنس وتکنالوجی اور تاریخ وفلسفہ کی ایسی ایسی بڑی شخصیتوں کو جنم دیا ہے کہ ایک ایک نام اپنے آپ میں مکمل ادارہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ وہ ضلع ہے جو 1857 کی بغاوت اور 1947 کی تحریک آزادی کے لیے ایک سے ایک عظیم سپوت وطن عزیز پر نچھاور کرتا رہا۔ یہ سرزمین یکجہتی کی علمبردار ہے، امن وآشتی کا گہوارہ ہے، قومی اتحاد کی پہچان ہے۔ محبت وطن اور جیالوں کی دھرتی ہے۔ اپنی کشور آرائی کے لیے ہندو مسلمانوں میں نفاق پیدا کرنے کی انگریزوں کی کوشش کے باوجود یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

جدوجہد آزادی میں ضلع بجنور کے مثالی کردار کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سرسید ’’اسباب بغاوت ہند‘‘ قلم بند کرتے ہیں تو ’’سرکشی ضلع بجنور‘‘ ایک الگ باب بن جاتی ہے۔ مہاتما گاندھی نے اپنی کتاب ’سوراج‘ میں ہندوستان چھوڑو تحریک میں بجنور کے کردار کا اعتراف کیا ہے۔ بجنور کا شاید ہی کوئی شہر اور قصبہ ایسا ہو جس نے کسی نہ کسی شعبہ میں کوئی تاریخ رقم نہ کی ہو۔ اس ضلع کا قصبہ باسٹہ، ابوالفضل اور فیضی جیسی ذہانتوں کا حوالہ بن جاتا ہے، جنھیں اکبر اعظم اپنے نورتنوں میں شامل کرتا ہے۔ نگینہ، شیر کوٹ اور دھامپور کے آہن گر آزادی وطن کی خاطر دشمنوں سے مقابلے کے لیے توپیں ڈھالتے ہیں۔ سہسپور کرنل ظفر وارثی جیسا جیالا پیدا کرتا ہے جو سینا میڈل سے سر فراز ہوتا ہے۔

بنارس یونیورسٹی کا نقشہ بنانے والے جوالا پرساد کا تعلق بھی بجنور سے ہے جنھیں ہندوستان کا اولین چیف انجینئر ہونے کا افتخار حاصل ہوا۔ ڈاکٹر آتما رام (چاندپور) سیرے مک گلاس کے موجد کہلائے۔ ڈاکٹر حسن نعیم (سیوہارہ) انٹارٹکا میں ہندوستانی پرچم لہرانے والے مہم جوؤں میں شامل رہے۔ یہ ضلع ہندوستان کو شانتی بھوشن (بجنور) جیسا وزیر قانون، مہاویر تیاگی (دارا نگر گنج) جیسا وزیر دفاع، خواتین ہاکی ٹیم کو رضیہ زیدی جیسی گول کیپر، ڈاکٹر حنیف بیگ (منڈاور) جیسا سرجن، ڈاکٹر راج ویر جیسا ماہر اطفال اور ڈاکٹر محسن ولی جیسا ماہر امراض قلب عطا کرتا ہے- زنجیر، لاوارث، ہیراپھیری اور مقدر کا سکندر جیسی مقبول فلموں کے پرڈیوسر پرکاش مہرہ بھی اسی دھرتی کے سپوت ہیں۔ مولانا مجید حسن کے اخبار ’’مدینہ‘‘ نے صحافت کی ایک ناقابل تسخیر تاریخ رقم کی ہے۔ مولوی مظہر الدین (شیر کوٹ) ،فتح چند شرما (بجنور) ،پنڈت دیودت شرما، دنیائے صحافت کے تابندہ نام ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا جیسے بڑے انگریزی روزنامے کے مالکان کا وطن (نجیب آباد) ہونے کا شرف بھی بجنور کو حاصل ہے۔

مولانا حالی کی تصنیف ’حیات جاوید‘ کے مطابق ارض بجنور پر ہی سرسید نے دومبارک خواب دیکھے تھے جن میں انھیں سرورکائنات پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور علی مرتضیٰؓ کا دیدار نصیب ہوا۔ نجیب آباد کے قریب واقع جوگی رم پورہ کو نجف ہند کا درجہ حاصل ہے۔ حضرت علی کی یہ درگاہ عقیدتوں کا بے مثال مرکز ہے۔ حبیب والا کے نزدیک بہنے والی پاؤں دھونی ندی صوفی بزرگ شیخ حبیب اللہ کے کمالات کی یاد تازہ کراتی ہے۔

شعر وادب کے حوالے سے ضلع بجنور تخلیقی ترفع کا حامل ہے۔ اگر مردم خیز خطوں کا ایک سخت ترین انتخاب بھی کیا جائے تو اس میں سرزمین ضلع بجنور سرفہرست ہوگی۔ اس ضلع نے جو سوچا وہ پوری دنیا میں صدائے باز گشت بن گیا، جو لکھا وہ حرف آخر کی شکل اختیار کرگیا۔ دیوان غالب کو الہامی کتاب کا درجہ اسی ضلع نے دیا تھا۔ ڈاکٹر عبدالرحمن بجنوری کا یہ جملہ کہ ’’ہندوستان میں الہامی کتابیں دو ہیں ایک وید مقدس اور دوسری دیوان غالب‘‘ اردو تخقیق وتنقید کا ایک ناگزیر حوالہ بن گیا ہے۔ ایک طرف اگر عبدالرحمن بجنوری غالب کی اہمیت کو لازوال کردیتے ہیں تو دوسری طرف عبدالصمد صارم (سیوہارہ) مصحفی کو اردو کا سب سے بڑا شاعر قرار دیتے ہوئے ان کا مرتبہ طے کرتے ہیں۔ پروفیسر خورشید  الاسلام (سیوہارہ) مرزاہادی رسوا کے ناول ’’امراؤ جان ادا‘‘ کو لافانی بنادیتے ہیں۔ پنڈت پدم سنگھ شرما نے اپنی ناقدانہ بصیرت سے ہندی کوی بہاری کی بلند مقامی کا عرفان کرایا۔ ا ن کی خطوط نگاری کو ہندی ادب میں قدر کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ راج پور نوادہ کے دشینت کمار ہندی ادب میں غزل کو متعارف کراکے ہندی غزل کے امام کہلاتے ہیں۔ ’’مخزن نکات‘‘ کے مصنف قائم چاند پوری کسی چھوٹے قصبہ کے پہلے ایسے بڑے شاعر ہیں جن کا تذکرہ صف اول کے اساتذۂ فن میں ہوتا ہے۔ مولانا ارشق شیر کوٹی کی مغلیہ دور کی منظوم تاریخ اپنی مثال آپ ہے۔

ریہڑ میں اردو کا پہلا ناول نگار پیدا ہوتا ہے۔ شمس العلماء ڈپٹی نذیر احمد کے ناول’مراۃ العروس‘، ’بنات النعش‘، ’توبۃ النصوح‘ اور ’ابن الوقت‘ جیسے شاہ کار اپنی مثال آپ ہیں۔ ڈپٹی نذیر احمد کا تخلیق کیا ہوا کردار مرزا ظاہر دار بیگ افسانوی ادب کا ایک لافانی کردار ہے۔ گھر سے فرار ہوکر ’ایک لڑکا‘ اختر الایمان زندگی کی تلاش کا استعارہ بن جاتا ہے۔ سجاد حیدر یلدرم (نہٹور) سے رومانی افسانے کا سفر شروع ہوتا ہے- رستم علی تاریخی ادب کے اولین مصنفین میں شمار ہوتے ہیں۔ اکبر شاہ خاں کی تاریخ اسلام اساسی اہمیت کی حامل ہے اور قرۃ العین حیدر (نہٹور) جیسی شخصیت صدیوں میں ایک آدھ ہی پیدا ہوتی ہے۔یہ وہ ضلع ہے جس سے انگلینڈ کی ملکہ وکٹوریہ اردو اور فارسی سیکھتی ہیں۔ منڈ اور کے منشی شہامت علی کو ملکہ کے اتالیق کے طور پر انگلینڈ مدعو کیا گیا تھا۔

ضلع بجنور نے قابل ذکر علما اور مذہبی شخصیات بھی پیدا کیں۔ مجاہد ملت مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی جیسی عظیم شخصیت کے علاوہ اور بہت سے علما ہیں جن کے وجود سے بجنور کو تابندگی حاصل رہی ہے۔ مولانا مرغوب الرحمن دنیا کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم رہے۔ بے پناہ صلاحیتوں کے مالک، کئی دینی کتابوں کے مصنف اور انتظامی صلاحیتوں سے مالامال مولانا ریاست علی بجنوری کے تصنیفی وتالیفی کمالات کون فراموش کرسکتا ہے۔ مفتی جلیل احمد نے دینی ومذہبی خدمت کے ساتھ سیاسی میدان میں بھی باوقار موجودگی درج کرائی ۔ وہ اترپردیش کے اسمبلی ممبر رہے۔

بجنور شروع سے ہی مضبوط شعری روایت کا حوالہ رہا ہے۔ ناخدائے سخن میر ؔ کے ہم عصر قائم چاند پوری، شاہ نامۂ اسلام کے خالق اکبر شاہ خاں، انقلابی شاعر رئیس الاحرار مولانا محمد علی خاں جوہر، بلیغ الملک علامہ تاجور نجیب آبادی، عظیم نظم گوشاعر اختر الایمان، نئی غزل کے پیش رو دشنیت تیاگی، جدید شاعری کے علمبردار نشتر خانقاہی جیسے یہ چند نام ہی بجنور کی شعری عظمت کو سمجھنے کے لیے کافی ہیں۔ جبکہ ان کے علاوہ بھی خاطر خواہ تعداد میں ایسے شعراء کا خمیر اس مٹی سے اٹھا ہے جنھوں نے دنیائے ادب میں پورے وقار اور اعتبار کے ساتھ اپنی موجودگی درج کرائی ہے۔ سیماب اکبر آبادی کے شاگرد حافظ سیمابی دھام پوری جن کی نظمیں نصاب میں شامل ہیں۔ علامہ ارشق شیر کوٹی جن کے شاگرد برصغیر کے مختلف شہروں میں موجود ہیں۔ سجاد حیدر یلدرم جنھوں نے صاحب طرز نثر نگاری کے طور پر اپنی شناخت قائم کی ۔ ڈپٹی نذیر احمد کے فرزند بشیر احمد کے علاوہ پرکاش چند جین مونسؔ، فرخ نگینوی، محمد یامین خاں شوق بجنوری، عشرت کرت پوری، اظہار اثر، رفعت سروش، بے خود نگینوی، چندر پرکاش جوہر بجنوری، ہلال سیوہاروی اور اسی قبیل کے اور نہ جانے کتنے نام ایسے ہیں جنھوں نے بجنور کے شعری ارتقا میں قابلِ ذکر کردار نبھایا اور مقبولیت بھی حاصل کی۔ اور آگے بڑھیے تو غرّاں بجنوری، صوفی زم زم بجنوری، منشی ولایت حسین ولایت، قیام بجنوری، شیون بجنوری، افسر جمشید، منشی بشیر احمد الفت نجیب آبادی، شکیل رحمانی، راہی حمیدی، گوہر نور پوری، مختار زنجانی، کفیل دھام پوری، جنوں سہسپوری، کلیم سیوہاروی، عاصی سیوہاروی وغیرہ وغیرہ ایسے بہت سے شعرا ہیں جو اپنے حصے کی ذمہ داری خوبی کے ساتھ نبھاکر رخصت ہوگئے۔  (یہ بھی پڑھیں  سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد امتیاز )

ضلع بجنور کے حالیہ شعری منظرنامے پر اگر نظر ڈالی جائے تو آج بجنور میں شکیل بجنوری، اثر ایوبی، ولی بجنوری، انور بجنوری، فاخر ادیب، قاضی ابرار کرت پوری، نجیب آباد میں جلیس نجیب آبادی، مرغوب علی، مہندر اشک، عزیز نجیب آبادی، دھام پور میں یوسف بہزاد، شیر کوٹ میں طیب آزاد، سیوہارہ میں قمر سیوہاروی، عتیق ماہر، یونس نوید، چاند پور میں شکیل جمالی، پرویز اختر، نور پور میں شاہد انجم، زبیر نورپوری، ریاض حنفی ،علی اکرم۔ نہٹور میں عزیز نہٹوری، بینا نہٹوری، کرت پور میں شناور کرت پوری، فیضان کرت پوری، واجد جمال، عدیل تابش، ارشد ندیم، سہسپور میں کفیل سہسپوری، حکیم نعمان عادل، نعیم ناداں، اطہر آزاد سہسپوری، نفیس انجم، شفیق مہر، تہذیب ابرار وغیرہ اپنے اپنے علاقے کی بھرپور نمائندگی کرتے نظر آتے ہیں۔

ضلع بجنور کے صرف شہر اور قصبات ہی نہیں بلکہ یہاں کے مواضعات میں بھی صاحبان علم وفضل پیدا ہوئے ہیں اور یہ تسلسل اب بھی قائم ہے۔ اختر الایمان نجیب آباد کے نزدیک چھوٹی سی بستی راہو کھیڑی (جلال آباد) میں پیدا ہوئے تھے۔ ڈپٹی نذیر احمد کی پیدائش تحصیل دھام پور کے قصبہ ریہڑ کی ہے۔ دشینت نے تحصیل نجیب آباد میں ناگل کے نزدیک موضع راج پور نوادہ میں آنکھیں کھولیں۔اسی طرح عصرِ حاضر میں معروف عالم دین اور ادبی شخصیت مولانا ریاست علی ظفر بجنوری اور انجینئر سمیع الدین کا تعلق تحصیل دھام پور کی مردم خیز بستی حبیب والا سے ہے۔ اسی تحصیل کے موضع سرکڑہ چکراجمل میں مفکرِ اسلام اور ادیب وشاعر سراج الدین ندوی کے علاوہ فخر الدین فخر اور یٰسین ذکی وغیرہ سخنوری میں منہمک ہیں۔دھام پور کے نزدیک نیندڑو کی شناخت کا ایک روشن حوالہ صحافی اور شاعر ایم اے کنول جعفری ہیں۔ یہاں حافظ ہلدوانوی اور معصوم نیندڑوی کے علاوہ ڈاکٹر رفعت بھی ادبی ذوق کے مالک ہیں۔ماضی میں یہاں تمناّ نیندڑوی اور اثر نیندڑوی کے نام ملتے ہیں۔کرت پور کے نزدیک میمن سادات میں قیصر زیدی کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں اور بھنیڑہ سادات کے گلشن بجنوری معروف نام ہے۔ساہن پور مانی جائسی کے شاگرد استاذ شاعر شوق مانوی کی جائے ولادت جو سہارنپور جابسے ۔ان کے صاحبزادے جمیل مانوی بھی وہیں آباد ہیں۔اخگر جلال آبادی اور غیاث جلال آبادی کے جلال آباد کو اظہار جلال آبادی، شاد جلال آبادی اور وقا جلال آبادی نے شمع سخن سے روشن رکھا ہے۔ سیوہارہ کے نزدیک ملک پور بڈھیرن میں پیدا ہونے والے یونس نوید اور مبارک پور گڈھی کے قاری عثمان اعظم نے سخن کی نئی بستیاں آباد کیں ہیں۔ پرگنہ سیوہارہ کے موضع ردانہ میں ادب کا خاصا ذوق ہے۔ یہاں استاد شاعر جمیل اختر روانوی کے علاوہ محمد احمد دانش روانوی ، نعیم حیدر، اسلم بدر، نزاکت روانوی،قمر الدین قمر، اسلم ذکی وغیرہ مشق سخن کررہے ہیں۔ عبدالحکیم شبنمؔ، منشی محمد فاروق محشرؔ اور کلیم اختر ماہرؔ بھی یہاں کی شناخت تھے جو اس دارِ فانی سے کوچ کرچکے ہیں۔ راقم الحروف (معین شاداب)کا تعلق بھی اسی بستی سے ہے۔

                                   (دبستانِ بجنور۔ مؤلف:ڈاکٹر شیخ نگینوی)

 

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔
ادبی میراثبجنوربجنور اور اردو شاعریدبستانِ بجنور
1 comment
1
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اردو نثر میں طنز و مزاح – ڈاکٹر شیخ نگینوی
اگلی پوسٹ
جمیل مظہری کی نظم’ مہجوری‘ کا تجزیہ – ڈاکٹر انوار الحق

یہ بھی پڑھیں

میں پٹاخے سے ہی مر جاؤں گا بم...

دسمبر 14, 2024

شبلی کا مشن اور یوم شبلی کی معنویت – محمد...

نومبر 24, 2024

تھوک بھی ایک نعمت ہے!! – عبدالودود انصاری

نومبر 19, 2024

اردو میں غیر زبانوں کے الفاظ  – شمس...

نومبر 9, 2024

غربت  و معاشی پسماندگی کا علاج اسلامی نقطہ...

مئی 6, 2024

اقبال ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

نومبر 7, 2023

طائر بامِ فکر و فن : ڈاکٹر دبیر...

نومبر 3, 2023

جدید معاشرے اور طلباء کے لیے ادب (...

ستمبر 28, 2023

موبائل فون ایڈکشن اور بچوں کا مستقبل –...

اگست 30, 2023

نیرنگِ خیال کی جلوہ نمائی شعر و ادب...

اگست 29, 2023

1 comment

پرویز عادل ماحی نومبر 8, 2020 - 1:53 صبح

بہت عمدہ سلسلہ ہے, جاری رہنا چاہئے

Reply

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (182)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (117)
  • تخلیقی ادب (592)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (200)
    • انشائیہ (18)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (127)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,037)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (531)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (217)
      • غزل شناسی (203)
      • مثنوی کی تفہیم (7)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (401)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (213)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (473)
  • گوشہ خواتین و اطفال (97)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,124)
    • ادب کا مستقبل (112)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (32)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (894)
    • خصوصی مضامین (125)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (66)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں