Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

      کتاب کی بات

      ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد…

      جنوری 23, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو –…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      اردو کا پہلا عوامی اور ترقی پسند شاعر…

      نومبر 2, 2022

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جہاں خوشبو ہی خوشبو تھی: ایک فکشن –…

      اکتوبر 5, 2022

      متفرقات

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

      کتاب کی بات

      ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد…

      جنوری 23, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو –…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      اردو کا پہلا عوامی اور ترقی پسند شاعر…

      نومبر 2, 2022

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جہاں خوشبو ہی خوشبو تھی: ایک فکشن –…

      اکتوبر 5, 2022

      متفرقات

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      متفرقات

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
متفرقات

اردو نثر میں طنز و مزاح – ڈاکٹر شیخ نگینوی

by adbimiras نومبر 3, 2020
by adbimiras نومبر 3, 2020 1 comment

طنز و مزاح اردو ادب کا ایک قابل قدر شعبہ ہے، جس کی روایت بہت قدیم ہے۔ حالانکہ شروع میں یہ صرف ایک اندازِ سخن تھا لیکن آج یہ اردو ادب کی ایک باقاعدہ مقبول اور مستعمل صنف ہے، جس کا انسانی زندگی سے نہایت قریبی رشتہ ہے۔

انسانی زندگی کے دو پہلو ہیں، ایک طرف آہیں، کراہیں ،سسکیاں اور آنسوہیں، دوسری طرف زیر لب تبسم اور قہقہے ہیں۔ ہمیشہ بحث کا موضوع رہا ہے کہ ان دونوں میں سے کون سا پہلو زیادہ تابناک اور روشن ہے۔ غم پسندی ،سوز و گداز  میں چھپی ہوئی پہ در پہ سنجیدگی کو ہی انسانیت کی بلندی قرار دیتی ہے۔ لیکن زندہ دل ایسے بھی ہیں جو زندگی کے ہر مرحلے میں غم روز گار کا مذاق اڑاتے رہتے ہیں اور غمِ روزگار کو مذاق میں اڑا دیتے ہیں۔ اردو ادب میں مزاح نگاروں نے زندگی کے مسائل کا حل قہقہوں میں تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔ کہیں انھوں نے تبسم زیر لب سے کام لیا ہے، کہیں خندہ ٔ زندہ  نما سے اور کہیں فلک شگاف قہقہوں سے۔

طنز و مزاح میں گہرا تعلق ہے۔ طنز کا ایک مقصد ہو تا ہے۔ یہ زخم لگا کر اصلاح کرنا جانتا ہے۔ مزاح صرف تضادات، عجائبات،  قول و فعل کے فرق، ظاہر اور باطن میں بھید کی طرف اشارہ کر کے ناگوار کو گوار ااور نشیب و فراز کو ہموار کرنا سکھا تا ہے۔ مزاح میں طنز کی لے ضروری نہیں مگر طنز میں ادبیت اور دلکشی مزاح کی چاشنی سے آتی ہے۔

اردو نثر میں طنز و مزاح کی آمیز ش مرزا غالب کے خطوط میں جس طرح نثرکی سنجیدگی کو طباعی سے بدلتی ہے وہ مکتوبات غالب میں جس دلچسپی کے عناصر کا اضافہ کر تی ہے، وہ یقینا اردو نثر میں مذاحیہ اسلوب کا آغاز ہے۔ بقول مالک رام ،ـ’’نثر اردو میں مزاح داخل کرنے کا سہر ا غالبؔ کے سر ہے۔ غالب کے خطوط محض خطوط نہیں ہیں بلکہ وہ ادب کی ایسی خوب صورت صنف ہیں جن کو ’’زعفران زار‘‘ کا نام دیا جا سکتا ہے۔ یہ غالب کے طنز و مزاح اور ان کی ظرافت طبع کا ہی کمال ہے کہ آج تک خطوط غالب کی تازگی ،شگفتگی، مقبولیت اور مسرت آفرینی میں زرّہ برابر بھی فرق نہیں آیا۔ خطوط غالب میں مزاح فطری اور بے ساختہ ہے۔‘‘

سید سلیمان ندوی نے نقوش سلیمانی میں بالکل ٹھیک تحریر کیا ہے،’’خطوطِ غالب میں جو اردو کے چند فقرے ہنستے، بولتے،چہکتے، چہچہاتے غالب کے قلم سے نکل گئے ،ان کا ہر لفظ قدر دانانِ ادب کے لیے موتیوں سے زیادہ قیمتی اور ہمارے ادبی خزانے کا بیش قیمت ترین سرمایہ ہے۔‘‘

غالب نے جس طرح شہد کی مکھی پر مصری کی مکھی کی فوقیت ثابت کی ہے یا جنت کے ایک قصر میں ایک حور کے ملنے پر زندگی کے اجیرن ہو جانے کا ذکر کیا ہے ،اس میں مزاح کی بڑی لطیف چاندنی ہے۔ سر سیدنے اپنے مخالفوں کے جواب میں جا بجا طنز سے کام لیا ہے۔ مگر یہاں ان کے بجائے نذیر احمد کا ذکر زیادہ ضروری ہے ،کیونکہ نذیر احمد کی کڑھی ہوئی شخصیت میں طنز و مزاح کی وجہ سے بڑی دل آویزی پیدا ہو گئی تھی۔ نذیراحمد کا تخیل اور ان کی زبان کی ساحری خصوصاً محاورے پر عبور ان کے ناولوں ہی میں نہیں، ان کی سنجیدہ تصانیف میں بھی جھلک جاتا ہے۔ طنز و مزاح میں ذیادہ تر نئے خیالات پروار ہوتا ہے اور اودھ پنچ کی ظرافت یہی ہے۔

جنوری1877ء میں لکھنؤ کی سر زمین سے طنز و مزاح سے بھر پور اخبار’’اودھ پنچ‘‘ جاری ہوا۔ اس اخبار کو اردو طنز و مزاح کے تیسرے دور میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کے مدیر منشی سجاد حسین اپنی شگفتہ مزاجی اور طنزیہ و مزاحیہ تحریر کے لیے مشہور ہیں۔ اودھ پنچ سے قبل سب سے پہلے 1805 ء میں رام پور سے اس رنگ کا اخبار ’’مذاق‘‘ کے نام سے حکیم احمد رضا نے جاری کیا تھا ۔پھر 1859 میں ’’مدراس پنچ‘‘ کے نام سے اردو کا دوسرا مزاحیہ اخبار نکلا تھا جس کے مالک شاہ محمد صادق حسینی شریف تھے۔ 1876 ء میں بمبئی سے فرحت الا خبار، روہیل کھنڈ پنچ، مرادآباد اور پٹنہ سے ’’الپنچ‘‘ جاری ہوئے۔

’’اودھ پنچ‘‘ نکالنے کی غرض و غایت مالی فائدہ کے بجائے طنز و مزاح کے ذریعے قوم میں پیدا شدہ معاشرتی برائیوں کی اصلاح، ذہنی بیداری پیدا کرنا اور انگریزوں کی لائی ہوئی ذہنی غلامی سے نجات دلانے کی کوشش تھی۔ اودھ پنچ نے 1912 تک اپنی ظرافت سے قہقہہ لگانے اور مسکرانے پر مجبور کیا اور اپنے طنز کے تیر سے لہولہان اور مضطرب کرتے  ہوئے اردو ادب کے طنز و ظرافت کے سر مایہ کو مالا مال کیا۔ اودھ پنچ  میں منشی سجاد حسین، نواب سید محمد آزاد ،منشی احمد علی شوق، مرزا مچھو بیگ، ستم ظریف، اکبر الہ آبادی، پنڈت تربھون ناتھ ہجر،جوالا پر شاد برق کے علاوہ مولانا دکنی،داغ بدایونی، سلطان ظریف، ش ع کا کوروی ،مدہوش بمبئی، حضرت لکھنوی، غ غ فیض آبادی، ع دفاروقی  وغیرہ فرضی ناموں سے خصوصی مضامین لکھے جاتے تھے۔

بیسوی صدی میں سید محفوظ علی ، فرحت اللہ بیگ، پطرس بخاری، رشیداحمد صدیقی، فلک پیما، عبد المجید سالک، کنہیا لال کپور، مشتاق احمد یوسفی وغیرہ مزاح نگار سامنے آئے۔ ان کے علاوہ عظیم بیگ چغتائی، انجم ـمانپوری، شوکت تھانوی ،فرقت کاکوروی، احمد جمال پاشا، سید عابد حسین، ملارموزی، حاجی لق لق، کرشن چندر ،وجاہت علی سند یلوی، عبد المجیب سہالوی، فکر تونسوی،  برق آشیانوی، تخلص بھوپالی،شین مظفر پوری، حسنین عظیم آبادی، بھارت چندر کھنہ، ابراہیم جلیس،یوسف ناظم، نریندر لوتھر، ناوک حمزہ پوری، مجتبیٰ حسین، اظہر مسعود، پرویز مہدی، رؤف خوشتر، معین اعجاز، ارشد علی خان، شفیقہ فرحت، اعجاز علی ارشد اور عابد معز وغیرہ نے اردو نثر میں طنز و مزاح پر طبع آزمائی کی ہے۔  اردو نثر کے ان مزاح نگاروں کے یہاں صرف جملوں یا فقروں سے نہیں ،بلکہ ان کے لفظ لفظ سے ظرافت کی کرنیں پھوٹتی نظر آتی ہیں ۔ان متبسّم کرنون کی تابانی و درخشانی اور ان کی خندہ سامانی اپنی جگہ ۔ اردو ڈرامے میں طنز ومزاح دیکھنے کو ملتا ہے۔ پروفیسر مسعود الحسن رضوی نے بھانڈوں کی نقلیں لکھی ہیں۔ اردو ڈرامہ میں مزاحیہ نثر کا بھی حصہ ہے۔  (یہ بھی پڑھیں  خواجہ حسن ثانی نظامی کی انفرادیت – زاہد احسن  )

طالب بنارسی، رونق، بیتاب یا بعد میں محشرانبالوی وغیرہ کے یہاں مزاح کا پہلو مل جا تا ہے۔ لیکن اس سلسلے میں آ غا حشر کے یہاں یہ عنصر نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ انھوں نے مزاح پیدا کرنے کے لیے لفظی بازی گری سے تو کام لیا ہی ہے، ادبیت کی چاشنی بھی رکھی ہے۔ امتیاز علی تاج کے’’چچا چھکن‘‘ کو ڈرامائی شکل بانو قدسیہ زیدی نے دی۔ اردو ڈراموں میں ظرافت کا علمی و ادبی معیار پیش کر تا ہے۔ گرنام سنگھ تیر  پنجاب کے ایک اسکالر تھے جنھوں نے ہندوستان کی تمام زبانوں کے طنز و مزاح کا جائزہ لینے کے بعد اردو زبان کے طنز و مزاح کو پہلے نمبر پر رکھا تھا۔ تیرؔ نے لکھا کہ سب سے شائستہ طنز اردو زبان میں ملتا ہے۔ در اصل اردود طنز و مزاح کا تعلق تو شہری زندگی سے ہی رہا ہے۔ عموماً اس میں کاروباری سیاسی مجلسی زندگی کا عکس زیادہ ہے۔

عالمی طنز و مزاح کے سامنے مشتاق احمد یوسفی نے اردو طنز و مزاح کا جواب پیش کیا ہے۔ ان کو دنیا کی کسی بھی بڑی زبان کے طنز و مزاح کے ادب کے سامنے بلا جھجک رکھا جا سکتا ہے۔ شوکت تھانوی بھی بہت عمدہ طنز و مزاح نگار ہیں۔ ان کی تخلیقات ہمیشہ یاد رہنے والی تخلیقات میں ہیں۔ اصل میں چند خصائص تمام ادب میں یکساں ہوتے ہیں جو تخلیق کو زندہ جاوید بنا دیتے ہیں ۔صرف ناقدوں کے اہمیت دینے یا نہ دینے سے ان کی قدر و قیمت پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ ان کی آفاقی اہمیت تو ہمیشہ برقرار رہے گی۔ ابن انشاکو گزرے ہوئے کافی عرصہ ہو گیا لیکن سب سے زیادہ پڑھا جانے والا مزاح نگاروہی ہے۔ مشتاق احمد یوسفی نے ادب کو جس منزل پر پہنچا یاہے، اس کی وجہ سے طنز و مزاح کو دوسرے درجے کی صنف قرار دینے کا نظریہ ختم ہو جانا چاہیے۔ دنیا کے بڑے مزاحیہ ادب کا نمونہ ہمارا اردو طنز و مزاحیہ ادب بھی ہے اور ہمارے پاس مزاح نگار ہیں جو عالمی ادب کے سامنے رکھے جا سکتے ہیں۔

اردو نثر میں طنز و مزاح پر خوب کام ہو رہا ہے،لیکن یہاں کوئی ناقد نہیں ہے۔ طنز و مزاح نگاروں پر مختلف یونیورسٹیوں میں ڈاکٹر یٹ کے لیے مختلف مقالے لکھے جا رہے ہیں اور کل ہند سمینار بھی ہو رہے ہیں۔ لیکن طنز و مزاح نگار کو ساہتیہ اکادمی یا گیان پیٹھ وغیرہ کی طرف سے کوئی ایوارڈ نہیں دیا گیا ہے۔ اردو نثر کے طنز یہ اور مزاحیہ ادب کے ترجمے بھی نہیں کے برابر ہیں۔

آج کے نوجوانوں کو طنز و مزاح کے معیار کو بر قرار رکھنا چاہئے ۔انھیں اپنی وراثت کے ساتھ ساتھ مغرب کے طنزیہ اور مزاحیہ ادب کا بھی حتی الا مکان مطالعہ کرنا ہے، کیونکہ بغیر مغربی ماحول اور یہاں کے ماحول میں تفریق کو محسوس کیے اور اسے برتے بغیر بہترین طنز یہ و مزاحیہ ادب کی تخلیق تقریبا ً نا ممکن ہے۔ اردو میں طنز کا سرمایہ اب خاصا وقیع ہے لیکن ابھی مزاح کی دنیا میں خوب سے خوب تر جستجو کی بڑی گنجائش ہے۔

 

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔
ادبی میراثاردو نثرطنز و مزاح
1 comment
4
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
یوسف سرمست کی فکشن تنقید – ڈاکٹر عائشہ پروین
اگلی پوسٹ
بجنور کا شعری احساس وآہنگ – ڈاکٹر معین شاداب

یہ بھی پڑھیں

میں پٹاخے سے ہی مر جاؤں گا بم...

دسمبر 14, 2024

شبلی کا مشن اور یوم شبلی کی معنویت – محمد...

نومبر 24, 2024

تھوک بھی ایک نعمت ہے!! – عبدالودود انصاری

نومبر 19, 2024

اردو میں غیر زبانوں کے الفاظ  – شمس...

نومبر 9, 2024

غربت  و معاشی پسماندگی کا علاج اسلامی نقطہ...

مئی 6, 2024

اقبال ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

نومبر 7, 2023

طائر بامِ فکر و فن : ڈاکٹر دبیر...

نومبر 3, 2023

جدید معاشرے اور طلباء کے لیے ادب (...

ستمبر 28, 2023

موبائل فون ایڈکشن اور بچوں کا مستقبل –...

اگست 30, 2023

نیرنگِ خیال کی جلوہ نمائی شعر و ادب...

اگست 29, 2023

1 comment

پردہ سیمیں پر بیدی کی دستک - ڈاکٹر سلمان فیصل - Adbi Miras نومبر 3, 2020 - 8:49 شام

[…] متفرقات […]

Reply

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (182)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (117)
  • تخلیقی ادب (592)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (200)
    • انشائیہ (18)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (127)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,037)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (531)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (217)
      • غزل شناسی (203)
      • مثنوی کی تفہیم (7)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (401)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (213)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (473)
  • گوشہ خواتین و اطفال (97)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,124)
    • ادب کا مستقبل (112)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (32)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (894)
    • خصوصی مضامین (125)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (66)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں