سوال (6)
میں نے قربانی کے لیے جو بکرا لیا ہے اس کے دونوں سینگ پیدائشی طور پر نہیں ھیں ۔ کیا اس کی قربانی درست ھے؟
جواب :
ایسے بکرے کی قربانی جائز ہے _
سوال (7)
میرے والد اور والدہ دونوں کا انتقال ہو چکا ہے _ میں ان دونوں کی طرف سے قربانی کرنا چاہتی ہوں _اگر میں قربانی کا ایک حصہ لوں تو کیا دونوں کی طرف سے قربانی ہوجائے گی ، یا دونوں کا الگ الگ حصہ لینا ہوگا ؟
جواب :
کیا میّت کی طرف سے قربانی جائز ہے؟ بعض علماء اس کا جواب اثبات میں دیتے ہیں _ ان کی رو سے آپ جس کے نام سے قربانی کریں گی اس کی طرف سے مانی جائے گی _
ویسے اولاد جو بھی نیک کام کرتی ہے اس کے ثواب کا کچھ حصہ اس کے والدین کو پہنچتا ہے _
سوال (8)
کیا حج کے لیے جاتے وقت اپنے ساتھ 26 سورتیں لے جا سکتے ہیں؟
جواب :
26 سورتیں نہیں ، پورا قرآن مجید لے جائیں اور حسبِ توفیق زیادہ سے زیادہ تلاوت کریں _
سوال (9)
کیا احرام کی حالت میں جس طرح مرد کے لیے جوتا پہننا درست نہیں ، یہی حکم عورت کے لیے بھی ہے؟
جواب :
نہیں ، عورت کے لیے یہ حکم نہیں ، وہ جوتی پہن سکتی ہے _
سوال (10)
کیا قربانی کے گوشت کے 3حصے کرنے ضروری ہیں اور قربانی کرنے والا اپنے لیے ایک تہائی سے زیاہ گوشت نہیں استعمال کرسکتا؟
جواب :
قربانی کے گوشت کے 3 حصے کرنا اور صرف ایک تہائی حصہ اپنے استعمال میں لانا بہتر ہے ، لیکن وقتِ ضرورت اس سے زیادہ اپنے استعمال میں لایا جاسکتا ہے _
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page