دل کو تسکین دے گیا ہے وہ
خواب رنگین دے گیا ہے وہ
ڈوب جاؤں نہ اپنے اشکوں میں
یاد غمگین دے گیا ہے وہ
میرے بس میں نہیں ہیں اب حالات
رنج سنگین دے گیا ہے وہ
کیوں نہ مہکے گا پیار کا گلشن
گل, نسرین دے گیا ہے وہ
بڑھتی جاتی ہے اب مری پرواز
پر شاہین دے گیا ہے وہ
اب دعا میں اثر ہے اے شاہین
حرف,آمین دے گیا ہے وہ
نام: شاہینہ پروین
پتہ:مؤمن محلہ،جموڑیہ،
٦نمبر پسچھم بردوان(مغربی بنگال)


2 comments
بہت ہی عمدہ، بہت خوب 🎊🎉
بیحد شکریہ