مارواڑی کلل /حاجی نگر ، ضلع شمالی چوبیس پرگنہ کی سر زمین پر شاندار تعلیمی کانفرنس و تقسیم انعامات کی تقریبات 5/ نومبر 2023 بروز اتوار بعد نماز مغرب زیرِ اہتمام ادارہ اقرا کیریئر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی انعقاد پذیر ہوئیں۔ تلاوت حافظ و قاری تسلیم رضا مصباحی صاحب اور نعت شریف کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ صدارت حاجی عبد الودود انصاری (سابق پرنسپل) نے کی اور نظامت خواجہ احمد حسین نے کی۔ مہمانان خصوصی کی شکل میں تشریف فرما شری شوبھنکر گھوش (چیئرمین حالی شہر میونسپلٹی) اور بطور مہمانان ذی وقار الحاج محمد سلیم (سابق کاونسلر، ہوڑہ کارپوریشن)، پروفیسر ہیمنانس بھٹا چاریہ (وبیش چیرمیرمین حالی شہر میونسپلٹی)، معروف ھندی ادیبہ محترمہ مالا ورما، پروفیسر خالد محمد زبیر (مولانا آزاد کالج، کلکتہ)، ڈاکٹر سراج انور(صدر شعبہ اردو، نئی پٹی آر بی سی کالج)، علی شاہد دلکش (کوچ بہار گورنمنٹ انجینئرنگ کالج) اور محمد سرور نے تعلیم ، علم اور تربیت سے متعلق سیر حاصل گفتگو کیں چئرمین نےاپنے اقلیتی فنڈ سے ادھورے کاموں کو مکمل کرنے کا وعدہ کیا، علاقائی ہائر سکنڈری ، مادھیامک ٹاپرز کے ساتھ عالم اور فاضل کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس کو میڈل، اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے۔کامیاب اسٹوڈنٹس کو علم دوست، مخلص شخصیت محترم بلال حسن کے تعاون سے چلنے والے بلال 30 فری کوچنگ کے طالب علموں کو بلال حسن صاحب کی طرف سے اسکالر شپ بھی دیا گیا۔ راقم الحروف معراج احمد انصاری نے سکریٹری رپورٹ پیش کیا۔ پرنسپل عبد الودود انصاری سر کے صدارتی خطبے کے بعد رات دس بجے پروگرام مکمل ہوا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں ماسٹر ارشد اقبال، ماسٹر ارمان کریمی، ماسٹر شہاب الدیں ، ریحان ظفر ،سرور علی، ماسٹر رستم ، اصغر حبیبی، ارشاد احمد ، محمد اسلم ، معراج قریشی ، روشن معروف اور مفید عالم، ریاض احمد باپی، ماسٹر محمد لقمان اور محمد کلام و دیگر کے نام قابل ذکر ہیں۔
رپورٹ :معراج احمد انصاری، مارواڑی کل، حاجی نگر
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

