Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

      کتاب کی بات

      ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد…

      جنوری 23, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      متفرقات

      جولائی 12, 2025

      متفرقات

      جولائی 12, 2025

      متفرقات

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

      کتاب کی بات

      ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد…

      جنوری 23, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      متفرقات

      جولائی 12, 2025

      متفرقات

      جولائی 12, 2025

      متفرقات

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
تحقیق و تنقید

جامعاتی تحقیق: معیار ومسائل- ڈاکٹر ارشاد شفق

by adbimiras ستمبر 3, 2020
by adbimiras ستمبر 3, 2020 1 comment

جامعاتی تحقیق سے مراد وہ تحقیق ہے جس میں ایم۔فل یا پی ۔ایچ۔ڈی کے لئے مقالے لکھے جاتے ہیں۔اس تحقیق میں محقق کو مقالے کی تکمیل کے لئے ایک مقررہ وقت دیا جاتا ہے ۔اس مُعینہ وقت میں کام کی منظوری پر اسے کامیابی کی سندھ سے نوازا جاتا ہے۔ عہدِ حاضر میں ادبی تحقیق جامعات تک ہی سمیٹ کر رہ گئی ہے۔ایک زمانہ تھا جب تحقیق کار کا قلم اس وقت تک آگے بڑھنے سے کتراتا تھا جب تک اسے موضوع کے متعلق مواد تک بھر پوررسائی نہ ہوجاتی تھی بلکہ لوگ مواد کی تلاش میں بیرون ملک تک کا سفر کیا کرتے تھے۔ لیکن موجودہ عہد میں ترقی کے بعد بھی نہ صرف تحقیق کے معیار میں کمی آئی ہے بلکہ اساتذہ اور محقق کے نظریات بھی بدلے ہیں۔اس کے کئی وجوہات ہیں جن پر نظر مرکوز کرعملی قدم اٹھانے سے اس کمی کو کمہ حقہ دور کیا جاسکتا ہے۔ایک بات جو موجودہ عہد میں ضرب المثل بن گئی ہے وہ یہ کہ عہد حاضر کے اسکالر محنت کرنے سے کتراتے ہیں ۔ان کا منشا کسی بھی طرح مقالہ لکھ کر ملازمت کے لیے ڈگری حاصل کرنی ہوتی ہے ۔اس بات میں صد فیصد سچائی ہے لیکن ہم محض اسکالرزکی کوتاہی کو ہی تحقیقی معیار کی گراوٹ کا سبب قرار نہیں دے سکتے ۔جامعاتی تحقیق کے گراف میں گراوٹ کا سبب دراصل وہ مسائل ہیں جن کی وجہ سے اس کے معیارمیں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس میں تحقیق کار کے انفرادی مسائل کے ساتھ ساتھ اجتماعی مسائل بھی کارفرما ہیں۔کچھ جامعات کے مسائل ہیں ،کچھ اساتذہ کی ذہنیت اور رویہ سے جڑی دشواریاں ہیںجنہیں الگ الگ کر کے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

جامعاتی تحقیق کے معیار میں گراوٹ کا سب سے پہلا نقطہ وہا ں سے شروع ہوتا ہے جب ریسرچ اسکالر ڈگری کے حصول کے لئے یونیورسیٹی میں رجسٹریشن کے لیے وارد ہوتا ہے۔ ان میں ایسے طلبا ء کی تعدا بہت کم ہوتی ہے جنہیں ادب کی بھر پور جانکاری ہو ۔ایک اچھا محقق کا فریضہ وہی انجام دے سکتا ہے جسے ادب اور اس کے تمام فنی اصولوں سے پوری واقفیت ہو۔وہ جس موضوع پر کام کرے اس موضوع کے علاوہ اس سے جڑے دیگر موضوعات پر اس کی اچھی خاصی جانکاری ہو۔ساتھ ہی اس کے اندرتخلیقی صلاحیت موجود ہو لیکن آج ایسے ریسرچرس کی تعداد بڑھی ہوئی ہے جنہیں ادب کی جانکاری تو درکنار ایک صفحہ تک مکمل لکھ پانے کی صلاحیت نہیں ۔ اس کی سب سے عمدہ مثال ماہنامہ ’’انشاء‘‘ کا وہ اداریہ ہے جس میںصاحب ِ مدیرتقریباً ڈیڑھ سال سے ’’نئی نسل کے ادیب نمبر ‘‘کی ادارت کرتے آرہے ہیں لیکن مایوسی کے سوا ان کے ہاتھ کچھ نہیں لگا۔وہ لکھتے ہیں:

’’انشاء میں ڈیڑ ھ سال سے ’نئی نسل کے اردو ادیب نمبر‘کا اعلان شائع ہوتا آرہا ہے۔ یہ اعلان کئی اخبارات میں بھی چھپاہے۔لیکن افسوس کہ نو عمر قلمکاروں نے حسب منشا اپنے شوق اور لگن کا مظاہرہ نہیں کیا۔‘‘(۱)

اس نئی نسل کے زمرے میں کوئی اور نہیں بلکہ ملک کے وہ اسکالرز ہیں جن سے صاحب مدیر گزارش کر رہے ہیں لیکن تخلیقی صلاحیت نہ ہونے کے سبب بہت سے لوگ خاموش بیٹھے ہوئے ہیں۔ تحقیق کا معیار تب ہی بلند ہو گا جب جامعات میں ایسے محقق کو ڈگری لکھنے کی تلقین کی جائے گی جوادب شناسی کے ساتھ ساتھ تخلیقی جہت سے سے پوری طرح آشنا ہو۔اس سلسلے میں ضرورت ہے کہ اساتذہ ایسے طلبا ء کو ترجیح دیں جن میں یہ صلاحیتیں بھر پور موجود ہوں ۔

تحقیق میں موضوع کا انتخاب بہت اہمیت کا حامل ہے۔ نئے نئے موضوعات اور ادب کے چھپے ہوئے گوشوں کی کھوج تحقیقی معیار کو بلند کرتی ہے۔آج ایسے موضوعا ت پر دھڑلے سے کام ہو رہا ہے جن پر مواد آسانی سے مل جاتے ہیں۔بلکہ آج کا اسکالر پہلے مواد اکٹھا کرتا ہے پھر رجسٹریشن کی عرضی داخل کرتا ہے ۔معیاری تحقیق کے لئے اردو ادب کے ان گوشوں کو سامنے لانا ضروری ہے جن پر کئی مدت سے کام نہیں ہوا یا ایسے موضوعات پر تحقیقی مقالے لکھوائے جانے کی ضرورت ہے جنہیں خشک سمجھ کر ایک مدت سے نظر انداز کیا جارہا ہے۔ مثلاً غیری افسانوی نثر ی اصناف میں خاکہ ‘سفر نامہ وغیرہ جیسے اصناف پر مقالہ لکھنے سے کتراتے ہیں۔ دکنیات ‘لسانیات وغیرہ جیسے موضوعات پر اب جامعات میں برائے نام ہی کام ہوتا ہے۔ دراصل یہ اسکالر اور اساتذاہ دونوں کی کوتاہی کی بدولت انجام پا رہا ہے ۔ آج کے محقق میں خود اپنا موضوع تلاش کرنے کی صلاحیت مفقود ہوچکی ہے ۔وہ موضوع اور مواد تک کی پوری ذمہ داری اساتذہ کے سر ڈال دیتا ہے۔ جن اسکالرس میں یہ صلاحیت ہوتی ہے ان کے ساتھ اکثر یہ مسئلہ پیش آتا ہے کہ اساتذہ ان ہونہار طالب علم سے اپنے کسی پسندیدہ موضوع پر ریسرچ کرنے کا حکم صادر کردیتے ہیں۔لہذا معیاری تحقیق کی بقا کے لئے اساتذہ کونہ صرف اسکالر کی ذہنی ‘علمی اور ذاتی پسند وناپسند کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے بلکہ ان موضوعات پر خاطرخواہ کام کرانے کی ضرورت ہے جو صدیوں سے گوشہ گمنامی میں دفن ہوچکے ہیں۔ ساتھ ہی اس بات پر غورکرنے کی ضرورت ہے کہ ایک ہی موضوع پر مختلف یونیورسیٹیوں میں کام نہ ہو۔آج موضوعات کی تکرار تحقیقی معیار کے لئے مسئلہ بنی ہوئی ہے۔لہذا اس سلسلے میں ایسی ڈائرکٹری ترتیب دینے کی ضرورت ہے جو ملک اور بیرون ملک میں ہونے والے تحقیقی کام کی جانکاری فراہم کرے۔

موجودہ عہد میں تحقیق کار کے لئے مودا کی فراہمی بھی بہت اہم مسئلہ ہے‘جس سے تحقیقی معیاربہت حد تک متاثر ہوا ہے۔ کتب کی کمی اور ذرائع ابلاغ نہ ہونے کے سبب ہونہار اسکالرز بھی ایسے موضوعات لینے پر مجبور ہوجاتے ہیں جن پر پہلے ہی بہت کام ہوچکا ہے۔ زمانے کی تیز رفتاری اور وقت کی قلّت کے سبب زندگی کے دیگر شعبہ ٔ حیات کی طر ح تحقیق بھی متاثر ہوئی ہے۔آج لائبریری کا تصور محض کتابوں کی موجود گی تک ہی سمٹ کر رہ گیا ہے ۔قاری کی عدم دلچسپی نے لائبریری کے اصل تصور کو بدل کر رکھ دیا ہے۔آج کا اسکالر مواد کی تلاش وجستجو میں لائبریری کی خاک چھاننے سے دور بھاگتا ہے۔جب تحقیق میں تلاش وجستجو ہی نہیں رہے گی تو اس کا معیار کا گرنا فطر ی ہے۔ لہذا اسکالر کی کوتاہی اور تنگ نظری سے جامعاتی تحقیق کے معیار کو بہت نقصان پہنچا ہے۔موجودہ معاشرہ اکیسویں صدی کا معاشرہ ہے جس میں سانس لینے والا ہر فرد سائنس کے تارِ عنکبوت میں اُلجھا ہوا ہے۔ انٹرنیٹ ‘پرنٹ میڈیا کی خاطر خواہ ترقی کے باوجود بھی مواد کی فراہمی میں دشواری پیش آرہی ہے۔ اس سلسلے میں ہونا یہ چاہئے کہ ملک اور بیرون ملک کی تمام لائبریوں میں موجود کتابوں کو اسکین(Scan)یاپی۔ ڈی۔ ایف(PDF)فورمیٹ میں منتقل کر کے اسے ویب سائٹ پر محفوظ کردیا جائے ۔جس سے ملک کے کسی بھی حصّے میں تحقیق کا کام کرنے والے ریسرچرس کو مواد کے لئے خاک نہ چھاننی پڑے۔ ریختہ(Rekhta)کے ذریعہ یہ قدم اٹھایا گیا ہے لیکن اس میں دشواری یہ آرہی ہے اس ویب سائٹ میں موجود کتابیں آن لائن(Online)ہی پڑھی جاسکتی ہیں ۔لہذا اس نوعیت کی ویب سائٹ تیار کرنے کی ضرورت ہے جو کمپوٹر کے مختلف فارمیٹ میں آسانی سے منتقل ہوسکے۔

عہد حاضر میں جامعات میں تحقیقی کام انجام دینے والے محققوں میں ایک منفی رجحان ادب سے بے توجہی کا پیدا ہوگیا ہے۔ آج ایسے ریسرچ اسکالروں کی تعداد بڑھی ہوئی ہے جو مختلف رسائل اور اخباری صفحات پر چھپنے سے گریز کرتے ہیں۔ ان میں ایسے لوگوں کی تعدا زیادہ ہے جو احساس کمتری کے شکار ہیں۔یاد رہے ایک اچھی اور معیاری تحقیق کا فریضہ وہی انجام دے سکتا ہے جس کے اندر غور وفکر کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ تخلیقی فنکاری بھی موجود ہو۔ جب تک تحقیق میں تخلیقی صلاحیت شامل نہیں ہوگی اس وقت تک ہماری زبان اورہمارا ادب ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتا۔بعض طلباء کے یہاں سوچنے کا مادہ تو ہوتا ہے لیکن اسے عملی جامہ پہناتے وقت ان کا ذہن کام نہیں کرتا ۔لہذا ریسرچ اسکالرس میں ادبی چاشنی پیدا کرنے کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کرنے کی ضرورت ہے جہاں تیز ذہن محقق کے ساتھ ساتھ کمتر درجے کے اسکالرس بھی حصہ لے سکیں۔حالیہ دنوں میں ایک مثبت پہلو یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے سمیناروں میں ایک حصہ نئے اسکالرز کے لیے بھی مختص کیا جا رہا ہے۔ NCPULنے بھی اس سلسلے میں قدم اٹھائے ہیں ۔حکومت ہند کے اس ادارے نے مختلف موضوعات پر لکھے گئے اسکالرز کی تحریروں کو سمیناروں میں پیش کرنے کی د عوت دی ہے۔ یہ خوش آئند بات ہے ۔اس طرح کا پلیٹ فارم ملک کی تمام ریاستوں میں ریاستی حکومت کے اداروں کے ذریعہ شروع کی جانے کی اشد ضرورت ہے۔ ہمارے ملک کے بیشتر ریاستوں میں اردو اکاڈمی زبان وادب کی بقا کے لئے کام کر رہی ہے۔ لہذا ریاستی سطح پر اکاڈمی کے اراکین اس طرح کے سمینار منعقد کر کے اسکالرس کی حوصلہ افزائی کرسکتے ہیں۔

جامعاتی تحقیق کا مرکزوہ جامعات ہوتی ہے جہاں ڈگری کے لیے تحقیقی مقالہ لکھا جاتا ہے۔ پارٹ ٹائم اسکالرز کے برعکس فل ٹائم اسکالروں کے لئے شرط ہوتی ہے کہ وہ اسی جامعات میں رہ کر تحقیقی کام انجام دیں۔اس کے لیے ہاسٹل بھی فراہم کیا جاتا ہے کہ اسکالرز کو دور کی مسافت طے کرنی نہ پڑے۔لیکن مالی اور جسمانی سہولتوں کے ساتھ ساتھ آج کے محقق کو سب سے زیادہ دشوار ی کتب کی فراہمی میں ہوتی ہے۔ ہمارے ملک کے بیشتر یونیورسیٹیوں میں اردو میں ایم۔فل اور پی۔ایچ۔ڈی کے لئے مقالے لکھوائے جا رہے ہیں لیکن چند یونیورسیٹوں کو چھوڑ کر کسی بھی یونیورسیٹی کی لائبریری میں اتنی کتابیں دستیاب نہیں جن سے تحقیق کار فیض یاب ہو۔ لہذا عہد حاضر میں جامعاتی تحقیق کی دشواریوں میں خود جامعات کا ایک بہت بڑا حصہ ہے ۔میری اس بات کی تردید بھی کی جاسکتی ہے کہ اسکالرز کو مواد کی فراہمی کے لیے باہر کا رخ کرنا چاہیے ۔میں اس بات سے متفق ہوں لیکن یہاں بنیادی سوال یہ ہے کہ آخر کتنی دفعہ اسکالر دوسری ریاستوں کا سفر کرے اور ان کے اخراجات کہا سے آئیںگے ؟۔ فل ٹائم اسکالرس کے لئے یہ ممکن بھی ہے لیکن جز وقتی تحقیق کار کے اخراجات کی ذمہ داری کون لے گا۔ اس لیے تحقیق کے معیار کو بلند کرنے کے لئے ان جامعات میں اردو کے تعلق سے ایسی کتابوں کا ذخیرہ ہونا لازمی ہے جہاں تحقیقی مقالے لکھے جا رہے ہیں۔اس کمی کو دور کرنے کے لئے ملک اور بیرونی ملک کی مختلف لائبریریوں سے کتابوںکی جلدیں جامعاتی لائبریری میں فراہم کی جانی چاہئے جس سے کام کرنے والے اسکالرس کو کوئی دشواری نہ ہو۔

تحقیق کا سارا دارومدار محقق کے علاوہ اس نگراں پر بھی ہوتا ہے جن کی نگرانی میں مقالہ ارتقا پذیرہوتا ہے۔ ایک اچھا نگراں ہی معیاری تحقیق کرا سکتا ہے کیونکہ موضوع اور موادتک کی پوری جانکاری اس کے پیش نظر ہوتی ہے۔وہ نہ صرف محقق کے موضوع سے پوری آگاہی رکھتا ہے بلکہ موضوع کے نئے نئے گوشے کی طرف نشاندہی کر کے وہ اسکالر کی ذہنی آبیاری کرتا ہے۔ اگر نگراں کا ذہن تنگ نظری کا قائل نہ ہو تو وہ زیر اثر محقق کو اچھے سے اچھے اور اچھوتے موضوعات پر کام کرا سکتا ہے ۔لیکن موجودہ دور میں جامعاتی تحقیق جہاں محقق کی کوتاہی اور کند ذہنی کا شکار ہوئی ہے وہیں نگراں کی بے توجہی اورعدم وابستگی نے اس فن کو کمتر بنادیا ہے۔ملک کے مختلف جامعات میں گائیڈ کا فریضہ انجام دینے والے اسا تذہ کے یہاں نہ تو ادب سے وابستگی ملتی ہے نہ ہی انہیں تحقیق کے لوازم سے بھر پورآگاہی ہوتی ہے۔لہذا عہد حاضر میں برائے نام نگراں ہی پوری ایمانداری سے اپنا فریضہ انجام دیتے رہے ہیں۔ زندگی کے ہر شعبے میں جس طرح کاروباری لین دین کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے‘اس کا بھر پور اثر یونیورسیٹیوں میں براجمان نگراں پر بھی پڑا ہے۔ لہذا تحقیق کے معیار کو بڑھانے کے لئے نگراں حضرات کو پوری ایمانداری برتنے کی ضرورت ہے کہ داخلہ کے وقت انہیں طلباء کا انتخاب کریں جن کے اندر تھوڑی بہت صلاحیت موجود ہو۔

ان مسائل کے علاوہ بھی محقق‘نگراں اور جامعات سے جڑے بہت سے مسائل ہیں جن کی وجہ سے حالیہ دور میں تحقیق کا معیار گر ا ہے۔ مثلاًمحقق کی مالی پریشانی کا مسئلہ،طالب علم کا اردو سے عدم دلچسپی کا مسئلہ،رجسٹریشن کے دوران پیش آنے والی دشواریاں ،نگراں اور اسکالرکے درمیان تال میل کا نہ ہونا وغیرہ جیسے مسائل کے علاوہ خاتون ریسرچ اسکالرس کے لئے بہت سی پریشانیاں درپیش ہیں ۔لیکن ان تمام مسائل کے باوجود یہ بات وثوق کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ اگر محقق اور نگراں پوری ایمانداری سے تحقیقی کام میں منہمک ہوجائیں تو یہ سارے مسائل بہت حد تک حل ہوسکتے ہیں اورجامعاتی تحقیق کا معیار بھی بلند ہوسکتا ہے۔

٭٭٭

حواشی

(۱)اداریہ ماہنامہ انشاء،مدیر ف۔س۔اعجاز،مئی ۔جون ،کولکاتا ،۲۰۱۷

IRSHAD SHAFAQUE

H.No: 1/A, BL.No: 23,

Kelabagan, Jagatdal, 24pgs(N)

Pin: 743125, (West Bengal)

Ph: 8100035441

irshadnsr5@gmail.com

 

 

1 comment
3
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
غالب کی غزل 4۔ ڈاکٹر رضی الدین عقیل
اگلی پوسٹ
عوامی اقدار و احساسات کے انقلابی شاعر ڈاکٹر راحت اندوری- ڈاکٹر احمد علی جوہر

یہ بھی پڑھیں

دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –...

جولائی 10, 2025

جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

جون 20, 2025

شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

دسمبر 5, 2024

کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –...

نومبر 19, 2024

کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر...

نومبر 17, 2024

کوثرمظہری کا زاویۂ تنقید – محمد اکرام

نومبر 3, 2024

علامت کی پہچان – شمس الرحمن فاروقی

مئی 27, 2024

رولاں بارتھ،غالب  اور شمس الرحمان فاروقی – ڈاکٹر...

فروری 25, 2024

مابعد جدیدیت، اردو کے تناظر میں – پروفیسر...

نومبر 19, 2023

اقبالیاتی تنقید کے رجحانات – عمیر یاسر شاہین

نومبر 4, 2023

1 comment

گلزار احمد اکتوبر 5, 2023 - 11:55 صبح

اسلام علیکم ! ویب سائیٹ انتہائی معلوماتی ہے۔براہ کرم مجھے میری ای میل پہ یہ تمام کتب pdf میں بھیج دیں ۔شکریہ

Reply

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (182)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (117)
  • تخلیقی ادب (592)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (200)
    • انشائیہ (18)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (127)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,037)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (531)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (217)
      • غزل شناسی (203)
      • مثنوی کی تفہیم (7)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (401)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (213)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (473)
  • گوشہ خواتین و اطفال (97)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,127)
    • ادب کا مستقبل (112)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (32)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (894)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں