Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
شاعری کے مختلف رنگ

لسانی تشکیلات اور تخلیقی تجربات کا نگارخانہ (آدتیہ پنت ناقد کی شاعری پرایک نوٹ) – حقانی القاسمی

by adbimiras اگست 5, 2022
by adbimiras اگست 5, 2022 0 comment

ورق پلٹا، صفحے کھولے تو حیرتوں کے در وا ہوتے گئے۔۔۔۔

شاعری کی مانوس دنیا سے ایک الگ خوشبو اور روشنی سی نظر آئی۔لگا کہ یہ کسی خاص ساعت کی شاعری ہے۔ عام ساعتوں میں اس طرح کے شعر نازل نہیں ہوتے۔ جب آہنگ کا آتما سے وصال ہوتا ہے۔ جب جذبے کا جنون سے رشتہ جڑتا ہے۔ جب احساس میں غیرمرئی اشارت شامل ہوتی ہے۔ جب اظہار عمومیت سے انکار کرتا ہے۔ جب تعطل توانائی میں بدل جاتا ہے تب اس طرح کے شعر عالم وجود میں آتے ہیں۔

آوازوں کی بھیڑ میں الگ دکھائی دینا آسان نہیں ہوتا۔ مگر آدتیہ پنت ناقد لفظیات اور فکریات کے لحاظ سے مختلف نظر آئے۔ گوکہ تجربات اور مشاہدات وہی ہیں جن سے عام آدمی شب و روز گزرتا ہے۔ مگر کیفیات الگ ہیںاور تجربات و وقوعات کی شعری تجسیم بھی بہ اندازِ دگر ہوئی ہے۔ ان کے تجربے اس وقت شعری صورت اختیار کرتے ہیں جب تجربے کی حقیقی ماہیت تبدیلیوں کے تمام مرحلوں سے گزر کر ایک نئی شکل میں ڈھلتی ہے۔

آدتیہ کا شعری طریقۂ کار استبعادی ہے، تضادات سے اشیاء کی حقیقت اور ماہیت کا ادراک اُن کے یہاں نمایاں ہے۔ لفظیات اور تراکیب میں بھی جدت طرازی کا عمل روشن ہے۔ نئی لسانی تشکیلات سے اُن کا شعری سرمایہ مزین ہے۔ قالینِ شفق، مخزنِ خاطر، صحبت طائر، دودِ دلِ سوزندہ، طاقِ دلِ تیرہ، تعظم، توصل، تغار غم، تصلیب، مشربے، احشام، رباط، خدنگ، تفنگ، الزامِ نسخ تعلق، آبِ ملوث، گلِ بوسیدہ اور اس طرح کی نئی نئی لفظیات و تراکیب ان کی شاعری میں ہیں۔ توالیٔ اضافات نے ان کی شعری لفظیات کو جدت اور ندرت بھی عطا کی ہے۔ یہ ایک مخصوص لسانی رنگ و روپ کی شاعری ہے جو اُن کی جدت طرازی کا مظہر ہے۔ ان کے یہاں اردو اور بھاشا کا امتزاج بھی ہے مگر مغایرت کا احساس نہیں ہوتا۔

کچھ تو اوروں کی بھی سوچ

آخر کب تک آپم دھاپ

دھرتی چھوٹی پڑ رہی ہے اسیم ہے آکاش

کہاں دھریں یہ پاؤں ہم اَدھر میں جھول

چین کی بنسی کا گونجتا سر مدھر

چھل کپٹ ڈھونگ دھوکا دھڑی دیکھئے

آدتیہ پنت نے بھی اس اختلاط اور امتزاج کی طرف یوں اشارہ کیاہے:

کیا ناقد آپ نے کیوں بھلا ملاپ یہ ہندوی اردو کا

چلو ایک بھید مٹا دیا یوں تو پُرتضاد ہے زندگی

ناقد کے شبدوں میں شکتی ہے ، حرفوں میں حرارت ہے، اُن کی لفظیات یا ڈکشن تہذیب و تاریخ کا حوالہ بھی ہیں، اُن کے یہاں لفظ کی نئی معنیاتی ترتیب بھی نظر آتی ہے اور خاص بات یہ ہے کہ ہر لفظ کا صحیح تناظر اور سیاق و سباق بھی ہے۔ اُنہوں نے اپنے اس شعری مجموعہ میں عروضی تجربے کئے ہیں خاص طور پر اُن بحور اور آہنگوں میں غزلیں کہی ہیں جن میں عام طور پر غزلیں نہیں کہی جاتی ہیں۔ان کے بقول: ’’اس مجموعہ میںچوبیس بحور کے پینسٹھ مختلف آہنگوں میں غزلیں، نظمیں، قطعے اور فرد شامل ہیں۔ چند غزلیں ، دوہا اور رباعی کے آہنگوں میں بھی ہیں۔ حالانکہ عام طور پر ان میں غزلیں نہیں کہی جاتی ہیں۔‘‘یہ عروضی ریاضت اُن کے لئے ایک نیا تجرباتی منطقہ ہے اور شاید انہی عروضی زنجیروں کی وجہ سے کہیں کہیں ان کی شاعری میں ترسیل و ابلاغ کا المیہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ دراصل اظہار کی پیچیدگی اور خیال کی ژولیدگی کبھی کبھی تفہیم و تعبیر کی راہ کو مشکل بنا دیتی ہے۔ عروض سے اُن کا گہرا شغف ہے۔ یہ اشعار اُسی عروضی دلچسپی کا مظہر ہیں:

فکر پہ ناقد ہے عروضی بیڑی

اپنے قلم کو نہ سمجھ خود مختار

شاعری کے حسن کو آزاد کر

ناقد اپنا بحر کی پابندیاں

ناقد آکے پڑی بحرِ مشاکل

قافیے کے قدم کانپ رہے ہیں

ایک نئے تجربے کی ناقد کوشش جاری کب سے تھی

آخر بحر میر اٹھائی کہہ ڈالے اشعار کئی

آج کل کی شاعری بس قافیہ پیمائی ہے

بس زباں کی روسیاہی لفظوں کی رسوائی ہے

وزن بھی ہلکا ہوا اور بحر تک ہے ناروا

معنی و مضمون کی اب رہ گئی وقعت کہاں

عروضی الجھاوے میں اکثر شعریت مجروح ہو جاتی ہے اور لطفِ تغزل بھی جاتا رہتا ہے اور کبھی کبھی بد آہنگی بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ مگر آدتیہ پنت نے شعریت کو قائم رکھا ہے، یہ بڑی بات ہے۔

آدتیہ پنت ناقد نے اپنی شاعری میں حیات و کائنات کی حقیقتوں کا ادراک کرایا ہے۔ تہذیب و تاریخ اور اساطیر سے جڑی ہوئی تلمیحات، علامات،استعارات کو اپنی شاعری میں استعمال کیا ہے۔ ان کے یہاں قدیم تہذیبی، تاریخی، تلمیحات اور علامتوں کا بامعنی استعمال ہوا ہے۔ اس تعلق سے یہ چند اشعار ان کے اساطیری، علامتی اور تلمیحی اظہار کا خوبصورت نمونہ ہیں:

خونخواری کا دور سدا رہتا ہے کہاں

غرق ہوا فرعون بچا چنگیز نہیں

کبھی یہ برج کا ہے جمنا تٹ، کبھی بھومی ہے کرشیت کی

کبھی کرشن کی مرلی کا سور، کبھی شنکھ ناد ہے زندگی

کردار کچھ نئے پیدا کر نئے داستانِ عشق میں

آتے رہیں گے کب تلک رانجھا و قیس و کوہ کن

باوجود فتح تھا پورس کے سامنے

چور کیوں انائے سکندر کا آئینہ

دوستی کرشن سداما سی جو ہو

سوکھا چاول بھی پکا بھات لگے

انہوں نے عہدِ نومیں ان اساطیر و علامات کی ایک نئی معنویت دریافت کی ہے اور ماضی کی تاریخی و تہذیبی روایتوں سے اپنا رشتہ جوڑا ہے۔

آدتیہ پنت کی شاعری کی پہلی قرأت قاری کو اجنبیت کا احساس دلا سکتی ہے مگر دوسری قرأت ایک جہانِ دِگر سے روبرو کراتی ہے۔ کائنات کے ادراک و عرفان کا اُن کا اپنا ایک زاویۂ نظر ہے۔ اس لئے ہر شے کو اُنہوں نے صرف اور صرف اپنی آنکھ سے دیکھا ہے اور اسے شعری صورت میں ڈھال دیا ہے۔اُن کے یہاں ذات زمانہ اور زندگی کے واردات، وقوعات، تجربات، تغیرات، مشاہدات اور مطالعات کے حوالے اور اشارے بھی ہیں۔زندگی کی فنا پذیری اورتضادات کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا ہے۔ اُن کے خوبصورت اشعار ملاحظہ فرمائیں:

پرتوِ آفتاب سے روز ہوا تمام ہے

اپنا وجود دہر میں مثلِ چراغ شام ہے

ٹھہرے ہوئے پانی سا لاموج وجود اپنا

پھر کیسے رواں ہوگا، ترغیب نہیں ملتی

اُن کی شاعری میں عصری موضوعات اور مسائل بھی ہیں جن میں آئرنی اور طنزیاتی تاثر بھی۔ اُنہوں نے آج کے مسائل کو اپنے زاویے سے دیکھا ہے اور اسے فن کا روپ دیا ہے:

ارضِ وطن کی حقداری ہے سب کو ملی

حرج نہیں گر ہاتھ میں دستاویز نہیں

تبدیل کرنا چاہتے ہیں صورتِ آئینِ ہند

لیکن لگاتے پھر رہے ہیں نعرۂ حب وطن

اَمن ہی اَمن ہو لازم تو نہیں

بس تشدد میں نہ ایزاد کریں

تاریک گپھا یا اندھا کنواں اُن تک تو رسائی محال نہیں

پر ذہن کی ظلمت تک کا سفر خورشید کرے تو کیسے کرے

آج کے تناظر میں اِن اشعار کی معنویت سبھی کی سمجھ میں بہ آسانی آجائے گی کہ شاعر دراصل اس منفی اور مروج سیاسی ڈسکورس اور بیانیے سے برہم ہے جس کی وجہ سے کشادگیٔ قلب و نظر، کشیدگیٔ جسم و جاں میں تبدیل ہوگئی ہے۔

ناقد کو ایک نیا جہانِ فکر آباد کرنے کی آرزو ہے اسی لئے اُن کے یہاں اس نوع کے اشعار بھی ملتے ہیں:

ہم دوسری دنیا میں بسالیں گے نیا گھر

آباد نہیں خانۂ ویران کریں گے

اپنی ہرگز نہیں اُڑان بدل

تو ہوا اور آسمان بدل

ان کے شعری مجموعہ کا عنوان بہت خوبصورت اور پُرکشش ہے۔ ’ادھورے حافظے‘ جو اس شعر سے ماخوذ ہے:

کئی خوابوں کے ٹکڑے سرہانے پر پڑے ہیں

تمناؤں کے گویا ادھورے حافظے ہیں

ان کی پوری شاعری کا سلسلہ کسی ادھورے حافظے سے جڑا ہوا ہے۔ دراصل زندگی میں یادداشت کی بڑی معنویت ہے۔ خاص طور پر اجتماعی حافظے سے تہذیب اور تاریخ کو زندگی ملتی ہے اور اسی سے اس کا تسلسل قائم رہتا ہے۔ مگر جب حافظے ادھورے رہ جائیں تو معاشرت اور ثقافت کی روشن عبارتیں گم ہونے اور تہذیبی قدریں غائب ہو نے لگتی ہیں۔ اس شاعری میں تہذیبی، ثقافتی حافظہ کی مراجعت کا عمل روشن ہے۔ کیوں کہ اگر انسانی ذہن کا اس حافظے سے رشتہ ٹوٹ جائے تو انسان بے چہرگی اور بحران کا شکار ہو جاتا ہے۔اُن کی شاعری میں تہذیبی اور معاشرتی اقدار کی گمشدگی کا نوحہ اور فرد معاشرے کی رویہ جاتی منفیت کا بھی بیان ہے:

شہر دل کی وسعتیں اس طرح سمٹ گئیں

ہر گلی حصار میں کوچہ کوچہ تنگ ہے

کہاں ہیں زندگی کے نظم و انضباط کہاں

بکھر بکھر سے گئے ربط و اختلاط تمام

صداقت کی یہاں عزت نہیں ہے

وفاداری کی کچھ قیمت نہیں ہے

آدتیہ پنت کی شاعری میں عصری حسیت بھی ہے۔ انسانی زندگی سے جڑے ہوئے بیشتر مسائل ان کی شاعری کا حصہ بنے ہیں۔ خاص طور پر آج کا تعفن زدہ غلیظ ماحول اور ماحولیاتی آلودگی بھی ان کا ایک خاص موضوع عنصر ہے۔ اس حوالہ سے ان کے یہ شعر ملاحظہ فرمائیں:

بدستِ خلق خدا زمیں ذلیل ہوئی

شجر حجر کا کہیں اتا پتا بھی نہیں

خوب توڑے ہیں قواعدِ قدرتی

ٹوٹیں گی اب قہر کی پابندیاں

آدتیہ پنت نے عمومی اظہارات میں بھی اختصاصی اور انفرادی راہ اختیار کی ہے۔ اُن کے شعر پڑھتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ پہلے بھی کسی شعر میں یہ خیال باندھا گیا ہوگا مگر اُن کا طرز بیان بالکل الگ ہوتا ہے۔ طرز بیان کی یہی انفرادیت آدتیہ پنت ناقد کو بھیڑ کا حصہ بنانے سے بچائے رکھتی ہے۔ وہ عمومی جذبات و احساسات میں بھی اپنے تشخصاتی زاویے کو شامل رکھتے ہیں۔ وہ ایک نئی نئی سی رہ گزر کی تلاش میں رہتے ہیں تاکہ اُن پر عمومیت کا الزام نہ آئے۔ آدتیہ پنت کی یہی شعری ریاضت اور نئی راہوں کی جستجو ان کی تخلیقی شناخت کا ایک روشن حوالہ بنے گی۔

’ادھورے حافظے‘ میں جمالیاتی اور لسانی تجربے کی ایک نئی دنیا آباد نظر آتی ہے۔

 

Cell:9891726444

Email:haqqanialqasmi@gmail.com

 

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اگلی پوسٹ
امام حسین عالم انسانیت کے لئے مرکز عقیدت! – جاوید اختر بھارتی

یہ بھی پڑھیں

 اردو شاعری میں سہرا نگاری اور’’ضیائے حنا‘‘ کا...

دسمبر 7, 2025

کوثر مظہری کے شعری ابعاد – محمد اکرام

نومبر 24, 2024

سہسرام کی سلطنتِ شاعری کا پہلا شاعر (سولہویں...

ستمبر 22, 2024

جگر شناسی کا اہم نام :پروفیسر محمد اسلام...

ستمبر 13, 2024

شاعری اور شخصیت کے حسن کا سنگم  :...

اگست 22, 2024

شاعری اور عریانی – عبادت بریلوی

مارچ 21, 2024

سلیم انصاری کا شعری رویہ – ڈاکٹر وصیہ...

مارچ 12, 2024

آصف شاہ کی شاعری میں انسان کا شناختی...

دسمبر 2, 2023

علامہ اقبال کی حب الوطنی اور قومی یکجہتی –...

نومبر 8, 2023

صبیحہ سنبل کا شعری نگارخانہ – حقانی القاسمی

نومبر 7, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں