Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
صحافت

موجودہ اردو صحافت پر ایک نظر – محمد اویس سنبھلی

by adbimiras مارچ 13, 2022
by adbimiras مارچ 13, 2022 0 comment

۱۸۲۲ء میں اردو صحافت کے آغاز سے لے کر اب تک کی صحافت پر نظر ڈالی جائے تو بہت سی تبدیلیاں نظر آتی ہیں۔ ابتدا میں صحافت کچھ اور تھی، بعد میں کچھ اور ہو گئی اور اب کچھ اور ہو گئی ہے۔ تغیرات سے کوئی بھی چیز اچھوتی نہیں لہٰذا اردو صحافت کی شکل بھی وقت کے ساتھ ساتھ بدلتی رہی ہے۔ ممکن ہے کہ دس بیس سال یا سو پچاس سال کے بعد اس کی وہ شکل نہ رہ جائے جو اس وقت ہے۔

صحافت بھی سماج کا آئینہ ہوتی ہے۔ سماج کروٹ لیتا ہے تو صحافت بھی کروٹ بدلتی ہے۔ اور کبھی کبھی یہی صحافت سماج کو آئینہ بھی دکھاتی ہے۔ جب سماج میں اتھل پتھل مچی ہو اور معاشرتی قدریں شکست وریخت سے دوچار ہوں تو صحافت کے سامنے نئے نئے چیلنجوں کے دروازے کھل جاتے ہیں، نئی آزمائشیں راستہ روک کر کھڑی ہو جاتی ہیں اور نئے فتنے سر اٹھانے لگتے ہیں۔ لیکن حقیقی صحافی وقت کے دھارے کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ درحقیقت صحافت اور صحافیوں کا اصل امتحان اسی وقت ہوتا ہے۔

اگر ہم ماضی کے اوراق پلٹیں تو پائیں گے کہ آزادی سے قبل اردو صحافت جس محاذ پر ڈٹی رہی ہے وہ ملک کو انگریزوں کے تسلط اور ان کے ظلم واستبداد سے نجات دلانے والا محاذ تھا۔ اس محاذ پر اردو صحافی پوری قوت کے ساتھ جمے رہے۔ ناقابل بیان اور ناقابل برداشت اذیتیں جھیلیں اور یہاں تک کہ اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔ لیکن مجال کیا کہ وہ اس محاذ سے انحراف کر جائیں۔ اور بالآخر وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے۔

ماضی کی صحافت کی ایک جھلک ملک کے مایہ ناز صحافی اور اخبار الجمعیۃ کے ایڈیٹر مولانا محمد عثمان فارقلیط کے اُس خطبہ صدارت میں نظر آتی ہے جو انھوں نے نومبر 1973میں لکھنؤ میں منعقد ہونے والی آل انڈیا اردو ایڈیٹرس کانفرنس میں پیش کیا تھا۔ بقول مولانا فارقلیط ’’میرے سینے میں اُس دور کی صحافت کی زندہ یادیں اب تک محفوظ ہیں اور جو بھی میرے ہم عصر موجود ہوں وہ گواہی دیں گے کہ اُس زمانہ کی اردو صحافت نے کیسے کیسے جواہر پارے پیدا کیے۔ یہ مولانا محمد علی،علی الاعلان اعلانِ حق کررہے ہیں، وہ مولانا آزاد ایک نئی روح بیدارکررہے ہیں،یہ مولانا حسرت موہانی، وہ مولانا ظفر علی خاں، مہر، سالک، مظہر علی خاں اظہر، قاضی عبدالغفار، مولانا مودودی ، مولانا ثناء اللہ امرتسری، غرض موتیوں کی ایک لڑی ہے جس میں ہر ایک کی خوبصورتی وزن اور قیمت کا کوئی جواب مشکل ہی سے کسی اور زبان کی صحافت میں پیداہوسکا ہے۔ اللہ اللہ وہ کیا دور تھا۔ محمد علی کے گھر میں دو دو وقت چولھا نہیں جل سکا، ابوالکلام قرض خواہوں میں گھرے بیٹھے ہیں، ظفر علی خاں کی ضمانتوں پر ضمانتیں ضبط ہورہی ہیں، حسرت موہانی اپنے ہاتھ سے کتابت کرکے اور اپنے ہاتھ سے پریس چلا کر اخبار چھاپ رہے ہیں۔ ادھر پورا ملک ان کی تحریروں کو پڑھنے اور ان کے پیغام پر عمل کرنے کے لیے مضطرب ہے۔ ان کا لکھا پتھر کی لکیر اور ان کے اشارے اہل ملک کی تقدیر کی حیثیت رکھتے تھے…‘‘۔

لیکن اب حالات بدل گئے ہیں، خیالات بدل گئے ہیں، تصورات بدل گئے ہیں، قدریں بدل گئیں ہیں اور صحافتی اصولوں کا کسی حد تک جنازہ نکل چکا ہے۔ لہٰذا اردو صحافت بھی بدل گئی ہے۔

اکیسویں صدی آئی ٹی انقلاب سے عبارت ہے۔ جہاں دوسری زبانوں کی صحافت نے اس انقلاب سے استفادہ کیا ہے وہیں اردو صحافت بھی اس کے فیوض و برکات سے مالامال ہے۔ یہ بات بڑی حوصلہ بخش ہے کہ صحافیوں کی نئی پود انفارمیشن ٹیکنالوجی سے پوری طرح لیس ہے۔ اُس کے پاس اِس کی صلاحیت بھی ہے اور وسائل بھی کہ وہ اسپاٹ رپورٹنگ کر سکے اور جلسہ گاہوں، کانفرنس ہالوں اور جائے حادثات سے اپنے اخبار کو رپورٹیں ارسال کر سکے۔ اِس سے اِس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ اردو صحافت ٹیکنالوجی کے میدان میں دوسری زبانوں کی صحافت سے شکست کھانے والی نہیں ہے۔ انٹرنیٹ نے اس کے دامن کو بھی امکانات سے مالامال کر دیا ہے۔

آج اگرچہ اردو زبان کا دائرہ محدود ہوتا جا رہا ہے اور افسوسناک بات یہ ہے کہ اہل اردو ہی اس سے دور ہوتے جا رہے ہیں، تاہم اردو صحافت مائل بہ فروغ ہے۔ ان شہروں میں جو اردو کے مراکز رہے ہیں اردو اخبارات بڑی تعداد میں شائع ہو رہے ہیں۔ اگر ہم آر این آئی کے اعداد و شمار پر یقین کریں تو اردو صحافت ہندوستان میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اس بات سے قطع نظر کہ آر این آئی میں جو اعداد و شمار پیش کیے جاتے ہیں وہ مبالغہ آمیز ہوتے ہیں، تقریباً تمام بڑے اور متوسط شہروں سے اردو اخبارات اور رسائل و جرائد نکل رہے ہیں۔ قومی اخبارات میں انگریزی اور ہندی کے اخباروں کا شمار ہوتا ہے لیکن اگر ہم اردو کے بعض اخباروں کا حقیقت پسندی اور غیر جانبداری کے ساتھ جائزہ لیں تو اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ وہ بھی قومی اخبار کہلوانے کے مستحق ہیں۔ ایسے کئی اخبار نکل رہے ہیں جو دوسری زبانوں کے بڑے اخباروں کے ہم پلہ ہیں اور جن کو انگریزی اور ہندی کے قومی اخباروں کے بالمقابل رکھا جا سکتا ہے۔ ان کی دیدہ زیبی اور پرکشش انداز پیشکش کسی بھی دوسری زبان کے اخبار سے کمتر نہیں۔ ان میں بھی تازہ ترین خبریں ہوتی ہیں اور بعض اوقات تفتیشی صحافت کی جھلک بھی نظر آجاتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی بڑی خوش کن حقیقت ہے کہ اردو صحافت بھی آن لائن ہو گئی ہے۔ ایسے بہت کم اخبارات ہوں گے جن کی ویب سائٹ نہ ہو۔ انٹرنیٹ نے اردو اخبارات کی رسائی میں زبردست توسیع کر دی ہے۔ اب تو یہ صورت حال ہے کہ ایک چھوٹے سے شہر سے چھپنے والا اخبار بھی انٹرنیٹ کی بدولت سات سمندر پار پڑھا جاتا ہے۔ بہت سے باخبر لوگ کہتے ہیں کہ مستقبل میں وہی زندہ رہے گا جو خود کو آن لائن کرنے کا ہنر جانتا ہو۔ اردو اخباروں کو یہ ہنر آگیا ہے۔ بات صرف یہیں تک محدود نہیں ہے بلکہ اس سے بھی آگے نکل چکی ہے۔ یعنی اب بہت سے آن لائن اردو اخبار بھی نکل رہے ہیں جو لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ بھی ہوتے رہتے ہیں۔ اردو کی متعدد نیوز سائٹیں بھی قائم ہیں جو تازہ ترین خبریں فراہم کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں۔ اب آپ کہیں بھی ہوں ان اخباروں اور نیوز سائٹوں کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔

ایک پہلو روزی روٹی کا بھی ہے۔ حالانکہ یہ بات اکثر کہی جاتی ہے کہ اردو کو روزی روٹی سے جوڑے بغیر اس کی ترقی کا راستہ ہموار نہیں ہو سکتا۔ لیکن یہ بات کہ اردو صحافت کا روزی روٹی سے تعلق نہیں ہے، درست نہیں۔ صحافت میں کارپوریٹ اداروں کے داخلے اور غیر اردو داں کاروباریو ں کے ذریعے اردو اخباروں کی اشاعت اور اردو ویب سائٹوں کے قیام سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اردو کے دامن میں روزگار کے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔ ضرورت ان امکانات کو تلاش کرنے کی ہے۔ اگر ہم ایک متوسط اخبار میں بھی کام کرنے والوں کی تعداد کا حساب لگائیں تو مایوسی نہیں ہوگی۔ اگر چہ بہت سے اخبار محض فائل بندی اور سرکاری اشتہاروں کے حصول کے لیے نکلتے ہیں، تاہم یہی کیا کم ہے کہ ان کے توسط سے بھی متعدد افراد کی روزی روٹی کا مسئلہ حل ہو رہا ہے۔

یہ ہمعصر اردو صحافت کا ایک پہلو ہے جو بہت ہی روشن ہے، خوش رنگ ہے اور امید افزا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کے دوسرے پہلو پر بھی ایک نظر ڈال لی جائے۔ کوئی بھی انقلاب جہاں اپنے دامن میں بہت سی خوبیاں سمیٹے ہوتا ہے وہیں وہ کچھ خامیاں اور برائیاں بھی اپنے ساتھ لاتا ہے۔ انٹرنیٹ کے توسط سے مشینی ترجمے کی انقلاب انگیز سہولت نے آج کے اردو صحافیوں کو قدرے تن آسان بنا دیا ہے۔ ان میں ترجمہ کرنے کی صلاحیتیں کسی حد تک مفقود ہوتی جا رہی ہیں۔ کچھ صحافی گوگل ترجمے کے محتاج ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات بڑی مضحکہ خیز چیزیں نظر آجاتی ہیں۔ پرائیویٹ نیوز ایجنسیوں سے فراہم شدہ خبروں اور مضامین سے اپنا پیٹ بھرنے والے اخبار کبھی کبھار چوں چوں کا مربہ بن جاتے ہیں۔  لیکن اس کے ذمہ دار کمپیوٹر و انٹرنیٹ اور نیوز ایجنسیاں نہیں بلکہ اردو صحافی خود ہیں۔ انھیں یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ جو خبر یا مضمون شامل اشاعت کر رہے ہیں اس کا معیار کیسا ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ کمپیوٹر کی وجہ سے کام میں بہت تیزی آئی ہے اور اخباروں کی شکل و صورت میں دلکشی پیدا ہوئی ہے۔ حروف میں یکسانیت آگئی ہے اور سرخیاں بھی دیدہ زیب ہو گئی ہیں۔ کمپیوٹر اردو صحافت کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں۔ لیکن اس کا منفی پہلو یہ ہے کہ سیکھنے سکھانے کا عمل متاثر ہوا ہے۔ نہ تو سینئر حضرات نوآموز صحافیوں کو کچھ سکھاتے ہیں اور نہ ہی نو آموز صحافی اس میں دلچسپی لیتے ہیں۔

پہلے اردو اخباروں کی نیوز ڈیسک نوآموز صحافیوں کے لیے ایک بہترین تجربہ گاہ ہوا کرتی تھی۔ اس وقت صرف انگریزی کی مشین ہوتی تھی جس سے خبروں کی ترسیل ہوتی۔ لوگ ان کا ترجمہ کر کے شفٹ انچارج کے حوالے کرتے اور شفٹ انچارج ان کو کاتبوں میں تقسیم کر دیتا۔ اس دوران وہ خبروں پر سرسری نظر بھی ڈال لیتا اور اگر کوئی غلطی ہے تو اس کی اصلاح بھی کر دیتا۔ ترجمے کے ساتھ ساتھ زبان و بیان اور سرخیوں کی غلطیاں بھی درست کی جاتیں۔ نئی نئی اصطلاحیں بنائی جاتیں او رنئے نئے لفظ گھڑے جاتے۔ بامحاورہ ترجمہ کیسے کیا جاتا ہے یہ بھی سکھایا جاتا۔ اس طرح نئے صحافی چند مہینے کے اندر نہ صرف ایک اچھے مترجم اور خبر ساز بن جاتے بلکہ ان کی زبان کی خامیاں بھی دور ہو جاتیں اور ان کی تحریر میں پختگی بھی آجاتی۔

اب شائد بہت سے دفتروں میں لغت سے بھی استفادہ نہیں کیا جاتا۔ اگر ایسا ہوتا تو بیشتر اخباروں میں انگریزی کے الفاظ جوں کے توں نہیں رکھ دیے جاتے۔ حال ہی میں ایک بڑے اخبار کے صفحہ اول پر ’’مڈ لیول افسر‘‘ اور ’’انٹلی جنس انپٹس‘‘ جیسے الفاظ بہ تکرار دکھائی دیے۔ مظفر نگر فساد کے دوران ہندی کے ایک روزنامہ کی پہلی سرخی تھی ’’دیکھتے ہی گولی مار دینے کا حکم‘‘ اور ایک بڑے اردو اخبار کی سرخی تھی ’’شوٹ ایٹ سائٹ کا آرڈر‘‘۔ لیکن پھر بھی تمام اخباروں کا وطیرہ یہ نہیں ہے۔ اب بھی تقریباً ہر اخبار میں ایسے صحافی ہیں جو زبان و بیان کی درسگی پر توجہ دیتے ہیں لیکن ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

پہلے اخباروں کے دفاتر میں اصطلاحیں ڈھالی جاتی تھیں۔ جس کی وجہ سے اردو زبان کے دامن میں نئے نئے الفاظ کا ذخیرہ جمع ہوتا رہتا تھا۔ اس کے علاوہ دوسری زبانوں کے الفاظ کو مناسب مواقع پر اس طرح استعمال کیا جاتا کہ تحریر میں حسن پیدا ہو جاتا۔ آج اصطلاحیں ڈھالنے کا سلسلہ تقریباً رک سا گیا ہے ۔ دوسری زبانوں کے الفاظ کا استعمال تو ہو رہا ہے لیکن اپنی زبان کا دامن وسیع کرنے کی خاطر نہیں بلکہ مشکل الفاظ کا اردو متبادل تلاش کرنے کی محنت اور زحمت سے بچنے کے لیے ایسا کیا جاتا ہے۔ آج تذکیر وتانیث اور املے کی غلطیاں بھی عام ہیں۔ بعض الفاظ کے املے میں یکسانیت بھی نہیں رہ گئی۔ اس کی ایک بڑی وجہ نئے صحافیوں کی عدم تربیت ہے۔ آج اخباروں میں کام کرنے کے لیے بس ایک صلاحیت پر توجہ دی جاتی ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ کمپیوٹر جانتے ہیں یا نہیں۔ کمپیوٹر جہاں ایک ناگزیر شے بن گیا ہے اور اس سے جہاں عصر حاضر کی ایک بہت بڑی ضرورت کی تکمیل ہوتی ہے وہیں اس کی وجہ سے ایک بہت اہم پہلو متاثر ہو رہا ہے۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ نوآموز صحافیوں کو ٹریننگ دی جائے اور انہیں ضروری باتوں سے واقف کرایا جائے۔ اگر ایسا کیا جاتا ہے تو اس سے صحافت کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اس کی ذمہ داری نوآموز صحافیوں سے زیادہ سینئر صحافیوں پر عائد ہوتی ہے۔

گویا موجودہ اردو صحافت بھی دوسری چیزوں کی مانند دو پہلو رکھتی ہے، ایک کھرا دوسرا کھوٹا۔ ایک خوش رنگ دوسرا بد رنگ۔ اگر ہم اخبارات کی بڑھتی تعداد اور اخباروں میں نئے صحافیوں کی تیزی سے آمد کو ذہن میں رکھیں تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ موجودہ دور اردو صحافت کا دورِ زریں ہیں۔ لیکن اگر ہم صحافت کے معیار کا جائزہ لیں تو افسوسناک صورت حال کا سامنا ہوتا ہے۔

بہر حال ہمارا مقصد یہاں ہمعصر صحافت کی خامیوں کی نشاندہی کرنا نہیں ہے۔ بلکہ ضروری امور پر روشنی ڈالنی ہے۔  زبان و بیان او رمعیار کے لحاظ سے زوال پذیری کے دور سے گزرنے کے باوجود آج بھی اردو صحافت کی اہمیت او رحیثیت اپنی جگہ پر مسلم ہے۔ اس شعبے میں کارپوریٹ اداروں کی آمد اور بعض روزناموں کی ملک گیر رسائی اور اسی کے ساتھ انٹرنیٹ کی سہولتوں نے اردو صحافت میں نئے نئے پہلو جوڑے ہیں۔ اگر ہم اردو اخباروں کی افسوسناک سرکولیشن کو نظر انداز کر دیں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ اردو اخباروں کی تعداد حالیہ برسوں میں سیلاب کے پانی کی مانند بڑھی ہے۔ لیکن جس طرح سیلاب اپنے ساتھ وبائی امراض کا تحفہ بھی لے کر آتا ہے اسی طرح کثرتِ اخبار بھی بہت سی صحافتی خرابیاں وبائی شکل میں اپنے ساتھ لے کر آئی ہے۔ اب تو یہ بحث ہی فضول ہے کہ اردو صحافت جو پہلے مشن تھی اب کمیشن یا کاروبار کیوں بن گئی ہے۔ وقت اور حالات نے اسے کاروبار بننے پر مجبور کر دیا، ورنہ اس کی بقا کے لالے پڑ جاتے۔ لیکن کاروبار کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں، کچھ آداب ہوتے ہیں۔ اگر ہم ان اصولوں اور آداب کو بالائے طاق رکھ دیں تو خواہ ہم کتنے بڑے اور کامیاب کاروباری کیوں نہ بن جائیں، اخلاقی محاذ پر ناکام ہی رہیں گے۔

لیکن بہر حال اس اردو کش ماحول میں وہ لوگ لائق مبارکباد ہیں جو تمام تر پریشانیوں اور آزمائشوں کے باوجود اخبارات نکال رہے ہیں۔ میں ان کو سلام کرتا ہوں۔ وہ یقیناً اردو کے مجاہد کہلانے کے حقدار ہیں۔ جن خرابیوں کا ذکر کیا گیا خدا کرے کہ وہ عارضی ثابت ہوں اور اردو صحافت ایک بار پھر اپنے درخشاں ماضی کا احیاء کرے اور ایک بار پھر مولانا آزاد، مولانا ظفر علی خاں، مولانا محمد علی جوہر، مولانا حسرت موہانی، مولانا مودودی، مولانا فارقلیط، مولانا عبد الماجد دریابادی، حیات اللہ انصاری، عشرت علی صدیقی اور ان جیسے دوسرے صحافی پیدا ہوں جو صحافت کو اس کی معراج پر لے جائیں۔ اردو صحافت کے مستقبل سے مایوس ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں۔ جب تک اردو لکھنے پڑھنے والا ایک بھی شخص زندہ ہے اردو صحافت بھی زندہ رہے گی۔ خواہ اس کی شکل کیسی بھی ہو۔ اردو صحافت کو کوئی مٹا نہیں سکتا۔

٭٭٭

رابطہ:9794593055

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
مہرِ فاطمی کی کوئی فضیلت نہیں – ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی
اگلی پوسٹ
نگاہ مرد مومن کی زندہ تفسیر آر۔جے۔ محسن نواز – علیزے نجف

یہ بھی پڑھیں

اردو رسائل و جرائد میں خطوط کی اہمیت...

اگست 1, 2024

اُردو رسائل و جرائد:اہمیت وروایت – وجیہ بتول

جولائی 28, 2024

1857کی جنگ آزادی اور دہلی اردو اخبار –...

جولائی 28, 2024

اردو صحافت کے پٹھان : احمد سعید ملیح...

جون 30, 2023

ظریفانہ صحافت اور پنچ اخبارات – ڈاکٹر محمد ذاکر...

فروری 23, 2023

ادبی صحافت کے دو سو سال – حقانی...

جنوری 7, 2023

ادب اور صحافت کا معاملہ (مولانا ابوالکلام آزاد...

اکتوبر 11, 2022

احمد سعید ملیح آبادی: اردو صحافت کا نیر...

اکتوبر 3, 2022

تحریک آزادی اور اردو صحافت – علیزے نجف

اگست 16, 2022

اخبار ’سحرسامری‘ لکھنؤ – ڈاکٹر مخمور صدری

جولائی 14, 2022

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,049)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (407)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (218)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,135)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں