Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
فکر و عمل

مولانا نور عالم خلیل الامینی کی رحلت: علم وقلم کا مہر درخشاں غروب ہوگیا -ڈاکٹر جسیم الدین

by adbimiras مئی 4, 2021
by adbimiras مئی 4, 2021 0 comment
استاذ الاساتذہ مولانا نور عالم خلیل امینی کی وفات سے اتنا مغموم ومحزون ہوں کہ شیرازۂ خیال کو یکجا کرنے سے خود کو قاصر پارہا ہوں،دو دن گزرجانے کے بعد آج کچھ سپرد قرطاس کرنے کی ہمت جٹائی ہے ، یہاں یادوں کا ایک لامتناہی سلسلہ ہے، استاذ محترم کی کس کس خوبی کو شمار کراؤں اور کس سے صرف نظر کروں، حقیقت یہ ہے کہ آپ کی شخصیت کا ہر پہلو اس کا متقاضی ہے کہ الگ الگ عنوان سے لکھا جائے۔ آج صرف استاذ محترم کی یادیں باقی رہ گئی ہیں، موت سے کس کو رستگاری ہے، ہم مرنے کے لیے ہی پید ا ہوئے ہیں ،لیکن مقام تأ سف یہ ہے کہ بعض قد آور شخصیت اتنی جلدی آنکھوں سے اوجھل ہوجاتی ہے کہ چہار سو اندھیرا اٹھتا نظر آتاہے، استاذ محترم بھی ایک نازک مرحلہ میں ہم سب سے بچھڑگئے ، یہ وہم وگمان میں بھی نہیں تھاکہ آپ اتنی جلدی ہم سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے رخصت ہوجائیں گے،رمضان شروع ہونے سے قبل ہی ہوئی بات چیت میں جو شگفتگی تھی وہ یہ بتارہی تھی کہ آپ کی صحت کو فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے ، البتہ حضرت مولانا ولی رحمانی کی وفات پر اظہار رنج وغم کرتے ہوئے اپنے اس کرب کا بھی برملااظہار کیا کہ ’پتہ نہیں یہ کوروناہم سے کتنے لعل وگہر کو چھین لے گا، میرے بہت مخلص اورمجھ سے بے لوث محبت کرنے والے ڈاکٹر عبد القادر شمس قاسمی ،گزشتہ سال اسی وبا کی نذر ہوگئے اوررواں سال پھر بڑی تیزی سے اس وبانے کئی قدر آور شخصیات کو اپنا نوالہ بنالیاہے اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔اللہ تعالی ہم سب کواپنے حفظ وامان میں رکھے ‘۔اسی گفتگو کے چند دن بعد سوشل میڈیا پر آپ کی صحت کے لیے دعا کی اپیل نظر سے گزری ،میں نے فوراً مولانا کے چھوٹے صاحبزادے مولانا ثمامہ نور سے بذریعہ واٹس ایپ مزاج پرسی کی ،انھوں نے وائس کال کے ذریعہ یہ اطلاع دی کہ ہاں ابو کی طبیعت ناساز ہے ،لیکن خطرے سے باہر ہیں، اس پیغام کو سن کر کچھ راحت ملی، لیکن پھر دوسرے دن طبیعت میں غیر معمولی خلجان کی خبریں پاکر ذہنی طور پر کرب میں مبتلا ہوگیا کہ ہونہ ہو کوئی انہونی خبر سننے کو ملےاور آخر کاروقت سحر 3 مئی بمطابق 20 رمضان المبارک وقت سحر میرٹھ شہر میں واقع آنند اسپتال میں داعی اجل کو لبیک کہنے کی خبر گشت کرنے لگی۔انا الیہ وانا الیہ راجعون۔
راقم السطور کو آپ کی ذات والا صفات سے سناشائی تو اسی وقت ہوگئی جب 1998 میں شمالی بہار کی قدیم دینی درسگاہ مدرسہ امدادیہ اشرفیہ طیب نگر راجو پٹی سیتامڑھی میںزیر تعلیم تھا ، یہاں کے محنتی طلبہ میں خوشخط بننے کا شوق تھا،مجھے بھی یہ شوق جامعہ اسلامیہ قاسمیہ دارالعلوم بالاساتھ سے ہی استاذ محترم مولانا سمیع احمد شمسی نائب مہتمم جامعہ اسلامیہ قاسمیہ بالاساتھ کی توجہ اور عنایت سے ملاتھا، امدادیہ اشرفیہ جاکر اس شوق کو مزید پروان چڑھایا،لیکن یہاں عربی خوشخطی کے لیے حضرت الاستاذ مولانا نور عالم خلیل امینی کی کتاب’خط رقعہ کیوں اور کیسے سیکھیں‘ معلم کا فریضہ انجام دے رہی تھی ،لیکن اس وقت میرے پاس یہ کتاب دستیاب نہیں تھیں ،دیوبند سے جب مذکورہ کتاب منگوانے کا ارادہ کیا تو یہاں کے مؤقر استاذ مفتی اسلم صاحب نے یہ مشورہ دیا کہ میںمولانا نور عالم خلیل امینی کی تازہ تصنیف ’حرف شیریں‘ بھی منگوا لوں۔یہ دونوں کتابیں میں نے دیوبند سے منگوالیں، خط رقعہ سے تو بعد میں استفادہ کیا،لیکن ’حرف شیریں‘ کا حرف حرف میرے لوح دل پر مولانا کی عظمت ورفعت کے نقوش مرتسم کردیے اور یہ ارمان دل میں سجانے لگا کہ کب دیوبند جاؤں گا اور اس مقناطیسی شخصیت کی سحر آفریں تحریرسے جس طرح مسحور ہوا،ویسے ہی سحر انگیز بالمشافہ گفتگو کا موقع کب میسر آئے گا۔وقت گزرتا گیا اور میں بھی جلالین شریفین پڑھ کر مشکاۃ المصابیح (درجہ ہفتم عربی) میں داخلہ کے لیےدیوبند کا رخت سفر باندھ لیا۔اللہ اللہ کرکے میرا داخلہ بھی مطلوبہ درجے میں ہوگیا۔اور یہ میری سعادت مندی و نیک بختی ہےکہ 2002 میں دورۂ حدیث (فضیلت) میں امتیازی نمبر سے کامیاب ہونے کے بعد تکمیل افتا میں داخلہ لینے کے بجائے تکمیل ادب عربی میں داخلہ لیا ،تاکہ ادیب دوراں حضرت الاستاذ مولانا نور عالم خلیل الامینی کے چشمۂ صافی سے سیرابی حاصل کرکے عربی زبان کو صحیح پڑھنے اور لکھنے پر قادر ہوجاؤں۔اللہ اللہ کرکے 2003 میں شعبۂ تکمیل ادب عربی میں داخلہ پاکر حضرت الاستاذ کی خوشہ چینی کا شرف حاصل کرلیا۔یوں تو 2000 میں دار العلوم دیوبندمیں عربی سال ہفتم (موقوف علیہ) میں داخلہ ملتے ہی اس قدر فرحاں وشاداں تھا کہ زندگی میں اب تک اس خوشی کا تقابل کسی دوسری خوشی نہیںکیا جاسکتا۔یہاں کے پرکیف علمی وروحانی ماحول میں جبال العلم اساتذہ سے کسب فیض کا موقع میسر آیا۔فضیلت کے بعد جب تکمیل ادب عربی میں داخلے کی کارروائی مکمل ہوگئی ، تعلیمی سال کا آغاز ہوتے ہی ادب کی کلاس میں جب حضرت الاستاذ کا ورود مسعود ہوا تو بے پناہ خوشی ہوئی ، نہایت نفیس شیروانی ، موٹے فریم کا چشمہ ، اس کےاندر سے جھانکتی ہوئی بڑی بڑی آنکھیں، علی گڑھ پائجامہ، پالیش سے چمچماتا ہوا لیدر کے جوتے، ساتھ میں دائیں بائیں دوطلبہ کی معیت ۔ اس شان کے ساتھ جب کلاس روم میں آپ کا نزول اجلال ہوا تو جی بھر کر پہلے آپ کے سراپا کو دیکھتارہا اور مسحور ہوتاگیا۔ جب تکلم کا سلسلہ شروع ہوا تو خوشی مزید دوچند ہوگئ۔آپ کی پرکیف تقریر نے عربی زبان کی اہمیت وافادیت کے تئیں جوش وجذبہ سے سرشار کردیا۔اور پڑھانے کے انداز نے اپنا گرویدہ بنالیا۔عبارت خوانی میں تلفظ کی ادائیگی کے ساتھ عربی کا نطق صحیح اور پرکیف لہجہ نے سمجھوکہ اپنا اسیر بنالیا۔آپ طلبہ سے عبارت خوانی میں زبان کی صحت کے ساتھ لہجہ پر بھی خاص توجہ مرکوز رکھتے تھے۔پھر نثر جدید میں عربی تعبیرات ومحاورات کا استعمال اس طرح کرواتے کہ سال کے اختتام تک تکمیل ادب عربی میں داخل ہر طالب علم اس قدر خود اعتمادی میں آجاتاکہ وہ بلاتکلف مختلف موضوعات پر بولنے اور لکھنے میں کسی طرح کا کوئی پریشر اور تکلف محسوس نہیں کرتا۔آپ کا انداز تدریس سے ایسا محسوس ہوتاکہ آپ کی ذات میں مولانا وحید الزماں کیرانوی کی شخصیت حلول کرگئی ہے۔ان کا عکس جمیل آپ کی ذات میںنمایاں طور پر نظر آتا۔پورے سال اسباق کی پابندی اور وقت مقررہ پر حاضری آپ کا معمول تھا۔دوران درس آپ کے بولتے ہوئے فقروں میں ایک مسکراہٹ ہوتی اور کبھی کبھی طلبہ پر کیے جانے والے طنز لطیف سے پورا درس قہقہ زار بن جاتا۔ سال کے اختتام تک پہنچتے پہنچتے حضرت الاستاذ کی بارعب شخصیت سے یک گونہ قربت بھی ہوگئی اور آپ کے دولت کدے پر بھی گاہے بگاہے حاضری کا شرف حاصل ہوتارہا اور ہر ملاقات میں آپ نے نظام زندگی کو مرتب کرنے کے حوالے درس وعبر سے مالامال کیا، معمولی معمولی باتوں کو اس اہمیت سے پیش کرتے کہ اب اس کا ادراک ہوا کہ عملی زندگی میں آنے کے بعد آپ کی بتائی ہوئی سبق آموز باتیں کس قدر کار آمد ثابت ہوئیں۔
اب جب کہ دارالعلوم کے احاطہ سے نکلے ہوئے ایک عرصہ گذرچکاہے ، لیکن حضرت الاستاذ کی تحریروں سے استفادہ کرتے ہوئے بذریعہ فون مزاج پرسی کی سعادت ملتی رہی۔گزشتہ سال جب حضرت لاستاذ کو عربی زبان وادب میں نمایاں خدمات کے عوض صدرجمہوریہ ایوارڈ سے نوازا گیا تویہ حسن اتفاق ہے کہ ایک میرے ادب عربی کے دارالعلوم کے استاذ اور دوسرے میرے شعبۂ عربی دہلی یونیورسٹی کے میرے استاذ پروفیسر محمد نعمان خان کو بھی صدر جمہوریہ ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا، اس طرح سے میرے دو نو ں اداروں کے عظیم اساتذہ کو ایوارڈ ملنا جہاں دیگر لوگوں کے لیے باعث فرحت وانبساط تھا، وہیں مجھے دہری خوشی تھی کہ میرے دونوں عظیم المرتبت اساتذہ کو بیک وقت صدر جمہوریہ ایوارڈ سے نوازا جارہاہے، حضرت الاستاذ مولانا نور عالم خلیل امینی جب ایوارڈ قبول کرنے کے لیے دہلی تشریف لائے تو اس وقت مجھے ملاقات کی شدید خواہش تھی، لیکن حضرت الاستاذ کی عدیم الفرصتی نے ملاقات سے روک دیا۔اور یوں حضرت اسی دن شام کو دیوبند واپس ہوگئے۔تاہم میں نے حضرت الاستاذ سے موبائل پر بات چیت کرکے ایوارڈ کی حصولیابی پر اظہار مسرت کیا اور صحت وعافیت کے آپ کی درازی عمر کی دعاکی۔حضرت الاستاذ کی ذرہ نوازی کا سلسلہ یوں بھی جاری تھا کہ گاہے بگاہے ’الداعی‘ جیسے معیاری مجلہ میں مجھ جیسے بے بضاعتوں کے مضامین کو جگہ دیتے رہے۔
آپ کی ادارت میں دار العلوم دیوبن دسے شائع ہونے والے رسالہ”الداعی” کی برصغیر میں نکلنے والے دیگر مجلات و رسائل کے مقابلے دو نمایاں خصوصیات ہیں۔ پہلی تو اس کی ظاہری خوب صورتی ہے اور دوسری خصوصیت اس کا مواد سے لبریزہونا ہے،کیوں کہ اس کا سرِورق اور اس کا مرکزی لوگو اپنے وقت کے عظیم خطاط خلیق ٹونکی کا تیار کردہ ہے۔اس کے مشمولات حضرت الاستاذکے ذوق کی بلندی کو بتاتے ہیں تو سرورق کی تزئین اور طباعت کی آراستگی آپ طبیعت کی نفاست پر دلالت کرتی ہے۔ آپ اپنے شان دار اور شستہ ادبی اسلوب کے لیے مشہور ہیں، جو خالص عربی رنگ سے مزین ہوتا تھا۔عجمیت زدہ عربی نہیں ہوتی تھی ۔الداعی میں ’اشراقۃ‘ حضرت الاستاذ مولانا نورعالم خلیل الامینی دامت برکاتہم کا ایک دائمی قلمی شاہ کارہواکرتاتھا، جس میں آپ الفاظ و محاورے کچھ اس طرز سے ڈھالتے ہیں، جیسے سُنار مورتیوں اور زیورات کو ڈھالتا ہے۔ ”کلمۃ العدد” اور ”کلمۃ المحرر‘‘’ یہ دونوں بھی آپ کے جادوئی قلم سے ہی نکلتے تھے۔درحقیقت استاذ محترم مولانا نور عالم خلیل الامینی ہندوستان کے مایہ ناز ادیب تھے۔ آپ عظیم مردم ساز شخصیت مولانا وحید الزماں قاسمی کیرانوی نور اللہ مرقدہ کےنہ صرف خاص شاگرد،بلکہ ان کا عکس جمیل تھے۔ یوں تو آپ کو عربی ادب سے شروع ہی سے کافی شغف رہا ہے؛ لیکن علامہ وحید الزماںکیرانوی کی صحبتِ کیمیا اثر اور غیر معمولی تدریسی صلاحیت اور تخلیقی مواہب نے حضرت الاستاذ کے اندر ہمیشہ کے لیے ادب کی چنگاری بھڑکادی، جس نے آپ کی لسانی اور ادبی صلاحیتوں کو کندن بنا دیا، اورآپ عربی ادب کے میدان میں واقعی نورِ عالم (دینا کے لیے روشنی) کی حیثیت سے ابھرے۔
آپ کی ذات اسلاف کا نمونہ تھی، اس قسم کے لوگ تاریخ کے اوراق میں تو ملتے ہیں، مگر انسانوں کے غول میں نہیں، جن لوگوں کو مرنا چاہیے ان کی رسی مشیت ایزدی دراز کررہی ہےاور جنھیں مدتوں زندہ رہنا چاہیے وہ جلد ہی داعی اجل کولبیک کہہ جاتے ہیں، صیاد اجل گھات میں بیٹھا ہوا ہے ان کی زندگی کا شکار کرلیتاہے:
وہ لوگ ہم نے ایک ہی شوخی میں کھودیے
ڈھونڈا تھا آسمان نے جنھیں خاک چھان کے
بلاشبہ آپ کی زندگی اہل علم ودانش کے لیے علم ومعرفت کا سرچشمہ تھی، آپ کے چشمۂ صافی سے نہ جانے مجھ جیسے کتنے تشنہ لبوں نے سیرابی حاصل کی ۔اور اپنے علم وادب سے ایک کائنات کو فیضیاب کررہے ہیں۔آپ اپنی تحریروں میں احساس کی جمالیاتی لہروں کو دل کا خون دے کر پیش کرتے تھےجو قاری کو مسحور کیے بغیر نہیں رہتی۔آپ مجلسی آدمی نہیں تھے ، لیکن جس مجلس میں ہوتے میر مجلس ہوتے۔نفاست مولانا کی طبیعت ثانیہ تھی، نزاکت بھی ان کی زندگی کا احاطہ کیے ہوئی تھی، وہ خلقی طور پر نفیس ونازک تھے، یہاں تک کہ بول چال ،لب ولہجہ میں بھی یہی خصوصیات ملحوظ رکھتے ۔وہ نہ صرف شیشہ ہائے دل سے بھی زیادہ نرم ونازک الفاظ بولتے ،بلکہ مزاجاًبھی اسی نہج پر چلتے۔مولانا کی بات چیت اتنی شستہ ورفتہ ہوتی کہ کوثر وتسنیم کی لہریں نچھاور ہوتیں اورلہجہ اتنا پیاراکہ الفاظ اس کی تاثیر بیان کرنے سے معذور ہیں۔قدرت نے مولانا کو عجم کا حسن طبیعت اور عرب کا سوز دروں دے کر پیدا کیاتھا، مولانا کی ذات نگہ بلند، سخن دلنواز اور جاں پرسوز کا مرقع تھی۔آپ کی رحلت ایک عظیم انسان کی موت نہیں، بلکہ ایک فقید المثال ادارہ کی موت ہے۔آخری وقت تک آپ نے قلم وکاغذ اور کتاب وقرطاس کے ساتھ زندگی بسر کی،وہ پڑھتے پڑھتے اور لکھتے لکھتے پروردگار حقیقی سے جاملے، آپ کی رحلت سے ایک ایسا وجود اٹھ گیاکہ شاید پورے ملک میں علم وقلم کے اعتبار سے ان کے رتبہ ومقام کا ایک شخص بھی نہیں، ان کےاشہب قلم سے بیسیون کتابیں منظر عام پر آکر شرف قبولیت حاصل کرچکی ہیں۔،آپ کا وجود علم وقلم کا گنج گراں مایہ تھا، جب تک زندہ رہے عربی وا ردو کے افق ادب پر مثل آ فتاب چمکتے رہے ۔
استاذ محترم کی شخصیت پر لکھنے کے بہت سے پہلو ہیں جن پر لکھنے والے انشاء اللہ خوب لکھیں گے، میں بھی لکھوں گا، فی الحال میں استاذ مکرم کے اہل خانہ بالخصوص آپ کے صاحبزادےاسامہ نور، عمارہ نور، ثمامہ نور،صاحبزادیاں اوران سب کی والدہ محترمہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتاہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ جل شانہ استاذ محترم کو جنت الفردوس نصیب فرمائے، آپ کی زریں و سنہری خدمات کوشرف قبولیت عطا فرمائے اور دار العلوم دیوبند کو آپ کا نعم البدل عطا فرمائے۔

(یہ مضمون ڈاکٹر جسیم احمد صاحب کے فیس بک سے لیا گیا ہے۔ ہم ان کے شکر گزار ہیں۔)

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

 

جسیم الدینمولانا نور عالم خلیل الامینی
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
مناظر عاشق ہرگانوی اور بچوں کا جاسوسی ادب – ڈاکٹر وصیہ عرفانہ
اگلی پوسٹ
‘‘عصر حاضر میں ادب اطفال ‘‘کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

یہ بھی پڑھیں

حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –...

جنوری 20, 2025

کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

اکتوبر 8, 2024

حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی...

اکتوبر 7, 2024

نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام...

جولائی 23, 2024

مفتی عزیز الرحمن شاہدؔ چمپارنیؒ (یادوں کے چراغ)...

مئی 30, 2024

توقیتِ  علامہ محمد اقبال – پروفیسر محسن خالد...

مئی 29, 2024

تو نے اے خیر البشرؐ انساں کو انساں...

ستمبر 26, 2023

اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین...

فروری 22, 2022

ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ...

فروری 22, 2022

 مولانا عتیق الرحمن سنبھلی – مفتی محمد ثناء الہدیٰ...

فروری 15, 2022

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں