Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
شاعری کے مختلف رنگ

مرزا مظہر جان جاناں:شخصیت وشاعری – ڈاکٹر جہاں گیر حسن مصباحی

by adbimiras جولائی 29, 2021
by adbimiras جولائی 29, 2021 0 comment

مرزا مظہر جان جاناںمبلغ بھی ہیں، صوفی بھی ہیں، شاعربھی ہیں اور زبان وبیان کے اعتبارسے دیکھیں تو مصلح اعظم بھی ہیں۔مرزا کی پیدائش راجح قول کے مطابق 11؍ رمضان بروزجمعہ1111 ھ مطابق 1700ء کالا باغ میںہوئی جو حدودمالوہ میں واقع ہے۔مرزامظہرجان جاناںکااصل نام ’’جان جاناں‘‘ لقب ’’شمس الدین، حبیب اللہ ‘‘ اور ’’مظہر‘‘ تخلص  ہے۔’’ اظہرمن الشمس‘‘ اور’’نورعلی نور‘‘ کے نام سے بھی پکارے جاتے تھے۔ سلسلۂ نسب اُنیس (مقامات مظہری کے مطابق اٹھائیس) واسطوںسے محمد بن حنفیہ کے توسط سے حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم تک پہنچتاہے۔

(معمولات مظہریہ ، ص:10و20،کرمانوالہ بک شاپ ، لاہور- 2009)

والدین کے سلسلے میں کچھ زیادہ وضاحت نہیں ملتی ۔لیکن اتنا ضرور معلوم ہوتا ہے کہ والدہ ماجدہ بیجاپور کی شیخ زادی اورامیر خاندان سے تعلق رکھتی تھیں اور بڑی نیک و پارساخاتون تھیں،جب کہ والدبزرگو ار کا نام’’ مرزا جان‘‘ تھا جو فضل وکمال اور علم وفن میں بلند مقام تھے ۔کچھ دنوں تک اورنگ زیب کے دربار سے منسلک رہے،لیکن شاہ عبدالرحمن قادری کی صحبت بافیض کی وجہ کے باعث دربارِشاہی سے کنارہ کشی اختیارکرلی۔

(مقامات مظہری،ص:48،لاہور۔2001)

چوںکہ مرزا مظہرکاخاندان آگرہ میں سکونت پذیرتھا، اس لیے ان کی ابتدائی تعلیم وتربیت بھی وہیں ہوئی۔ حدیث کی کتابیں شیخ المحدثین حضرت عبداللہ ابن سالم مکی کے شاگردحاجی محمدافضل سیالکوٹی سےپڑھیں اور قرآن مجیدکی تعلیم شیخ القراء عبدالخالق شوقی کے شاگرد حافظ عبدالرسول دہلوی سے حاصل کی۔اس کے بعد نہ صرف مختلف پیشہ اور فن کوسیکھا بلکہ اس میں کامل مہارت بھی حاصل کی، اس طرح مرزامظہر دینی اور دنیوی دونوں علوم کے متدین عالم ہونے کے ساتھ ساتھ فن موسیقی،فن سواری، فن سپہ گری اورصنعت وحرفت میں بھی باکمال ثابت ہوئے۔(حوالہ سابق)

(یہ بھی پڑھیں  "بے گھری ، جلاوطنی اور جدید نظم ” – پروفیسر ناصر عباس نیّر)

شخصیت واِنفرادیت

مرزامظہرنہایت حسین وجمیل،ظریف،بلندقامت اور نازک مزاج انسان تھے ۔بچپن ہی سے طبیعت میں قلندری تھی ۔مذہباًحنفی اور مشرباً نقشبندی تھے۔سنت کے مطابق عمامہ باندھتے اور قمیص سامنے سے چاک شدہ پہنتے تھے۔تقویٰ کا یہ عالم تھا کہ مشکوک کھانا کبھی نہ تناول فرماتے ، زرق حلال کا حد درجہ اہتمام فرماتے ،امیروں کی جانب سے آئے ہوئے کھانے کو تو کبھی ہاتھ بھی نہ لگاتے،بلکہ یہ فرماتے کہ بدترین کھانا امیروں کا کھانا ہے۔

عظمت وشان کا یہ عالم تھا کہ معاصرین میں کوئی ان کاہم پلّہ نہ تھا ،شاہ ولی اللہ محدث دہلوی قدس سرہٗ جیسے عظیم اسلامی اسکالر بھی مرزامظہر کی انفرادیت اورہمہ جہت شخصیت کے قائل تھے،وہ لکھتے ہیں:’’ہم لوگ ان کو جانتے ہیں وہ کیاچیز ہیں۔ہندوستان کے لوگوں کے احوال ہم پر پوشیدہ نہیں ۔ عرب کے شہروں میں بھی ہم گئے ہیں اوران لوگوں سے آپ کی ولایت کے پختہ وٹھوس احوال سنے ہیں۔کتاب وسنت اورشریعت وطریقت پر احسن طریقے سے مستقیم و استوار ہیںاورطالبین کے درمیان عالیشان عظمت کےمالک ہیں،عمدہ شخصیت ہیں۔ اس زمانے میںان جیسا انسان ہمارے شہروں میں کوئی نہیں،بلکہ ہرزمانے میں ایسے لوگوں کا وجودبہت کم ہوتاہے۔(معمولات مظہریہ،ص:218-219،کرمانوالہ بک شاپ ، لاہور- 2009) (یہ بھی پڑھیں جدیدنظم، خاموشی ، ہم وقتیت اور معروضہ تلازمہ – ڈاکٹر ناصر عباس نیّر )

خودداری اورتوکل علی اللہ کا حال یہ تھا کہ بادشاہوںسے کبھی کوئی ہدیہ یا تحفہ قبول نہیں کیا۔ دنیا اور اہل دنیاسے ہردم بے نیز رہتے۔ایک بار کسی امیرنے خانقاہ کے لیے ایک حویلی بنوائی، قبول نہ کیا اور فرمایا:چوںکہ ایک نہ ایک دن مکان چھوڑنا ہی ہے تو مکان چاہے اپنا ہو ،یا پرایا برابر ہے اورروزی جو مقرر ہے وہ مل کر رہے گی، اس لیے فقراکے لیے صبروشکراورقناعت کا خزانہ ہی کافی ہے۔

اعلی ظرفی ،اخلاقی بلندی اوراخلاص و للہیت کی اس سے بڑی مثال اورکیا ہوسکتی ہے کہ مرزا مظہر نے اپنے قاتل سے بھی قصاص نہیں لیا۔ جب بادشاہ نے استفسار کروایا تو کہلا بھیجاکہ میں نہیں بتاؤں گا اوراگر خدانخواستہ ملزمان کاپتا چل بھی گیا تو بھی اُنھیں سزا نہ دی جائے، کیوںکہ’’بندہ کشتۂ راہِ خدا است، وکشتہ راکشتن داخل جرم نیست۔یعنی بندہ تو اللہ کی راہ میں مراہواہے اورمرے ہوئے کو مارنا جرم نہیں ،اور یوں باکمال اورقابل رشک زندگی جینے کے بعد 1195ھ مطابق1781ء میں اس دنیا کو خیرباد کہا۔( حوالہ سابق)

شعرو شاعری

مرزامظہرایک زندہ دل انسان ،صوفی مزاج شخصیت،اورعاشقانہ طبیعت کے مالک تھے،پھر وہ شعری خمیرسے مرکب بھی تھے ،چنانچہ اسی کا اثر تھاکہ مرزاکی شاعری میں شعورواحساس کا ایک بحربیکراں موجود ہے۔حالاںکہ شعر کہنامرزامظہرکا شوق یا مشغلہ نہیں تھا اورنہ ہی اُنھوں نے کسی نام ونمودکے لیے شاعری کی راہ اپنائی،بلکہ جب کبھی وہ عشق حقیقی سےشرابور ہوتے، ان کامافی الضمیرشعری قالب میں ڈھلتاچلاجاتا۔وہ خودلکھتے ہیں :’’گاہ گاہ ازکشش طبع رسااسرار مافی الضمیر رادرقالب نظم فارسی و ریختہ ظاہر می کند۔‘‘یعنی کبھی کبھی طبع رساجذبے سے مغلوب ہوتاہوں،توقلبی واردات ریختہ اورفارسی زبان میں نظم ہوتے چلے جاتے ہیں۔

اس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ مرزامظہر نے فارسی اوراردو ہردوزبان میں شاعری کی ہے۔کم وبیش فارسی اوراردو شاعری میں خیالات و جذبات ایک ہی جیسے ہیں۔ مرزا چوںکہ اپنے آپ کو ’’کشتہ ٔ راہِ خدا‘‘ کہتے تھے،اس لیے ان کی شاعری میں بھی عشق حقیقی کی تڑپ، وارفتگی شوق کی کثرت، واردات قلبی کی بہتات اورپاکیزہ خیالات کی فراوانی پائی جاتی ہے۔یہی وہ خاصہ ہے کہ مرزا شاعری ہر خاص وعام میں مقبول اورپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے اور وہ ہر طرح کے قارئین کو اپنا گرویدہ بنائے رکھتی ہے۔جب بھی کوئی مرزاکے اشعار کو سنتا ہے،مانووہ اپنے دل پر ایک چوٹ سی محسوس کرتا اورکچھ نہ کچھ فیض ضرورپاتاہے۔چنداشعار ملاحظہ کریں:؎

چلی اب گل کے ہاتھوں سے لٹاکر کارواں اپنا

نہ چھوڑا ہائے بلبل نے چمن میں کچھ نشاں اپنا

یہ حسرت رہ گئی کیا کیامزے سے زندگی کرتے

اگر ہوتا چمن اپنا، گل اپنا، باغباں اپنا

 

ہم نے کی توبہ اور دھومیں مچاتی ہے بہار

ہائے بس چلتا نہیں کیا مفت جاتی ہے بہار

ہم گرفتاروں کو اب کیا کام ہے گلشن سے لیک

جی نکل جاتاہے،جب سنتے ہیںآتی ہے بہار

لالہ و گل نے ہماری خاک پر ڈالاہے شور

کیا قیامت ہے مُوْوَنْ کو بھی ستاتی ہے بہار

دراصل مرزا فانی فی اللہ اور باقی باللہ کے مقام پر فائز تھے اس لیے ان کاہر کلام اپنااثردکھائے بغیر نہیں رہ پاتا، چاہےوہ نظم ہو یا نثر۔اورچوںکہ  جو بھی مردحق آگاہ ہوتا ہے وہ ہر تصنع اورہرتکلف سے پاک ہوتاہے ،وہ جو کچھ کہتاہے حق ہی کہتاہے اورحقانیت اپنا اثر ضروردکھاتی ہے ،چنانچہ مرزامظہر کا کلام سننے -پڑھنے کے بعددل میں شعلہ سا بھڑکنا تو لازمی امر ہے۔

اُن کی شاعری کی ایک اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں سنجیدگی،لطافت،سادگی اور عام فہم الفاظ ہوتے ہیں، اور اس طرح کا اندازو اسلوب، عشق ومحبت میں ڈوبے ہوئے کلام کو اور بھی پُرتاثیربنادیتاہے، اسی پر بس نہیں بلکہ فصاحت وبلاغت اور سلاست وروانی کے اعتبارسے بھی مرزامظہر کی شاعری مثالی نظرآتی ہے،جیسے یہ اشعار:

خدا در انتظار حمد ما نیست

محمد چشم بر راہ ثنا نیست

خدا مدح آفرینِ مصطفی بس

محمد حامدِ حمدِ خدا بس

محمد از تو می خواہم خدا را

الٰہی از تو حبِّ مصطفی را

 

جھکی ہے فوج گل اور عندلیباں کی پکار آئی

ارے ہنستاہے کیا وہ دیکھ دیوانے بہار آئی

تجلی گر تری پست و بلند ان کو نہ دکھلاتی

فلک یوںچرخ کیوںکھاتا زمیں کیوںفرش ہوجاتی

بلبل فدا ہوئی ہے ترے رخ پہ اے صنم

سنبل ہے پیچ پیچ تری زلف و بال دیکھ

مرزامظہرکے کلام کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں جو کچھ مضامین باندھے گئے ہیں وہ خیالی نہیں بلکہ اصلی اور حقیقت حال کے بالکل مطابق ہوتے ہیں ،نیز وہ قدرتی عاشق مزاج بھی ٹھہرے، جس کا نتیجہ ہے کہ اُن کےکلام میں موجود عاشقانہ مزاج عجب وعضب تڑپ دکھاتے ہیںاور دل مچل مچل اٹھتا ہے۔چند اشعار ملاحظہ کریں:؎

رسوا اگر نہ کرنا تھا عالم میں یوں مجھے

ایسی نگاہ ناز سے دیکھا تھا کیوں مجھے

 

گر یہ سرد مہری تجھ کو آسائش نہ سکھلاتی

توکیوں کر آفتاب حسن کی گرمی میں نیند آتی

آتش کہو، شرارہ کہو، کوئلہ کہو

مت اس ستارہ سوختہ کو دل کہا کرو

زبان وبیان سے متعلق محمدحسین آزادلکھتے ہیں:

’’زبان ان(مرزامظہر) کی نہایت صاف وشستہ وشفاف ہے ۔‘‘اور’’جوسودااورمیرکی زبان ہے وہی ان کی(مرزامظہر)زبان ہے۔‘‘

(آب حیات، ص:175- 173،احسان بکڈپو،لکھنو)

بلکہ میرے خیال میں تومرزامظہر کی زبان وبیان میرؔ اورسوداؔدونوں کے مقابلے کہیں زیادہ ارفع واعلی ہے ۔وہ یوںکہ مرزامحمدرفیع سوداؔ اپنے کلام میں شوکت الفاظ پر زوردیتے تھے،اور میرتقی میرؔسادگی وسلاست پر زیادہ توجہ دیتے تھے،اس لیے سودا ؔکے کلام میں شوکت الفاظ ہے تومیرؔ کی سی سادگی نہیں اور میرؔ کے کلام میں سادگی ہے تو سودؔا کی طرح شوکت الفاظ نہیں،جب کہ مرزامظہرکے کلام میں شوکت الفاظ کا برمحل استعمال بھی ہے اورسادگی وسلاست کی لذت ومٹھاس بھی۔

رنگ تصوف کی جلوہ گری

مختصریہ کہ اسلام،ایمان اوراِحسان کے مجموعے کا نام تصوف ہے ، لیکن صوفیائےکرام نے احسان پر زیادہ زوردیاہے۔ اِس کسوٹی پر مرزا مظہر کی شاعری کا مطالعہ کیا جائے پوری تشفی و تسلی ہوتی ہے،چوں کہ مرزامظہرنقشبندی سلسلے سے منسلک تھے اس لیے اُن کا تصوف سے فطری طورپرمربوط ہونا فطری ہے،بلکہ وہ نقشبندی سلسلے سے مربوط نہ بھی ہوتے تو بھی مزاج ایسا پایاتھا کہ وہ تصوف کی جانب مائل ہوئے بغیر نہ رہ پاتے ،اور جس کا رشتہ تصوف سے اس قدر مضبوط اورگہرا ہو،وہ شاعربھی ہوتواُس کے کلام میں تصوف کا آنا لازمی ہے، یہی کچھ مرزامظہرکے ساتھ بھی ہوا ۔لیکن اُن کے کلام کی اہم خوبی یہ ہے کہ انھوںنےاس پُرلطف انداز میں’’سردلبری‘‘کو’’فاش‘‘کیاہے کہ کلام میںصوفیانہ مضامین کی کثرت ہونےکے باوجود رنگ تغزل کہیں بھی کم نہیںہوتا،اورنہ ہی کہیں کوئی خشکی یا بدمزگی کا احساس ہوتاہے۔اس کے برعکس رنگ تغزل اپنے شباب نظرآتا ہے۔مثلاً یہ کلام دیکھیں:؎

الٰہی درد و غم کی سرزمیں کا حال کیا ہوتا

محبت گر ہماری چشم تر سے مینہ نہ برساتی

 

یہ دل کب عشق کے قابل رہا ہے

کہاں اس کو دماغ و دل رہا ہے

 

سجن کس کس مزہ سے آج دیکھا مجھ طرف یارو

اشارہ کرکے دیکھا، ہنس کے دیکھا، مسکرا دیکھا

 

اگر ملئے تو خفت ہے و گر دوری قیامت ہے

غرض نازک دماغوں کو محبت سخت آفت ہے

مرا جلتا ہے دل اس بلبلِ بے کس کی غربت پر

کہ گل کے آسرے پر جن نے چھوڑا آشیاں اپنا

رقیباں کی نہ کچھ تقصیر ثابت ہے نہ خوباں کی

مجھے ناحق ستاتا ہے یہ عشقِ بد گماں اپنا

اِسی معجزبیانی کو دیکھ کرسید اِنشاء اللہ خاں جیسے ماہرزبان بھی مرزامظہرکے کلام کی چاشنی کو لایزال کہنے پرمجبورہوجاتے ہیں،اِنشاکے اِس نظریے کو ’’دریائے لطافت ‘‘سے مع فارسی عبارت مولانا محمدحسین آزادنے اپنی کتاب ’’آب حیات ‘‘میں نقل کیاہے ،جس کا خلاصہ یہ ہے : (یہ بھی پڑھیں ریاض خیرآبادی کی خمریہ شاعری – ڈاکٹر داؤد احمد)

’’ایک بارجب یہ بندہ ٔگنہ گار والدمغفورکے ساتھ دارالخلافہ میں تھا تو فیض مآب مرزا جان جاناں مظہرعلیہ الرحمہ کی فصاحت وبلاغت کا چرچا سنا۔میرے دل اور آنکھ میں کشمکش ہونے لگی کہ مرزا صاحب کے دیدارسے میں کیوں محروم رہا اوران بزرگ کے کلام معجز نظام میں جو لایزال روحانی اور جاودانی لذت وسرور ہے اس سے خودکو کیوں باز رکھا۔چارو ناچار ان سے ملاقات کے لیے گئے۔ وہ جامع مسجد سے متصل ایک مقام پر تھے اورشریفانہ وبزرگانہ لباس میں ملبوس تھے۔ میں نے ان کی بارگاہ میںادب کے ساتھ سلام پیش کیا۔اس فرط عنایت اورمکارم اخلاق کے ساتھ میرے سلام کا جواب دیااور اپنے قریب میں بٹھایاجو اللہ کے نیک بندوں کا شیوہ رہا ہے۔‘‘  (آب حیات،ص:174،احسان بکڈپو،لکھنو)

نیازفتح پوری جیسامستند اور باشعور نقاد نے ہندوستان کے جن پانچ شاعروں کو ایرانی مسلم الثبوت کے مقابلے پیش کیا ہے ان میں ایک نام مرزا مظہر جان جاناں کا بھی ہے،مرزاکی غزل گوئی کے تعلق سے وہ لکھتے ہیں:

’’ان کی غزل گوئی میں سعدی ومابعدسعدی دونوں زمانوں کارنگ سمویاہواہے۔‘‘(انتقادیات،جلد:2،ص:209،عبدالحق اکیڈمی،حیدرآباد)

القصہ!بجا طور پر یہ کہا جاسکتا ہےکہ مرزا مظہر کے کلام میں سعدی کی سی سادگی و صفائی،لطافت وچاشنی، سوزوگداز، شستگی وشگفتگی، موسیقیت وغنائیت،دلکشی ورعنائی اورکیفیات عشق کے سو سو طرزِ اظہارتو ملتے ہیں لیکن ان تمام خصوصیات پر تصوف کا رنگ زیادہ غالب وحاوی ہے،مثلاً:  ؎

سحر اُس حسن کے خورشید کو جا کر جگا دیکھا

ظہور حق کو دیکھا خوب دیکھا باضیا دیکھا

جو اٹھ کر نیند سے تری طرف دیکھااوسارا دن

طماچہ قہر کا دیکھا، غضب دیکھا، بلا دیکھا

 

 

CORSPONDENCE:

MD    JAHANGIR   HASAND

EDITOR,   KHIZR-E- RAH    MONTHLY

JAMIA   ARIFIA, SAIYED  SARAWAN

KAUSHAMBI (ALD )(U.P.)

PIN.            212213

E-MAIL: mjhasan2009@gmail.com

MOBILE:             9910865854

 

جہانگیر حسن مصباحیمرزا مظہر جان جاناں
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اگلی پوسٹ
استاد الشعرا  – ساجدؔ جلالپوری

یہ بھی پڑھیں

 اردو شاعری میں سہرا نگاری اور’’ضیائے حنا‘‘ کا...

دسمبر 7, 2025

کوثر مظہری کے شعری ابعاد – محمد اکرام

نومبر 24, 2024

سہسرام کی سلطنتِ شاعری کا پہلا شاعر (سولہویں...

ستمبر 22, 2024

جگر شناسی کا اہم نام :پروفیسر محمد اسلام...

ستمبر 13, 2024

شاعری اور شخصیت کے حسن کا سنگم  :...

اگست 22, 2024

شاعری اور عریانی – عبادت بریلوی

مارچ 21, 2024

سلیم انصاری کا شعری رویہ – ڈاکٹر وصیہ...

مارچ 12, 2024

آصف شاہ کی شاعری میں انسان کا شناختی...

دسمبر 2, 2023

علامہ اقبال کی حب الوطنی اور قومی یکجہتی –...

نومبر 8, 2023

صبیحہ سنبل کا شعری نگارخانہ – حقانی القاسمی

نومبر 7, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں