Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      مئی 16, 2023

      کتاب کی بات

      مئی 1, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 27, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 25, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 25, 2023

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      اردو ادب میں تحقیق کا بدلتا منظرنامہ –…

      مئی 28, 2023

      تحقیق و تنقید

      تنقید کی ضرورت کیوں محسوس ہوتی ہے؟ –…

      مئی 26, 2023

      تحقیق و تنقید

      زبان ثقافت اور ادبی پہلو – مہرین جہانگیر

      مئی 1, 2023

      تحقیق و تنقید

      ساختیات پس ساختیات بنام مشرقی شعریات – ڈاکٹرمعید…

      جولائی 15, 2022

      تحقیق و تنقید

      اسلوبیاتِ میر:گوپی چند نارنگ – پروفیسر سرورالہدیٰ

      جون 16, 2022

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      روزے کی طبی وسماجی جہتیں – مفتی محمد…

      اپریل 15, 2023

      اسلامیات

      تقسیم زکوٰۃ :چند گذارشات – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      اپریل 11, 2023

      اسلامیات

      زکوۃ کے ٹکڑے اور ہم – عیان ریحان

      اپریل 11, 2023

      اسلامیات

      اسلامی ادب کی خصوصیات -طفیل احمد مصباحی 

      اپریل 6, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل All
      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادب کا مستقبل

      نئی صبح – شیبا کوثر 

      جنوری 1, 2023

      ادب کا مستقبل

      غزل – دلشاد دل سکندر پوری

      دسمبر 26, 2022

      ادب کا مستقبل

      تحریک آزادی میں اردو ادب کا کردار :…

      اگست 16, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث اور نوشاد منظر- ڈاکٹر عمیر منظر

      ستمبر 10, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      خطرہ میں ڈال کر کہتے ہیں کہ خطرہ…

      مئی 13, 2022

      تراجم

      1934کے نیوریمبرگ میں ایک جوان ہوتی ہوئی لڑکی…

      مارچ 28, 2023

      تراجم

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      تراجم

       یو م آزادی/ راجندر یادو – مترجم: سید کاشف 

      اگست 15, 2022

      تراجم

      مسئلہ،تُم ہو !/( چارلس بکؤسکی ) – نُودان…

      جولائی 25, 2022

      تعلیم

      چیٹ جی پی ٹی (Chat GPT) اور تعلیم…

      اپریل 5, 2023

      تعلیم

      قومی یوم تعلیم اورمولانا ابوالکلام آزاد (جدید تعلیم…

      نومبر 11, 2022

      تعلیم

      فن لینڈ کا تعلیمی نظام (تعلیمی لحاظ سے…

      اگست 29, 2022

      تعلیم

      تغیر پذیر ہندوستانی سماج اور مسلمانوں کے تعلیمی…

      اگست 15, 2022

      خبر نامہ

      ہندوستان میں فارسی زبان وادب کا مستقبل تابناک…

      مئی 28, 2023

      خبر نامہ

      طلبا کو سرگرم رکھنے کے لیے مقابلے بہت…

      مئی 27, 2023

      خبر نامہ

      ادبی تنظیم گفتگو نے پریاگ راج میں ادب…

      مئی 27, 2023

      خبر نامہ

      ذکی طارق بارہ بنکوی کو ادبی اور صحافتی…

      مئی 22, 2023

      خصوصی مضامین

      سال بیلو Saul Bellow – پروفیسر سرور الہدیٰ

      مئی 13, 2023

      خصوصی مضامین

      اردو کے اداروں کا قومی سطح پر بہ…

      مئی 8, 2023

      خصوصی مضامین

      منارہ علم و ادب شعبہ اردو علی گڑھ…

      مئی 5, 2023

      خصوصی مضامین

      تاریخ ، یادداشت اور تخلیق(کلیم عاجز کی شاعری…

      اپریل 29, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      اپریل فول – اسلم آزاد شمسی 

      مارچ 31, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      جہیز ایک لعنت اور ائمہ مساجد کی ذمہ…

      جنوری 14, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بھارت جوڑو یاترا کے ایک سو دن مکمّل:…

      دسمبر 18, 2022

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بدگمانی سے بچیں اور یوں نہ کسی کو…

      دسمبر 2, 2022

      فکر و عمل

      اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

      ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

       مولانا عتیق الرحمن سنبھلی – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      فروری 15, 2022

      فکر و عمل

      ابوذر غفاری ؓ- الطاف جمیل آفاقی

      جنوری 19, 2022

      متفرقات

      ہندوستان میں فارسی زبان وادب کا مستقبل تابناک…

      مئی 28, 2023

      متفرقات

      طلبا کو سرگرم رکھنے کے لیے مقابلے بہت…

      مئی 27, 2023

      متفرقات

      ادبی تنظیم گفتگو نے پریاگ راج میں ادب…

      مئی 27, 2023

      متفرقات

      ذکی طارق بارہ بنکوی کو ادبی اور صحافتی…

      مئی 22, 2023

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
اردو ادب میں نعت گوئی – ڈاکٹر داؤد...
آخر شب کے ہم سفر میں منعکس مشترکہ...
تحقیقی خاکہ نگاری – نثار علی بھٹی
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
غالبؔ کی قصیدہ گوئی: ایک تنقیدی مطالعہ –...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      مئی 16, 2023

      کتاب کی بات

      مئی 1, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 27, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 25, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 25, 2023

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      اردو ادب میں تحقیق کا بدلتا منظرنامہ –…

      مئی 28, 2023

      تحقیق و تنقید

      تنقید کی ضرورت کیوں محسوس ہوتی ہے؟ –…

      مئی 26, 2023

      تحقیق و تنقید

      زبان ثقافت اور ادبی پہلو – مہرین جہانگیر

      مئی 1, 2023

      تحقیق و تنقید

      ساختیات پس ساختیات بنام مشرقی شعریات – ڈاکٹرمعید…

      جولائی 15, 2022

      تحقیق و تنقید

      اسلوبیاتِ میر:گوپی چند نارنگ – پروفیسر سرورالہدیٰ

      جون 16, 2022

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      روزے کی طبی وسماجی جہتیں – مفتی محمد…

      اپریل 15, 2023

      اسلامیات

      تقسیم زکوٰۃ :چند گذارشات – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      اپریل 11, 2023

      اسلامیات

      زکوۃ کے ٹکڑے اور ہم – عیان ریحان

      اپریل 11, 2023

      اسلامیات

      اسلامی ادب کی خصوصیات -طفیل احمد مصباحی 

      اپریل 6, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل All
      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادب کا مستقبل

      نئی صبح – شیبا کوثر 

      جنوری 1, 2023

      ادب کا مستقبل

      غزل – دلشاد دل سکندر پوری

      دسمبر 26, 2022

      ادب کا مستقبل

      تحریک آزادی میں اردو ادب کا کردار :…

      اگست 16, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث اور نوشاد منظر- ڈاکٹر عمیر منظر

      ستمبر 10, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      خطرہ میں ڈال کر کہتے ہیں کہ خطرہ…

      مئی 13, 2022

      تراجم

      1934کے نیوریمبرگ میں ایک جوان ہوتی ہوئی لڑکی…

      مارچ 28, 2023

      تراجم

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      تراجم

       یو م آزادی/ راجندر یادو – مترجم: سید کاشف 

      اگست 15, 2022

      تراجم

      مسئلہ،تُم ہو !/( چارلس بکؤسکی ) – نُودان…

      جولائی 25, 2022

      تعلیم

      چیٹ جی پی ٹی (Chat GPT) اور تعلیم…

      اپریل 5, 2023

      تعلیم

      قومی یوم تعلیم اورمولانا ابوالکلام آزاد (جدید تعلیم…

      نومبر 11, 2022

      تعلیم

      فن لینڈ کا تعلیمی نظام (تعلیمی لحاظ سے…

      اگست 29, 2022

      تعلیم

      تغیر پذیر ہندوستانی سماج اور مسلمانوں کے تعلیمی…

      اگست 15, 2022

      خبر نامہ

      ہندوستان میں فارسی زبان وادب کا مستقبل تابناک…

      مئی 28, 2023

      خبر نامہ

      طلبا کو سرگرم رکھنے کے لیے مقابلے بہت…

      مئی 27, 2023

      خبر نامہ

      ادبی تنظیم گفتگو نے پریاگ راج میں ادب…

      مئی 27, 2023

      خبر نامہ

      ذکی طارق بارہ بنکوی کو ادبی اور صحافتی…

      مئی 22, 2023

      خصوصی مضامین

      سال بیلو Saul Bellow – پروفیسر سرور الہدیٰ

      مئی 13, 2023

      خصوصی مضامین

      اردو کے اداروں کا قومی سطح پر بہ…

      مئی 8, 2023

      خصوصی مضامین

      منارہ علم و ادب شعبہ اردو علی گڑھ…

      مئی 5, 2023

      خصوصی مضامین

      تاریخ ، یادداشت اور تخلیق(کلیم عاجز کی شاعری…

      اپریل 29, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      اپریل فول – اسلم آزاد شمسی 

      مارچ 31, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      جہیز ایک لعنت اور ائمہ مساجد کی ذمہ…

      جنوری 14, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بھارت جوڑو یاترا کے ایک سو دن مکمّل:…

      دسمبر 18, 2022

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بدگمانی سے بچیں اور یوں نہ کسی کو…

      دسمبر 2, 2022

      فکر و عمل

      اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

      ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

       مولانا عتیق الرحمن سنبھلی – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      فروری 15, 2022

      فکر و عمل

      ابوذر غفاری ؓ- الطاف جمیل آفاقی

      جنوری 19, 2022

      متفرقات

      ہندوستان میں فارسی زبان وادب کا مستقبل تابناک…

      مئی 28, 2023

      متفرقات

      طلبا کو سرگرم رکھنے کے لیے مقابلے بہت…

      مئی 27, 2023

      متفرقات

      ادبی تنظیم گفتگو نے پریاگ راج میں ادب…

      مئی 27, 2023

      متفرقات

      ذکی طارق بارہ بنکوی کو ادبی اور صحافتی…

      مئی 22, 2023

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
شاعری کے مختلف رنگ

نشتر شہودی :ادب اور احساس کے آئینے میں – محمد وسیم

by adbimiras فروری 13, 2023
by adbimiras فروری 13, 2023 0 comment

محمد سعید الدین اپنے قلمی نام نشتر شہودی سے مشہور ہیں۔ ان کی پیدائش  ۲؍ مئی ۱۹۷۳ء کومغربی بنگال کے شہر کولکاتا کے بارانگر علاقے میں ہوئی جن کا آبائی وطن اتر پردیش کے ضلع غازی پور میں  دلدار نگر کا علاقہ ہے۔ ان کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی۔ اس کے بعد اسکول میں داخل کئے گئے۔ بی۔ اے کی ڈگری کلکتہ کے ایک کالج سے حاصل کیا۔ معاشی حالات خراب ہونے کی وجہ سے تعلیمی  سلسلہ منقطع کرنا پڑا۔ موصوف عالم بازار میں پروگریسیو اردو پرائمری اسکول میں بطور مدرس عالی اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ نشتر صاحب کو شاعری کا شوق بچپن سے ہی رہا  یا  یوں کہئے  شاعری ان کی طبیعت میں متوارث تھی۔ ان کے والد محمد جلیل اپنے عہد کے نامی گرامی قواّل ہوا کرتے تھے،  والد کی شفقت ورہنمائی میں ہی شاعری کا سلسلہ شروع ہوا ۔ ابتدا میں  نشترصاحب شاعری میں کلکتہ کے معروف ومعتبرشاعر شہود عالم آفاقی سے اصلاح سخن لی اور ان کی شاگردی اختیار کی۔ شہود عالم آفاقی کا رنگ ان کی شاعری میں یکسر نمایاں نظر آتا ہے۔ شہود عالم آفاقی کے انتقال کے بعد موصوف  عہد ِحاضر  میں کلکتہ کے شعراء میں سر فہرست اپنا نام رکھنے والے جناب حلیم صابر کی تلمذ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ نشتر صاحب نے  نعت، غزل، نظم، قطعہ اور  قومی گیت  وغیرہ اصناف میں طبع آزمائی کی۔ انہوں نے بچوں کے لئے بھی نظمیں لکھیں۔ بچوں کی نظموں میں ’آج کی ریل، عقلمند کوّا، ننھا کیفی، چالاک لومڑی، کئے کی سزا وغیرہ ہیں۔ انکی شعری  تخلیقات  مختلف رسائل اور  باڈر لائن (پاکستان) ، کلکتہ کے دیگر اخبارات میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔

نشتر شہودی کی شاعری کے مطالعہ کے بعد یہ محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنی غزلوں کے لیے زندگی کو موضوع بنایا۔ زندگی کو انہوں نے قریب سے دیکھا اس کا مشاہدہ کیا اور اپنے تجربات کولفظوں کا پیرہن عطا کردیا بالکل اسی طرح جس طرح عصمت چغتائی کا کہنا ہے کہ :

’’لکھنے کے لیے میں نے دنیا کی عظیم ترین کتاب یعنی زندگی کو پڑھا ہے اور اسے بے انتہا دلچسپ وموثر پایا ہے۔‘‘

اس ضمن میں نشتر صاحب کے کچھ اشعار دیکھتے چلیں جو انسانی زندگی اور موجودہ صورت حال کا آئینہ ہے۔

دور یہ کیسا آیا بھائی

اپنا ہوا پرایا  بھائی

گھر کو میرے آگ لگاکر

’پانی لے کر آیا بھائی‘

اک کھیل ہے اس دور میں بہئوں کا جلانا

دولہے کو کسی نے کبھی جلتے نہیں دیکھا

 

جہد کرتا رہے زندگی کے لیے

ہے مناسب یہی آدمی کے لیے

 

پتھر کو راستے سے ہٹایا نہ کیجیے

طاقت کے زعم میں کبھی آیا نہ کیجیے

 

آپ پر انگلی اٹھائی جائے گی

انگلیاں ان پر اٹھا کر دیکھئے

آج کی ترقی یافتہ دور میں انسان کھوکھلے پن کا شکار ہے۔ نئی نئی ٹیکنالوجی کے ذریعہ جہاں انسان خلا میں پرواز کررہا ہے لیکن وہیں دوسری طرف اس میں اخلاقی گراوٹ بھی آگئی اس دور میں انسانیت اور اخلاقیت نے گو یا دم توڑدیا ہو رشتوں سے خلوص ختم ہوتا جارہا ہے ان میں فقط شعبدہ بازی کے سوا کچھ باقی نہیںرہا۔ انسان ہی انسان کا دشمن بنا بیٹھا ہے۔ زندگی کے انہی تلخ تجربات نیز اخلاقی پامالیوں کو نشتر صاحب نے اپنی غزلوں میں بخوبی پیش کردیا ہے۔ اس ضمن میں ان کے غزل کے چند اشعار ملاحظہ فرمائیں۔

ہوگیا کیا زمانے میں یار آدمی

ہر طرف آدمی کا شکار آدمی

 

کیا زمانہ تھا وہ مل کے رہتے تھے سب

آج تو آدمی پہ ہے بار آدمی

 

دوست بن کردغا لوگ دینے لگے

کیا کسی پر کرے اعتبار آدمی

ان کی غزل پڑھ کر محمد علوی کی نظم ’’اب جدھر بھی جاتے ہیں‘‘ یا دآتی ہے جس میں انہوں نے اسی سنجیدہ موضوع کو بالکل سہل اور عام فہم اندازمیں پیش کیا اور اس تلخ حقیقت کو بیان کرتے ہیں کہ اس دور میں اب محض آدمی رہ گئے ہیں لیکن ان کے اندر کی آدمیت کافور ہوچکی ہے۔ اس کی تائیدمیں محمد علوی کی نظم کا ایک گوشہ کو دیکھتے چلیں:

گائے بھینس کاریوڑ

اب ادھر نہیں آتا

اونٹ ٹیڑھا میڑھا سا

اب نظر نہیں آتا

اب نہ گھوڑے ہاتھی ہیں

اور  نہ  وہ براتی ہیں

اب گلی میں کتوں کا

بھونکتا  نہیں ہوتا

رات چھت پہ سوتے ہیں

بھوت دیکھ کر کوئی

چونکنا نہیں ہوتا

اب جدھر بھی جاتے ہیں

آدمی کو پاتے ہیں

ہر شاعر کو اپنی صلاحیتوں کا احساس ہوتا ہے۔ جس کا اظہار وہ اپنی شاعری میں کرتا رہتا ہے غالب اپنے متعلق یہاں تک کہتے ہیں:

یہ مسائل تصوف یہ ترا بیان غالب

تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا

نشتر صاحب کو بھی اپنی شعری صلاحیت کا بخوبی اندازہ تھا لیکن کہیں نہ کہیں انہیں زمانے کی زبوں حالی کا سامنا رہا جس کا اظہار وہ اپنی شاعری میں کرتے رہتے ہیں۔ اس نوعیت کے اشعار ملاحظہ ہوں:

 

اپنے اندر وہ کمال رکھتا ہوں

آپ اپنی مثال رکھتا ہوں

مفلسی میں گھرا  ہوں ورنہ

میں بھی اونچا خیال رکھتا ہوں

نشتر صاحب کے اشعار پڑھ کر دل کی دھڑکن تیز ہونے لگتی ہے ان کی شخصیت اور شاعری کا مطالعہ کرنے سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی شاعری کے ذریعہ عوام کو  سبق و پیغام دینے کے خواہاں نظر آتے ہیں۔ انہوں نے انسانی زندگی کی قدروں اور اس کی گہرائی کو بہت سنجیدگی سے سمجھنے کی کوشش کی ہے۔ مختلف استعارات اور علامات کے ذریعہ وہ اپنی قلبی کیفیات کو نہایت کامیابی کے ساتھ بیان کرتے ہیں۔ چند اشعار ملاحظہ کریں:

 

مجھ پہ کچھ لوگ ناحق خفا ہوگئے

ان کے جب روبرو رکھ دیا آئینہ

 

حرف غلط سمجھ کر مٹانے لگے ہیں وہ

اوقات میری کیا ہے بتانے لگے ہیں وہ

 

جن سے خود اپنے گھر کا اندھیرا نہ مٹ سکا

غیروں کے گھر میں دیپ جلانے لگے ہیں وہ

 

تیرا  یہ طرز ہم نشیں اک دن

مجھ کو  بیمار کرنے والا  ہے

 

انسان کی زندگی میں اس کے استاد کی بہت اہم رول کار فرما ہوتی ہے اور انسان اپنی زندگی میں جو کچھ بھی حاصل کرتا ہے اس میں بڑا حصہ اس کے استاد کا ہوتا ہے ۔یہ استاد ہی ہیں جو انسان کے اندر چھپی حیوانیت کو ختم کر نے ، اپنے وجودکو  پہچاننے ، حق و راست پر قائم رہنے کی تلقین کرتے ہیں ۔ہمیں اپنے مذہب کے بارے میں علم بھی  استاد کے ذریعہ ملتاہے۔حتی کہ اللہ کو بھی ہم اپنے استاد کے ذریعہ ہی جانتے ہیں گویا دنیا کی تمام چیزوں سے استاد ہی ہمیں روشناس کراتے ہیں ۔ ہماری زندگی میں استاد کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔نشتر صاحب بھی اپنے استاد کی اہمیت و  قدر و منزلت  کا  اعتراف اپنے اشعار میں کچھ اسطرح کرتے  ہیں :

 

ماں باپ سے بھی بڑھ کر استاد ہیں ہمارے

پاتے ہیں کامیابی ہم ان کے ہی سہارے

 

اللہ اور نبی کا  درجہ انہیں سے جانا

ہیں ان کی بدولت دنیا کے یہ نظارے

 

یہ امن وآشتی کا دیتے ہیں درس ہم کو

کچھ ایسے ہیں یہ روشن جیسے کہ چاند تارے

 

استاد کا ادب جو کرتے نہیں بچے

پھرتے ہیں در بدر وہ دنیا میں مارے مارے

 

نشتر صاحب کی شاعری میں موضوعات کا تنوع ہے۔ انہوں نے سیاسی، سماجی ، معاشی اور اقتصادی موضوعات کو اپنی شاعری میں جگہ دی ہے  اور بڑی خوبصورتی سے اپنی نظموں اور غزلوں میں پیش کیاہے۔ سیاست میں نشتر صاحب بھگوا حکومت کی فرقہ وارانہ پالیسی سے بیزار نظر آتے ہیں اور کرونا کے دور میں بھگوا حکومت کی احمقانہ نظریئے اور رویوں پر طنز کستے پیچھے نہیں ہٹتے۔ کرونا وائرس اور بھگوا حکومت کی فرقہ وارانہ نظرئیے پر ان کے اشعار ملاحظہ کریں:

پھیلا ہے جب سے بغض وکدورت کا وائرس

نابود ہوگیا ہے شرافت کا وائرس

 

یہ کس نے وائرس کو مسلمان کردیا

مذہب سے کیسے جڑگیا بھارت کا وائرس

 

تھالی بجانے والوں نے ثابت یہ کردیا

گھیرے ہوئے ہیں ان کو جہالت کا وائرس

 

اب تو ہونے لگی لاشوں پہ سیاست ہارو!

رہنما آج کا  مکّار  نظر  آتا ہے

 

موصوف مہاماری کے  دور میں اپنے اشعار کے ذریعہ ہدایت بھی دیتے ہیں

 

چہار سمت کرونا کے سانپ بیٹھے ہیں

تم اپنے گھر سے نکلنے میں اجتناب کرو

یہ امتحان ہے نشترؔ  تمسخر  چھوڑو

اب اپنے اپنے گناہوں کا احتساب کرو

نشتر صاحب کی زبان سلیس وعام فہم ہے اکثر وہ سہل وفصیح انداز میں بڑی سے بڑی بات کو بیان کردیتے ہیں۔ ان کی شاعری کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ وہ اکثر چھوٹی بحروں میں شعر کہتے ہیں اور خوب کہتے ہیں جو اردو شاعری میں ان کی انفرادیت اور شناخت کی دال ہے۔ اس نوعیت کے اشعار دیکھیں:

خود کو نہ بھول جانا

جب آئینہ دکھانا

لینا دعائیں ماں کی

جب بھی سفر پہ جانا

حق بات پر بھی ایمان

کیوں ڈگمگارہا ہے

برسوں سے مجھ کو نشتر

وہ آزما رہا ہے

نشتر صاحب کی شاعری ان کی زندگی کی درد مندی کا آئینہ ہے وہ جس زماں و مکاں کے  حدود میں رہتے ہیں ان میں در پیش مسائل کو انہیں اپنی شاعری میں بڑی خوبصورتی سے پیش کرنے کا موقع دستیاب ہوتا ہے ۔ موصوف کے یہاں موضوعات کا تنوع ہے وہ کسی ایک بات پر گفتگو کرنے کے عادی نہیں بلکہ اپنی شاعری میں روایتی تقاضوں کے ساتھ ساتھ عصری تقاضوں کا بھی التزام رکھتے ہیں۔ امید قوی ہے کہ ان کا شعری سفر یوں ہی جاری رہے گا  اور آئندہ دنوں میںوہ اسی طرح اپنے قارئین کو محظوظ کرتے رہیںگے۔ آخر میں میں اپنی بات داغ ؔکے اس شعر سے ختم کرنا چاہوں گا :

خط ان کا بہت خوب عبارت بہت اچھی

اللہ  کرے  حسنِ  رقم  اور  زیادہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

adabi meerasadabi miraasadabi mirasادبی میراث
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
ابن کنول اردو کے ہمہ جہت فنکار تھے: پروفیسر شیخ عقیل احمد
اگلی پوسٹ
پروفیسر ابن کنول کی رحلت پر شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تعزیتی نشست کا انعقاد

یہ بھی پڑھیں

ایکو سائیکولوجی اور اُردو شاعری – راشدہ پروین

مئی 22, 2023

جدید شعری جمالیات – شمس الرحمن فاروقی

مئی 16, 2023

شادؔ عظیم آبادی کا ایک غیر منقوط فارسی...

مئی 14, 2023

حلیم صابر’’ دبستان نعت :کامیابی کے ہفت آسمان...

مئی 8, 2023

کلاسیکی اردو شاعری میں رقیب کا کردار –...

مئی 5, 2023

علامہ شوقؔ نیموی کی نعت گوئی – طفیل...

اپریل 17, 2023

اختر الایمان کی شاعری – شمس الرحمن فاروقی

مارچ 9, 2023

حضرت ضیاؔ شہبازی علیہ الرحمہ کی فارسی نظم...

فروری 25, 2023

متین شاعر اور فطین ادیب: خطاب عالم شاذؔ...

فروری 8, 2023

علامہ اقبال اور حب الوطنی – ڈاکٹر احمد...

جنوری 25, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (176)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (100)
  • تخلیقی ادب (541)
    • افسانچہ (28)
    • افسانہ (176)
    • انشائیہ (16)
    • خاکہ (33)
    • رباعی (1)
    • غزل (131)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (24)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (119)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (939)
    • ڈرامہ (12)
    • شاعری (470)
      • تجزیے (11)
      • شاعری کے مختلف رنگ (202)
      • غزل شناسی (168)
      • مثنوی کی تفہیم (7)
      • مرثیہ تنقید (8)
      • نظم فہمی (78)
    • صحافت (42)
    • طب (12)
    • فکشن (378)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (205)
      • فکشن تنقید (12)
      • فکشن کے رنگ (23)
      • ناول شناسی (135)
    • قصیدہ کی تفہیم (14)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (34)
  • کتاب کی بات (406)
  • گوشہ خواتین و اطفال (92)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (1,741)
    • ادب کا مستقبل (109)
    • ادبی میراث کے بارے میں (8)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (23)
    • تراجم (27)
    • تعلیم (27)
    • خبر نامہ (675)
    • خصوصی مضامین (81)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (202)
    • فکر و عمل (112)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (260)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں