Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
متفرقات

شاعر و صحافی عمران راقم کی ہمہ جہت شخصیت – رہبر گیاوی

by adbimiras جنوری 17, 2022
by adbimiras جنوری 17, 2022 0 comment

صوبہ بہار میں نالندہ ضلع کو بڑی فوقیت حاصل ہے اس کے کئی اہم وجوہات ہیں  اس ضلع کی عظمت کی سب سے پہلی وجہ نالندہ یونیورسٹی رہی ہے نالندہ یونیورسٹی تمام عظیم درس گاہوں میں سب سے عظیم درس گاہ مانی گئی ہے جس کا قیام 450 ء میں ہوا ۔ جس میں تاریخ اور ماحولیات کی تعلیم دی جاتی تھی نویں صدی عیسوی تک نالندہ یونیورسٹی دنیا کی سب سے مقبول عام یونیورسٹی رہی تاریخ یہ بھی ہے کہ نالندہ یونیورسٹی کے علاوہ تکشلا اور وکرم شیلا یونیورسٹی بھی اس وقت وجود میں آچکی تھی لیکن نالندہ یونیورسٹی میں دور دراز سے آنے والے طلبا کی تعداد بہ نسبت دیگر یونیورسٹی سے کہیں زیادہ رہی ۔عصری تعلیم کی حصولیابی کےلئے دیڑھ ہزار سال قبل ہی نالندہ یونیورسیٹی نے پورے ایشیا میں خاصہ مقبولیت حاصل کر لی تھی ۔ چین، جاپان، انگلینڈ , امریکہ، روس کےطلبا اعلی تعلیم کے حصول کے لئے نالندہ یونیورسٹی کا رخ کیا کرتے تھے ۔ یعنی پوری دنیا میں جب اماوس کی گھپ تاریکی تھی اس وقت نالندہ یونیورسٹی نے پوری دنیا کو علم و عرفان کی روشنی سے منور کیا وجہ یہ بھی ہےکہ نالندہ ضلع قدیم زمانہ سے ولیوں، رشی مونیوں، سنتوں، شعراء وادبااورعلما کا مسکن رہا  حضرت مخدوم الملک شیخ شرف الدین ابن احمد یحی منیری رحمت اللہ علیہ نے رشدو ہدایت، نشرو اشاعت تصنیف وتالیف اور تصوف کی تعلیم اور اس کے اوصاف معراج تک پہنچائی ان کی مشہور بیش قیمت کتاب مکتوبات صدی کی تخلیق اور ترویج واشاعت اسی سرزمین سے ہوئی حضرت ابراہیم ملک بیا رحمت اللہ علیہ، حضرت مخدوم چرم پوش رحمت اللہ علیہ نے اس سرزمین پراپنے علم وفنون سے پوری دنیا کے ہر خاص و عام کو فیض پہنچایا اور توحید ووحدانیت کا پیغام دیا اگر ان تمام بزرگان دین سے قبل کی بات کی جائے تو جین مذہب کے بانی مہاویر جین اور بدھ مذہب کے بانی گوتم بدھ جیسے رشی منیوں اور مہاپروشوں کےنام لئے بغیرنالندہ ضلع کی تاریخ مکمل نہیں ہو سکتی اہل نالندہ کے علوم و فنون اور حکمت کے کمالات سے پوری دنیابخوبی واقف ہے یہاں کے شعراء و ادبا اور صوفیائے کرام کی نگارشات نے زبان وادب کی تاریخ مرتب ہوتی ہے۔ سیرت النبی کی تاریخی کتاب لکھنے والے سید سلیمان ندوی سے کون واقف نہیں مولانا مظفر بلخی ، مولانا مناظر حسن گیلانی مولاناحمد ابراہیم ، مولانا محمد سجاد ، مولانا احمد سجادمولانا محمد متین ، مولانا رونق استھانوی ، گرد بہاری، جگر بہاری ، یاس بہاری ، احقر بہاری ،ظفر اوگانوی ، ذکی انور ،ظفر چکدینوی،سید عبد القوی دسنوی ، سید شہاب دسنوی، سید شکیل دسنوی، مولانا عبدالصمد، مولانا سید غلام ربانی ، معین الدین دردائی ، مظفرالدین دردائی ،انجم جمالی ،شوکت جمالی،کلیم عاجز ، پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی، علقمہ شبلی، رضوان رضوی ، محمد اسرائیل کیفی ، ارشد حلیم ، سیدتسنیم بلخی ، پروفیسر ایس ٹی امام، سیداعجاز بن ضیااوگانوی، ڈاکٹر اسری ارشد اور عہد حاضر میں پروفیسر عبدالصمد ، ڈاکٹر ہمایوں اشرف ، اقبال حسن آزاد، خورشیداکرم سوز ، مولانا ارشد فردوسی، جسیم احمد فردوسی ، یعقوب اطہر ہلسوی وغیرہ ایسے نام ہیں جن کی پرورش لوح وقلم سے دنیائے اردوادب میں علم وفن کے گل بوٹے تاحال کھل رہے ہیں، ان سبھی کا تعلق اسی دیار سے رہا ہے ۔ اسی مخدوم کی نگری کے پیداوار اردو ادب کی ہمہ غیر شخصیت کا نام عمران راقم ہے ۔ آج کے اردو ادب کے منظر نامے کا ایک اہم نام عمران راقم کا ہے ۔ عہد حاضر کی فہرست میں عمران راقم کا نام ان معنی میں اہمیت کا اور بھی حامل ہے کہ اردو زبان کے فروغ میں عمران راقم نے بےمثال خدمات انجام دئے اور تاحال دے رہے ہیں ۔ عمران راقم نے یوں تو اپنے ادبی سفر کا آغاز 1986میں شعری ادب سے کیا ۔ شاعری کے ساتھ ساتھ 1990 میں ان کی دلچسپی اردو صحافت سے شروع ہوئی ابتدا میں اخباری نمائندہ کی حیثیت سےانہوں نے بہارشریف سےہی روزنامہ سنگم صدائےعام،قومی آواز، انقلاب جدید،پندار، قومی تنظیم ہندوستان ممبئی کی نمائندگی بحیثیت صحافی رپورٹنگ کرتے رہے ۔ صحافتی خدمات کے ساتھ بہارشریف کی ادبی فضا کو ہموار کرنے کی جستجو میں بھی اسی زمانے سے لگے جب بہارشریف میں کوئی ادبی ادارہ نہیں تھا آج جو بھی ادارہ بہار شریف میں ہے ان میں موصوف کاخون جگر شامل ہے، قلم بردار لٹریری فورم،تحریک اردو لٹریری فورم ،بزم اطہر نالندہ (رجسٹرڈ ) جیسے دیگر ادارے آج جو کام کر رہے ہیں وہ عمران راقم کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ اردو زبان سے جڑے ادبا شعرا کو ایک پلیٹ پر لانے کی جستجو ، ماہانہ ادبی نشست اور اس کے دعوت نامے کی ترسیل جس کے لئے گھر گھر دستک دیتے رہنا اور اردو سے بیزار لوگوں کو اپنی زبان کے تحفظ کے لئے بیدار کرنا ۔ مشاعرے سیمینار اور اردو کے دیگر بڑے پروگرام کے انعقاد کاذمہ تن تنہا اٹھانا ، دن رات اس کی کامیابی کی فکر میں دیوانے رہنا ، اردوکی محبت اور ادب کی صحرانوردی میں اپنے وقت کی قربانی دے کر مال و اسباب نچھاور کرنا عمران راقم کاابتدا سے فطری شیوہ رہا ۔ نئے پرانے شاعروادیب کے لئے اسٹیج مہیا کیا۔ اردو کی محبت میں دن رات جہد کرنا عمران راقم کا ہی حصہ مانا جاتا ہے۔ پورے نالندہ ضلع میں اگر کوئی صحیح معنی میں مجاہد اردو ہونے کا حق ادا کیا تووہ عمران راقم ہی ہیں ۔اردو لکھنا اردو پڑھنا اردو پڑھانا، اردو اوڑھنا اردو بچھانا ان کے شب و روز کے مشاغل میں شامل رہے ہیں ۔ نئی نسل کو اردو زبان سے جوڑنا ان کی تخلیق کی نشرواشاعت کرنا ایسے دیگر بے لوث خدمات انجام دینا عمران راقم کی اردو سے سچی محبت ہی کہی جا سکتی ہے ۔عمران راقم اردو کے باوقار صحافی ماہنامہ صورت کے چیف ایڈیٹر ہیں۔جو نہایت معیاری اور خوبصورت رسالہ ہے اس لئےاکثر لوگ اس رسالے کوصورت کے بجائے خوبصورت کے نام سے جانتے ہیں ۔ یہ رسالہ بےباک اداریہ کے لئے بھی اہل نظر میں مقبول ہے۔صورت اردو زبان وادب کے فروغ نیز نئی نسل کی بھرپور نمائندگی کر رہا ہے ۔ عمران راقم اردو کی تحریک جاری رکھنے کے ساتھ اپنے ادبی فتوحات میں بھی ہم عصروں میں نمایاں نظر آتے ہیں ۔ان کا پہلا شعری مجموعہ "نئی آواز ” 2004 میں منصئہ شہود پر آیا۔ جس کو بہار اردواکادمی نے انعام سے سرفراز کیا ۔اس کے علاوہ کئی اردو اداروں سے انہیں ایوارڈ وتوصیفی سند ملے ۔ جس کی فہرست سازی کرنا میرا مقصد نہیں ہے ۔تاہم شیکھرسمان مرزا غالب ایوارڈ برائے شاعری "غلام سرور ایوارڈ” برائے صحافت کا ذکرکیا جا سکتاہے۔ دوسرا شعری مجموعہ "نئی زمین ” 2015 تیسرا شعری مجموعہ "غزل زار ” 2019میں منظر عام پر آکر ارباب ادب سے دادوتحسین حاصل کیااور اب عمران راقم کا چوتھا شعری مجموعہ دیوان راقم کی شکل میں اشاعت کے مرحلے سے جلد گذرنے والا ہے۔ ان چار کتابوں کے علاوہ بھی عمران راقم کی کچھ کتابیں زیر ترتیب اور منتظر اشاعت ہیں جن میں بنجر آسماں(افسانوی مجموعہ )نیا آسمان (نظموں کا مجموعہ ) ” اعتراف فن اور فنکار” ( مجموعہ مضامین )وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔عمران راقم کے حوالے سے مشہور زمانہ معتبر محقق ادیب دانشور شاعر علامہ نادم بلخی ، شمس الرحمن فاروقی، ہمت رائے شرما، علامہ ناوک حمزہ پوری ، پروفیسر مظفر حنفی، پروفیسرمولا بخش اسیر، پروفیسر علیم اللہ حالی، پروفیسر عبد المنان ، پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی، ڈاکٹر ہمایوں اشرف،ڈاکٹرآفاق فاخری، علیم صبانویدی، شان بھارتی، راشد انور راشد، طارق متین ، ڈاکٹر نسیم احمد نسیم، بے نام گیلانی ۔ ڈاکٹر معصوم رضا امرتھوی وغیرہ صاحبان علم وفن کےعلاوہ دیگر ادیبوں محققوں نے بھی عمران راقم کی شعری عظمت کا اعتراف کیا اور شعرو ادب میں وہ ایک دستخط کی حیثیت سے تسلیم کئے جا رہے ہیں۔ عمران راقم ہمہ جہت فنکار اس لئے ہیں کہ وہ بہ ایک وقت شاعر بھی ہیں، صحافی ہیں فکشن نگار بھی ہیں ادیب بھی ہیں انشائیہ نگار بھی ۔ اردو کی بقاوتحفظ میں اگر کسی شخصیت کی گرانقدر خدمات بہار شریف میں حاصل ہے تو وہ عمران راقم ہی کی ہے ۔ بہار شریف کے اہل نظر اس حقیقت کاخود اعتراف بھی کرتے ہیں ۔ اس بات سے کم ہی لوگ واقف ہیں کہ عمران راقم اپنے پروپرائٹرشپ میں” ایڈ کو” (Adco ) کے نام سے ایک اشتہاری کمپنی کولکاتا میں چلاتے ہیں۔ یہ کمپنی صرف اردواخبارات میں ہی اشتہار مہیا کرتی ہے۔ جس سے خصوصا اردو اخبارات کو فروغ مل رہا ہے۔ اردو کی فضاہموار کرنے کی جب بھی ضرورت آن آئی اس میں عمران راقم  بڑھ چڑھ کر اپنا رول ادا کر رہے ہیں ۔ اس تناظر میں عمران راقم کا ایک شعر اس بات کے عین مصداق نظر آتاہے ۔وہ کہتے ہیں ؏

چراغ دل جلا کر ہی اجالا ہم تو کرتے ہیں

ہمارے شہر میں بجلی ذرا سی دیر رہتی ہے

اب میں عمران راقم کے اشعار کے حوالے سے ان کے فنی کمالات اسلوب، زبان وبیان اورمتنوع موضوعات وخیالات ،عصری حسیت ،داخلی خارجی کیفیات ، واردات، محبوب کے حسن و جمال، خدوخال ،نازوادا ،حیاو شوخی ، تغافل بے اعتنائی ، ہجرووصال اور حسن وعشق کا بو قلمی انداز کے جائزے اور تجزئے پیش ہو سکیں ۔ عمران راقم کی شاعری میں اقدار کی پامالی، غریبی وبدحالی، غرض پرستی ، دنیا کی بے ثباتی ، معاشرے میں پھیلی گندگی اور زندگی سے بیزار رجحان کی دل پذیر صورت نظر آتی ہے۔ان کے اشعار میں افکار کی گہرائی، لہجے کی سرگوشی، سوزوگداز کی تلخ و شیریں لہریں سہانے ساز کی طرح معلوم ہوتی ہیں ۔ان کے خیالات میں رعنائی بھی ہے ،خون کی گرمی میں احتجاج اور مزاحمت کے پہلو بھی ہیں ۔ عمران راقم کی غزلوں میں کیف و نشاط کی روشناسی بھی ہے اور حزن و ملال کی کربناک فضا بھی مخصوص علامت میں روشن ہیں ؏

روٹھ جاتی ہے جو پازیب کبھی پاؤں کی

اس کو پھر حاصل جھنکار منا لیتے ہیں

 

رات گئے جو آگ لگاتے ہیں گھر میں

ایسے بھی ہمدرد ہمارے ہوتے ہیں

 

کبھی ایسا بھی لگتا ہے کہیں ہم

کھڑے ہیں اور رستے جا رہے ہیں

 

گفتار میں تم نرمی رکھو اپنے ہمیشہ

چھوٹے ہو بزرگوں کے برابر نہیں آنا

 

مرے بچے ابھی منظر کئی خوں ریز دیکھیں گے

لہو کی سرخیوں سے میں انہیں پتھر بناتا ہوں

بلا شبہ عمران راقم نے حقائق زندگی اور گردوپیش میں رونما ہونے والے واقعات کی تصویر کشی پورے اوصاف کے ساتھ حقیقت پسندی سے پیش کرتے ہیں ۔ ان کی شاعری میں صداقتوں کے اظہار ہیں جس کے آہنگ میں بےساختہ جذبات واحساسات کی ہنرمندی ہے۔عمران راقم کی شاعری میں زمانے کے حالات و کوائف چمک دمک بھی ہے ۔ ان کی شاعری میں ضرب الامثال محاورہ اور روز مرہ کی زبانوں کے اثرات بھی صاف طور پر نظر آتے ہیں ؏

سہانی رات اکیلے میں جب بھی ہوتی ہے

قلم سے اور بھی کاغذ سیاہ کرتا ہوں

 

جہاں تھی صحرا نوردی عروج پر میری

وہیں درخت لگائے گئے ببولوں کے

 

ہم اندھیروں کے تصور سے بھی ڈر جاتے ہیں

لوگ کرتے ہیں بسر رات گھنے جنگل میں

 

دل برباد کا قصہ سنائیں کس طرح راقم

دھواں لگتا ہے آنکھوں میں ہمارے دل کے جلنے کا

عمران راقم پرسوز انفرادی شاعری سے اور بھرپور معنی خیز کلام سےاردو دنیا کےافق پر درخشاں ستارے کی طرح چمک رہے ہیں یہ سچ ہے کہ ان کے کلام پر بہت کم لکھا گیا مگر اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ان کی شاعری حق وصداقت کی آواز ہے اور اس میں حرکت وحرارت اور عمل پیہم پر آمادہ کرنے والے اشعار کثرت سے ملتے ہیں ؏

وقت کا فنکار مجھ میں ڈوبنے والا ہے اب

خودمیں ڈھالےگاوہ مجھکو اک کہانی کی طرح

 

وہ کہہ رہے تھے آپ کی شیریں زبان ہے

خط لکھاجب حسین کواردو میں ایک دن

 

بند اندر سے ہے غسل خانہ

اور باہر ہے جھرجھری آواز

 

فلک کے سارے ستارے زمیں پہ اترے ہیں

چمک رہے ہیں جو حد نظر بدن اس بار

 

کہیں تو راہ کا پتھر نظر آتا نہیں راقم

کہیں محسوس کرتےہیں مرے تلوے بھی کنکرکو

 

جاں ہتھیلی پر لئے تلوار پر چلنا پڑا

یوں کوئی بڑھتا نہیں ہے کامرانی کی طرف

 

خاطر میں جو لاتے نہیں اردو زبان کو

تہذیب وہ رکھتے نہیں اردو کے مطابق

 

مکان چینخ رہے تھے مکان والے بھی

مگر سنا کہ وہیں شاد ہو رہی تھی آگ

 

سب نے ہی جان محبت میں گنوائی لیکن

عشق ہے اب بھی خسارے میں کہا جاتا ہے

 

تقدیر کے ہاتھوں ہی اڑی گرد یقینا

ہم خاک نشینوں کی ہوئی خاک کی گردش

مذکورہ اشعار کی روشنی میں عمران راقم کی شاعرانہ بے باکی اور صالح افکار کی معیار روش معتبر معلوم ہوتی ہے۔ عمران راقم کی فکر میں وسعت،ذہن میں فراخ دلی اور قلم میں پختگی ہے ۔ عمران راقم کے مشاہدے میں غضب کی قوت ہے ۔ ان کے اشعارمیں طنز کی کاٹ اس سفاک انداز سے درآئے ہیں کہ جن سے معاشرے کو درس عبرت ملتا ہے ؏

حسرت ہی رہی دل میں مرے کاش کسی دن

سجادہ نشیں سنتے بغل گیر کی آواز

 

تحفے میں پھول بھیج کے مجھ کو گلاب کا

پھر اس کے بعد کرتا ہے کانٹوں سے روشناس

 

فرصت نہیں ہے آج کسی آدمی کے پاس

کچھ دیررک کےسانس لےجو زندگی کے پاس

 

برساہے مری آنکھ سے وہ ٹوٹ کے بادل

اس خط کا لکھا ایک بھی جملہ نہیں محفوظ

 

اڑا اڑا کے شجر کے کثیف پتوں سے

کئی مزار زمیں پر بنا گیا پت جھڑ

 

ہم بھی خدا کی خاص نگاہ کرم میں ہیں

غربت پہ ہنس نہیں تو مری مفلسی پہ ناچ

 

پیر کی خاطر مدارات کرتے ہیں یہ مرید

حجرے کے سادات کا بوسہ کرنا ہے تفویض

 

مریخ مشتری نہ عطارو ہوں میں کوئی

میں ہوں حدیث دل مجھے باب وفا میں ڈھونڈ

 

دل دیکھ مرا آنکھ کی کشتی میں اتر کر

کس عشق نے اس شہر کو سیلاب کیا ہے

 

ہر دور میں زینت رہے ہم بزم کی راقم

کس عہد کے نایاب رسالے میں نہیں تھے

 

خدا کے فضل سے کچھ نیکیاں نکل آئیں

مرے عمل کا فرشتوں نے جب حساب کیا

 

امیر شہر کے آنے میں جو بھی صرف ہوا

تمام خرچ یہاں کے مکیں پہ بیٹھیں گے

 

سنی سنائی ملی ہے ادھر ادھر کی خبر

وہ اپنے آپ کو پاگل بناکے بیٹھے ہیں

عمران راقم دراصل ادبی قدروں کے آفاقی قلم کار ہیں وہ پرتوں والی تخلیقی اہلیت رکھتے ہیں۔ان کے اسلوب کی تازگی اور لہجے کی مہک دلوں کو چھو لیتی ہے ۔ان کے شعر میں حسن بھی ہےاور جاذبیت بھی ،الفاظ و خیال ان وجدان میں بنے بنائے اور ڈھلے ڈھلائے ہوئے اترتے ہیں۔ عمران راقم کی معصوم شوخی بھی ان کی تحریر میں جا بجا انوکھی جاذبیت پیدا کر دیتی ہے۔ صاف گوئی اور بے باکی ان کی تحریر کا لازمی حصہ رہی ہے ۔ ان کا تخلیقی وژن ہمہ گیری اور جامعیت کا بہترین نمونہ ہے ۔ اردو ادب پر ان کی گہری نظر ہے۔قدیم اور جدید ہر طرح کے میلانات اور رجحانات کے بارے میں ان کی اپنی سوچی سمجھی رائے ہے ۔ تحریر میں ضبط واعتماد اور لہجے میں اعتدال و توازن ہے ۔ انداز بیان سنجیدہ اور عالمانہ ہی نہیں شگفتہ اور رواں ہے ۔

بہار شریف کے ادبی منظر نامے کا اگر جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوگا کہ گزشتہ آدھی صدی یعنی پانچ دہائیوں سے زائد کے عرصہ میں عمران راقم کے علاوہ ملکی سطح پر کوئی بھی شاعر ادیب بہارشریف سے نہیں ابھرا۔ ان عرصے میں کوئی بھی شاعر صاحب دیوان نہیں ہوا ۔اردو کے موقررسائل وجرائد کے حوالے سے یا مشاعرہ کے حوالے سے ادبی منظر نامے میں صاحب دیوان عمران راقم کی ہی ادبی حیثیت وثوق کےساتھ مسلم نظر آتی ہے ۔

عمران راقم کا ادبی سفر گزشتہ پینتیس برسوں سے صلے کی تمنا کئے بغیر جاری ہے ان عرصے میں ان کی اردو سے محبت کی داستان طلسم ہوشربا سے کم نہیں۔ خدا کرے کہ ان کے ادبی فتوحات کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے ۔ ان کی شب وروز کی محنت زبان وادب اور اردو کے فروغ میں کام آسکے ۔

 

رہبر گیاوی

بک امپوریم سبزی باغ پٹنہ بہار انڈیا 800004

8507854206 / 9334754862

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

 

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
انسانی جذبات و احساسات کا مآخذ – افسانہ پرمیشر سنگھ – ڈاکٹر محمد شاہنواز عالم
اگلی پوسٹ
شوکت پردیسی اردو زبان کا ایک عظیم شاعر – اجود قاسمی

یہ بھی پڑھیں

میں پٹاخے سے ہی مر جاؤں گا بم...

دسمبر 14, 2024

شبلی کا مشن اور یوم شبلی کی معنویت – محمد...

نومبر 24, 2024

تھوک بھی ایک نعمت ہے!! – عبدالودود انصاری

نومبر 19, 2024

اردو میں غیر زبانوں کے الفاظ  – شمس...

نومبر 9, 2024

غربت  و معاشی پسماندگی کا علاج اسلامی نقطہ...

مئی 6, 2024

اقبال ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

نومبر 7, 2023

طائر بامِ فکر و فن : ڈاکٹر دبیر...

نومبر 3, 2023

جدید معاشرے اور طلباء کے لیے ادب (...

ستمبر 28, 2023

موبائل فون ایڈکشن اور بچوں کا مستقبل –...

اگست 30, 2023

نیرنگِ خیال کی جلوہ نمائی شعر و ادب...

اگست 29, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں