Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
متفرقات

تعلیمات خواجہ معین الدّین چشتی اجمیری ؒ: ملفوظات کی روشنی میں – ْمیر امتیاز آفریں

by adbimiras جنوری 16, 2022
by adbimiras جنوری 16, 2022 0 comment

ملفوظات، اولیاء و صالحین کے اس دلنشین کلام کو کہا جاتا ہے جو وہ تشنگانِ علم و عرفان کے سامنے اپنے گہرے مشاہدات و تجربات اور علوم و معارف لدنیہ کی روشنی میں پیش کرتے ہیں اور جن کے جمع کرنے کا اہتمام ہمیشہ سے ہوتا چلا آرہا ہے ۔ نبی آخر الزمان احمد مجتبیٰ محمد الرّسول اللہ ﷺ کی زبانِ گہربار سے جو موتی نکلے، صحابہ کرام کی شانِ عشق نے بڑے اہتمام کے ساتھ اسے ضبط فرمایا اور پوری امانت و دیانت کے ساتھ آنے والی نسلوں کے سپرد کیا، ان موتیو ں کا نام اصطلاح شریعت میں ’حدیث‘ ہے جو قرآنِ حکیم کی علمی اور عملی تشریح بھی ہے اور اسلامی اصولوں میں سے قرآنِ حکیم کے بعد دوسری بڑی بنیاد بھی، یعنی وہ بڑی بنیاد جس پر اسلام کی عمارت قائم ہے ۔
رسول اللہ ﷺ کے بعد صحابہ کرام، تابعین ، فقہائے کرام اور اولیاء کرام نسلاً بعد نسل اسلام کی دعوت کو نئے نئے اسلوب کے ذریعے لوگوں تک پہنچاتے رہے، ان کی پر اثر باتوں سے دلوں کا میل دھلتا رہا، اعمالِ حسنہ اور مضر رسوم و رواج کے درمیان تمیز قائم ہوتی رہی اور حق کی وضاحت کا عمل مسلسل جاری رہا، اولیا اللہ کی مختصر مگر دلنشین باتیں لوگوں میں حیران کن انقلاب برپا کرتی رہیں اور ان کی بدولت مسلمانوں کی تعلیم و تربیت اور ان کے تزکیہ نفوس میں بہت گہرے اور دور رس نتائج اور اثرات مرتب ہوئے اور یہ انہیں صاحبِ دل، صاحب علم و عمل، بوریا نشین،درویشانِ خدا مست کی باتوں کا اثر ہے کہ مرور زمانہ کے باوجود دین کی عملی و علمی شکل بالکل نکھری ہوئی ہے اور آج بھی اخلاص کے ساتھ عمل کرنے والے کیلئے دین حق پوری طرح واضح ہے، اولیاء اللہ کی انہیں دلنشین باتوں کا دوسرا نام ’ملفوظات‘ ہے ۔
ملفوظات کے اس لامتناہی اور طویل سلسلے کی اک اہم کڑی ہے ملفوظاتِ خواجہ الہند معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ جو "دلیل العارفین” کے نام سے مشہور و معروف ہیں ۔
عظیم مبلغ اسلام اور جلیل القدر صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ ساتویں اور آٹھویں صدی ہجری کے ایک نہایت اہم بزرگ ہیں ۔ آپ برصغیر پاک و ہند میں سلسلہَ چشت کے بانی تصور کئے جاتے ہیں اور ’سلطان الہند‘ اور ’غریب نواز‘ کے القاب سے مشہور ہیں ۔ آپ ہندوستان میں اسلام کے اولین مبلغین میں سے تھے اور آپ کی کاوشوں سے لاکھوں افراد دائرہَ اسلام میں داخل ہوئے ۔
مولانا سیدابوالحسن علی ندوی نے بجا لکھا ہے:
’ہندوستان میں جو کچھ خدا کا نام لیا اور اسلام کا کام کیا گیاوہ سب چشتیوں اور ان کے مخلص اور عالی ہمت بانیِ سلسلہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے حسنات اور کارناموں میں شمارکئے جانے کے قابل ہے‘ (تاریخ دعوت و عزیمت جلد۳، صفحہ ۹۲)

نیز ابو الفضل اپنی شہرہ آفاق تصنیف ’آئینِ اکبری‘ میں لکھتا ہے:
’[آپ] اجمیر میں عزلت گزیں ہوئے اور اسلام کا چراغ بڑی آب و تاب سے روشن کیا، انکے انفاسِ قدسیہ سے جوق در جوق انسانوں نے ایمان کی دولت پائی‘ (بحوالہ تاریخ دعوت و عزیمت جلد۳:۰۳)
تبلیغِ اسلام کے مشن کے دوران آپ نے لمبے لمبے سفر کئے،آپ کے پیروں میں سوجن اور چھالے پڑگئے ۔ آپ نے تزکیہ نفس، اصلاح اخلاق اور روحانی تربیت کا مرکز اپنی خانقاہ کو بنایا اور اسلامی معاشرے کو مستحکم اور مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کی انتھک کاوشیں کیں ۔ آپ نے اہل ہند کی زبان سیکھ کر اسے ابلاغ کا ذریعہ بنایا اور یوں لسانی عصبیت پر ضرب کاری لگائی ۔
( شرح دیوانِ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری: محمد علی چراغ: صفحہ۰۳)
اپنے روحانی کمالات اور علمی و اخلاقی طریقہَ تبلیغ سے آپ نے شمشیرِ کردار سے دلوں کو فتح کیا اور اقلیم ولایت کے ’سلطان‘ تسلیم ہوئے ۔
اپنی مومنانہ بصیرت و اعلیٰ اخلاق سے آپ لوگوں کو سادہ اور سیدھی نصیحتیں کرنے لگے اور اپنی اصلاحی مجالس سے دعوتِ دین کا کام کرنے لگے ۔
آپ نے دعوت الی اللہ کے کام کو قرآن مجید کے علم و حکمت اور تزکیہ و تصفیہ پر مبنی منہج پرچلانے کا عزم کیا اور اخلاص و امید سے اپنے کام کا آغاز کیا ۔ آپ نے دعوت و اصلاح کے کام کو قرآنی خطوط پر چلانے کی مخلص کوشش کی، ایسا لگتا ہے کہ اللہ تعلی کا یہ فرمان ہمیشہ ان کے زیرِ نظر رہاہے: اُدعُ اِلیٰ سَبِیلِ رَبِّکَ بِا الحِکمَۃِ وَالمَوعِظَۃِ الحَسَنَۃِ وَجَا دِلھُم بِا الَّتِی ھِیَ اَحسَنُ ط (۶۱:۵۲) ترجمہ: آپ اپنے رب کی راہ کی طرف حکمت اور عمدہ نصیحت کے ساتھ بلائیے اور ان سے بحث بھی ایسے انداز سے کیجئے جو نہایت حسین ہو ۔
حضرت خواجہ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے لئے حسین طرزِ تبلیغ کا انتخاب کیا جس میں علم و حکمت بھی ہے اور حسنِ کردار بھی، دلائل کی جولانی بھی اور روحانی اُبھار بھی ۔ ان ہی جیسے نفیس گلوں سے ان کے ملفوظات کا چمن بھی سر سبز و شاداب ہے ۔
حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کےملفوظات کو دلیل العارفین کے نام سے ان کے مریدِ خاص اور علمی و روحانی جانشین حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی اوشی رحمۃ اللہ علیہ  نے مرتب فرمایا اور راہِ سلوک کے مسافروں پر احسانِ عظیم فرمایا ۔ دلیل العارفین حضرت خواجہ رحمۃ اللہ علیہ  کی بارہ علمی و عرفانی مختصر مجالس پر مشتمل ہے جن کو مرتِب نے چارقسموں میں منقسم فرمایا ہے،فقر و صواب،مکتوبات و تسبیح،اوراد و وظائف اور فوائدِ سلوک ۔
اپنی پہلی مجلس کا آغاز ہی حضرت خواجہ قطب الدین بختیارکاکی رحمۃ اللہ علیہ  اس سہانی گھڑی کے تذکرہ سے کرتے ہیں جب انکی حضرت خواجہ رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ بیعت ہوئی جو ان کی زندگی کو ایک نئے رخ کی طرف لے گئی ۔ اپنے آپ کو حضرت خواجہ کے غلاموں میں سے ایک غلام کے طور پر پیش کرتے ہوئے وہ انکی قدم بوسی اور انکی مجالس میں شرکت کو اپنے لئے سرمایہَ افتخار قرار دیتے ہیں ۔ اس سے یہ صوفانہ اصول نکھر کر سامنے آتا ہے کہ احترام و تعظیم مرشد کے بغیر سالک ایک قدم بھی آ گے نہیں بڑھ سکتایوں نسبتِ شیخ سے دل کے اندھیروں میں علم و عرفان کا چراغ ضوفشانی کرتا ہے ۔ اسی مجلسِ اول میں حضرت خواجہ رحمۃ اللہ علیہ  ایک جملہ بیان فرماتے ہیں جو اسلامی تصوف کا زریں اصول تصور کیا جاتا ہے، آپ فرماتے ہیں :
’جو شخص اللہ تعلی کا فرض بجا نہیں لاتا، وہ کبھی اللہ تعلی کے حقوق سے عہدہ برآنہیں ہو سکتا ۔ ۔ ۔ اور جو شخص سنّت نبوی ﷺ ادا نہیں کرتا اور تجاوز کرتا ہے وہ شفاعتِ (مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم ) سے بے بہرہ رہے گا۔۔۔جس نے کچھ پایا ہے خدمت سے پایا ہے ۔ پس مرید کو لازم ہے کہ پیر کے فرمان سے ذرہ برابر بھی تجاوز نہ کرے۔۔۔شریعت میں ثابت قدم ہو جانے کے بعد دوسرا مرتبہ طریقت ہے ۔ طریقت میں شریعت کے امور بجا لانے کے بعد درجہ معرفت ہے، تو شناخت اور سنائی کا مقام آجاتا ہے، اس مقام پر ثابت قدم ہو جانے کے بعد درجہ حقیقت ہے ۔ یہ وہ مرتبہ ہے کہ جہاں پر جو طلب کیا جاتا ہے وہ پا لیا جاتا ہے ۔ ‘ (دلیل العارفین صفحہ ۵،۶،۹)
حضرت خواجہ رحمۃ اللہ علیہ  کے ان سنہرے الفاظ سے ایک طرف تو ہم دور حاضر کے کئی فتنوں سے نپٹ سکتے ہیں تو دوسری طرف یہ نتائج اخذ کر سکتے ہیں :
۱ ۔ اللہ تعلی کی ذات کو مرکز و محور تصور کرتے ہوئے اسکی بندگی و معرفت کے شعور کو پیدا کرنا سالک کا مقصدِ حیات ہے ۔
۲ ۔ خدا تک رسائی واسطہَ رسالت کے بغیر نا ممکن ہے اور خدا کی عبادت و بندگی وہی قابلِ قبول ہے جو سنّتِ رسول ﷺ کے مطابق ہے ۔
۳ ۔ سنّت رسول ﷺ سے تجاوز کرنا ، حد سے بڑھ جانا افراط و تفریط کے راستہ پر ڈال دیتا ہے جو سالک کو شفاعتِ رسول ﷺ سے محروم کر دیتی ہے ۔
۴ ۔ شریعت کی پابندی کے بغیر نہ تو طریقت تک پہنچاجا سکتا ہے اور نہ ہی حقیقت تک ۔
۵ ۔ راہِ سلوک پر قدم قدم پر بھٹکنے اور گمراہ ہو جانے کا اندیشہ رہتا ہے لہذا ایک پابندِ شریعت مرشدکی صحبت ناگزیر ہے اور اس رہبری و رہنمائی کے بغیر حقیقت تک پہنچنا ناممکن ہے ۔

جہاں تک دور حاضر کا تعلق ہے ، ہم خدا پرستی کی جگہ مادہ پرستی، اعتدال کی جگہ افراط و تفریط اور امن کی جگہ خون خرابے کو پروان چڑھتا دیکھتے ہیں ۔ دور حاضر کا انسان اپنی مادی ضروریات و خواہشات کو پورا کرنے میں اپنی زندگی کھپا دیتا ہے اور یوں بے سکونی اور مایوسی کی دلدل میں پھنس کر رہ جاتا ہے ۔ جب ہم آج اپنے سماج پر نظر ڈالتے ہیں تو اکابر کے سلوک و تصوّف کا کہیں نام و نشان نظر نہیں آتا بلکہ اس کے برعکس نفس پرستی، قبر پرستی ، رسم پرستی اور پیر پرستی کے ایک طوفان کو دیکھتے ہیں جس نے صوفیانہ اخلاق و اقدار کو دیمک کی طرح چاٹ کر رکھ دیا ہے اور تصوف کو پیسے بٹورنے اور اپنا کاروبار چمکانے کے آلے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ۔ جن اکابر نے خود پسندی کو فنا کر کے خداشناسی کو اپنا حرز جان بنانے کی تلقین کی تھی، آج ان اشخاص کو دیومالائی کردار بنا کر پیش کیا جا رہا ہے اور ان کی تعلیمات کو پسِ پشت ڈال کردین و شریعت کا مذاق اڑایا جا رہا ہے ۔ کہیں پر تقویٰ و طھارت کا، کہیں پر نماز و وظائف کا، کہیں پر انفاق و صوم کا اور کہیں پر حجِ بیت اللہ کا مذاق اڈایا جاتا ہے ۔ حضرت خواجہ معین الدّین چشتی رحمۃ اللہ علیہ  اپنے ملفوضات میں تصوف کو ہمیشہ قرآن و سنّت کے تابع رکھنے کی وکالت کرتے ہیں اور جاہل صوفیوں اور مکاروں سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہیں ۔ آپ علماء اور صوفیاء کے طبقات کو ایک دوسرے سے الگ اور متوازی نہیں سمجھتے بلکہ دونوں سے استفادہ کرنا ناگزیر سمجھتے ہیں ۔ چونکہ دلیل العارفین کی دوسری اور تیسری مجلس میں حضرت خواجہ رحمۃ اللہ علیہ طھارت اور نماز کے فضائل و مسائل کو موضوعِ سخن بناتے ہیں اور دعوتِ علم و عمل دیتے ہیں تاکہ پروردگار عالم کی خوشنودی حاصل ہو ۔ ساتویں مجلس میں سورہ فاتحہ اور قرآنِ مجید کے فضائل و اسرار پر روشنی ڈالتے ہیں اور قرآن مجید اور دیگر اورادو وظائف کو اپنا حرزِ جان بنانے کی نصیحت کرتے ہیں ۔ نہ صرف وہ عبادات کے باطنی اسرار و رموز پر گفتگو کرتے ہیں بلکہ فقہی اور علمی نکات بھی ساتھ ساتھ بیان کر تے ہیں ۔

حضرت خواجہ رحمۃ اللہ علیہ  تصوف کو خدا پرستی اور خدمتِ خلق کا سنگھم قرار دیتے ہیں ۔ ان کے نزدیک سب سے اعلیٰ عبادت، طاعت کی صورت میں یہ تھی کہ مصیبت زدہ لوگوں کے دکھوں کا مداوا کیا جائے، بے یارو مددگار لوگوں کی ضروریات پوری کی جائیں اور بھوکوں کو کھانا کھلایا جائے کیونکہ یہی قرآنی تعلیمات ہیں ۔ محمد علی چراغ حضرت خواجہ اجمیری رحمۃ اللہ علیہ  کے بارے میں رقمطراز ہیں ،
’آپ اپنے مریدوں کو یہ تعلیم دیتے تھے، کہ وہ اپنے اندر دریا کی سی فیاضی،سورج جیسی گرم جوشی اور ز میں جیسی مہمان نوازی پیدا کریں ۔ ‘
(شرح دیوانِ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری;231;: صفحہ ۶۳)

ان کی نظر میں خدا کو پہچاننے والا وہی ہے جو دنیا اور اسکے فریبوں سے خود کو بچا کر طاعتِ خالق میں لگ جائے،حضرت خواجہ اجمیری رحمۃ اللہ علیہ   فرماتے ہیں :

’محبت کے چار معنی ہیں :ذکر ِ اللہ میں جی جان سے خوش رہنا، ذکرِ اللہ کو ہی بڑا جاننا ، (طمعِ دنیا سے ) قطع تعلق کرنا،اپنی اور جو کچھ بھی اسکے سوا ہے سب کی حالت پہ رونا، جیسا کہ قرآنِ مجید میں آیا ہے: قُل اِن کَانَ اٰباء کُم وَ اَ بنَا ءَ کُم وَ ا خوانکُم وَ اَزوَاجکُم ۔ ۔ ۔ الخ (توبہ : ۴۲)

( ترجمہ: آپ فرما دیں : اگرتمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی، اور تمہاری بیویاں اور تمہارے رشتہ دار اور تمہارے اموال جو تم نے کمائے اور تجارت و کاروبار جس کے نقصان سے تم ڈرتے رہتے ہو اور وہ مکانات جن کو تم پسند کرتے ہو، تمہارے نزدیک اللہ اور اس کے رسول ﷺ اور اس کی راہ میں جہاد کرنے سے زیادہ محبوب ہیں تو پھر انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا حکمِ (عذاب) لے آئے، اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔ ) اور محبوں کی صفت یہ ہے کہ ان کی محبت ایثار بن جائے، اس کے بعد چار منزلیں طے کریں :محبت، علم ،حیا اور تعظیم ۔ محبت میں سچا وہی ہے جو والدین اور خویش و اقرباء کے بجائے خدا اور اس کے رسول ﷺ سے تعلق پیدا کرے، پس محبت کرنے والا وہ شخص ہے جو کلامِ الٰہی کے حکم پر چلے اور اللہ کے ساتھ محبت کے دعوے میں سچا ہو ۔ ۔ ۔ اللہ کی دوستی اس بات سے پیدا ہوتی ہے کہ جن چیزوں کو اللہ دشمن جانتا ہے ان چیزوں سے دشمنی کی جائے یعنی دنیا اور نفس ۔ ‘ (دلیل العارفین صفحہ ۳۴)

حضرت خواجہ رحمۃ اللہ علیہ  کے اس ارشاد کو سامنے رکھا جائے تو شائد ہی آج و لایت کے اَ ن گنت دعوے داروں میں ہمیں آسانی سے کوئی ولی اللہ نظر آئے ۔ ان کی نظر میں تصوف دنیا و مافیہا اور نفسانی خواہشات کو ترک کرنے کا نام ہے کیونکہ ایک سچا طالب صرف اللہ کا طلب گار ہوتا ہے اور کسی دوسری طلب سے وہ مانوس نہیں ہوتا ۔ دیکھا جائے تو دور حاضرکا انسان طلبِ دنیا، ہوائے نفس اور خود پسندی کا اسیر ہے اور یہی نہ صرف اس کے خدا سے دور ہونے کی وجہ ہے بلکہ اس کے سکونِ قلب کے حاصل نہ ہونے کا سبب بھی ۔ آخر میں خواجہ معین الدین چشتی اجمیری علیہ رحمہ کی حیات اور ان کے پیغام کو انکے اس قول میں سمیٹا جا سکتا ہے:

"عارف آفتاب کی طرح روشن ہوتا ہے، (اپنی روشنی کسی سے اخذ نہیں کرتا) سارے جہاں کو روشنی بخشتا ہے اور جس کی روشنی سے کوئی چیز خالی نہیں رہتی ۔”
(دلیل العارفین صفحہ ۸۴)

 

میر امتیاز آفریں
بڈگام کشمیر (انڈیا)

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ – مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
اگلی پوسٹ

یہ بھی پڑھیں

میں پٹاخے سے ہی مر جاؤں گا بم...

دسمبر 14, 2024

شبلی کا مشن اور یوم شبلی کی معنویت – محمد...

نومبر 24, 2024

تھوک بھی ایک نعمت ہے!! – عبدالودود انصاری

نومبر 19, 2024

اردو میں غیر زبانوں کے الفاظ  – شمس...

نومبر 9, 2024

غربت  و معاشی پسماندگی کا علاج اسلامی نقطہ...

مئی 6, 2024

اقبال ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

نومبر 7, 2023

طائر بامِ فکر و فن : ڈاکٹر دبیر...

نومبر 3, 2023

جدید معاشرے اور طلباء کے لیے ادب (...

ستمبر 28, 2023

موبائل فون ایڈکشن اور بچوں کا مستقبل –...

اگست 30, 2023

نیرنگِ خیال کی جلوہ نمائی شعر و ادب...

اگست 29, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں