Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
صحافت

اردو اور ضلع بجنور کا تاریخی پس منظر – عشرت جاوید

by adbimiras مئی 19, 2021
by adbimiras مئی 19, 2021 0 comment

ہندوستان کے شمال مغرب میں واقع یو پی کا ضلع بجنور جہاں ایک طرف پرانی ہندو سنسکرتی کا علمبردار ہے وہیں گنگا جمنی تہذیب کا مرکز بھی ہے ’۔’ودر کٹی‘‘ جہاں ’’دروڑاچارئے‘‘ سے ناراض ہوکر’’ مہاتماودر ‘‘نے اپنا ٹھکانا بنایا تھا اوردوسری طرف کنوررشی مہاراج کا آشرم ہے جہاں’’ شکنتلا‘‘ سے شادی رچاکر ہستنا پورکاراجادشینت کمار اس کو بھول گیا تھا۔کہا جاتا ہے کہ اس کے بیٹے’’ بھرت ‘‘کے نام پربھی ہندوستان کانام بھارت ہے۔اسی کی کہانی ’’ابھگیان شکنتلمــ ‘‘کالی داس کا شاہکار بنی۔اسی کہانی نے کالی داس کو سنسکرت لٹریچر کی اتنی عظیم شخصیت بنایا۔ مہابھارت کی جنگ کی آنچ یقینا بجنور تک ضرور پہنچی ہوگی۔

بھارت کی تاریخ کا متوسط دور مسلم حکمرانی کازمانہ ہے۔بجنور کی تاریخ کا یہ زمانہ بھی کم دلچسپ نہیں ہے۔ایک طرف اس کو شیرشاہ سوری کی شکارگاہ ہونے کاشرف حاصل ہے تو دوسری طرف مغل شہزادی کی آخری خواب گاہ بننا بھی اسی کونصیب ہے،بادشاہ شاجہاں کی بیگم کاعلاج شاجہاںآبادموجودہ جہاںآباد بسانے کا سبب بنا۔ بجنور کے ایک افغان سردار کی رسائی اوراہمیت مغل دربارمیں اتنی بڑھی کہ بادشاہ شاہ عالم ثانی نے اس کونجیب الدولہ کا خطاب دے کرمدارالمہام  بنادیا۔ روہیل کھنڈکاایک بہت بڑاحصہ ان کی ریاست میں دے دیا ۔اوربہت مدت تک نجیب آباد کوروہیل کھنڈ کے دارالخلافہ کی حیثیت حاصل رہی ۔1857کی جنگ آزادی کے زمانے میں ضلع کے تمام انگریز افسروں کو کھدیڑ کر نواب محمود خاں کے ذریعہ قومی حکومت قائم کرلی گئی۔جس کی توثیق بہادر شاہ ظفرنے مظفریارجنگ کے خطاب کے ساتھ کی۔ اردوادب کی  ایک اورمایہ ناز شخصیت سیوہارہ ضلع بجنور نے پیدا کی، جوعالمگیرشہرت کی مالک بنی۔یہ ہیں ڈاکٹر عبدالرحمن بجنوری ان کا علمی مضامین کا مجموعہ’’مقالات بجنوری‘‘کے نام سے شائع ہوا۔جو انشا پردازی کا شاہکار ہے۔اس کی تعریف اورپسندیدگی میں ہند اوربیرون ہندسے سیکڑوں خطوط موصول ہوئے پروفیسر رشید احمدصدیقی نے 1940 میں ان کا ایک مجموعہ’’باقیات بجنوری‘‘کے عنوان سے شائع کرایا اور  1951میں بابائے اردومولوی عبدالحق نے راولپنڈی سے’’ یاد گار بجنوری شائع کی۔ ڈاکٹر عبدالرحمن بجنوری کا اردوزبان اورادب کے سب سے نایاب شاہکار’’محاسن کلامِ غالب‘‘ ہے کہتے ہیں کہ غالب کو غالب کرنے کاکام دو تنقیدی کاموں کا ہے۔ایک حالی کی ’’حیات جاوید‘ ‘ اوردوسری ڈاکٹر بجنوری کی ’’محاسن مرزاغالب‘‘۔افسوس ڈاکٹر بجنوری کی عمرنے وفا نہیں کی اور33؍سال کی عمرمیں انتقال کرکے کیٹس، شیلی اور بائرن کی صف میں شامل ہوگئے۔ ( یہ بھی پڑھیں ضلع بجنور کے نعت گو شعرا – ابرارکرتپوری )

جدید اردونثرکے عناصر خمسہ میں سے کم سے کم دو کی وابستگی ضلع بجنور سے رہی ہے۔ شمس العلمأ مولوی نذیر احمدجو ڈپٹی نذیراحمد کے نام سے معروف ہیں،وہ ضلع بجنور کی تحصیل نگینہ کے ایک گاؤں ریہڑکے رہنے والے تھے ۔ان کے مورث اعلیٰ عرصہ دراز سے یہاں قیام پزیر تھے۔ یہ فروغ اسلام کے ساتھ ساتھ اردو زبان کی خدمت بھی انجام دے رہے تھے۔

دوسرے سرسید احمد خاں ہیں جو،بسلسلہ ملازمت،کافی عرصے تک بجنور میں صدر امین کے عہدے پر فائز رہے۔ان کے بہت سے علمی اور ادبی کارنامے ضلع بجنور سے وابستہ ہیں۔۱۸۵۷ کی تحریک آزادی کے وقت اردو جدید نثر کے یہ دونوں درخشندہ ستارے افق بجنورپر چمک رہے تھے۔اس سے پہلے اردونثرکا ایک روایتی اسلوب تھاجس میں مقفع اور مسجع نثر لکھنے کا ہی رواج تھا۔سب سے پہلے نواب مصطفی خاں شیفتہ بعدہ مولانا محمدحسین آزادؔا ور اس کے بعد مرزاغالب نے اس روایت سے بغاوت کی بعدہ ڈپٹی نذیر احمد اور سرسید احمد خاں نے اس کو اپنایا۔انھوں نے نثرکوشاعری کے اندازسے ہٹاکرعام بول چال کے طرز پرڈالا اور سادگی ،سلاست اور عام فہم ہونے کی جانب توجہ مرکوز کی مولوی نذیر احمد کا قلم اردوکی جس صنف کی طرف بڑھا وہ نثرپرہی مبنی ہے،یعنی ناول نگاری۔ ان کو اردوناول کاباوا آدم ہونے کا فخر حاصل ہے۔ ابھی’’گودان‘‘کاخالق اور’’اپنیاس سمراٹ‘‘پیدابھی نہیں ہوا تھا کہ مولوی نذیراحمدکے ناولوں کی جھڑی لگی ہوئی تھی ’’مراۃالعروس‘‘، ’’ توبتہ النصوح‘‘، ’’ نبات النعش‘‘، ’’ابن الوقت‘‘، ’’فسانۂ مبتلا‘‘، ایامی‘‘وغیرہ ناول کے علاوہ ان کے دیگر ادبی کارنامے بھی قابلِ توجہ ہیں بچوں کے ادب پر بھی ان کاکام ہے۔ ترجمہ قرآن اور ترجمہ تعزیرات ِہند بھی ان کا نہایت اہم کام ہے۔ ان کی تخلیقات میں اخلاقی پہلو نمایاں نظر آتا ہے۔سر سید احمد خاں اچھے شاعر بھی تھے۔ مگر ان کے نثری کاموں کی فہرست اتنی طویل ہے کہ بحیثیت شاعر ان کی کوئی پہچان نہیں بن سکی۔بجنور کے قیام کے دوران سرسید احمد خاں نے کئی کتابوں کی تالیف،تصحیح اوراشاعت کاکام کیا۔اہلِ بجنور کی ۱۸۵۷ء کی جنگ میں نہایت فعال حصے داری رہی ہے۔ اس کو انھوں نے اپنے مزاج کے مطابق سرکشی قرار دیا۔ انھوں نے’’تاریخ سرکشی ضلع بجنور‘‘ کے عنوان سے یہ کتاب شائع کرائی ۔اصل میں یہ ان کاروزنامچہ ہے۔ جو انھوں نے دوران آویزش مرتب کیا تھا،جو اب کمیاب ہے۔ یہیں رہتے ہوئے انھوں نے اپنی معرکتہ لآرا کتاب’’اسباب بغاوت ہند‘‘ کا مسودہ تیار کیا،جو بعد میں قیام مراد آبادکے دوران شائع کرایا۔اس دوران انھوں نے بے حساب انشائیہ، مضامین بھی لکھے جو اردو کا نایاب سرمایہ ہے۔جہاں تک کسی زبان کی ترقی اورفروغ کا سوال ہے،یہ عمل بہرصورت جاری رہتا ہے۔اگرزبان کی کچھ اصناف اوراصطلاحات امن کے زمانے میں معرض وجود میں آتی ہیں۔ تو ان میں جذبات اور احساسات کی روح اورحقیقت پسندی کا مزاج جنگ کے زمانے میں پیدا ہوتا ہے۔ ضلع بجنوران دونوں کیفیتوں میں ممتاز اہمیت کاحامل رہا ہے۔جہاں یہ مرہٹوں، مغلوں اور اودھ کے نوابوں کی آماج گاہ رہا ہے، وہیں انگریزوں اور مرہٹوں کی حربی کشمکش کا مرکز بھی رہ چکا ہے۔ جس بادشاہ شاہ عالم ثانی نے روہیلہ سردار کو نجیب الدولہ اور مدارالمہام جیسے اعزازات سے نوازا تھا ۔اسی بادشاہ کی فوج نے مرہٹوں کی مدد سے نجیب الدولہ کے بیٹے ضابطہ خاں پر حملہ کرکے اسے برباد کرکے نجیب آباد کو برباد کر ڈالا اور انجام کار اس کے پوتے غلام قادرخاں روہیلہ نے شاہ عالم کی آنکھیں نوکِ خنجر سے نکال کر اس کو اندھا بنا دیا۔ڈاکٹراقبال کے بقول

روہیلہ کس قدرظالم،جفاجو،کینہ پرور تھا

نکالی شاہِ تیموری کی آنکھیں نوکِ خنجر سے

کسی جنگ آزادی میں روہیلہ سردار نواب محمودخاں کا کردار نمایاں نظر آتا ہے انھوں نے جو قومی حکومت قائم کی۱۸۵۷ ء تھی وہ تقریباً ایک سال چلی۔ اس کے تمام احکامات اردو میں جاری ہوتے تھے ۔بادشاہ دہلی اور نواب محمود کے ما بین جو عسکری اہمیت کی خط وکتات ہوتی تھی، وہ اردو میں ہی ہوتی تھی۔ (یہ بھی پڑھیں ضلع بجنور کے نعت گو شعرا – ابرارکرتپوری )

جس طرح ناول کاباوا آدم پیدا کرنے کاسہراضلع بجنور کے سر ہے اسی طرح اردو افسانہ کی داغ بیل ڈالنے والوں میں بھی بجنور کانا م سرِ فہرست دکھائی دے گا۔ سجاد حیدر یلدرم بجنور کے مشہور قصبہ نہٹور میں پیدا ہوئے۔ جس کے باشندوں کے لیے سرسیداحمدخاں نے دانشمندان نہٹور کہہ کر پکارا ہے۔ یہ سادات اور زمینداروں کی بستی رہا ہے۔ یہ کیسا حسین اتفاق ہے کہ اردو افسانے سے وابستہ ایک شخص سجاد حیدر یلدرم نے جب ۱۸۸۰ میں گنگا کنارے آباد ضلع بجنور کو زینت ولادت بخشی ،تو ٹھیک اسی سال ہندوستانی کہانی کے پتامہ منشی پریم چند نے گنگا کے دوسرے کنارے پر ضلع بنارس میں جنم لے کر اس دارِفانی کو اپنا مسکن بنایا۔ سجادحیدر یلدرم نے اپنے افسانوں کی زبان کو لسانی بھول بھلیوں سے نکال کرسیدھے سادھے لہجے اور روزمرہ کی زبان کاعادی بنایا۔۱۹۱۰ میں یلدرم کا پہلا افسانوی مجموعہ ’’خیالستان شائع ہوا۔جس نے اردوادب میں ایک نئی صنف کی بنیاد رکھی ڈاکٹر اقبال نے اس کو پنجاب اسٹیٹ کے نصابِ تعلیم میں شامل کرادیا۔یلدرم کے افسانوی مجموعہ کے بعدبہت سے افسانوی مجموعہ ’’نگارستان‘‘، ’’جمالستان‘‘ وغیرہ شائع ہوئے۔ لیکن سنگ میل کی حیثیت صرف یلدرم کے مجموعہ کو ہی حاصل ہے۔ ( land mark)  جہاں منشی پریم چندنے آسان ہندوستانی زبان اپنائی ،وہیں سجادحیدر یلدرم نے اپنے افسانوں سے عربی اورفارسی مشکل الفاظ خارج کر دیے۔موضوع کے اعتبار سے وہ افسانے کو ایک نئی سمت لے گئے۔ان کے یہاں ایک طرف رومانس ہے اور دوسری طرف حقیقت پسندی۔اور ان لوگوں کاامتزاج بھی خوب ہے۔

1927 میں اردو افسانے کے سرخیل سجاد حیدر یلدرم نہٹوری کے گھر ایک بیٹی کی ولادت ہوئی۔جو قرۃالعین حیدر ’عینی آپا‘ کے نام سے مشہور ہیں۔افسانوی ادب سے رغبت انھیں خون  سے ملی تھی۔انھوں نے بھی اس کو اپنا تخلیقی میدان بنایا۔ پھر اس دختر بجنور کو اردوناول اورافسانہ نگاری کی وجہ سے عالمگیرشہرت حاصل ہوئی۔انھوں نے اردو ناول اور افسانے کو نئے مضامین سے روشناس کروایا۔ انھوں نے نئے،انچھوئے اورانوکھے پلاٹ تلاش کئے۔خاص طورسے عصری مسائل کو اپنی تخلیقات میں جگہ دی۔انھوں نے نئی نسل کے مسائل سے چشم پوشی اختیار نہیں کی بلکہ جدید لائف اسٹائل ان کاخاص موضوع رہا۔ جب ان کی عمربیس برس تھی تو وطن عزیز کی آزادی کی خوشی کے ساتھ اس کی بربادی کا درد بھی جھیلا۔ جبکہ سماج کے ہر طبقے سے زیادہ اس عمر کی لڑکیاں اپنے کوزیادہ غیرمحفوظ سمجھتی تھیں چنانچہ انھوں نے اس فیکٹ کو بھی اپنے فکشن کاموضوع بنایا۔ جب پیغام آفاقی’’مکان‘‘اور عبدالصمدکو ’’دوگززمین‘‘جیسے پلاٹس کی تلاش تھی توقرۃالعین حیدر’’آگ کادریا‘‘میں غوطہ زن تھیں۔انھوں نے تقسیم وطن کے جس کرب کو اپنی نفسیات میں اتارا تھا ۔اب وہ درد ان کی تخالیق میں صاف نظرآتا ہے۔انھوں نے سماج کے سلگتے ہوئے مسائل پر توجہ مبذول کی۔

علامہ تاجورنجیب آبادی نہایت نامور اورباکمال شخصیت کے مالک تھے۔ اور انڈو پاک شہرت کے حامل تھے۔ان کی ادبی خدمات کا اعتراف مولانا ظفر علی خاں، علامہ اقبال، تلوک چند محروم، خواجہ ولی محمد، جسٹس عبدالقادراورحفیظ جالندھری جیسے عظیم المرتبت لوگوں نے کیا ہے۔ علامہ تاجورنجیب آبادی ایک جادوبیان شاعر تھے۔ اور فن عروض کے استاد تھے۔ کسی زبان کی خدمت میں صحافت کا بہت دخل ہوتا ہے ۔

علامہ تاجور نجیب آبادی نہایت پر جوش صحافی بھی تھے ۔ آپ نے لاہور جاکر صحافت  کے میدان کی شہسواری کی۔یہ وہاں جاکر’’مخزن‘‘ کے مدیربن گئے۔پھر’’ہمایوں‘‘ کے جوائنٹ ایڈیٹر ہوگئے۔پھر انھوں نے اپنا اخبار ’’پرچم‘‘جاری کیا۔1929میں ایک دوسرا رسالہ’’ادبی دنیا‘‘ جاری کیا۔آپ نے لاہور میں’’اردومرکز‘‘کے نام سے ایک اشاعتی ادارہ قائم کیا۔ اور خوداس کے نگراں بنے۔اس ادارے نے دو ہزار عمدہ ترین نظموں کو 36 جلدوں میں شائع کیا۔ان کی صحافت اور نثرنوازی ان کی زندگی پر اتنی حاوی رہی ،کہ باوجود اچھے اور استاد شاعر ہونے کے ان کی شاعری کاکوئی مجموعہ شائع نہیں ہوسکا۔اس بارے میں وہ خود لکھتے ہیں’’میرا کلام وقتاً فوقتاً پنجاب کے رسالوں اورماہ ناموں میں شائع ہوتا رہا ہے۔میرے پاس اس کی کوئی نقل بھی نہیں ہے نہ یادکہ کس پرچے میں کیا چھپا ہے، حافظہ بھی اب کمزور ہوچکا ہے۔‘‘

بجنور ضلع کی تحصیل نجیب آباد سے اردوزبان وادب کا ایک اورگوہر آبدارحاصل ہوا۔یہ ہیں اخترالایمان۔ اردوکے لئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے جہاں اپنی شاعری کے لئے اردو نظم کو منتخب کیا وہیں قدرت نے ان کے سامنے ایک اور وسیع میدان کھول دیایہ ہے فلمی مکالمہ اورفلموں کے اسکرپٹ رائٹنگ انھوں نے جن فلموں کے اسکرپٹ یا مکالمے لکھے ان میں اردو کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔اس طرح انھوں نے ایک طرف اردوزبان کی اہمیت تسلیم کرائی۔ اور دوسری طرف ان فلموں کو  شاندار کامیابی سے ہمکنار ہونے کی راہ ہموارکی۔  ان کی کچھ خاص فلمیں یہ ہیں’’گم کردہ راہ‘‘، ’’وقت‘‘، ’’داغ‘‘، ’’پتھر کے صنم‘‘ان کے علاوہ ایک بڑی تعداد ایسی فلموں کی ہے، جن کی اسکرپٹ یا ڈائلاگ لکھنے کا کام اخترالایمان نے کیا ہے۔ ان میں بیشترپر انھیں کوئی نہ کوئی ایوارڈ ضرور ملا ہے۔ فلمی مکالموں اوراسکرپٹ کے علاوہ ان کا بنیادی رحجان اردو نظموں کی جانب رہا۔ ان کی نظموں کے کچھ خاص خاص مجموعے یہ ہیں تاریخ سیارہ، گرداب، آبجو، یادیں بنت لمحات ،نیا آہنگ، سرو سامان وغیرہ۔ (یہ بھی پڑھیں دبستان بجنور – ڈاکٹر شیخ نگینوی )

اردوکی کسی صنف کوجدت وندرت سے ہمکنار کرانے والے ضلع بجنور کے ادبأ اور شعرأ کااگر ہم تذکرہ کریں گے تو نشتر خانقاہی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ان کے یہاں ایک خاص قسم کی جدت طرازی ملتی ہے وہ غزل کی ساخت اور جذبات دونوں سے چھیڑچھاڑ کے لئے جانے جاتے ہیں۔ بقول پاکستانی شاعر امجد اسلام ’’نشترخانقاہی نے غزل کو نئے امکانات سے بے جھجک آشنا کیا ہے۔ جنھیں ہمارے اکثر شاعر بھاری پتھروں کی طرح چوم کر چھوڑ دیتے ہیں۔ حسن کے بارے میں ان کا جارحانہ رویہ ان کے معاملات عشق میں نظرآتا ہے۔ ان کی محبوبہ غزل کی روایتی عورت سے بہت مختلف ہے۔ انصاف کی نظر سے دیکھئے تو نشتر خانقاہی نے بڑی جرأت مندی سے جن خطرناک مسائل پرقلم اٹھایا ہے ان میں زندگی، قوت، معاشرتی استحصال اوراحساس محرومی کے مختلف رنگوں کا امتزاج ہے۔ نشتر صاحب نے بڑے تواتر اور عمدگی سے غزل کو ان نئے زاویوں سے پیش کیا ہے۔

عشرت کرت پوری نے نظم کے میدان میں طبع آزمائی کی انھوں نے احسان دانش کو اپنا آئڈیل بنایا اور اسی طرح کے مضامین اپنی نظم کے لئے چنے جو احسان دانش کے تھے۔ غریب، مزدور اور پسماندہ لوگوں کے مسائل اپنی نظم کے ذریعہ اٹھانے کی کوشش کی۔ صبح بنارس،تذکرہ شعرائے بجنور اور احسان وغیرہ ان کی تا لیفات ہیں۔

ہلال سیوہاروی نے بھی نظم کے ذریعہ ہی سماج کو انقلاب کا میسج دیاان کی نظموں میں طنز کا عنصر غالب رہتا ہے ’’جوتا‘‘اسی عنصر کی وجہ سے پسند کی گئی۔

نہال سیوہاروی بھی برصغیر کے مشہور شعرأ میں شمار ہوتے ہیں۔ان کاکلام بعنوان’’شباب وانقلاب‘‘ شایع ہوا۔

گوہر علی سکندر جگرکا تعلق مرادآبادسے ہے۔ لیکن ایک زمانہ ایسا تھاکہ ان کے شب وروز بجنورمیں گزرتے تھے۔ ان کی شاعری اصلی غزل کی شاعری تھی ان کی عشقیہ شاعری کا بجنورکے عصری شعرأ پر گہرا اثرتھا۔ضلع بھر کے غزل گو شاعرجگر صاحب کے چشمے سے بھی دیکھنے کے عادی تھے۔

نور بجنوری، حکیم نیرواسطی نہٹوری، مخفی کریمی، رام اوتارمضطر، تمنابجنوری، جوہر سہسپوری، قائم چاندپوری، فرحت قمر شیر کوٹی وغیرہ بجنور ضلع سے وابستہ ایسے شعرأ اور ادیب ہیں جنھوں نے کسی نہ کسی طورپراردوزبان کی ترقی میں تعاون کیا ہے۔

بجنور کے ایک اورمایہ ناز شاعر،ادیب اورصحافی سید شوکت علی بھی ہیں۔ انھوں نے تمام ادبی کارنامے رفعت سروش کے نام سے انجام دیے۔یہ چالیس سال تک آل انڈیا ریڈیو کی سروس سے وابستہ رہے۔ ان کی پیدائش جنوری ۱۹۲۴ کو نگینہ ضلع بجنور میں ہوئی  ؎

نسبت  ہے  نگینہ  سے یہ  بولی ہے ہماری

کیا ناقدفن ہم سے تو ارشاد کرے ہے

یہ غالب  انسٹی ٹیوٹ دہلی میں بھی رونق افروز رہے۔ اپنی ادبی اور لسانی خدمات کے لیے بہت سے انعامات اور اعزازات سے نوازے گئے سوویت یونین، سعودی عرب، عراق، انگلینڈ اورپاکستان وغیرہ بیرون ممالک کے بہت سے سفر کئے جہاں ان کی اعلیٰ ادبی اورعلمی خدمات کی خوب پذیرائی ہوئی۔ انھوں نے اردوکو کسی ایک صنف تک محدود نہیں رکھاان کی زنبیل سخن میں غزل اوراردو نئی نظم، منظوم ڈرامے، اوپیرا،افسانے، ڈرامے، خودنوشت، انشائیہ،مضامین اور تراجم وغیرہ سب کچھ ہی ہیں۔خوشی ہے کہ یہ سب چیزیںطباعت کے مراحل سے گزر چکی ہیں۔جن کی تعدادپچاس سے کم نہیں۔رفعت سروش اپنے اسلوب اوراپنے  ملٹی ٹیلنٹ کی وجہ سے اردو زبان وادب میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔

 

                                        رابطہ:09412138151

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔
بجنور اور اردوعشرت جاوید
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اردو صحافت میں غیر مسلموں کا تعاون – ڈاکٹر شیخ نگینوی
اگلی پوسٹ
معروف افسانچہ نگار ایم۔اے حق نہیں رہے

یہ بھی پڑھیں

اردو رسائل و جرائد میں خطوط کی اہمیت...

اگست 1, 2024

اُردو رسائل و جرائد:اہمیت وروایت – وجیہ بتول

جولائی 28, 2024

1857کی جنگ آزادی اور دہلی اردو اخبار –...

جولائی 28, 2024

اردو صحافت کے پٹھان : احمد سعید ملیح...

جون 30, 2023

ظریفانہ صحافت اور پنچ اخبارات – ڈاکٹر محمد ذاکر...

فروری 23, 2023

ادبی صحافت کے دو سو سال – حقانی...

جنوری 7, 2023

ادب اور صحافت کا معاملہ (مولانا ابوالکلام آزاد...

اکتوبر 11, 2022

احمد سعید ملیح آبادی: اردو صحافت کا نیر...

اکتوبر 3, 2022

تحریک آزادی اور اردو صحافت – علیزے نجف

اگست 16, 2022

اخبار ’سحرسامری‘ لکھنؤ – ڈاکٹر مخمور صدری

جولائی 14, 2022

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں