Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
شاعری کے مختلف رنگ

صاحبِ طرز، طنز نگار شاعر: شادؔ عارفی – ڈاکٹر محمد نعمان خاں

by adbimiras دسمبر 29, 2022
by adbimiras دسمبر 29, 2022 0 comment

اردو شعروادب میں طنزو مزاح نگاری کی روایت خاصی قدیم اور وقیع ہے۔ جعفرؔزٹلی سے تاحال کئی اردو شعرا نے طنزو مزاح کے ذریعے اپنے کلام کو دلچسپ بامعنی اور پُرلطف بنانے کی سعی کی ہے لیکن ایسے شعرا کی تعداد زیادہ نہیں ہے جنھیں کُلّیتاًیا پورے طور پر طنزو مزاح نگار کہا جاسکے۔ البتہ ایسے شعر اکی تعداد زیادہ ہے جنھوں نے سنجیدہ گوئی کے ساتھ ساتھ طنزیہ، مزاحیہ انداز اختیار کرکے اپنے کلام کو شفق رنگ اور پُرتاثیر بنالیا ہے۔ سوداؔ، میرؔ، انشاؔ، نظیرؔ، غالبؔ، شبلیؔ نعمانی، اقبالؔ، داغؔ، جوشؔ، ساحرؔ لدھیانوی وغیرہ ایسے شعرا ہیں جنھوںنے جزوی طور پر طنزومزاح کو اختیار کیا لیکن جعفرزؔٹلی کے بعد رنگینؔ، جرأتؔ، جانؔ صاحب، مجید لاہوری، احمقؔ پھپھوندوی، سید محمد جعفریؔ، دلاور فگارؔ، رضا نقوی واہیؔ اور ساغرؔ خیّامی وغیرہ کو خالصتاً مزاحیہ شعرا کی صف میں اور اکبرؔالٰہ آبادی، یاس یگانہ چنگیزی، شادؔعارفی وغیرہ کو خالص طنزنگار شعرا میں شمار کیا جاسکتا ہے۔

طنزو مزاح سے متعلق عام تصور یہ ہے کہ یہ دونوں اسالیب و عناصر حالات کی نامساعدت، شخصیت کے مضحک پہلو، محروی کے احساس، تہذیب اور اخلاقی قدروں کی پامالی، ظلم و زیادتی اور سماجی بے راہ روی سے پیدا ہوتے ہیں۔ گویا بعض مخصوص حالات فنکار کو طنزو مزاح نگار بننے پر مجبور کردیتے ہیں۔طنزو مزاح  دونوں ہی وہبی اور فطری صلاحیتیں ہیں جو کہ فنکار کے مخصوص، ماحول اور طرزِ فکر کے سبب پیدا ہوتی ہیں جن کے سبب اس کے فن میں شوخی، ظرافت، لطافت، چُبھن، نشتریت اور بصیرت کی ایسی خوبیاں پیدا ہوجاتی ہیں جو قاری یا سامع کو بھی متاثر کرتی ہیں اور دلداری اور دل بستگی کے ساتھ ساتھ اصلاح و عمل کی تلقین کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔ طنزو مزاح نگار، عام فنکار کے مقابلے میں قدرے اضافی صلاحیتوں کا حامل ہوتاہے۔ اس کے لیے غیر معمولی ذہانت، مشاہدے کی شدّت، احساس کی وسعت اور پُرلطف اظہارِ بیان کی صلاحیت ضروری ہے۔

اکبرؔالٰہ آبادی کی طرح شادؔ عارفی کا شمار بھی اردو کے اہم طنز نگار شعرا میں ہوتا ہے۔ اکبرؔالٰہ آبادی کی طرح شادؔعارفی بھی ذکی الحِس، وسیع المشاہدہ، بیدار ذہن، بے باک اور حق گو فنکار تھے۔ ان کے کلا م کے مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا طنزیہ انداز محض ان کی افتادِ طبع کا عکّاس ہی نہیں ہے بلکہ ان کے نجی اور ان کے عہد کے مخصوص سیاسی، سماجی، تہذیبی اور معاشی حالات کا نتیجہ بھی ہے۔ بالفاظ دیگر مزاج کی حسّاسیت حالات کی نامساعدت، اپنوں کی بے اعتنائی، تہذیبی قدروں کے زوال نے انھیں طنزنگار بننے پر مجبور کردیا تھا۔ سماجی بے راہ روی، مصلحت پسندی، دربارداری، خوشامد، ابن الوقتی، خود غرضی، خود ستائی، خود اشتہاریت، خود پسندی، خود نمائی اور منافقت جیسے عوامل کو وہ انسانیت اور اخلاقی شرافت کے منافی متصوّر کرتے تھے۔  چنانچہ انفرادی یا اجتماعی سطحوں پر یہ عوامل انھیں جہاں بھی نظر آجاتے تھے وہ ان کے خلاف آوازِ احتجاج بلند کیے بغیر نہ رہتے تھے۔ جعفرزٹلی کا دردناک انجام شادؔعارفی کے سامنے تھا۔ حق گوئی، بے باکی اور طنزنگاری کے نتائج سے وہ نہ صرف بخوبی واقف تھے بلکہ اس کے سبب زندگی بھر انھیں سازشوں، پریشانیوں، مصیبتوں، نفرتوں، محرومیوں اور ناآسودگیوں سے دوچار ہونا پڑا لیکن وہ حق گوئی اور بے باکی کے فریضے کی ادائیگی سے باز نہیں آئے۔ غالبؔ کے شعر     ؎

موجِ خوں سر سے گذر ہی کیوں نہ جائے

آستانِ یار سے اُٹھ جائیں کیا

کے مصداق ہر ظلم سہنے اور غم برداشت کرنے کے باوجود انھوں نے حالات سے سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان کا یہ شعر ان کے اسی خیال و مزاج کی غمّازی کرتا ہے        ؎

یہ فنِّ طنز، مِرے حق میں در حقیقت شادؔ

’بہت بڑا المیہ ہے، اختصار کے ساتھ

شادؔ عارفی نے مذکورہ بالا مقطع کی وضاحت کرتے ہوئے آل احمد سرورؔ کے نام خط میں لکھا تھا :

’’… یعنی اس مقطعے میں میری تمام زندگی اور اس کی الجھنوں کا تجزیہ ہے۔ ریاست کے زمانے میں مجھے، میرے تنقیدی جائزوں سے تنگ آکر نواب رام پور اور ان کے اربابِ حل و عقد نے تو ’’ففتھ کالومسٹ‘‘، ’’اشتراکی‘‘، ’’کمیونسٹ‘‘، ’’کافر‘‘ اور نہ جانے کیا کیا ٹھہرایا۔ اس لیے کبھی سرکاری ملازمت مِل ہی نہ سکی … حُکّامانِ رام پور کو جب معلوم ہوتا کہ میں فُلاں جگہ ٹیوشن کرتا ہوں تو وہاں کہہ کر جواب دلوایا جاتا رہا، ملازمتیں ختم کرائی جاتی رہیں، جس کے نتیجے میں میرا طنز اور تیزہوتا گیا۔ فولاد لچکتا نہیں ٹوٹ جاتا ہے چنانچہ میں نہ لچنا تھا، نہ لچا۔‘‘

شادؔ عارفی کی پوری زندگی گونا گوں غم و آلام میں بسر ہوئی۔ انھوں نے زندگی سے جو کچھ حاصل کیا، اسی کو بعینہ اپنے شعروں میں ڈھال دیا ہے۔ حق گوئی، بے باکی اور بے ریائی اُن کی شخصیت کی کمزوری بھی تھی، مجبوری اور خوبی بھی! ایک خط میں انھوں نے لکھا ہے  :

’’میری سب سے بڑی کمزوری (جس کو میں اپنی دانست میں سب سے بڑی خوبی سمجھتا ہوں) یہ ہے کہ انتہائی ضرورت کے وقت بھی دھوکہ اور فریب نہیں کرتا، نہ جھوٹ بول کر فائدہ اُٹھاسکتا ہوں …‘‘

شادؔ عارفی کی غزلوں، نظموں، گیتوں، قطعات اور خطوط غرض کہ ان کی ہر تحریر و تخلیق میں حقیقت بیانی اور طنزو نشتریت نمایاں نظر آتی ہے، بقولِ خود        ؎

گیت، افسانہ، رباعی، داستاں، نغمہ، غزل

سیکڑوں سانچوں میں ڈھالا ہے غمِ حالات کو

٭

عظمتِ فن کی روایات کو مرنے نہ دیا

شعر سے بچ کے کوئی ظلم گزرنے نہ دیا

٭

فکرِ ہرکس بہ قدرِ ہمتِ اوست

بھینس کے آگے بین مجھ سے نہ بجی

٭

اغیار کی فطرت ہی ’درست‘ اور ’بجا‘ ہے

اور ہم سے غلط بات پہ ’جی ہاں‘ نہیں ہوتا

٭

شادؔ مجھے یہ دُھن رہتی ہے

اپنا نغمہ، اپنی لَے ہو

٭

ہم سے اس قسم کی امّید نہ رکھے دنیا

ہم کسی شخص کی تعریف تو کرتے ہی نہیں

٭

بے کسوں پر ظلم ڈھاکر طنز فرمایا گیا

طنز کی جانب میں خود آیا نہیں، لایا گیا

شادؔ عارفی دراصل تنقیدِ حیات کے شاعر تھے۔ غزل کا فن کار گہِ شیشہ گری سے عبارت ہے اس میں جمال کی جگہ جلال اور گُل افشانیٔ گفتار کے بجائے طنزو نشتریت پیدا کرنا قادر الکلامی پر دال ہے۔ ان کے یہ اشعار میرے اس خیال کی تائید کرتے ہیں :

جلال کو بھی وقت نے سمودیا ہے شعر میں

غزل کا مطمحِ نظر جمال ہی نہیں رہا

٭

شباب و خلوت کی بات اچّھی تو ہے مگر آجکل نہ کہیے

غزل برائے حیات لکھیے، غزل برائے غزل نہ کہیے

٭

نقدِ ماحول کہ فن ہے میرا

ہر طرف روئے سخن ہے میرا

شادؔ عارفی سچّے محبِ وطن تھے۔ ہر طرح کی تکالیف برداشت کرنے اور پاکستانی دوستوں کے پیہم اصرار کے باوجود، وطنِ عزیز رام پور کی گلیاں انھیں عزیز تھیں۔ ان کے ان اشعارسے ان کی وطن پرستی کا اندازہ لگایاجاسکتا ہے۔

منتظر ہے پاکستان اور میں نہ جائوں گا

برہمن کے مصرعے پر طبع آزمائوں گا

٭

وطن کی اس سرزمیں کو اے شادؔ کون سے دل سے چھوڑدیں ہم

وطن کی جس سرزمیں پہ گزرا ہے دورِ دار و رَسن ہمارا

صاف گوئی اور طنز نگاری کے سبب شادؔعارفی کے اشعار میں نغمگی کم اور تیکھا اور سپاٹ پن زیادہ نمایاں نظر آتا ہے۔ ان کے اکثر شعروں میں گفتگو یا مکالمہ طرازی کاانداز پیدا ہوگیا ہے مثلاً :

آپ کے تیور بتاتے ہیں، بُرا مت مانیے

آپ سے کوئی اصولی کام ہونے سے رہا

٭

جب چلی اپنوں کی گردن پر چلی

چوم لوں منہ آپ کی تلوار کا

٭

وہ ہمیں تلقین فرماتے ہیں ایسے مشورے

جیسے اندھے سے کہا جائے کہ ’بائیں ہاتھ کو‘

٭

آپ کو کتنی اذیّت ہوگی

میں اگر آپ کی باتوں میں نہ آئوں

٭

اس نے جب سو تیر چلائے

میںنے ایک غزل چپکا دی

٭

میں نے نزدیک سے دیکھا ہے اُسے

وہ نہیں ہے کہ جو مشہور ہے وہ

شادؔ عارفی کے یہ اشعار اس امر کا ثبوت ہیں کہ وہ ایک صاف، کھرے انسان اور فطری شاعر تھے۔ بقولِ مظفر حنفی :

’’شادؔ عارفی چومکھی لڑے … اُن کا ظاہر بالکل ویسا تھا جیسا ان کا باطن۔ ایسے لوگ دوست کم پیدا کرتے ہیں، دشمن زیادہ بناتے ہیں، چنانچہ یہی ہوا بھی۔‘‘

اگرچہ شادؔ عارفی نظریاتی طور پر ترقّی پسند نہیں تھے اور نہ ہی انھوں نے ترقی پسند ادبی تحریک سے وابستگی کا اظہار کیا ہے لیکن لہجے کی تمازت، فکری، موضوعی اور عملی اعتبار سے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے سبب اُن کی شاعری ترقی پسندانہ فکرو معیار سے قریب تر نظر آتی ہے۔ وہ اعلیٰ انسانی اقدار اور احترامِ آدمیت کے شاعر تھے کہ انھوں نے شاعری کو سماج اور زندگی سے علاحدہ نہیں سمجھا۔ اُن کے ان اشعار سے ان کے ترقی پسندانہ فکرو خیال کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے        ؎

ہم خدا کے ہیں، وطن سرکار کا

حکم چلتا ہے مگر زردار کا

خشک لب کھیتوں کو پانی چاہیے

کیا کریں گے ابرِ گوہر بار کا

٭

سینک سکتے ہیں آپ بھی آنکھیں

جل رہے ہیں نشیمنوں کے الائو

٭

یہاں چراغ تلے لوٗٹ ہے، اندھیرا ہے

کہاں چراغ جلانے کی بات کرتا ہوں

مالی کے اُترے چہرے پہ کچھ رونق سی آجاتی ہے

جب پھولوں کے مُرجھانے کو موسم کی خرابی کہتا ہوں

٭

رنگ کو دھوپ کھاگئی، بوُ کو ہوا اُڑا گئی

کہیے اس اعتبار سے آئی بہار یا گئی

٭

ظالموں کی دل لگی تکمیل پاتی ہے یونہی

بے ضرر مخلوق کو دنیا ستاتی ہے یونہی

٭

ہمارے ہاں کی سیاست کا حال مت پوچھو

گھِری ہوئی ہے طوائف تماش بینوں میں

٭

کیا تعجب ہے کہ تیشوں کی طرف بڑھ جائیں

لوگ ہاتھوں کو سوالوں سے جو مہلت دیں گے

٭

جس کی لاٹھی، اُسی کی بھینس ہے آج

کیا اُسی کو کہیں گے جنتا راج؟

٭

اِک انقلاب دیکھ رہا ہوں چمن چمن

میری نظر جہاں ہے، تمہاری نظر نہیں

شادؔ عارفی کے کلام کو جہاں ترقی پسند نظریات سے قریب تر سمجھا جاتا ہے وہیں صاف گوئی اور جدّت طرازی کے سب اُنھیں نئی غزل کے بنیاد گزاروں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔

بقولِ شمس الرحمن فاروقی :

’’اُن کا تیور نئے مزاج کی فریبِ شکستگی سے زیادہ قریب تر ہے … یہ نئی غزل کی طرف اشارہ کرتی ہے لیکن خود نئی نہیں ہے… انھوں نے شاعرانہ موضوعات کی کچّی عمارت ڈھادی اور یہ دکھایا کہ خلّاقانہ ذہن کے لیے ہر موضوع شعر کا موضوع بن سکتا ہے…‘‘

(ماخوذ : ’فنون‘ لاہور، جدید غزل نمبر)

بہرحال شاد عارفی کی شاعری کا خمیر زندگی اور سماج کے سچّے مسائل سے اُٹھاہے اس لیے اس کی سب سے بڑی خوبی اس کی سچّائی ہے اور سچّی بات کیونکہ تلخ و تُند ہوتی ہے اس لیے جابروں اور ناحق پسندوں کے لیے تیرو نشتر بن جاتی ہے۔ شادؔ عارفی نے کلام میں نشتریت پیدا کرنے کے لئے محض سچّے موضوعات کو ہی عنوان نہیں بنایا بلکہ زبان کے خلّاقانہ استعمال اور مخصوص طنزیہ لہجے نے اسے مزید تیکھا، تُند اور تلخ بنادیا ہے۔ کلامِ شادؔ اِسی وصف خاص سے عبارت ہے۔ بطورِ نمونہ چند اشعار ملاحظہ کیجیے :

اصطلاحاً بُرے کو بَھلا کہہ دیا

یعنی گالی نہ دی، رہنما کہہ دیا

٭

یہ تو بدنام کررہے ہیں لوگ

قاتلوں میں تِرا شمار کہاں؟

٭

تمہیں رہبر سمجھنا پڑ گیا ہے

ہماری بے کسی کی انتہا ہے

٭

لاکھوں ہیں ہم سب بے چارے

اے شہزادو ! تم کَے ہو؟

٭

کل تھا لیکن آج نہیں ہے

طاقت وَر کا ٹھینگا سَر پر

کلامِ شادؔ کا یہ طنزآمیز اکّھڑلہجہ دراصل ان کے اس مزاج و ماحول کی دین ہے جس نے انھیں صاحبِ طرز شاعر بھی بنادیا ہے اور جو ان کی پہچان بھی بن گیا ہے۔

شادؔعارفی کے طنزیہ اسلوب کی بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ نہ تو مصنوعی ہے اور نہ ہی آورد کا نتیجہ ہے۔ وہ احوالِ واقعی کا ایسا فطری اظہار ہے جو انھیں معاصرین میں ہی نہیں اردو کی طنزیہ شاعری میں منفرد و ممتاز مقام عطا کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

شادؔ عارفی کی زندگی کے حالات اوران کا تخلص شادؔ بجائے خود طنز کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہی طنزیہ اسلوب ان کی شخصیت اور شاعری کے لیے ایسا لازمی جُزبن گیا ہے کہ جسے علیحدہ کرکے دیکھایا سوچا نہیں جاسکتا۔

اُن کے یہ اشعار ان کی شخصیت اور شاعری دونوں پر صادق آتے ہیں   ؎

اے شادؔ میں اکثر غزلوں میں، اے شادؔ میں اکثر نظموں میں

مجھ پہ صادق آتی ہے ایسی جگ بیتی کہتا ہوں

٭

یہی ہے شادؔ میں سب سے بڑا عیب

وہی لکھتا ہے، جو کچھ دیکھتا ہے

شادؔ عارفی ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن ان کا یہ شعر نہ صرف ہمیشہ اُن کی یاد تازہ کرتا رہے گا بلکہ سوال بن کر آنے والی نسل کے ذہنوں میں گونجتا رہے گا  ؎

شادؔ ضعیف العمر ہے، اس کے شعر جواں ہوتے ہیں

ایسے لوگ کہاں ہوتے تھے، ایسے لوگ کہاں ہوتے ہیں؟

٭٭٭٭

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

adabi meerasadabi miraasadabi mirasادبی میراثشاد عارفیشاعریطنز و مزاحنعمان خان
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اگلی پوسٹ
دلت ادب کا ایک نمائندہ ناول : چمرا سر – عظیم انصاری

یہ بھی پڑھیں

مشاعرے کی افادیت – سید احتشام حسین

مئی 20, 2026

 اردو شاعری میں سہرا نگاری اور’’ضیائے حنا‘‘ کا...

دسمبر 7, 2025

کوثر مظہری کے شعری ابعاد – محمد اکرام

نومبر 24, 2024

سہسرام کی سلطنتِ شاعری کا پہلا شاعر (سولہویں...

ستمبر 22, 2024

جگر شناسی کا اہم نام :پروفیسر محمد اسلام...

ستمبر 13, 2024

شاعری اور شخصیت کے حسن کا سنگم  :...

اگست 22, 2024

شاعری اور عریانی – عبادت بریلوی

مارچ 21, 2024

سلیم انصاری کا شعری رویہ – ڈاکٹر وصیہ...

مارچ 12, 2024

آصف شاہ کی شاعری میں انسان کا شناختی...

دسمبر 2, 2023

علامہ اقبال کی حب الوطنی اور قومی یکجہتی –...

نومبر 8, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,049)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (407)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (218)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,135)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں