Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
ادب کا مستقبلافسانہ

لنچ – محمد ریحان

by adbimiras اکتوبر 22, 2020
by adbimiras اکتوبر 22, 2020 0 comment

آج صبح دس بجے کے قریب جب میں کالج کے ریڈنگ روم میں پہنچا تو میری آنکھیں دروازے کے پاس لائبریری انچارج کی اس کرسی کو دیکھتی رہ گئیں جس پر ایک ادھیر عمر کی عورت بیٹھی کاغذات کو الٹ پلٹ کرنے میں مصروف تھی۔ میری آنکھیں اس لیے پریشان تھیں کہ اس کرسی پر آج سے پہلے ایک بیس یا پچیس سال کی جوان لڑکی بیٹھا کرتی تھی۔ میں نے اس لڑکی کو کبھی بھرپور نظر سے یا ٹھہر کر نہیں دیکھا تھا، بس یوں ہی کبھی لائیبریری میں داخل ہوتے وقت یا کبھی باہر نکلتے ہوئے اس پر ایک اچٹتی سی نظر پڑ جاتی تھی۔ اسی اچٹتی سی نگاہ میں اس کے بھرے ہوئے بدن کا ہر پر کشش حصہ قید ہو جاتا اور خالی وقت میں جب اس پر غور کرتا تو احساس ہوتا کہ وہ جوان اور پرکشش ہے۔ وہ اکثر بنا دوپٹے کے شلوار قمیض پہنا کرتی تھی۔ کبھی کبھی ٹی شرٹ اور جینس بھی زیب تن کرتی تھی۔ ہر لباس میں اس کے بدن کا نشیب و فراز نظر آتا تھا۔ میں نے اسے کبھی غور سے نہیں دیکھا تھا اس لیے مجھے نہیں معلوم کہ اس کے نین و نقش کیسے تھے، بس اتنا پتا ہے کہ وہ اپنے ہونٹوں پر لپسٹک لگاتی تھی اور بالوں کو کھلا رکھتی تھی۔ عمر تو خیر اس عورت کی بھی زیادہ نہیں تھی لیکن بدن پر گوشت نہ ہونے کی وجہ سے قبل از وقت اس کے چہرے پر جھریاں ابھر آئی تھیں۔ میں نے اس عورت کو بہت غور سے دیکھا تو پایا کہ وہ اب صرف ایک عورت ہے یعنی صرف ایک مخالف جنس۔ اس کے اندر جنس کو برانگیختہ کرنے والی ہر چیز مردہ ہوچکی ہے۔ اندر کی طرف دھنسی ہوئی آنکھیں، پچکے ہوئے گال، سوکھے ہوئے ہونٹ اور نیچے کی طرف لڑھکی ہوئی چھاتیاں بھلا کیا کسی کے جذبات کو ابھاریں گی۔ میں نے اسے بہت گھور کر اور بہت دیر تک دیکھا کیونکہ وہ میری آنکھوں کو بالکل بھی پسند نہیں آئی تھی۔ لیکن اب وہی تھی جو روز روز لائیبریری آ رہی تھی۔ میں نے اپنے ایک دوست سے اس عورت کے متعلق استفسار کیا تو معلوم ہوا کہ پہلے والی لائبریرین کی جگہ پر اس عورت کی بحالی ہوئی ہے۔ مجھے تو خیر اس تبدیلی سے کچھ سروکار نہیں تھا۔ میرا مقصد تو صرف وہاں بیٹھ کر پڑھنا تھا۔
کالج میں کئی ریڈنگ روم تھے لیکن اس کی بات کچھ اور تھی۔ یہاں پر ہر کسی کو آنے کی اجازت نہیں تھی۔ پی ایچ ڈی اور ایم فل کے طلبہ ہی اس میں آسکتے تھے اور وہ بھی ایک خاص سینٹر یعنی انٹرنیشنل اسٹڈیز کے۔ میرا تعلق اس سینٹر سے نہیں تھا لیکن اس سینٹر کے میرے ایک دوست نے اپنے ڈائرکٹر سے بڑی منت و سماجت کر کے اجازت دلوادی تھی۔ یہ ریڈنگ روم بیٹھ کر پڑھنے کے لیے کافی بڑا اور وسیع تھا لیکن مشکل سے پندرہ بیس لڑکے ہی آتے تھے۔ کبھی کبھی دو چار لڑکیاں بھی بھولے بھٹکے آجاتی تھیں اور ایک دو گھنٹے بیٹھ کر رفو چکر ہوجاتی تھیں۔ اس دوران وہ پڑھتی تھیں یا نہیں یہ تو خیر وہی بتا سکتی ہیں۔ لیکن وہاں موجود لڑکے تو بہر کیف ڈسٹرب رہتے تھے۔ جب تک لڑکیاں وہاں بٹھی رہتیں لڑکے کتابوں کی اوٹ سے تانک جھانک کرتے رہتے تھے۔
اس ریڈنگ روم میں پڑھنے کے کچھ اصول اور ضابطے تھے۔ آپس میں بات کرنے کی بالکل اجازت نہیں تھی۔ موبائل کو بند یا کم از کم سائلینٹ موڈ میں رکھنا لازمی تھا۔ یہ ریڈنگ روم دو خانوں میں بٹا ہوا تھا۔ ایک طرف اخبار ورسائل پڑھنے کے لئے میزیں لگی ہوئی تھیں اور دوسری طرف ذاتی اور درسی کتابوں کے پڑھنے کا انتظام تھا۔ لیکن اب تک یہاں کسی اصول کی پابندی نہیں کی جارہی تھی۔ لڑکے آپس میں بات کرتے، کال بھی ریسیو کرتے اور جس جگہ جو چاہتے پڑھتے تھے۔ اخبار ورسائل ادھر اُدھر بے ترتیبی سے پڑے رہتے۔ اس بے انتظامی و بے ترتیبی کے ذمہ دار صرف طلبہ نہیں تھے بلکہ لائبریری انچارج کی بے پروائی بھی اس کے لیے ذمہ دار تھی۔
میں معمول کے مطابق اپنا کالج بیگ لےکر دس بجے کے قریب ریڈنگ روم پہنچ جاتا۔ اردو اور انگریزی کے اخباروں پر سرسری نظر ڈال کر درسی کتابوں میں سر کھپانے لگ جاتا۔ نئی لائبریرین کو عہدہ سنبھالے تقریباً ایک مہینے کا عرصہ گذر چکاتھا۔ لیکن ریڈنگ روم میں اب تک کچھ فرق پیدا نہیں ہوا تھا۔ البتہ ہر اگلے دن وہ کچھ سجا اور سنورا ہوا سا ضرور لگتا تھا۔ ایک دن نئی لائبریرین کو لائیبریری کے باہر اپنے دوست سے بات کرتے ہوئے پایا۔ میں بھی تھوڑی دیر وہیں کھڑا ہو گیا۔ وہ سابقہ لائبریرین کی شکایت کر رہی تھی کہ اس نے لائبریری کی کتابوں کو کیٹلاگ کے مطابق نہیں سجایا ہے۔ وہ کہہ رہی تھی کہ وہ جب یہاں آئی تو اس نے ادبی کتابوں کی ریک میں سائنسی کتابوں کو پایا اور دینی کتابوں کے خانے میں سیاسی کتابوں کو دیکھا۔ پھر کتابوں کی مناسب سجاوٹ پر صرف ہونے والی اپنی محنت و مشقت کی روداد سنانے لگی۔ مجھے اس کی گفتگو سے اندازہ ہو گیا کہ وہ اپنے بارے میں ہانک رہی ہے۔ میرے لیے نہ تو اس کی ذات میں کوئی کشش تھی نہ شخصیت میں اور نہ ہی اس کی باتوں میں، میں وہاں سے کھسک گیا اور ریڈنگ روم میں آ کر مطالعہ کرنے لگا۔
ایک دن کا واقعہ ہے۔ دسمبر کا مہینہ تھا۔ ٹھنڈ اپنے شباب پر تھی۔ درجۂ حرارت دس ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا تھا۔ سردی کی کاٹ ہر کوئی ہڈیوں تک محسوس کر رہا تھا۔ لیکن ریڈنگ روم میں راحت تھی۔ یہاں پانچ پانچ ہیٹر لگے ہوئے تھے۔ ریڈنگ روم میں سب طلبہ اپنی اپنی کتابوں میں کھوئے ہوئے تھے۔ تبھی ایک لڑکی ٹھنڈ سے بچنے یا پڑھنے کی غرض سے اندر داخل ہوئی۔ بیٹھنے سے قبل ریڈنگ روم میں لگے ایک ہیٹر کو اپنی کرسی کی پشت سے قریب کر لیا۔ لڑکی کے اس عمل پر کسی کو کوئی اعتراض نہ ہوا۔ لیکن لائبریرین نے اس کی اس حرکت پر اس کو اس قدر ڈانٹ پلائی کہ وہ زار و قطار رونے لگی۔ اتنی معمولی سی غلطی پر لائبریرین نے ایک ہی سانس میں ریڈنگ روم میں پڑھنے کے سارے اصول و ضوابط گنوا ڈالے۔ اس کا لہجہ نہایت ہی سخت ہو گیا تھا۔ اس کے الفاظ چبھتے ہوئے تھے۔ اس کی ڈانٹ میں طنز تھا۔
”کالج میں آگئی ہو اور بیٹھنے کا سلیقہ نہیں معلوم“
"یہ ہیٹر کالج نے تمہاری کرسی کے پیچھے لگانے کے لیے نہیں خریدا ہے”
"اتنی ٹھنڈ لگتی ہے تو گھر سے ہی ایک ہیٹر ساتھ لیکر آ جاتی”
اس طرح کے طنزیہ جملوں کی بارش اس لڑکی پر ہو رہی تھی۔ دوسری طرف لڑکی تھی کہ شرم سے کٹی جا رہی تھی۔ وہ اپنے اندر سمٹ رہی تھی۔ شاید وہ اس طرح کے اچانک اور سخت رویے سے حیران تھی۔ وہ خاموش کھڑی سب کچھ سن رہی تھی اور آنسوں اس کی آنکھوں سے چپ چاپ بہہ رہے تھے۔ مجھے ایسا لگا کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ یہ سوچ کر میں نے قدر اونچی آواز میں لائبریرین سے چپ ہونے کو کہا۔ لیکن میری مداخلت سے وہ مزید چراغ پا ہو گئی اور مجھ پر برس پڑی۔ اب اس کے غصے کا شکار میں بھی ہو گیا تھا۔ باتوں ہی باتوں میں وہ اس قدر تلخ ہو گئی تھی کہ مانو اس کا کوئی بہت بڑا ذاتی نقصان ہو گیا ہو۔ پتہ نہیں یہ لائبریری سے اس کی محبت کی علامت تھی یا عہدے کی دھونس۔ اس واقعہ کے بعد اس لائبریرن سے ایک طرح کی انجانی نفرت میرے دل میں پلنے لگی۔ میں اپنی نفرت کا اظہار مختلف طریقے سے کر بھی دیا کرتا تھا۔ حالانکہ میں عورت ذات سے نفرت کرنے کا بالکل بھی قائل نہیں۔ کیونکہ میرے نزدیک عورت کا دوسرا نام ہی محبت ہے۔ لیکن اس عورت میں محبت کی جانے والی کوئی چیز تھی ہی نہیں۔ اس سے نفرت کا اظہار کرنا میرا معمول ہو گیا۔ کبھی اس کی باتوں کو یکسر نظر انداز کر دیتا، کبھی اس کی طرف تنی ہوئی نظروں سے دیکھتا اور کبھی اس کے سامنے سے بڑبڑاتا ہوا گزر جاتا۔ یہ سب میں اس لیے کرتا تاکہ میں اس کو جتا سکوں کہ میرے اندر اس کے لیے کس قدر نفرت ہے۔ میں ہر روز اس کے ساتھ نفرت کے کسی نئے طریقے سے پیش آتا۔ میرے اس سخت تیور کا اس کو احساس تھا۔ کبھی کبھی اس کی طرف سے اس کا ردعمل بھی دیکھنے کو ملتا۔
لیکن اسی ریڈنگ روم میں ایک اور واقعہ پیش آیا جس سے میرا ذہن آج تک الجھا ہواہے۔ اس واقعہ کا میرے ذہن و دماغ پر ایسا گہرا اثر پڑا ہے کہ ہر وقت میرے ذہن کے پردے پر وہ واقعہ رونما ہوتا ہوا نظر آ جاتا ہے۔ بات در اصل ان دنوں کی ہے جب کالج کا سالانہ امتحان شروع ہو نے والا تھا۔ یہ وقت ایسا ہوتا ہے جب ذہن کے ہر حصے پر صرف امتحان ہی امتحان چھایا ہوا رہتاہے۔ کسی دوسری چیز کے سوچنے کی فرصت نہیں ہوتی یا ذہن اس کے لیے تیار نہیں ہوتا۔ میرا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی تھا۔ سونے سے پہلے آخری بار کسی چیز کا خیال آتا تو امتحان۔ خواب میں کسی حسین وادی یا تروتازہ کلیوں سے بھرے ہوئے باغ کی سیر کرنے کی بجائے خود کو امتحان گاہ میں پاتا۔ اگر بیدار ہوتا تو امتحان کے لیے تیار ہونے کی عجلت ہوتی۔ جب آدمی کی یہ کیفیت ہو تو چھوٹی موٹی چیزوں کا خیال ذہن سے جاتا رہتا ہے۔ جس دن امتحان کا پہلا پرچہ تھا اس دن میں کالج کے لیے ذرا جلدی نکلا۔ کالج پہنچ کر سیدھا کینٹین کا رخ کیا۔ میں ناشتے کے لیے ٹوکن کاؤنٹر پر کھڑے ہوکر اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا تو والیٹ (Wallet) نہ دارد۔ میں جلد بازی اپنا والیٹ لینا بھول گیا تھا۔ پینٹ اور شرٹ کی دوسری جیبوں کو بھی ٹٹول کر دیکھا ایک سکہ بھی نہیں پایا۔ بھوک تیز لگی تھی۔ لیکن کر بھی کیا سکتا تھا۔ آخر یہ سوچ کر لائبریری کا رخ کیا کہ وہاں میرا دوست ہوگا۔ اس سے پیسے لیکر ناشتہ کر لونگا۔ جب لائبریری پہنچا تو وہاں دوست موجود نہیں تھا۔ پھر یہ سوچ کر ریڈنگ روم میں بیٹھ گیا کے دوست تو آہی جائے گا۔ بھوک کو بھلا کر کتاب کھول لیا۔ ایک گھنٹہ، دو گھنٹہ،تین گھنٹہ۔۔۔۔۔۔ اس طرح کئی گھنٹے گزر گئے۔ لیکن دوست اب بھی لا پتہ تھا۔ بیٹھے بیٹھے لنچ کا وقت ہو گیا۔ ریڈنگ روم کے تقریباً تمام ہی بچے لنچ کے لیے نکل گئے تھے۔ میں اب بھی اپنے دوست کے انتظار میں تھا۔ اس بیچ پیٹ قل ھو اللہ احد کی پکار لگائے جا رہا تھا۔ تین بجے سے امتحان شروع ہو نے والا تھا، جو چھ بجے تک چلتا۔ میں یہ سوچ رہا تھا کہ آج بھوکے پیٹ امتحان کیسے دونگا۔ بھوک کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ٹھیک سے بیٹھا نہیں جا رہا تھا۔ سانس صحیح سے نیچے نہیں اتر رہی تھی۔ میں امتحان میں کیا لکھوں گا؟؟ میں یہ سب سوچ ہی رہا تھا کہ کیا کروں اور کیا نہ کروں، تبھی ایک نسوانی آواز میری سماعت سے ٹکرائی”بیٹا ریحان، آؤ آج میرے ساتھ لنچ کر لو“ میں اپنی جگہ سے بیٹھے بیٹھے پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہی لائبریرین کھڑی تھی جس کی آنکھیں اندر کی طرف دھنسی ہوئی ہیں، گال پچکے ہوئے ہیں، ہونٹ سوکھے ہوئے ہیں اور چھاتیاں نیچے کی طرف لڑھکی ہوئی ہیں۔

 

افسانہ نگار شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ریسرچ اسکالر ہیں۔

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔
afsana lunchادبی میراثافسانہلنچ
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
دیار شوق میرا دیار شوق میرا- محمد خلیق صدیقی
اگلی پوسٹ
اکیسویں  صدی کی ادبی صحافت- ڈاکٹر شیخ نگینوی

یہ بھی پڑھیں

غزل – صائمہ مقبول

جنوری 3, 2026

زندگی کے درمیاں – وصی الحق وصیؔ

اکتوبر 11, 2025

بُت اگر بولتے – قیُوّم خالد

جنوری 20, 2025

بھیگے ہوئے لوگ – اسلم سلازار 

جنوری 6, 2025

غزل – عقبیٰ حمید

نومبر 1, 2024

شیشے کے اُس پار – ڈاکٹر عافیہ حمید

ستمبر 18, 2024

دو دوست /موپاساں – مترجم: محمد ریحان

ستمبر 9, 2024

غریبِ شہر- ڈاکٹر فیصل نذیر

ستمبر 8, 2024

راج دھرم – ڈاکٹر ابرار احمد

اگست 7, 2024

ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ...

اگست 3, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں