Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جولائی 15, 2026

      کتاب کی بات

      جولائی 15, 2026

      کتاب کی بات

      جون 6, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      سنت ابراہیمی کی حقیقی روح اور اس کا…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      آبِ زمزم کے طبی ، روحانی اور سائنسی…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      قربانی صرف رسم نہیں، اللہ کے حکم کی…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      ڈاکٹر ظفرالاسلام خان کو شاہ ولی اللہ  ایوارڈ سے…

      جولائی 2, 2026

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام بشیر بدر،…

      جون 7, 2026

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خصوصی مضامین

      آٹزم : خاندان کا سفر ، قبولیت اور…

      جولائی 16, 2026

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      تعلیمی اداروں کا زوال اور سوشل میڈیا- نازش…

      جولائی 16, 2026

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      تعلیمی اداروں کا زوال اور سوشل میڈیا- نازش…

      جولائی 16, 2026

      متفرقات

      آٹزم : خاندان کا سفر ، قبولیت اور…

      جولائی 16, 2026

      متفرقات

      ڈاکٹر ظفرالاسلام خان کو شاہ ولی اللہ  ایوارڈ سے…

      جولائی 2, 2026

      متفرقات

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام بشیر بدر،…

      جون 7, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جولائی 15, 2026

      کتاب کی بات

      جولائی 15, 2026

      کتاب کی بات

      جون 6, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      سنت ابراہیمی کی حقیقی روح اور اس کا…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      آبِ زمزم کے طبی ، روحانی اور سائنسی…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      قربانی صرف رسم نہیں، اللہ کے حکم کی…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      ڈاکٹر ظفرالاسلام خان کو شاہ ولی اللہ  ایوارڈ سے…

      جولائی 2, 2026

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام بشیر بدر،…

      جون 7, 2026

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خصوصی مضامین

      آٹزم : خاندان کا سفر ، قبولیت اور…

      جولائی 16, 2026

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      تعلیمی اداروں کا زوال اور سوشل میڈیا- نازش…

      جولائی 16, 2026

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      تعلیمی اداروں کا زوال اور سوشل میڈیا- نازش…

      جولائی 16, 2026

      متفرقات

      آٹزم : خاندان کا سفر ، قبولیت اور…

      جولائی 16, 2026

      متفرقات

      ڈاکٹر ظفرالاسلام خان کو شاہ ولی اللہ  ایوارڈ سے…

      جولائی 2, 2026

      متفرقات

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام بشیر بدر،…

      جون 7, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
فکر و عمل

ادبی دنیا کا گمنام روشن ستارہ ’’قمرالدین قمرؔ ‘‘جرولی- محمد عبداللہ

by adbimiras جولائی 15, 2021
by adbimiras جولائی 15, 2021 0 comment

گہوارۂ شعر و ادب مرکزِ علم و فن قصبہ جرول اپنی تاریخ کا مکمل باب ہے، جہاں کے علم و ہنر کی شمع سے قرب و جوار درخشاں نظر آتے ہیں ،یہاں کے مختلف شعرا و ادبا نے اس قصبے کی نمائندگی ہندوستان کے علاوہ بیرونِ ملک بھی کی ہے،یہاں کی زرخیز مٹی نے شعرو ادب کو فروغ دینے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی ہے ، اور رئیس ؔجرولی ، قسیم جرولی ؔ،فہیم جرولیؔ، اثیم جرولیؔ،دل جرولی،ؔ قوی جرولی،ؔ شاکر جرولی،ؔ اقبال جرولیؔ ،اشعرنوری جرولیؔ، اور پیکر جرولیؔ وغیرہ جیسے قد آور شعراکو جنم دیا وہیں اس ادبی سلسلے کی آخری شمع نوے کی دہائی میں قمر جرولیؔ کی شکل میں ٹمٹماتی نظر آرہی ہے، جس کی لویں تومدھم ہیں مگر شعری خیالات آسمانِ ادب کو آج بھی پوری استقامت کے ساتھ روشنی عطا کر رہے ہیں۔

کئی زبانوں کے ماہر قمر جرولی ؔکی شاعری سماجی اور معاشرتی عکاس کی ترجمانی کرتی نظر آتی ہے ،کیونکہ ان کے یہاں اردو، اودھی اور ہندی کے کلام ان کے وقار میں اضافہ کرتے نظر آتے ہیں۔

قمر جرولی ؔ کے یہاں شاعری کے سارے اصناف اور ہیئتیں اپنے وجود کا احساس بھی دلاتی ہیں جس سے ان کی شاعری ساحریبن کر ابھرتی ہے اور موصوف کی حیثیت چودھویں کی چاند سے کم نظر نہیں آتی ہے،کیونکہ ان کی شاعری اخلاق و کردار سے مزین ہے اور عادات واطوار میں بھی بڑی شائستگی ہے ،ان کے یہاں اگر کلاسیکی روایت کی  وضع داری موجودہے تو وہیں لہجے میں طرزِ قدیم کی پیروی بھی ملتی ہے۔ (یہ بھی پڑھیں مجاہد جمہوریہ حکیم محمد سلیمان صدیقی – جنید احمد نور )

انہوں نے شاعری کے ہر میدان میں اپنے نقوش قائم کئے ہیں اور ہر جگہ اپنے دیر پا اثرات چھوڑے ہیں مثلاً حمد، نعت، غزل، نظم، قصیدہ ،مرثیہ،قطعہ، منقبت ،سلام وغیرہ کثرت سے ملتے ہیں، انہوں نے اپنی پوری حیات کتب بینی، کتب فروشی اور شاعری کے گہرہائے آبدار کو سنوار نے گزاری تو وہیں محبوب کی پیچیدہ زلفوں کو سلجھانے میں بھی بڑی مہارت سے کام لیا ہے،چھوٹی اور لمبی دونوںبحروں میں اشعار کہناان کا فطری امتیاز ہے۔ حمدِ باری تعالیٰ کے اشعار اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ خدا کی وحدانیت کی جلوہ گری کی غماز ہیں، ان کی حمد کے کچھ اشعار ملاحظہ ہوں:۔

بشر سے ہو ثنا تیرییہ بالکل غیر ممکن ہے
فرشتے جب کہ رہتے ہر گھڑی حیران اے مولیٰ
جسے چاہے تو عزت دے جسے چاہے تو ذلت دے
جسے چاہے تو رحمت سے بنا سلطان، اے مولیٰ

قمرجرولیؔ کے یہاں عوامی جذبات کی عکاسی ملتی ہے اور ان کی شاعری سہل اور سلیس لفظوں کا ایک حسین باب ہے، ان کے یہاں لفظوں کی عقدہ کشائی ہے اور نہ ہی معنوی الجھاؤ ہے ،جو کچھ کہنا چاہتے صاف اور سیدھے لفظوں میں کہہ دیتے ہیں تاکہ سامعین معنوی بھول بھلیوں میں گم ہوں نہ ہی لغت بینی کی ضرورت محسوس ہو، نعتِ رسولؐ میں اپنی صلاحیتوں کا سلیقے سے استعمال کرتے ہیں اوربڑے پرجوش ہو کر کچھ اس انداز سے لب کشا ہوتے ہیں کہ دل کی پژمردہ  دنیامیں سرورانبساط کی کلیاں کھل جاتی ہیں ،کہتے ہیں:۔

نہ تلاشِ دیر و کعبہ نہ فراق طورِ سینا
مری چشمِ تر کی حسرت، رہے سامنے مدینہ
صفِ انبیاء میں ایسے نظر آتے ہیں محمدؐ
کہ انگوٹھی میں ہو جیسے، کوئی قیمتی نگینہ
چاہو قربِ رب کو، پکڑو بنیؐ کا دامن
اُن سے قمر ملے گا، وحدانیت کا زینہ
قمر جرولیؔ اپنی خوبصورت نعت ’’صحنِ محشر ‘‘کے ذریعے عوام کے دلوں میں دلکشی پیدا کردیتے ہیں جس سے خزاں رسیدہ چمن میں بہار، کمھلائے ہوئے پھولوں میں تازگی اور فضائے بسیط میں دلفریب و شادابی مناظر نمایاں ہوجاتے ہیں،جس کی ترجمانی ان کے اس شعر سے ہوتی ہے جو ان کی شاعری میں چمک بکھیرتی ہے:۔

اے شفیع الاممؐ تاجدارِ حرم ،یوں نظر آپ کی مہرباں ہوگئی
مٹ گئی ساری الجھن خدا کی قسم،دل کی کشتی بھنور سے رواں ہوگئی
جب ملیں رفعتیں کیا سے کیا بن گئی، اوج پاکر کہاں سے کہاں ہوگئی
ان کے پیروں تلے آگئی جو زمیں،دیکھتے دیکھتے آسماں ہوگئی
قمر جرولیؔ دربارِ رسالت مآب میں گلہائے عقیدت بڑے انہماک سے پیش کرتے ہیں اور شرفِ حصولِ حاضری کے بعدکسی بھی دنیاوی امراء وسلاطین کو خاطر میں نہیں لاتے،محبت ِ رسولؐ میں کائنات کی ساری چیزوں کو نثارکرنے والے قمر صاحبؔ  اس عالمِ فانی کی قیمتی سے قیمتی چیزوں کو اپنی ٹھوکر میں رکھتے ہیں اور جسے لذتِ عشقِ نبیؐ حاصل ہوجائے تو اس کاکہنا ہی کیا، اس کی ٹھوکر میں تو زمانہ رہتا ہی ہے جس کی ترجمانی ان کے اس شعر سے ہوتی ہے، کہتے ہیں:۔

گدائے مصطفیؐ رکھتے ہیں ٹھوکر میں شہنشاہی
کسی کے سامنے وہ ہاتھ پھیلایا نہیں کرتے
٭٭٭

رضواں ہمیں نہ چھیڑ، خدایا ہمیں نہ چھیڑ
آغوشِ مدینہ میں ارم دیکھ رہے ہیں

قمر جرولیؔ اپنی شاعری میں نعت کو مقدم رکھتے ہیں ، انہوں نے نعتیں کثرت سے کہیں ہیں، ان کی پوری شاعری کا  احاطہ کیا جائے تو ان کی شاعری کا بیشتر حصہ نعتِ نبیؐ پرہی مبنی ہے اور ان میں اودھی اور ہندی کے نعتوں کاایک طویل سلسلہ ہے جس سے قمر جرولیؔ کو اردو کے علاوہ اودھی اور ہندی کا بھی شاعر کہنے میں کوئی قباحت نہیں ہے، اردو شاعری میں ان کا تعارف ان کے ہندی اور اودھی کلام کی مقبولیت کے سبب ہوئی ہے،کیونکہ جرول اودھ کا ایک مستقل اور مستحکم علاقہ رہا ہے جہاں کی عوام اودھی کو اپنی روزمرہ کی زبان بنائے ہوئے ہے اسی وجہ سے ان کی مقبولیت میں دن بہ دن ترقی ہی ہوتی چلی گئی۔ (یہ بھی پڑھیں خانوادے فضل حق  خیرآبادی کے گمنام شاعرواصف ؔ القادری  نانپاروی – جنید احمد نور )

موصوف کا اودھی اور ہندی کلام اپنے اندرایک نادر اندازِ بیان اور زورِ کلام رکھتا ہے جہاں غنائیت اور موسیقیت خود بخود پیدا ہوجاتی ہے اور سامعین پر ایک حال طاری ہوجاتا ہے یہ ان کا خاصہ ہیں، ان کی اودھی نعت کے کچھ اشعار ملاحظہ فرمائیں جو دل کے تاروں میں ایک مضرابی کیفیت چھیڑ دیتے ہیں:۔

چلو چلی دیکھ آئی طیبہ نگریا
جہاں نوری رحمت کی لاگی بجریا
نور کے بادل جہواں بَرسے
نین ہمارے دیکھن ترسے
سُونی سُونی لاگت ہے من کی نگریا
چلو چلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جن کے دوارے بھیک ملت ہے
شاہ و گدا کی جھولی بھرت ہے
بھر بھر لاویں سب اپنی گگریا
چلو چلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دائی حلیمہ کی بکری چراویں
ڑھون، غریبن کی گٹھری اٹھاویں
شفاعت کے ہے جن کے ماتھے پگڑیا
چلو چلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کھجورن کے چھیاّں ما ہم سُستیبے
اپنے نبیؐ کا ہم دکھڑا سُنیبے
جن کے کرم کی چلت ہے بَیریا
چلو چلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قمر صاحب ؔنے نعت ومنقبت کے ساتھ ساتھ بہت سے سلام بھی تحریر کئے ہیںان میں ان کاایک بہت ہی مشہور سلام ہے جس میں ہندی ،عربی اور اردو کے جمالیاتی لفظوں کی آمیزش ہے ،جو سننے والوں کے دلوں میں اپنا مقام بنا لیتا ہے،اس کا جادوئی لب و لہجہ روحانی دنیا میں تازگیبخش دیتا ہے۔اس کی ایک مثال پیشِ نظر ہے:۔

الصلوٰۃعلی النبی،والصلوٰۃ علی الرسول،
یا شافع الابطحی، وامحمد عربی
عبداللہ کے پوت سپوت، تمرے سیوک دَیو کے دوت
تمرا سہارا ہے مضبوط، تم کا مانے چھوت اچھوت
الصلوٰۃعلی النبی،والصلوٰۃ علی الرسول،
یا شافع الابطحی، وامحمد عربی
تمرا روپ رچس کرتار، تم پر موہا خود انہار
راتن رات گیو ہردوار، لوٹ پڑیو ہوتے بھنسار
الصلوٰۃعلی النبی،والصلوٰۃ علی الرسول،
یا شافع الابطحی، وامحمد عربی
امت کارن تجیو پران، حسنؓ حسینؓ کیہو قربان
کربل بیچ مچی گھمسان، موڑن کاٹ کیہو کھریہان
الصلوٰۃعلی النبی،والصلوٰۃ علی الرسول،
یا شافع الابطحی، وامحمد عربی

قمر جرولیؔ جہاں ایک طرف محبوبِ حقیقی اور عشقِ رسول میںجنبشِ قلم ہوئے ہیں تو دوسری طرف محبوبِ مجازی کو بھی اپنی شاعری کا محور بنایا ہے ،کیونکہ عشقِ مجازی ہی عشقِ حقیقی کااول زینہ ہوتا ہے پھر آگے چل کر راستے مختلف سمت اختیار کر لیتے ہیں جس میں ایک حقیقی اور دوسرا مجازی ہوتا ہے ، اسی طر ح موصوف نے دونوں کا سفر بڑے پر سکون طریقے سے کیاہے اسی لئے ان کی شاعری میں بھی محبوب سے گلہ شکوہ اور ہجرو وصال کی کیفیات ملتیں ہیں جس کو موصوف نے برتا بھی ہے اور نبھایا بھی ہے۔ (یہ بھی پڑھیں مشاہیر بہرائچ کا اجمالی تعارف – جنید احمد نور )

قمر صاحبؔ بھی عارضی محبوب کے دامِ فریب سے خود کو بھی نہیں بچا سکے اور اس کی حسین یادوں میں کھو کرخیالات کے خوشنما وادیوں کی سیر بھی کرتے ہیں اور محبوب کی خوش گفتاری سے محظوظ بھی ہوتے ہیں ،مگر جب دل کی دنیا ظلمتِ شب کی کرب ناکیوں سے گزرنے لگتی ہے تو اپنے محبوب سے یو ںگویا ہوتے ہیں:۔

سو بار رُلایا ہے اک بار ہنسا دیجئے
جب آگ لگائی ہے شعلہ بھی بجھا دیجئے
٭٭٭

مجھ پہ بھی ایک عنایت کی نظر ہوجائے
آپ چاہیں تو شبِ غم کی سحر ہو جائے

موصوف اپنے محبو ب کو چاند سے بھی زیادہ روشن مانتے ہیں،ا ور اس کو کسی اجنبی کے ساتھ دیکھنا پسندنہیں کرتے بلکہ ہر لمحہ اس کو اپنی یادوں میں بسانے کے خواہاں رہتے ہیںـ:۔

ان کی زلفوں سے گھٹاؤں نے ہے مانگی خیرات
دیکھ لے چہرہ تو شرمندہ قمر ہوجائے
٭٭٭

نیندیں حرام ہوگئیں اس روز سے مری
دیکھا ہے جب سے میں نے تمہیں اجنبی کے ساتھ
ان کے یہاں رباعیوں کا بھی طویل سلسلہ ہے جس میں بہت ہی سہل اور سادے لفظوں میں اشعار ملتے ہیں جو ان کے تجربات اور پختگی کی دلیل ہیں۔ :

جب ترے در پہ بندگی ہوگی
تب مکمل یہ زندگی ہوگی
رازِ دل مجھ سے کیوں چھپاتے ہو
بات تو کچھ نہ کچھ ہوئی ہوگی
٭٭٭

جو برباد گلشن ہمارے ہوئے ہیں
کسی باغباں کے اشارے ہوئے ہیں
ترے حسنِ جاناں کی خیرات لینے
بہت لوگ دامن پسارے ہوئے ہیں
قمرصاحب ؔحق بیانی اور غیر جانبدای سے کام لیتے ہیں اور سماج کی آئینہ داری بھی بڑے خلوص سے کرتے ہیں اور معاشرے میں پیش آنے والے واقعات کی منظر کشی اور منظر نگاری بڑے سلیقے سے کرتے ہیں مگر سیاست سے دور رہ کر، سن بیاسی۱۹۸۲ء میں اسی قصبے میں ایک سیلابی طوفان آیا تھا اور جرول کے قرب و اطراف کے ہر گھر میں پانی بھر گیا تھا اور حدِ نگاہ تک صرف پانی ہی پانی نظر آتا تھاجس کی قیامت خیزی سے بہت سے کچے و پکے مکانات زمیں بوس ہوگئے تھے اور فصلیں بھی تباہ ہوگئی تھیں گویا بہت زیادہ مالی نقصان ہوا تھا،اس کی عکاسی کچھ اس انداز سے پیش کی کہ یہ اشعار آج بھی لوگوں کی زبان پر رواں رہتے :۔

جِیَرا کیسے ہم سمجھائی اب دوہائی رے اللہ
کھیت گھر کی بھئی صفائی اب دوہائی رے اللہ
سَن بیاسی نواں مہینہ آوا جب طوفان
گَھرن گَھرن ما پانی بھر گا عقل بھئی حیران
کَونَو رستہ نہیں سوجھائی اب دوہائی رے اللہ
جرول کٹرہ اور چوہدی مچ گئی ہاہاکار
جَہرے دیکھو وَہرے ہَلّہ ہر سو یہی پکار
نیّا لاؤ جلدی بھائی اب دوہائی رے اللہ
قمرؔجرولی کے یہاں شاعری کے مختلف اصناف و ہیئتوں پر طبع آزمائی ملتی ہے ،مگر ان کو نعتِ رسولؐ سے جو الفت و عقیدت ہے اور اس میں جو لذت ملتی ہے وہ شاید کسی دوسری اصناف میں نہیں، اسی لئے ان کا نعتیہ کلام بہ نسبت غزلوں کے زیادہ ہے۔

انہوں نے جس ماحول میں آنکھیں کھولیں وہ سیاسی ابتری کا دور تھااور قمر جرولیؔ نے اپنی آنکھوں سے بہت سے پُر آشوب ،پُر فتن اورخونی سیاسی مناظربھی دیکھے ہیں اور فرنگیوں کے ظلم وستم کے مشاہدے بھی بہت قریب سے کئے ہیں مگراس کے باوجود سیاسی مسائل سے خود کو مسثنیٰ رکھا اور خاموشی سے صرف ادبی معاملات سے ہی سروکار رکھا اسی لئے ان کی شاعری میں کوئی سیاسی پہلو نظر نہیں آتاہے ،جب کہ جرول ایک سرگرم اور فعال قصبہ تھا اور یہیں سے انگریزوں کے خلاف پریس’’ مطبع عین الفیوض‘‘(جو سید جعفر مہدی کے گھر میں تھا ) سے جنگِ آزادی کے مضامین شائع ہوتے تھے جس کے ضمن میں انگریزوں نے اس پریس کوضبط کرلیا تھا۔ (یہ بھی پڑھیں حضرت شوق ؔبہرائچی: کتابوں کے نظر سے – جنید احمد نور )

ان کے یہاں اضافتوں کا استعمال بہت عمدہ پیرائے میں ملتا ہے،لفظوں کی لطافت اور معنوی شائستگی ان کے یہاں بدرجۂ اتم موجود ہیں ،مگر موجودہ عوام کا خاص خیال کچھ یوں رکھتے ہیں کہ بہت پیچیدہ اور معنی آفرینی سے گریز کرتے ہیں ،صرف عوامی شاعری سے ہی اپنی شناخت قائم کرتے ہیں کیونکہ ان کا زیادہ تر کلام عوامی نفسیات کی نباضی کرتاہے اور موجودہ دور کے مدِ نظر انہوں نے عوام کی بالکل حقیقی نمائندگی کی ہے۔

ان کے چارنعتیہ مجموعے منظرِ عام پر آچکے ہیں اور عوام میں ان کی کافی مقبولیت بھی رہی ہے ،پہلا مجموعہ ’’نورِ عرفاں حصہ اول‘‘’’نورِ عرفاں حصہ دوم‘‘کلامِ قمر ’’اور عرفانِ محمد‘‘ان کی نعتیہ تصانیف ہیں جو مذکورہ زبانوں پر مبنی ہیں۔

ان کی شاعری میں ان کی شخصیت کی پوری چھاپ نظر آتی ہے، خوش مزاجی اورخندہ پیشانی سے ملنا خاص وصف ہے جوان کو عوام میں ممتاز بناتا ہے۔ انہوں نے مختلف موضوعات کو اپنی شاعری کا حصہ بنایا ہے اور اس میں اخلاص و محبت کا ایسا جادو جگایا ہے جس کو پڑھ کر قارییا سامعین بے ساختہ واہ کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ان کو لفظوں کے استعمال اور اس کو نبھانے کا جو فن معلوم ہے اس کی مثال قمر جرولیؔ خود ہیں۔ اس کے باوجود ادب کا یہ مایہ ناز شاعر اردو دنیا سے اس طرح گم ہے جیسے کہ دنیائے ادب سے نہ تو ا ن کا کوئی تعلق ہو اور نہ ہی ان کی کوئی شناخت۔اس کے باوجود وہ جرول قصبہ کے منعقدہ مشاعرے میں چاہے وہ طرحی ہوں یا غیر طرحی شرکت ضرور کرتے تھے،یہ ان کا اردو ادب پر بڑا احسان ہے۔

                                                                                                                                                محمد عبداللہ

                                                                                                                                     مصطفی آباد،

ضلع بہرائچ یوپی

                MOB.7398963620

                mohdabdullahamu@gmail.com

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

 

عبد اللہقمر الدین
0 comment
2
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
فیض احمد فیض کی نظر میں کلچر کیا ہے۔۔۔؟ – ابراہیم اعظمی
اگلی پوسٹ
قربانی کا بکرا  – شیبا  کوثر

یہ بھی پڑھیں

حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –...

جنوری 20, 2025

کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

اکتوبر 8, 2024

حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی...

اکتوبر 7, 2024

نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام...

جولائی 23, 2024

مفتی عزیز الرحمن شاہدؔ چمپارنیؒ (یادوں کے چراغ)...

مئی 30, 2024

توقیتِ  علامہ محمد اقبال – پروفیسر محسن خالد...

مئی 29, 2024

تو نے اے خیر البشرؐ انساں کو انساں...

ستمبر 26, 2023

اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین...

فروری 22, 2022

ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ...

فروری 22, 2022

 مولانا عتیق الرحمن سنبھلی – مفتی محمد ثناء الہدیٰ...

فروری 15, 2022

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (61)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (186)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (601)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (203)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (144)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,053)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (538)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (206)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (47)
    • طب (20)
    • فکشن (407)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (218)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (13)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (480)
  • گوشہ خواتین و اطفال (100)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,139)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (900)
    • خصوصی مضامین (127)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (229)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں