Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جون 6, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      سنت ابراہیمی کی حقیقی روح اور اس کا…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      آبِ زمزم کے طبی ، روحانی اور سائنسی…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      قربانی صرف رسم نہیں، اللہ کے حکم کی…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جون 6, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      سنت ابراہیمی کی حقیقی روح اور اس کا…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      آبِ زمزم کے طبی ، روحانی اور سائنسی…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      قربانی صرف رسم نہیں، اللہ کے حکم کی…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
شاعری کے مختلف رنگ

حضرت شوق ؔبہرائچی: کتابوں کے نظر سے – جنید احمد نور

by adbimiras جنوری 12, 2021
by adbimiras جنوری 12, 2021 0 comment

دنیائے اردو ادب  میں لفظ بہرائچی کوایک  منفردشناخت  دینے والے اورمشہور کرنے والے حضرت شوق ؔ بہرائچی کی اس برس ۱۳؍ جنوری۲۰۲۱ء کواس  دنیائے فانی سے  گئے ہوئے ۵۷ برس مکمل ہو جائیں گے لیکن آج بھی بہرائچ کی شناخت دنیائے اردو میں آپ کا ہی نام سے ہے۔اسی مناسبت سے آج کا مضمون ‘حضرتِ شوق ؔبہرائچی کتابوں کے نظر سے’ کے عنوان پر آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں،کیونکہ شوق ؔ صاحب کو دیکھنے اور ساتھ میں رہنے  والے اب اس دنیا میں بہت کم ہی بچے ہیں اور ان کے بارے میں بتانے والے بھی دھیرے دھیرے اس فانی دنیا سے جا رہے ہیں ہماری نسل کے لئے شوق ؔ کو جاننے کا واحد طریقہ آج کی تاریخ میں صرف کتابیں ہی جن میں شوقؔ کا ذکر موجود ہے ۔

شہنشاہ طنز و مزاح جناب سید ریاست حسین تخلص شوقؔ بہرائچی تھا۔شوق ؔبہرائچی کی پیدائش ۶؍جون۱۸۸۴ءمیں آبا ئی وطن ایودھیا (ضلع فیض آباد )میں ہوئی تھی۔آپ کے والد کا نام سید سلامت علی تھا۔ شوقؔ صاحب ضلع فیض آباد کے رہنے والے تھے لیکن ملازمت کے سلسلے میں بہرائچ ہجرت کر آئے تھے اور بہرائچ کے ہی ہو کر رہ گئے عرفان عباسی صاحب لکھتے ہیں کہ شوقؔ کے ساتھ بہرائچی کا اضافہ اسی لئے ہے۔عرفان عباسی نے اپنی مشہور زمانہ کتاب’’ آپ تھے ‘‘ میں شوق صاحب کا خاکہ کھنیچا ہے اور لکھتے ہیں :۔

”کشادہ سا قد ،لاغر و متحرک جسم ،سانولی رنگت ،چہرے پر چیچک کے نشان اور چھوریاں، چھوٹی دبی سی آنکھیں اور ان پر پتلے فریم کا چشمہ،کھانسی روکنے کی مسلسل کوشش میں پھولتے پچکتے سوکھے گال،معمولی کپڑے کی شیروانی  ملگجا سا پائجامہ ،سر پر کشتی نما ایک طرف جھکی ہوئی  ٹوپی۔یہ تھا حضرت شوقؔ بہرائچی کا ظاہری حلیہ جو میں نے پہلی اور شاید آخری بار دیکھا۔ شوق ؔ صاحب کا کلام سنجیدہ مزاح ،سماجی اور سیاسی شعور ،زندگی کے مسائل کا احساس، زیر لب تبسم ،طنز کی نشتریت،سادگی وپرکار ی،ذہانت ور برجستگی کا بہترین نمونہ ہے۔انھوں نے لاتعداد مزاحیہ اور طنزیہ غزلیں ،نظمیں ،ہجویں ،قطعات لکھے ہیں۔شوقؔ صاحب مقبول و ہر دل عزیز شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ بہت اچھے خوش نویس بھی تھے۔لیکن رعشہ کے مرض کی وجہ سے لکھنا ناممکن ہو گیا تھا۔“ ( آپ تھے   ، عرفان عباسی ۱۹۸۱ء)

اتر پردیش اردو اکادمی کے ذریعہ شائع کتاب ’’ انتخاب کلام شوق ؔبہرائچی‘‘ میں عرفان عباسی لکھتے ہیں :۔    ”شوقؔ کی ابتدائی تعلیم گھریلو طور پر ہوئی بعدمیں مقامی مکاتب میں فارسی و اردو پڑھ رہے تھے کہ دل اچاٹ ہوا اور وہ سلسلہ منقطع ہو گیا۔کم سنی میں ہی والد ماجد کے سایہ شفقت سے محروم ہوگئے تھے۔اس لئے اعلیٰ اسکولی تعلیم سے محروم رہے اور شعور کی منزل میں قدم رکھنے کے ساتھ ہی معاشی تگ ودو میں لگ جانا پڑا۔اعلیٰ تعلیم اور ڈگریوں سے  محرومی نے در در کی خاک چھنوائی۔ آبائی وطن ایودھیا (ضلع فیض آباد )سے ترک سکونت کرکے ۱۹۱۹ءمیں بہرائچ پہنچے یہاں چھوٹی چھوٹی ملازمتوں کا سہارا لینا پڑا کچھ دنوں تک میونسپل بورڑ بہرائچ میں ملازمت کی۔کبھی وکلاء کی محرری کو ذریعہ معاش بنایا،کبھی زمینداروں کے مختار رہے۔لیکن افتاد طبع کی بدولت کہیں ٹک نہ سکے۔فنِ خطاطی میں بھی آپ ماہر تھے۔لیکن مرضِ رعشہ کی وجہ سے اس سے بھی شہرت و دولت نہ حاصل کر سکے۔وطن ثانی بہرائچ  انھیں خوش حالی و فارغ البالی تو نہیں دے سکا لیکن ادبی ماحول اور ادبی صحبتیں فراہم کر کے شوقؔ کو ان سے فیضیاب ہونے اور اپنی صلاحیت ،ذہانت ،شوخی  و فطری ذوق شعری سے مستقبل سنوارنے کی راہ ہموار کر دی۔ شوقؔ کی شاعری کا آغاز روایتی شاعری اور غزل گوئی سے ہوا تھا۔“

بہرائچ کے ممتاز شاعر ساغرؔ مہدی  شوقؔ بہرائچی کے بارے میں لکھتے ہیں:۔

”شوق صاحب بڑے زود رنج ذرا سی بات پر مہینوں روٹھے رہتے اور خوش ہوجاتے تو صبح و شام محفلیں جماتے۔حالات ،واقعات، اشخاص،مشاعروں اور مسافتوں پر تبصرہ،ادبی ا مور و نکات پر بحثیں اور گفتگو و لطیفے اور معرکے۔درمیان میں کھانستے جاتے سانس جب زیادہ پھولنے لگتی تو سجدہ میں چلے جاتے اس طرح سانس بحال کرتے ،نمک کی کنکری پھانکتے اور مسکراتے ہوئے پھر گفتگو کا سلسلہ شروع کردتے۔مفلسی ،تنگدستی ،ضعیفی اور ناقدریٔ زمانہ کے باوجود وہ اپنی ذہانت کے ریشمی نیام میں طنز کی تیغ اصیل بنے رہے۔حالات نے کبھی انہیں طرحی غزلیں فروخت کرنے پر مجبور کیا ،کبھی جسم میں نہ ہونے کے باوجود مشاعروں کے دور دراز سفر اور شب بیداریوں پر آمادہ کیا ، کبھی کسی ابن الوقت کی شان میں قصیدہ پیش کرنے پر اکسایا کبھی قرض خواہوں کی خوشنودی میں گھنٹوںشعر سنانا پڑے اس طرح مرمر کے زندگی کرنے والا تمام عمر ہمیں قہقہے اور مسکراہٹیں بانٹا رہا یہی آپ کا فن تھا ہنر تھا آپ کا آرٹ تھا شوق ؔکا مزاج تھا۔ “

کیفیؔ اعظمی  کا امتحان حضرت شوقؔ بہرائچی نے ہی لیا تھا جب کیفیؔ صاحب نے اپنی زندگی کےپہلا مشاعرے میں شرکت تھی اور اپنی ایک غز ل پڑھے تھی۔تفصیل کے لئے کیفی صاحب کا مجموعہ ’سرمایہ‘ دیکھے۔ کیفیؔ صاحب اپنی تصنف ’سرمایہ‘ میں اس واقعہ  کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں  کہ’’ یہ پہلا مشاعرہ تھا جس میں شاعر کی حیثیت سے میں شریک ہو ا۔اس مشاعرہ میں مجھے جتنی داد ملی اس کی یاد سے اب تک کوفت ہو تی ہے۔بزرگوں نے داد دی اور کچھ لوگوں نے شک کیا کی یہ غزل کسی اور کی ہے اور میں نے اسے اپنے نام سے پڑھی ہے۔اس پر میں رونے لگا تب بڑے بھائی شبیر حسین وفاؔ جنہیں ابا سب سے زیادہ چاہتے تھے انھوں نے ابا سے کہا  انھوں نے جو غزل پڑھی ہے وہ انہیں کی ہے شک دور کرنے کئے لئے کیوں نہ ان کا امتحان لے لیا جائے اس وقت ابا کے منشی حضرت شوقؔ بہرائچی تھے جو مزاحیہ شاعر تھے۔انھوں نے اس تجویز کی تائید کی مجھ سے پوچھا گیا امتحان  دینے کے لئے تیار ہو میں خوشی سے تیار ہو گیا۔شوقؔ بہرائچی صاحب نے مصرع دیا  ؏

’’اتنا ہنسو کہ آنکھ سے آنسو نکل پڑے‘‘

بھائی صاحب نے کہا ان کے لئے یہ زمین بنجر ثابت ہوگی کوئی شگفتہ سی تجویز کیجئے لیکن میں نے کہا اگر غزل کہوں گا تو اسی زمین میں ورنہ امتحان نہیں دوں گا طے پایا کہ اسی طرح میں طبع آزمائی کروں اور تھوڑی دیر میں تین چار شعر کہے جو اس طرح تھے جسے بعد میں بیگم اختر نے اپنی آواز سے پنکھ لگا دیئے اور وہ ہندوستان ،پاکستان میں مشہور ہوگئی وہ غزل میری زندگی کی پہلی غزل ہے جسے میں نے ۱۱ سال کی عمر میں کہی تھی۔

اتنا تو زندگی میں کسی کی خلل پڑے
ہنسنے سے ہو سکوں نہ رونے سے کل پڑے
جس طرح ہنس رہا ہوں میں پی پی کے گرم اشک
یوں دوسرا ہنسے تو کلیجہ نکل پڑے
کیفی ؔصاحب مزید لکھتے ہیں کہ اب اس غزل کو آپ پسند کریں یا نہ کریں خود میں بھی ابا ایسی غزل نہیں کہہ سکتا لیکن اس کی یہ افادیت ضرور ہے کہ اس نے لوگوں کا شک دور کر دیا اور سب نے یہ مان لیا کہ میں نے جو کچھ اپنے نام سے مشاعرے میں سنایا تھا۔وہ میراہی کہا ہوا تھامانگے کا اجالا نہیں تھا۔بہرائچ میں یہ غزل کہنے اور مشاعرے میں سنانے کے بعد لکھنؤ گیا۔ ( یہ بھی پڑھیں اسد محمد خاں کی کہانیوں میں تاریخ کی بازگشت – ضیافاروقی )

نعمتؔ بہرائچی ’’تذکرئہ شعرائے ضلع بہرائچ‘‘ میں لکھتے ہیں :۔

”جناب سید ریاست صاحب شوقؔ بہرائچی شروع میں سنجیدہ شاعری کرتے تھے۔مولوی قربان حسین سے اصلاح لیتے تھے۔مولوی قربان حسین صاحب شاگردرشید علامہ رشید لکھنوی تھے لیکن شوقؔ صاحب سنجیدہ شاعری میں کوئی خاص کامیابی حاصل نہ کر سکے۔رفتہ رفتہ طنز و مزاح کی جانب متوجہ ہوئے اور اپنا ایک منفرد راستہ نکال کر شہرت و مقبولیت کے بام عروج تک پہونچے۔شوقؔ صاحب کا کلام سنجیدہ ،مزاح ، سماجی اور سیاسی شعور ،زندگی کے مسائل کا احساس، زیرلب تبسم ،طنز کی نشتریت، سادگی اور پرکاری،ذہانت اور  بر جستگی کا بہترین نمونہ ہے۔ “  عرفان عباسی’’انتخاب کلام شوقؔ بہرائچی ‘‘لکھتے ہیں کہ مفلسی ،تنگ دستی،دربدری ،اور ناقدری اردوشاعروں کی اکثریت کا مقدر رہی ہے ۔شوقؔ صاحب بھی اسی ورثہ کے امین تھے۔انھیں اپنے فن کو سنوارنے کی فکر کیسے نہ ہوتی ان کے اندر تو مستقبل کا طنز و مزاح نگار انگڑائیاں لے رہاتھا۔فن کو سنوارنے اور زندگی بسر کرنے کے لئے مشاعروں کی طرحی غزلیں کہنے اور فروخت کرنے پر مجبور ہونا پڑا،کبھی نا پسندیدہ شخصیات کی شان میں قصیدے لکھنے پڑے تو کبھی خلاف مزاج ناشناس میں سخن نشتوں میں کلام سنانے پر مجبور ہونا پڑا۔آخر میں ذریعہ معاش شاعری اور مشاعرے تھے۔پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے وہ صحت کی خرابی، سانس کے اتار چڑھاؤ نقاہت اور کبر سنی کے باوجود ملک کے مختلف دور دراز گوشوں میں منعقد ہونے والے مشاعروں میں کسی نہ کسی طرح پہنچتے تھے۔بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ،زبان و بیان پرقادر طنز و مزاح نگار۔شوقؔ صاحب کو ریاستی حکومت کی جانب سے ساٹھ روپے ماہوار ادبی وظیفہ ملتا تھا اس کے پہنچنے میں اکثر  تاخیر ہو جاتی تھی ایک بار جب کافی انتظار کے بعد بھی رقم نہیں پہنچی تو انہوں نے ایک قدرداں ریاستی وزیر(سید علی ظہیرصاحب) کو پوسٹ کارڈ پر یہ قطعہ لکھ بھیجا!“

سانس پھولے گی کھانسی سوا آئے گی
لب پہ جان حزیں بارہا آئے گی
شغلِ گریاں میں جب شوقؔ مر جائے گا
تب مسیحا کے گھر سے دوا آئے گی
شوقؔ بہرائچی صاحب کی مالی حالت پر ساغرؔمہدی بہرائچی  ’تحریر و تحلیل ‘میں  لکھتے ہیں : ۔

”شوق ؔبہرائچی صاحب نے اردو کی روایتی شاعری اور فرسودہ غزل گوئی کی یکسانیت سے اکتا کر انھوں نے آنسوؤں کے بازار میں قہقہوں کا بیوپار شروع کیا۔ان کی معاشی بدحالی اور تنگ دستی مرتے دم تک ان کے ساتھ رہی۔اس کا اندازہ ان کے ایک خط سے لگایئے جو خط نہیں ایک المیہ ہے۔ایک سوالیہ نشان ہے۔جس کے بطن سے ہزاروں سوال پھوٹتے ہیں۔ “

خط بنام حاجی شفیع اللہ صاحب شفیعؔ مرحوم

مشفقی سلام و نیاز

آج مجھے بخار آ گیا ہے۔اس لئے حاضری سے مجبور ہوں۔اگر خلاف مزاج نہ ہو تو ایک روپئے کے پیسے دےدیجئے۔بہت ممنون ہوں گا۔

آپ کا شوق عفی عنہ

۹؍ستمبر۱۹۶۰ء

حاجی شفیع اللہ شفیعؔ مرحوم میرے پر نانا ہیں ،اور شوق ؔ صاحب روز شام کو کچہری سے واپسی پرنانا کی دکان پر تشریف لاتے تھے اور جہاں ادبی  محفل جمتی تھی۔

چند قصائد و قطعات پر مشتمل ایک مختصر کتابچہ مصطفیٰ حسین اسیفؔ جائسی نے ترتیب دے کر ”لالہ زار عقیدت “ کے نام سے ۱۹۸۹ء میں شائع کیا تھا۔کہا جاتا ہے کہ شوقؔ صاحب نے اپنے دو مجموعے ’’ہیجان‘‘ اور ’’طوفان‘‘ کے نام سے خود ترتیب دئے تھے اور بڑے اعتماد کے ساتھ کہاتھا۔

مرکر بھی جہاں میں لوگوں کو اے شوقؔ ہنساتا جاؤں گا

دنیا سے اگر میں اٹھ بھی گیا موجود مرا دیوان تو ہے

اتر پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام عرفان عباسی کے ذریعہ مرتب کردہ ’’ انتخاب کلام شوقؔ بہرائچی‘‘ ۲۰۰۹ء میں منظرعام پر آیا۔آپ کا مجموعہ ’’طوفان‘‘ ۲۰۱۱ءمیں منظر عام پر آیا۔

ساغرؔ مہدی ’تحریر و تحلیل ‘میں لکھتے ہیں :۔

حضرت شوقؔ بہرائچی نے کم و بیش  نصف صدی تک اپنی شاعری پر صرف کی جس میں ابتدائی دور سولہ سترہ برس تک غزل اور روایتی شاعری اور آخری ۳۴ برس طنزیہ اور مزاحیہ شاعری۔ اس طرح ان کی شاعری کی عمر کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے ۔

پہلا دور    ۱۹۱۴ءسے  ۱۹۳۰ء

دوسرا دور   ۱۹۳۰ءسے  ۱۹۶۴ء

یوں مرمر کے زندگی کرنے والا اور مسکراہٹیں بانٹنے والا  ۱۳؍جنوری ۱۹۶۴ءبروز اتوار صبح چار بجے اسی(۸۰)سال کی عمر میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگیا۔آپ کے جسد خاکی کو چھڑے شاہ تکیہ قبرستان میں دفن کیا گیا۔

شوقؔ بہرائچی اورمنشی محمد یارخاں رافتؔ  بہرائچی(متوفی مارچ ۱۹۶۱ء) کی یاد میں شہر بہرائچ کی ادبی شخصیات نے ۱۴؍ مارچ ۱۹۶۴ء کو یومِ شوقؔ اور یومِ رافتؔ کے طور پر منایا تھا تھا جس میں شاعروں نے  شوقؔ صاحب اور رافتؔ صاحب  کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ (جذباتِ شفیعؔ ،  ازشفیعؔ بہرائچی مطبوعہ ۲۰۱۹ء ص ۱۲۳-۱۲۵)

متفرق اشعار

ممکن نہ تھی جو شوکت و عظمت جہیز میں
آتی کہاں سے دولت وثروت جہیز میں
سید بنے نہ کوئی زمانے میں کس طرح
سسرال سے ملی ہے سیادت جہیز میں
٭٭٭

برباد گلستاں کرنے کو بس ایک ہی الو کافی تھا
ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا
٭٭٭

ابکے ناکام رہا قائد ملک وملت
ابکے بربادیٔ اقوام کا ٹھکہ نہ ملا
٭٭٭

یہاں ہر اہل فن کی قدر  بعد مرگ ہوتی ہے
یہاں ہر ایک دعویٰ خارج المیعاد ہوتا ہے
یہا ں ہر تولیت میراث اپنی سمجھی جاتی ہے
یہاں جو وقف ہوتا ہے علی الاولاد ہوتا ہے
٭٭٭

اللہ رکھے زاہد صد سالہ کو قائم
اک یہ بھی ہے منجملہ آثار قدیمہ
٭٭٭

غزل

ایمان کی لغزش کا امکان ارے توبہ
بد چلنی میں زاہد کا چالان ارے توبہ
اٹھ کر تری چوکھٹ سے ہم اور چلے جائیں
انگلینڈ ارے توبہ جاپان ارے توبہ
ہے گود کے پالوں سے اب خوف دغابازی
یہ اپنے بھانجوں پر بہتان ارے توبہ
انسانوں کو دن دن بھر اب کھانا نہیں ملتا ہے
مدت سے فروکش ہیں رمضان ارے توبہ
للہ خبر لیجئے اب قلب شکستہ کی
گرتا ہے محبت کا دالان ارے توبہ
دامانِ تقدس پر داغوں کی فراوانی
اک مولوی کے گھر میں شیطان ارے توبہ
اب خیریتیں سر کی معلوم نہیں ہوتیں
گنجوں کو ہے ناخن کا ارمان ارے توبہ
مشرق پہ بھی نظریں ہیں مغرب  پہ  بھی نظریں ہیں
ظالم کے تخیل کی لمبان ارے توبہ
اے شوقؔ نہ کچھ کہئے حالت دل مضطر کی
ہوتا ہے مسیحا  کو خفقان ارے توبہ

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

 

adabi meerasadabi miraasadabi mirasادبی میراثشاعریشوق بہرائچی
0 comment
1
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
ذاکر فیضی کا نیا حمام – زائرحسین ثالثی
اگلی پوسٹ
پروین شاکر کی شاعری میں ہنودی تاریخ کا منظرنامہ – ڈاکٹر عظیم اللہ ہاشمی

یہ بھی پڑھیں

مشاعرے کی افادیت – سید احتشام حسین

مئی 20, 2026

 اردو شاعری میں سہرا نگاری اور’’ضیائے حنا‘‘ کا...

دسمبر 7, 2025

کوثر مظہری کے شعری ابعاد – محمد اکرام

نومبر 24, 2024

سہسرام کی سلطنتِ شاعری کا پہلا شاعر (سولہویں...

ستمبر 22, 2024

جگر شناسی کا اہم نام :پروفیسر محمد اسلام...

ستمبر 13, 2024

شاعری اور شخصیت کے حسن کا سنگم  :...

اگست 22, 2024

شاعری اور عریانی – عبادت بریلوی

مارچ 21, 2024

سلیم انصاری کا شعری رویہ – ڈاکٹر وصیہ...

مارچ 12, 2024

آصف شاہ کی شاعری میں انسان کا شناختی...

دسمبر 2, 2023

علامہ اقبال کی حب الوطنی اور قومی یکجہتی –...

نومبر 8, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (186)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,049)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (407)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (218)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (478)
  • گوشہ خواتین و اطفال (100)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,135)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں