Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
افسانہ

عجوبے کا عجائب گھر  –  ذاکر فیضی

by adbimiras ستمبر 29, 2021
by adbimiras ستمبر 29, 2021 0 comment

عجوبہ دو  قدم پیچھے ہٹا ، سر اٹھا کر نہایت فخر کے ساتھ اپنی عالیشان حویلی کے ماتھے پر لگا بڑا سا بورڈ دیکھا ، اس پر تحریر چمک رہی تھی،’عجوبے کا عجائب گھر‘ ۔سورج کی تیز روشنی میں اس کی آنکھیں چندھیا گئیں، آنکھوں کو مچمچاتے ہوئے اس نے سوچا۔۔۔۔۔اب جلدی سے وہ چیزیں بھی مل جائیں تو اس کا عجائب گھر مکمّل ہو جائے۔وہ اس بیش قیمتی چیزوں کی تلاش میں نکل رہا تھا ، جو اس کے عجائب گھر کو چار چاند لگا دیں گی اور اس کا عجائب گھر دنیا کا سب سے اعلی، سب سے نرالا، صحیح معنوں میں سب سے عجیب عجائب گھر ہوگا۔  اس چیز کو حاصل کرنے کے لئے ، سب سے پہلے اس نے ٹی وی ،اخبارات،میگزین،ریڈیو، انٹرنیٹ ہر جگہ اشتہارات دئے، مگر کچھ حاصل نہیں ہوا۔اس نے دنیا کی تمام اشتہاراتی ایجنسیوں سے رابطہ قائم کیا ، مگر کچھ بھی فائدہ نہیں ہوا۔پھر اس نے اپنے بہت سے ایجنٹوں کو دنیا کے مختلف ممالک میں بھیجا ، ان ایجنٹوں نے ہزاروں ملازمین رکھ کر اس چیز کی تلاش کی، مگر ناکامی ہی ناکامی ۔وہ اس عجیب چیز کی تلاش میں اپنی بے شمار دولت لٹا چکا تھا،جو اسے ورثے میں حاصل ہوئی تھی۔یہی نہیں اس نے خود کی محنت سے جو پیسہ کمایا تھا، وہ بھی لگا دیا تھا۔اب محض اس کے پاس یہ حویلی تھی، جس میں عجائب گھر  باقی رہ گیا تھا ۔ اس کے علاوہ معمولی سا بینک بیلنس بھی تھا۔ عجوبے نے اپنے ملک کی حکومت سے اس چیز کی تلاش کے لئے امداد چاہی تو ۔۔۔۔۔۔عوام کی طرح حاکمِ وقت بھی ہنس پڑا۔حاکمِ وقت کی ہنسی سے اس شدید ٹھیس پہنچی ۔۔۔مگر اس کا جنون کم نہیں ہوا۔اس کا جنون کہہ رہا تھا ۔۔۔۔’ وہ چیز ملے گی ، ضرور ملے گی، یقینا ملے گی۔تب اس نے طے کیا کہ وہ شہر شہر،محلے محلے، گلی گلی جائے گا۔اور کباڑیوں کی طرح آواز لگا کر اس چیز کو خریدے گا۔بالکل ایسے ہی جیسے گلی محلوں میں پھیری ولے پرانا سامان ، اخبار کی ردّی،اور ٹوٹا ،خراب لوہے ،پلاسٹک کا سامان خریدتے ہیں۔وہ چیز کہیں تو ملے گی، کبھی تو ملے گی۔ (یہ بھی پڑھیں زِندہ آتما – ڈاکٹر ذاکر فیضی)

عجوبہ ایک زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتا تھا ۔ اس کے والد اس کے دادا کی اکلوتی اولاد تھے اور وہ خود اپنے باپ کا اکیلا بیٹا تھا۔اس کے پاس بے شمار خاندانی دولت تھی۔ مگر اسے بچپن سے ہی پرانی سے پرانی نادرونایاب چیزیں جمع کرنے کا شوق ہو گیا تھا۔جیسے ہزاروں سال پرانے سکّے،پرانی انسانی ہڈیّاں،مٹّی کے برتن،زمانہئ قدیم کے اوزار،پرانے زمانے کے عورتوں کے زیور ،کپڑے، پرانی کتابیں، ڈاک ٹکت، پرانے فوجیوں کی وردیاں اور مورتیاں وغیرہ جیسی چیزوں کو حاصل کرنے میں وہ اپنی دولت خرچ چکا تھااور اپنی پشتینی حویلی کے بڑے حصّے کو  عجائب گھر میں تبدیل کر دیاتھا۔

اس کی بیوی اس کے اس پاگل پن سے عاجز آکر اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ میکے چلی گئی  اور نوکری کر کے بچوّں کی پرورش کرنے لگی ۔جبکہ وہ اپنے عجائب گھر کو عجیب سے عجیب تر بنانے میں تن من دھن سے لگا ہوا تھا۔لوگ اس کا اصل نام تک بھول گئے تھے، سب اس کو عجیب کہہ کر ہی بلانے لگے تھے۔

اب وہ سالوں سے اس آخری چیز کی تلاش میں بھٹک رہا تھا، جو اس کے مطابق اس کے عجائب گھر کے لئے بہت  ضروری تھی۔ بیس سال میں اس نے بہت سے شہروں کا سفر کیا ۔ہر شہر کے ہر ایک محلے میں گلی گلی جا کر اس نے آوازیں لگا کر اس چیز کو خریدنا چاہا مگر۔۔۔۔۔

وہ سالوں سے اپنے گھر بھی نہیں گیا تھا اسے اس بات کا بھی علم نہ تھا کہ ان دنوں اس کے عجائب گھر کا کیا حال ہے، چلتے وقت وہ عجائب گھر کو چند ملازمین کے بھروسے چھوڑ آیا تھا۔اس کے بالوں میں سفیدی آ چکی تھی ، نظر کمزور ہونے لگی تھی۔ مگر اس کا جنون اسے تھکنے نہیں دے رہا تھا۔کبھی کبھی وہ مایوس ہو کر دھپ سے زمین پر بیٹھ جاتا ،دھوپ کی تپش ، موسلادھار بارش  اور جان لیوا سردیوں سے وہ ٹوٹنے لگتا تھا۔مگر فوراََ ہی اس کا شوق، اس کا جنون اس کو تقویت دیتا اور وہ مایوسی تھکان اور تمام طرح کی الجھنوں کو بھول کر نئے حوصلے، نئے عزم سے کھڑا ہو جاتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔تلاش جاری رہتی۔

وہ گلی محلوں میں ، سڑکوں میں اس چیز کے لئے آوازیں لگاتا تو وہاں موجود سب لوگ حیرت زدہ ہوجاتے تھے،اور سوچتے یہ کونسی شے ہے، یہ کیا بلا ہے؟ایک دوسرے سے پوچھتے ۔۔۔۔’’یہ کیا چیز ہے بھئی؟‘

کچھ بزرگ جنھوںنے کبھی اس چیز کا نام سنا تھا ، وہ ہنستے ہوئے کہتے۔۔۔۔’’ اب بھلا یہ چیز کہاں ملے گی، پاگل ہو گیا ہے یہ شخص۔‘‘

آج پھر وہ ایک نئے شہر کی گلیوں میں گھوم رہا تھا۔اس کی آنکھوں میں امید کی کرن چمک رہی تھی۔ یہ شہر قدیم اور روایتی قسم کا  لگ رہا تھا۔ایسا محسوس ہوتا تھا ، یہ شہر جتنا پرانا ہے اس اعتبار سے اس نے ترقیّ نہیں کی ہے۔وہ حسبِ معمول گلی گلی جا کر آواز لگانے لگا ۔ یہاں بھی لوگ اسے عجیب نگاہوں سے دیکھ رہے تھے۔

وہ آواز لگاتا ہوا ایک  پرانے نظرآ رہے محلے میں داخل ہوا۔ ایک پتلی سی گلی میں آواز لگا کر واپس لو ٹ ہی رہا تھا کہ ۔۔۔۔۔ایک خستہ حال دروازے کے کھلنے کی آہٹ ہوئی ۔۔۔۔اس نے پلٹ کر دیکھا۔دروازہ جگہ جگہ سے گل چکا تھا۔دروازے کے آس پاس کیچڑ اور گندگی تھی۔دروازے کی اوٹ سے ایک لڑکی کی آواز سنائی دی۔۔۔۔۔۔۔’’سنوبھیّا۔۔۔‘‘

وہ تیزی سے دروازے کے قریب پہنچا ۔عجوبے کی دل کی دھڑکن تیز ہونے لگی تھی۔۔۔۔اس کا دل کہہ رہا تھا ،آج تیری مراد  ضرور پوری ہوگی۔

’’ جی۔۔۔آپ ۔۔۔۔آپ ۔۔۔مجھ سے کچھ کہا۔۔۔۔‘‘ عجوبے نے بے یقینی کے سے عالم میں  پوچھا۔

’’ جی ہاں ، میں آپ ہی سے مخاطب ہوں۔کیا آپ واقعی یہ چیزیں خریدنا چاہتے ہیں؟جن کی اب کوئی وقعت ، کوئی پہچان نہیں ہے‘‘ لڑکی کشمکش کا شکار تھی۔

’’ جی جی ۔۔۔ضرور خریدوں گا۔آپ جو دام کہیںگی وہ دونگا۔‘‘عجوبے کو خدشہ ہو رہا تھا کہ پھٹے ،گندے کپڑوں میں ملبوس ،یہ معصوم ، مریل ،بیمار سی دکھنے والی لڑکی، جس نے سر سے اپنا سر ڈھانپ رکھا تھا ، اس کے پاس یہ چیزیں ہوں گی؟

’’ میرے دادا محترم کے پرانے صندوق میں یہ چیزیں پڑی ہوئی ہیں۔۔۔۔ میں لے کر آتی ہوں۔‘‘یہ کہ کر تیزی کے ساتھ پلٹی ،ایک اینٹ سے ٹھوکر کھاتی ، لڑکھڑاتی ہوئی اندر چلی گئی ۔

جب وہ واپس آئی تو اس کے ہا تھوں میں چھوٹا سا لکڑی کا پرانا صندوق تھا۔اس نے وہ صندوق عجوبے کے پاس نیچے رکھ دیا۔پڑوسی دروازوں اور کھڑکیوں میں سے جھانکنے لگے،آج ان کے لئے یہ نیا تماشہ تھا۔

لڑکی نے صندوق کھولا۔۔۔۔۔پھر اس نے اچانک اسے بند کر دیا ۔ اور بھرّائی ہوئی آواز میں گویا ہوئی۔

’’بھیّا، پہلے آپ یہ بتائیں ، آپ ان کا کیا کریں گے؟‘‘

عجوبے کو احساس ہوا کہ لڑکی کو ان چیزوں کی بے حد فکر ہے۔ وہ گھبرا گیا کہ کہیں وہ دینے سے انکار نہ کر دے۔ عجوبے نے تمام بات بتا دی اور کہا۔

’’میری بچّی تو فکر نہ کر ۔۔۔۔یہ تمام چیزیں نہایت احتیاط اور حفاظت کے ساتھ میرے میوزیم کی شان بنیں گی۔ــ‘‘

یہ سن کر وہ بے اختیار گھٹ گھٹ کر رونے لگی۔وہ روئے جاتی تھی اور کہتی جاتی تھی۔۔۔۔۔۔’’معاف کرنا دادا جی ،آپ کی دوائی کی فکر نہ ہوتی تو میں آپ کی یہ ہر دل عزیز چیزیں ، جنھیں آپ نے اپنی دولت ،شہرت،صحت ہی نہیں زندگی سے زیادہ اہمیت دی اور تمام عمر  ان کی حفاظت کی ، ان کو ہر گز ہر گز فروخت نہ کرتی۔۔۔۔۔مگر دادا جی۔۔۔۔‘‘لڑکی دوپٹّے کو منھ پر رکھ کر رونے لگی۔عجوبہ پریشان تھا کہ لڑکی کو دلاسہ دے یا جتنی جلدی ممکن ہو سب چیزیں اپنے قبضے میں کر لے۔ (یہ بھی پڑھیں زِندہ آتما – ڈاکٹر ذاکر فیضی )

’’رو مت میری بچّی ۔۔۔۔۔۔۔سب اچھا ہو جائے گا۔‘‘ عجوبے کے ان الفاظ سے وہ مزید رونے لگی اور بولی۔۔۔۔۔’’ بھیّا ! میں یہ چیزیں ہر گز نہ دیتی  ، مگر کیا کروں ۔۔۔دادا محترم بے حد بیمار ہیں، ان کی دوائی آنی ہے ۔گھر میں کھانے کو بھی کچھ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔میں کیا کروں ، امّی ابّو۔۔۔۔۔‘‘ پھر وہ خود ہی بتانے لگی۔۔۔۔’’ امّی ، ابّو کے انتقال کو عرصہ ہو گیا،بھائی صاحب بھی فسادمیں مارے گئے۔۔۔۔اور۔۔۔۔اور۔۔۔سر سے دوپٹّہ اوڑنے کی وجہ سے مجھے بھی کوئی نوکری نہیں دیتا۔۔۔۔حویلی کے تمام حصّوں میں جو کرائے دار ہیں ، وہ خالی کرنا تو دور اب کرایہ بھی نہیں دیتے۔۔۔آخر کیا کروں دادا جی۔۔۔۔۔۔‘‘ پھر دادا جی کومخاطب کر کے رونے لگی۔۔۔۔۔۔۔’’مجھے معاف کر دو دادا جی ، مجھے یہ سامان بیچنا ہی ہوگا۔‘‘

پھر وہ ایک ایک کر کے چیزیں نکالتی رہی اور  بڑبڑاتی رہی۔۔۔۔۔’’بھیّا، ان کی حفاظت کرنا بھیّا۔۔۔۔بھلے ہی میوزیم میں رکھنا ، مگر دیکھ بھال کرتے رہنا، بھیّا۔یہ لیجئے خاندانی شرافت، دیکھو آج بھی اس میں پرانی چمک باقی ہے۔اور  یہ بے لوث محبت۔۔۔یہ انسانیت، خودداری،وضع دار۔۔۔۔۔۔اعلی کردار۔۔۔۔۔اور ۔۔۔۔۔ اور   ۔۔۔۔۔۔یہ ایمانداری۔۔۔۔۔تھوڑی زنک لگ گئی ہیں ، اس میں ، مگر ہے یہ اصلی۔۔۔۔۔۔۔ہاں سب لے جاؤ۔۔۔بس چند  پیسے دے دو تاکہ میں دوا اور روٹی کا انتظام کر لوں۔۔۔۔۔ہا ں بھیّا، لے جاؤ، میں تو داداجی سے بولی بھی تھی کہ کب تک سنبھال کر رکھیںگے ہم ان چیزوں کو۔۔۔۔۔۔۔‘‘ لڑکی زاروقطار رونے لگی۔

اس درمیان اس کو اس بات کا بھی احساس نہیں ہوا کہ چند منٹ قبل اس کے بیمار دادا جی لڑکھڑاتے ، آواز دیتے ہوئے دروازے کے قریب چلے آئے تھے اور اب دیوارسے ٹیک لگائے اپنے بے قابو،لرزتے دل کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اچا نک لڑکی کی نگاہ دادا جی پر پڑی ۔۔۔۔۔۔وہ بوکھلا کر کھڑی ہو گئی اور دادا جی کو سنبھالنے کے لئے آگے بڑھی۔۔۔۔۔پر دادا جی اتنی دیر میں گر پڑے۔ ان کا ایک پیر نالی میں تھااور ایک ہاتھ زمیں پر ٹکا ہوا تھا۔۔۔۔دادا جی بہت تیزی سے ہچکیاں لے رہے تھے، لڑکی جلدی سے انھیں سنبھالنے کی کوشش میں زمین پر بیٹھ گئی اور ان کے سر کو اپنی گود میں رکھ لیا۔ عجوبہ اور پڑوسی تماشائی بنے ہوئے تھے۔

’’ بے ۔۔۔۔۔ٹی۔۔۔۔۔۔مے۔۔۔ری ۔۔۔بچّی۔۔۔۔۔اوںںںںں‘‘دادا جی نے اپنی ساری طاقت کے ساتھ بولنے کی کوشش کی۔لڑکی روتے روتے معافی مانگنے لگی۔۔۔۔۔’’دادا جی مجھے معاف کر دو دادا جی۔۔۔۔۔۔۔مع۔۔۔۔ا۔۔۔۔۔۔ف۔۔۔۔۔‘‘

’’اونہہ۔۔۔۔اوںںں نہی ۔۔۔۔۔ں۔۔۔۔بیٹی۔۔۔۔۔‘‘ داداجی نے آخری  ہچکی لی۔ان کاسر لڑکی کی گود میں ایک طرف کو  سرک گیا۔لڑکی نے ایک دلخراش چیخ ماری اور دادا جی کو اپنی باہوں میں سمیٹ لیا۔

عجوبے نے موقع غنیمت جانا اور ساری بیش قیمتی چیزیں سمیٹ کر اپنے  تھیلے میں ڈالیں اور کچھ پیسے دادا جی کے قدموں میں رکھ کر وہاں سے روانہ  ہو گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تقریباََ بیس سال کی شہر شہر آوارگی کے بعد عجوبہ جب اپنی سب سے اہم چیز لے کر اپنے عجائب گھر پہنچا تو ۔۔۔۔۔۔۔

اس نے دیکھا آٹھ دس بلڈوزر اس کے گھر کو مسمار کر رہے تھے، آخری دیواریں گرائی جا رہی تھیں۔وہ تمام عجوبے جو اس نے بہت محنت، محبت  اور بے شمار دولت دے کر حاصل کئے تھے حویلی کے ملبے کے ساتھ مزدور ٹرکوں میں لاد رہے تھے۔

عجوبے کے محلے کے لوگ اب اس کو پہچان بھی نہیں پا رہے تھے۔وہ ان بیس برسوں میں اس قدر بدل چکا تھا کہ اس کو پہچاننا مشکل تھا۔ وہ بوڑھا ہی نہیں ،بد حال بھی ہو چکا تھا۔۔۔۔۔لوگ اس کو بھکاری سمجھ کر نظر انداز کرتے جا رہے تھے۔

پڑوسیوں کی گفتگو سے اسے پتہ چلا کہ اس کی بیوی اور بیٹے گھر واپس آ گئے ہیں۔اتنے سال سے اس کی کوئی خیر وخبر نہیں ملنے کی صورت میں اس کو دنیا سے رخصت مان لیا گیا ہے۔بیٹوں کو عجیب و غریب چیزوں میں کوئی دلچسپی نہیں تھی، اس لئے انھوں نے عجائب گھر کی جگہ  فائیو اسٹار ہوٹل بنانے کا ارادہ کر لیا تھا۔

یہ سن کر عجوبے کی دھندلی آنکھوں میں اندھیرا چھا گیا۔وہ دھپ سے زمین پر بیٹھ گیا ۔ اس کا سر تیزی سے گھومنے لگا۔ اچانک اس کے دل میں پہلے ہلکا ہلکا اور پھر شدید درد اٹھا۔اس نے جلدی سے اپنا وہ تھیلا جس میں اس کی سب سے قیمتی چیزیں تھیں ، سینے کے اس مقام پر پوری شدّت سے بھینچ لیا ، جیسے وہ اپنے دل کے درد کی ناقابلِ برداشت تکلیف کو  تھیلے کی چیزوں سے روکنا چاہتا ہو۔۔۔۔۔۔مگر جانداردل ان بے جان چیزوں سے کہاں قابو میں آنے والا تھا ۔اس نے بہت آہستہ آہستہ اپنا کام کرنا بند کر دیااور ان بے جان چیزوں کی طرح خود بھی بے جان ہو گیا۔ (یہبھی پڑھیں  ایک جھوٹی کہانی -ذاکر فیضی  )

میونسپلٹی کے کارندے عجوبے کی لاش کو لاوارث جان کر اپنے’ استعمال ‘کے لئے اٹھا کر لے گئے۔ اور  عجوبے کا وہ تھیلا جس میں اس کی بیش قیمتی اشیائ تھیں ، لوگوں کی ٹھوکریں کھاتے کھاتے کوڑے کے اس ڈھیر پر پہنچ گیا ، جس میں تعفن پیدہ ہو چکا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                                                                   Zakir Husain, C/O Safiurrhaman, Room No 131, Kaveri Hostel, JNU

New Delhi, 110067

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

 

zakir faiziذاکر فیضی
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
الیکڑونک میڈیا کا مینار انجم عثمانی : کچھ یادیں کچھ باتیں  – شمیم عثمانی
اگلی پوسٹ
صحت مند معاشرے کے لیے جسمانی صحت ضروری ہے: ڈاکٹر شیخ عقیل احمد

یہ بھی پڑھیں

زندگی کے درمیاں – وصی الحق وصیؔ

اکتوبر 11, 2025

بُت اگر بولتے – قیُوّم خالد

جنوری 20, 2025

بھیگے ہوئے لوگ – اسلم سلازار 

جنوری 6, 2025

شیشے کے اُس پار – ڈاکٹر عافیہ حمید

ستمبر 18, 2024

دو دوست /موپاساں – مترجم: محمد ریحان

ستمبر 9, 2024

غریبِ شہر- ڈاکٹر فیصل نذیر

ستمبر 8, 2024

راج دھرم – ڈاکٹر ابرار احمد

اگست 7, 2024

پہلی نظر – تسنیم مزمل شیخ

جون 18, 2024

کائی – قیُوّم خالد

جون 2, 2024

یہاں کوئی کسی کا نہیں – ڈاکٹر ابرار...

مئی 28, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,049)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (407)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (218)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,135)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں