مسلسل اخلاق،مذہب،دین داری کی باتیں کر رہا تھا۔کبھی کبھی اپنی عمر کا بھی خیال نہیں کرتا کہ وہ جس صفائی سے ان نیک باتوں کو اچھل اچھل کر اپنے بزرگوں کو نصیحت آمیز لہجے میں سناتا ہے جن کے پاس وہ تجربہ ہے جس کے لۓ ایک عمر درکار ہوتی ہے۔جہاں دیدہ لوگوں کے روبرو موٹے موٹے الفاظ حلق سے نکال کر،مزکر کو مونث کرکے پھر اپنے ہونٹوں کو مروڑ کر جب وہ گویا ہوتا ہے تو اس کی صورت قابل دید ہوتی ہے۔
رشید صاحب نے ایک دن پوچھا بابو آپ کی صلاحیت تو جگ ظاہر ہے مگر آپ استاد کا بنے؟
قیس نے ٹانگ پر ٹانگ چڑھاتے ہوۓ کہا۔اسی سال میری صلاحیت کا لوہا مانا گیا۔
رشید صاحب نے پوچھا اگر آپ کو آپ کی جگہ سے ہٹا دیا جاۓ تو کیا آپ کا فلسفہ یہی رہے گا جو ابھی ہے یا بدل جاۓ گا؟
شاید قیس صاحب کو کوئی جواب نہیں سوجھا وہ فوراً اپنی نشست سے یہ کہتے ہوۓ اٹھ کھڑے ہوۓ کہ مجھے ایک تعلیمی پروگرام میں شرکت کرنی ہے۔
نسیم اشک
ہولڈنگ نمبر10/9گلی نمبر3
جگتدل 24 پرگنہ مغربی بنگال
فون۔9339966398
e-mail : nasimashk78@gmail.com
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |