Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
غزل شناسی

احسن امام احسنؔ کی غزل گوئی (سمندر شناس کے حوالے سے) – امام الدین امامؔ

by adbimiras جولائی 3, 2021
by adbimiras جولائی 3, 2021 1 comment

احسن امام احسنؔ اُردو ادب میں جدیدیت کے بعد ابھرنے والے شاعر و ادیبوں میں ایک ایسانام ہے۔جس نے بہت ہی قلیل مدّت میں اردو دنیا میں اپنی ایک الگ شناخت قائم کرلی ہے۔اگر چہ موصوف کا نام بہت مشہور نہیں تو غیر معروف بھی نہیں ہے۔ جس رفتار سے یہ اپنی فتوحات کے جھنڈے دنیائے شعروادب پر گاڑتے جارہے ہیں یہ ان کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہے۔ احسن امام احسن کی شاعری ہو یا نثری تخلیقات یہ سب قابلِ توجہ ہیں اور قارئین کو اپنی طرف مبذول کراتی ہوئی نظرآتی ہیں۔احسن شعروسخن میں جدید لب ولہجے کے مالک ہیں وہ اپنے ہم عصروں اور ہمسفروں میں منفرد آواز اور بے باک طرز اداکے سبب بہ آسانی پہچان لئے جاتے ہیں۔احسن امام کی ابھی تک چار کتابیں منظرِ عام ہو چکی ہیں ۔ جن میں ’’سمندر شناس‘‘ ۲۰۱۳، غزلوں کا مجموعہ ،’’خواب کا سمندر‘‘(نظموں کا انتخاب)۲۰۱۹ ،’’مہاراشٹر کے قلم کار‘‘مضامین کا مجموعہ  ۲۰۱۷، ’’جھارکھنڈ کے قلم کار‘‘۲۰۱۹ ، تأثراتی مضامین کا مجموعہ ہے۔ ان کے علاوہ بھی موصوف کی دیگر کتابیں زیر طبع ہیں۔ان کی شاعری حقیقت کی غماز نظرآتی ہیں ۔

احسن صاحب کے سینے میں ایک حساس شاعرکا دل دھڑکتا ہے جو اپنے ملک میں ہو رہے فرقہ ورانہ فسادات کو بھی ہدف نشانہ بناتے ہیں۔ جیسے کلیم عاجزؔ کا’’ وہ جو شاعری کا سبب ہوا‘‘۔پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی کا’’ آنکھوں دیکھی ‘‘کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ اندازہ ہوتا ہے کہ کس طرح سے بے گناہ اور مظلوم انسانوں کے خون کی ہولی کھیلی گئی۔اسی طرح احسن امام احسن بھی جمشیدپور،بھاگل پور، رانچی ،وغیرہ کے فسادات کے واقعات پڑھ کر خاموش نہیں رہے اور اس تعلق انہوں نے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔شاعر ایسے حالات و حادثات کو جب رونماں ہوتے ہوئے دیکھتا ہے تو پھر وہ خاموش نہیں رہ سکتا کیونکہ وہ بھی اسی معاشرہ کا ایک ذمہ دارشہری ہے۔ اور وہ بھی ایک حساس دل کا مالک ہے۔اس قبیل کے چند اشعار ملاحظہ فرمائیں   ؎

فساد ہو گا نہ جانے کہاں کہاں اب کے

یہی تو فکر مجھے روز و شب ستاتی ہے

 

خون ہی خون نظر آیا جدھر بھی دیکھا

سرخ ہی سرخ رہا میرے وطن کا موسم

 

اب یہی ہوتی ہیں خبریں روز کے اخبار میں

قتل خوں غارت گری ہے شہر میں بازار میں

فرقہ وارانہ فساد ہمارے ملک کا ایک ایسا المیہ ہے جو تقسیم ہندسے شروع ہوا اور اس میں بتدریج اضافہ ہی ہو تاگیا۔ ابھی حال کے دنوں میں دلّی اور بنگلورکے اندر ہوئے دنگے اس کی تازہ مثال ہیں۔ جس میں بارود، شعلوں ، انسانی چیخوں ،گولیوں کی گونج، خون اور لاشوں سے نکلی ہوئی ایک ایسے حقیقت ہے جو پڑھنے یا سننے کے بعد انسان کا ضمیر پوری طرح سے گھائل ہوجاتا ہے۔ جس میں کتنے ہی بے گناہ معصوم بچوں کو ہمیشہ کی نیند سلا دیا گیا، کہیں بے قصور انسانوں کے خون کی ہولی کھیلی گئی تو کہیں کتنی ہی ماؤں اور بہنوں کا سہاگ اجاڑ دیا گیا اور ان کی عصمت کو پامال کردیاگیا۔ ایک شاعر اپنے معاشرے کا حساس فرد ہوتا ہے ۔وہ فرقہ ورانہ فسادات کو بھی اپنی شاعری میں بہ آسانی فنی اعتبارسے جگہ دیتا ہے تاکہ آئندہ پھر ایسی ظلم و بربریت اس ملک کے باسیوں کو دیکھنے کو نہ ملے ۔مگر افسوس کہ ہمارے ملک کے سیاسی رہنما اپنے فائدہ کے لئے بے گناہ شہریوں کا خون تک بہانے میں دریغ نہیں کرتے۔(یہ بھی پڑھیں  جنگ آزادیٔ ہند میں علمائے اہلحدیث کا کردار – امام الدین امامؔ )

احسن امام احسن کی غزل گوئی کے تعلق سے اردو کے مشہور ادیب پروفیسر علی احمد فاطمی کا خیال ملاحظہ فرمائیں  :

’’احسن امام احسنؔ کے کلام کا سرسری مطالعہ کرنے کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ وہ بھی آج کے جدید شعرا کی طرح زندگی کو ہی مختلف حوالوں و زاویوں سے دیکھتے ہیں۔‘‘   (سمندر شناس ، ص  ۹)

احسن امام احسن کی شاعری اپنے وقت کے صداقت کی ترجمانی کرتی ہوئی نظرآتی ہے۔اردو غزل ہمیشہ سے تنگیٔ داماں کا شکار رہی ہے۔ اسی وجہ سے کسی نے اس کو نیم وحشی صنف سخن کہا تو کسی نے اس کو بے وقت کی راگنی۔مگر اس حقیقت سے بھی انکار ممکن نہیں کہ اُردو غزل غالبؔ اور سرسیّد سے پہلے صرف دل والوں کی ہی دنیا تھی ۔مگرغالب ؔ نے اس کو دل اور دماغ دونوں عطا کیا ۔ اس کے بعد سے اس میں ہر قسم کے موضوعات کو رقم کیاجانے لگا۔بقول بشیر بدر   ؎

غزلیں پہلے شراب پیتی تھیں

نیم کا رس پلا رہے ہیں ہم

احسن امام احسن کی غزلیں جہاں ان کے جذبات و احساسات کی ترجمانی کرتی ہیں، وہیں اپنے ملک سے بے پناہ محبت کا بھی سبق دیتی ہیں۔ ایک شاعر اپنے ملک سے کس طرح کی محبت کرتا ہے اور کیا چاہتا ہے ۔یہ اشعارملاحظہ فرمائیں   ؎

اب کبھی کوئی غلط کام نہ ہونے دیں گے

اے وطن ہم تجھے بدنام نہ ہونے دیں گے

 

جان دے دیں گے مگر دیش کی عظمت احسنؔ

ہم کسی حال میں نیلام نہ ہونے دیں گے

 

عجب ہے حال زمانے کو اِک نظر دیکھو

’’لہو لہو ہے زمینِ وطن جدھر دیکھو‘‘

 

فساد میں جو تباہی ہوئی ہمارے یہاں

اس کا آج بھی اِک ڈر ہماری آنکھ میں ہے

مذکورہ اشعار شاعر کی اپنے ملک سے والہانہ عقیدت و محبت کی دلیل ہے کہ کیسے ایک شاعر اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتا ہے۔ (یہ بھی پڑھیں جمیل اختر شفیقؔ کی شاعری  : ایک مطالعہ – امام الدین امامؔ )

اگرچہ ہر فنکار وشاعر اپنے دور کا آئینہ دار ہوتا ہے۔وہ اپنے مشاہدات کو رقم کر کے عوام الناس کے سامنے پیش کرتا ہے اور انسان اس کو پڑھ کر عش عش کرتا ہے۔موصوف کی شاعری سادہ ، سلیس،رواں اور آسان زبان میں ہوتی ہے ۔جس کو عام قاری بھی بہ آسانی سمجھ سکتا ہے۔ احسن امام کی غزل گوئی کے تعلق سے علی منیر کی رائے ملاحظہ ہو  :

’’احسن امام احسن اپنی غزلوں میں پیکر تراشی تو ضرور کرتے ہیں لیکن زبان کی سلاست اور سادگی کے ساتھ کہ ابہام کاکوئی پہلونظر نہ آسکے۔یہی سادگی ان کی غزلوں کو انفرادیت بخشتی ہے۔‘‘  (قلم لکھ، از  علی منیر،ص  ۴۳)

احسن امام کی شاعری میں خود اعتمادی کا درس ملتا ہے۔وہ اپنے معاشرے میں ہورہے ظلم وزیادتی ،غربت و استحصال کی سچی عکاسی کرتے ہیں۔احسن صاحب کی شاعری فنی اور فکری دونوں لحاظ سے قابلِ قدر ہے۔ان کی یہی خوبی انہیں اپنے ہم عصر شعراء میں ممتاز و منفرد کرتی ہے۔ اشعار ملاحظہ ہو   ؎

آدمیت کا تقاضا ہے کہ تم راہوں سے

جب کبھی گزرو تو بکھرے ہوئے کانٹے چن لو

 

دردِ ماضی ، فکر حاضر اور فردا کی خوشی

وقت کا طوفان مجھ سے ہر نشانی لے گیا

 

الجھنیں ہیں میری ساتھی غم بھی میرا دوست ہے

جانتا ہوں واقعی میں زندی کا ذائقہ

 

خوف دریا اسے نہیں ہوتا

جو سمندر شناس رہتا ہے

 

کام آئیں گے یہی زیست کی تاریکی میں

اپنے اجداد کی قدروں کے اجالے چن لو

شاعر نے زندگی کو بہت قریب سے دیکھا اور پرکھا ہے۔ اور اپنے تجربات اور مشاہدات کو لوگوں کے سامنے پیش کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔شاعر جہاں اپنی موجودہ زندگی سے خوش نظرآتا ہے وہیں اپنے بچپنے کو بھی تلاشنے کی کوشش کرتا ہے۔ وہ گاؤں کی پگڈنڈیا،وہ کھیت وہ کھلیان وغیرہ کو اپنے اشعار میں ڈھونڈنے کی کاوش کرتا ہے۔اس تعلق سے اشعار ملاحظہ فرمائیں   ؎

ہمارے گاؤں میں بچپن ہمارا چھوٹ گیا

تو اس کا غم ہی نہیں اضطراب بھی ہوگا

ان کی شاعری آپ بیتی کو جگ بیتی بنانے میں کامیاب نظرآتی ہے اور یہ ایک اچھے ،منجھے ہوئے قلم کارکی علامت ہے کہ جب اس کی کوئی تخلیق قاری کے سامنے سے گزرے تو وہ اس کو آپ بیتی سمجھے اور سردھننے پر مجبور ہو۔احسن صاحب کی شاعری کے بارے میں ابراہیم اشک کا خیال بھی ملاحظہ فرمائیں   :

’’احسن امام احسن ؔ اسی رفتار سے شعر کہتے رہیں وقت ایک دن سب کا مقام اور مرتبہ طے کر دیتا ہے اس کے لئے جھوٹے سچے ناقد کی ضرورت نہیں ہوتی۔‘‘

(سمندر شناس، ص  ۱۵)

یہ بات روز روشن کی طرح بالکل عیاں ہے کہ جو شاخ با ثمر ہوتی ہے وہ خود بہ خود لچکتی ہے اس کو کسی دوسرے وزن اورتیز ہوا کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ہلکی سی بھی ہوا چلتی ہے اور وہ شاخ لچکنے لگتی ہے۔ یہی حال موصوف کی شاعری کا ہے جو شاخ با ثمر کے مترادف ہے۔ کیونکہ احسن امام نے اپنے جذبات و احساسات کو پیش کرنے میں جن اسلوب، اور لہجے کو چنا ہے وہ قابلِ غور و فکر ہے۔ ان کا سب سے بڑا امتیاز اُن کی سادہ اور سلیس زبان ہے۔ جو اپنی تمام تر سادگیوں کے باوجود اپنے اندر بڑی تہہ داری اورجاذبیت رکھتی ہے۔ (یہ بھی پڑھیں انسانی زندگی پر موبائل کے منفی اور مثبت اثرات – امام الدین امامؔ )

احسن امام احسن ایک ایسے شخص کا نام ہے جو نثر و نظم دونوں پر یکساں مہارت رکھتے ہیں۔ہم یہ بات پورے وثوق کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ سمندر شناس کی غزلیں اپنے عہدکی بہترین ترجمانی کرتی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اس سے شاعر کے ظاہر و باطن سے بھلی بھانتی روشناس بھی کراتی ہے۔ جو ایک دردمند دل کا مالک ہے۔احسن صاحب اپنی غزلوں میں بہت کامیاب نظرآتے ہیں اور یہ ان کے ایک اچھے شاعر ہونے کاثبوت ہے۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔

 

Imamuddin Imam

S/o. Md. Salahuddin

Vill. Damodari

P.O.- Bishundattpur

Distt.- Muzaffarpur – 843 113

Bihar

Mob.- +91 62061 43783

مضمون نگار جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ایم اے کے طالب علم ہیں۔

 

 

 

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔
امام الدین امام
1 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
باغ ہزار پیچ: بورخیس کے اردو تراجم – قمر عباس علوی
اگلی پوسٹ
تم مسلماں ہو یہ اندازِ مسلمانی ہے ؟ – شمشیر عالم مظاہری دربھنگوی

یہ بھی پڑھیں

برگِ سخن کی بات ہے دل تھام لیجیے...

جنوری 31, 2026

نوجوان شعراء کی نئی نسل: سفر، سفیر اور...

اکتوبر 11, 2025

صاحب ذوق قاری اور شعر کی سمجھ –...

مئی 5, 2025

 ایک اسلوب ساز شاعر اور نثر نگار شمیم...

جنوری 20, 2025

حسرت کی سیاسی شاعری – پروفیسر شمیم حنفی

جنوری 15, 2025

غالب اور تشکیک – باقر مہدی

جنوری 15, 2025

غالب: شخصیت اور شاعری: نئے مطالعے کے امکانات...

دسمبر 17, 2024

غالب اور جدید فکر – پروفیسر شمیم حنفی

دسمبر 9, 2024

اردو شاعری میں تصوف کی روایت – آل...

دسمبر 5, 2024

غالب کی شاعری کی معنویت – آل احمد...

دسمبر 5, 2024

1 comment

Abdul Wahab Qasmi جولائی 4, 2021 - 8:06 صبح

عمدہ مضمون ہے

Reply

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں