ہوگئی رات اب تو جاۓ گی
بےقراری مری سو جاۓ گی
ایک مدت سے جو رہی نفرت
بیج اب پیار کا بو جاۓ گی
تو مجھے دیکھ میں تجھے دیکھوں
عید ہم دونوں کی ہو جائے گی
ہم جہاں تھے ملے وہیں اک دن
یاد جاکر وہاں کھو جاۓ گی
رو چکا زندگی بہت تجھ کو
زندگی اب مجھے رو جاۓ گی
چند یادیں بچا کے رکھا ہوں
پھر یہاں سے وہاں ہو جائے گی
دسترس اشک کچھ نہیں جب تو
پھر کہاں کون کیا کھو جاۓ گی
نسیم اشک
ہولڈنگ نمبر10/9گلی نمبر3
جگتدل 24 پرگنہ مغربی بنگال
فون۔9339966398
e-mail : nasimashk78@gmail.com


1 comment
بہت عمدہ غزل۔۔۔۔۔ماشاء اللہ۔۔۔۔۔اللہ آپکو اور لکھنے کی توفیق عطا کرے۔آمین یا رب العالمین۔