Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
گوشہ خواتین و اطفال

صبر وعزیمت کے انمٹ نقوش – ام ہشام

by adbimiras جولائی 16, 2021
by adbimiras جولائی 16, 2021 0 comment

اس مرد آہن پر آزمائشوں کا سلسلہ ابھی تھماہی کہاں تھا کہ  ایک نئ آزمائش ،آکر گویا پھر اسے پرکھنا چاہتی تھی ۔اس کے رب کا حکم تھا،کہ ابراھیم ؑ!!بیوی اور بیٹے کو فلاں مقام پر چھوڑ آؤ۔ مرد آہن نے اپنے  رب کے اس فرمان کو سنا اور "سمعنا و اطعنا "کی تفسیر ہوگیا –

دراصل جن  کے دل اللہ کی محبت سے سرشار ہوتے ہیں، جو اپنی ذات کو مکمل طور پر رب کے حوالے کرنے والے ہوتے ہیں اسطرح کہ وہ لیل ونھار اللہ کی رضا کے حصول کے لیے زاہدانہ مشقت برداشت کرتے ہیں ۔اس کی رضاجوئی کے وسیلہ اختیار کرتے ہیں ،پھر اس کی راہ میں مصیبتیں اور تکلیفیں اٹھانے میں صبر کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔بالخصوص اس معاملہ پربھی جو ان کی طاقت سے حقیقتاً باہر ہوتا ہے ۔

دراصل یہی اولوالعزم اور اہل استقامت ہوتے ہیں ۔جو اپنے تمام معاملات کو پورے صبر اورب استقامت کے ساتھ اللہ کے سپرد کرنے والے ہوتے ہیں- اور پھر اللہ بھی انہیں بدلہ میں ایسے انعام و اکرام سے نوازتا ہے کہ انسانی عقل اس کا وہم و گمان بھی نہیں کرسکتی خواہش تو دور کی بات ہے –

اس روز آسمان اپنی عظمت کے باوجود بہت عاجز نظرآرہا تھا۔اور یہ زمین اپنی تمام تر وسعتوں کے باوجود بڑی تنگ ہوچلی تھی ،وہ ننھی سی جان کو گود میں لئے اپنے شوہر کے ہمراہ سر جھکائے چل پڑی تھی ،گویا کہہ رہی ہو "میرے سرتاج میری زندگی کا ہر لمحہ، ہر پل آپ کی خوشنودی اور رضا جوئی پر قربان ہے -ہمیں یہ جاننے کی ضرورت نہیں !!!کہ آپ ہمیں کیسے اور کس جگہ لے جانے والے ہیں …آپ جہاں چاہیں گے میں آنکھیں بند کرکےوہاں چل پڑوں گی ” یوں بھی ایک باوفا عورت کی پوری زندگی اس کے شوہر کے اردگرد ہی گھومتی ہے ۔ (یہ بھی پڑھیں ہیں کتنے روز یہ بوڑھے شجر نہیں معلوم – ام ہشام )

ادھر مرد آہن بھی تیز قدموں سے ان دونوں کو منزل تک پہنچانے کو کوشاں تھا-اور بیوی کے دل میں اس بات کا اطمینان تھا کہ شاید گذشتہ ایام کی طرح وہ پھر اپنے شہر سے کسی دوسرے شہر ہجرت کررہے ہیں – حال یہ تھا کہ شوہر کے کندھے اس حکم کے بوجھ سے جھکے جارہے تھے جو الہامی تھا،آسمانی تھا اور کوئی کمزور اعصاب کا مالک ، عام انسان ہر گز اس کا متحمل نہیں ہوسکتا تھا – ہر کسی کو ایسے عظیم الشان  حوصلوں اور جذبات کی سوغات نہیں ملتی- صدیوں بعد زمین اپنے سینے سے ایسی خاک اگلتی ہے ۔

محبوب کی محبت ،محب سے اپنے ہونے کا یقین چاہ رہی تھی ،خود کے لئے کوئی قربانی چاہتی تھی -ادھر وہ مرد آہن بھی جلد سے جلد بیوی اور بچے کو اللہ کی بتائی ہوئی جگہ تک پہنچادینا چاہتےتھے –

چشم فلک بڑی حیرانی سے اس ننھے کارواں کو تک رہا تھا ۔ان کی قسمت پر رشک کررہا تھا کہ مبارک ہو !!! تمہارے عزم وحوصلہ کی بلندیاں ہمارے قدو قامت سے کہیں زیادہ بلند وبرتر ہیں ۔

تمہارے صبر واستقلال کی داستانیں ,آسمان میں فرشتے رب کے سامنے گنگناتے پھررہے ہیں ،ان نفوس قدسیہ پر سلامتی کے کلمات بھیج رہے ہیں جن میں سے ایک کو رب کریم نے اپنا خلیل چن لیا , دوسرا جسے ابھی ” ذبیح اللہ کا لقب پانا ہے کہ ,جس کی نسل سے نبی آخرالزماں اس دنیا کے وجود میں آئیں گے –

تیسرا بظاہر تو کمزور ہے لیکن اندر سے اتنی پائیدار شخصیت کی مالک کہ پہلے بھی  بڑے سے بڑے حادثات کبھی اس کے ایمان و توکل کو متزلزل نہیں کرسکے –

زوجہ ابراھیم ؑ (ھاجرہ رضی اللہ عنھا ) ایک ایسی عظیم خاتون ,جو ایک نبی کی معیت میں ہیں تو ,دوسرا نبی(اسمعیل ؑ) اسکے آنچل میں لپٹا ہوا ہے جسے وہ سینہ سے لگائے ہوئی تھیں ,اور آگے چل کر اسی بچے کی نسل نبی آخر الزماں کو وجود میں لانے والی تھی –

سبحان اللہ .. ……قدم در قدم فضیلتیں اور برکتیں انکی منتظر تھیں , اس نیک عورت کے لیےوہ دن ہمیشہ کیلئے ماتھے کا جھومر بننے والا تھا،اس  سفر میں اسے پیش آنے والی تمام تکالیف ,تھکاوٹ کے بدلے رہتی دنیا تک اللہ رب العزت کا اپنے لاکھوں دیوانوں (حجاج کرام)کو  ایک عورت کے قدموں کے نشاں پر دوڑنے کو حج کا لازمی رکن بنا کر لوگوں کے لئے نقش قدم بنادینا -"یہ سب قدرت کے ان عظیم رازوں میں سے ایک تھا ،جو ابھی اس ننھے سے کارواں پر نہیں کھلا تھا” اور پھر اس کارواں پرا بھی تو  اللہ کی ذات پاک کی وہ حکمتیں روشن ہونا تھیں ،جو اس نبوی گھرانے کو ان کی آئندہ زندگی کے مقاصد ،اسکی مشکلات کو اچھی طرح سمجھ لینے کا وقت دینا چاہتی تھی – بالآخر یہ کارواں چلتا ہوا اپنی منزل کو پہنچا- "اسی جگہ”!!!!!!!!،جہاں جانے کا اشارہ انکے رب نے انکو دیا تھا –   جگہ بھی کیسی تھی جہاں نہ کوئی آدم نہ آدم زاد ،دور دور تک بس ریت کے توندے ،حد نگاہ تک ایک ریتیلا سمندر جسے دیکھ کر ہی تنہا انسان کے حوصلے پست ہوجائیں ،اور آگے بڑھنے کی بجائے وہ شکستہ پا ہوجائے – اس "رب حکیم و علیم” کے علاوہ کسے یہ خبر تھی کہ ایک دن وہ بھی آئے گا جب یہ بے آب وگیاہ زمین ساری دنیا کے لئے مرکز توحید ہوگی -یہ ویرانہ جسے دیکھ کر لوگوں کے دل ہیبت سے بھر جاتے ہیں ،یہی ہیبت زدہ زمین اسی نبوی گھرانے کی آمد سے تبرک و تقدس کیساتھ لوگوں کے سجدہ وجبینوں سے معمور ہوگی-

کارواں بالآخر اپنی منزل کو پہنچا – ابراھیم (علیہ السلام) نے بیوی اور بچے کو ایک درخت تلے چھوڑا اور اپنے قدم واپسی کو موڑ لئے – ھاجرہ بڑی بےقراری اور اضطراب کیساتھ انکی جانب لپکیں۔ پیچھے پیچھے چل پڑیں اور سوال کرتی رہیں کہ اس ویرانہ میں ہمیں کس کے بھروسہ چھوڑے جاتے ہو!!!!! شوہر نے سر کو جھکایا اور آگے چلنے لگے بڑے ہی اضطراب کےساتھ پوچھنے لگیں کہ کچھ کہیے تو اس زمین میں کس کے بھروسے چھوڑے جارہے ہو یہاں نہ ہی ہمارا کوئی انیس ہے نا جلیس – پھر خود ہی پوچھا کہ ،کیا یہ اللہ کا حکم ہے ………تو ابراھیم (علیہ السلام ) نے جواب دیا !! ہاں .. یہ سنتے ہی بیوی کے چہرے پر اطمینان پھیل گیا -طمانینت کے ساتھ شوہر سے کہا پھر آپ جائیے اگر یہ آپ کے اس رب کا حکم ہے تو پھر آپ بے فکر ہوکر جائیے ۔ (یہ بھی پڑھیں عہدرسالت میں طبیب خواتین-ڈاکٹرمحمد رضی الاسلام ندوی )

دراصل اس نیک عورت کے دل میں "لن یضیعنا ” کی مشعل روشن ہوچکی تھی اوراس نیک بخت نے اپنے شوہر کو بھی یہی کلمات بطور تحفہ عنایت کرتے ہوئے واپس بھیج دیا – ھاجرہ (رضی اللہ عنہا )اس تھیلی سے کھجور اور پانی استعمال کرتی رہیں یہاں تک کہ وہ بھی ختم ہوگیا – بچہ شیر خوار تھا ماں کے سینے سے لگ کر اپنی بھوک مٹا رہا تھا ۔توشہ ختم ہونے سے ماں کے سینے میں موجود بچے کی غذا بھی کم ہوتے ہوتے ایک دم ختم ہوگئ- ماں نے یہاں وہاں پانی کی تلاش میں نظریں دوڑائیں لیکن کہیں کچھ نہ دکھتا تھا – پیاس سے حلق میں کانٹے اگ آئے تھے – جسم نڈھال ہوا جارہا تھااس پر یہ کہ بچہ بھی بھوک سے بلبلا رہا تھا – ایک ماں کےلئے بڑا ہی صبر آزما مرحلہ تھا ،ایک ماں سب کچھ برداشت کرلیتی ہے خود پر آئی ہوئی بڑی بڑی مصیبت اور تکلیفیں اسے اولاد کی تکلیف کے آگے ہلکے محسوس ہوتی ہیں – لیکن اولاد کی بھوک اسکے حوصلوں کو کمزور کردیتی ہے ,جسے مٹانے کے لئے وہ کسی بھی حد تک جاسکتی ہے ،لیکن یہاں تو معاملہ ہی برعکس تھا ،شکوہ شکایت کی بجائے ……جوں جوں بچہ کے رونے میں اضافہ ہورہا تھا ،ھاجرہ (رضی اللہ عنھا) کی دعا و مناجات کی صدائیں زور پکڑتی جارہی تھیں –  ظرف کا پیمانہ یہ تھا کہ ایک لمحے کو بھی انھیں یہ خیال نہیں گزرا کہ میں یونہی بیٹھی رہوں اور جس رب نے اسکے شوہر کو اپنا خلیل مان لیا ہے وہ ہر صورت میری مدد کریگا ،تو میں کیوں پریشان ہوتی ہوں –

خود کو حالات کے دھارے پر نہ چھوڑتے ہوئے،وہ اپنی جگہ سے اٹھیں اور وادی کے نشیب میں دوڑتی ہوئیں صفا کی پہاڑی پر  پانی تلاشنے لگیں – پھر کچھ دیر بعد تنہا بچہ کا خیال بے چین کردیتا تو پھر وہاں سے بھاگتی ہوئی بچے کی سلامتی دیکھنے نیچے اتر آتیں- بچہ کی شدت پیاس دوبارہ پانی کی تلاش پر ابھارتی وہ اس باردوسرے جانب کی مروہ نامی پہاڑی کا قصد کرتی ہیں اس پر چڑھتی جاتی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ رب سے دعا و مناجات کرتی ہیں ،مدد کی امید لگاتی ہیں بچے کا خیال آتے ہی پھر بچے کی جانب دوڑتی ہوئی آتی ہیں ،ایک  پھیرے پر دوسرا پھیرا سخت سے سخت ترین ہوتا چلا جارہا تھا ،کیونکہ جس پانی کے لئے یہ سعی مسلسل جاری تھی اسکا کہیں نام ونشان نہیں تھا-  اس بھاگ دوڑ میں انھوں نے جب اپنے سات چکر مکمل کرلئے اسوقت وہ مروہ پر تھیں کہ تب کہیں سے ایک آواز سنائی دی –  ..پہلے انھیں خیال آیا کہ شاید صحرا کے سراب کی طرح یہ آواز بھی کوئی دھوکہ ہی ہے پھر سے وہی صدا سنائی دی ،آواز پر کان لگا کر سناتو کہہ اٹھیں "اے اللہ کے بندے!  اگر تو ہماری مدد کرسکتا ہے تو ضرور کر ”

پھر انھوں نے حضرت جبرئیلؑ کو اسمعیلؑ کی جگہ پر کھڑا دیکھا – پہاڑی سے نیچے اتر کر بچے کے پاس آئیں – زمزم اپنے وجود میں آچکا تھا وہ خوشی سے نیہال ہوکر پانی کے گرد بندھ بنانے لگیں – اور اس نیک بخت بیوی کی آزمائش کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور رب کے انعام واکرام کا سلسلہ شروع ہوا – آگے کے حالات کو ہزاروں بار کاغذ پر منتقل کیا جاچکا ہے – مگر اہل اسلام کی تشنگی ہنوز برقرار ہے …..!!!!!!!

سچ ہے کہ جب تک انسان نے خود کو رب ذوالجلال کے حوالے کیا ہے قدرت نے اسے کبھی بے یارو مددگار نہیں چھوڑا – آزمائش بھی انہیں کی ہوتی ہے جو آزمائش کے خوگر ہوتےہیں،آزمائش کی بھٹی میں وہی محبوب رشتے پکائے جاتے ہیں جن کے بغیر انسان کا جینا محال ہوجائے – قدرت دیکھنا چاہتی ہے کہ میرے بندے میں تسلیم ورضا کی "خو کتنی اندر تک پیوست ہے –  (یہ بھی پڑھیں اردو ادب میں نعت گوئی – ڈاکٹر داؤد احمد )

عام حالات میں ایک شوہر گر بیوی کو ایسے لق ودق صحرا میں چھوڑ جاتا تو شاید بیوی اسے ہرگز نہ جانےدیتی یا مایوسی کی لپیٹ میں آکر اپنی جان دے دیتی – اس ناتواں سی عورت نے اپنے خالق ومالک پر جس درجہ توکل اور اعتماد کا ثبوت دیا وہ تاقیامت دنیا کی تمام خواتین کے لئے نقش قدم اور ایک زندہ مثال ہے – اتنے کٹھن حالات میں بھی ہوش وحواس قائم رکھتے ہوئے مشکل سے باہر نکلنے کے اسباب صرف  اولو العزم لوگ ہی تلاش کرسکتے ہیں – وہ تو حضرت ھاجرہ کا رب کی ذات پر یقین کامل تھا "جو انھیں ایک دوڑ کے بعد دوسری دوڑ کے لئے توانائی اور ہمت فراہم کرتا رہا  – ان واقعات میں ہمارے لئے "زندگی ” ہے "جان” ہے –  "ایثار و قربانی اور رب ذوالجلا ل کی ذات پر مکمل بھروسہ یہی ہماری” دنیاوی زندگی ” کا اصل معیارہیں”-

تو آئیے  اس معیار پر کھرا اترنے کی کوشش میں پہل کریں –

 

Best Regards…..

Umm e hisaam Khan (Nooriya)

Mumbai  Maharashtra (India)

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اگلی پوسٹ
غزل – نسیم اشک

یہ بھی پڑھیں

تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –...

جنوری 10, 2026

ہندوستانی معاشرے میں دین کے نام پر خواتین...

جنوری 3, 2026

بچوں کو تعطیلات میں مشغول رکھنے اور شخصیت...

جولائی 9, 2024

ہندوستان کی تاریخ کا ایک اہم کردار’بیگم سمرو‘...

دسمبر 16, 2023

پروین شاکر کی شاعری میں تانیثی آواز اور...

دسمبر 5, 2023

بھارت میں ماحولیاتی تبدیلی: بحران کے” "تخفیف میں...

اکتوبر 20, 2023

چلو جنگل سے باتیں کرتے ہیں !! –...

جولائی 2, 2023

عالمی یوم خواتین اور خواتین کی قدر شناسی...

مارچ 7, 2023

مسلمانوں میں عورتوں کی تعلیم کا آغاز- حدیثہ...

جنوری 21, 2023

قومی یومِ اطفال اور قوم کے بچے – علی...

نومبر 15, 2022

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں