Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
شاعری کے مختلف رنگ

گلزار:ایک اسم،ایک طلسم!-نایاب حسن

by adbimiras اگست 17, 2020
by adbimiras اگست 17, 2020 0 comment

گلزاریعنی نظم گو،گلزاریعنی غزل کا شاعر،گلزاریعنی افسانہ نگار،گلزاریعنی نغمہ نگاراور خودایک نغمہ،گلزاریعنی فلم ساز،ہدایت کار، سکرپٹ رائٹرومکالمہ نویس،گلزاریعنی ایک نستعلیق،مہذب اور مرنجاں مرنج شخصیت،گلزاریعنی دلِ دردمنداور فکرِ ارجمند کا ترجمان، گلزار یعنی دلِ گداختہ کا آئینہ ،گلزاریعنی اردو،اردوکی شاہانہ روایتوں کا امین،گلزاریعنی کتاب،گلزاریعنی غالب(سیریل)،گلزاریعنی ہندوستان، گلزار یعنی پاکستان،گلزار یعنی سرحدوں سے ماوراانسان، گلزاریعنی ایک اسم،ایک طلسم!

گلزارصاحب ایک وہ ہیں،جن کی زنبیل میں آسکر ایوارڈ وننگ گانا’’جے ہو‘‘اورایسے نغمے بھی ہیں،جن کی وجہ سے انھیں دس سے زائدبار فلم فیئرایوارڈسے نوازا گیاہے۔’’چل چھیاں چھیاں‘‘،’’کجرارے کجرارے، تیرے کارے کارے نینا‘‘،’’نینوں کی مت مانیورے ،نیناں ٹھگ لیں گے‘‘،’’ابنِ بطوطہ،بغل میں جوتا‘‘اور’’بیڑی جلَیلے جگرسے پیا‘‘جیسے گانے بھی انہی گلزارصاحب نے لکھے ہیں،جبکہ دوسرے گلزاروہ ہیں،جوحقیقی معنوں میں ایک باکمال شاعرہیں،ان کی شاعری کی ساخت عام انسانی زندگی کے زمینی حقائق سے جڑی ہوئی ہے،ان کے تخیل میں ایک عجیب ندرت،مگر سادگی ہے،ان کی امیجری،ان کی تشبیہ،ان کے کنایے،ان کے استعارے،ان کی تمثیلات واشارات میں ایک دلچسپ قسم کی انفرادیت و جاذبیت ہے،وہ بوجھل تعبیروں کی بجاے سادہ و معصوم تراکیب سے اعلیٰ ترین معانی خلق کرتےہیں،ان کی شاعری میں تخیلات و افکار کی رنگارنگ کائنات بستی ہے،انھوں نے زندگی کے واقعات وحقائق کو جس سہولت اور پرکاری سے بیان کیاہے،وہ انہی کا حصہ ہے،حیات کی بے ثباتی،جذبات کی ناآسودگی،تمناؤں کی بے پناہی،چاہتوں کا اضمحلال،معاشرتی ناہمواریاں،سیاسی سفاکیاں اور محبت کے بکھرتے ،نکھرتے،ٹھہرتے اور گزرتے رنگوں کوجس چابک دستی سے گلزارصاحب نے اشعارکی لڑیوں میں پرویاہے،اس کا ادراک انھیں پڑھتے ہوئے ہر صاحبِ ذوق قاری کوہوسکتا ہے،ان کی غزلوں کی بڑی خوبی یہ ہے کہ ان میں معانی و موضوعات کاٹھہراؤ یا سمٹاؤ نہیں،پھیلاؤ اور توسع ہے،ان کی تشبیہوں میں ایسی جدت و انفرادیت ہے کہ وہ دورسے ہی شناخت کی جاسکتی ہیں،ان کی نظموں کابھی یہی حال ہے،انھیں پڑھتے ہوئے پردۂ ذہن پر باربار یہ خیال ابھرتاہے کہ گلزارکی تخلیق گہرے فکر و تامل کا نتیجہ ہے، پھرجب ہم ان تشبیہوں کے مافیہ میں جھانکتے ہیں،تومحسوس ہوتاہے کہ یہ تو نہایت ہی آسان سی ہے،مگریہ آسانی ایسی ہے،جوبڑی دشواریوں کے بعد حاصل ہوتی ہے،مثلاً ان کا ایک شعر ملاحظہ ہو: (یہ بھی پڑھیں رومی کی بازیافت یا انٹر نیشنل فراڈ؟ – نایاب حسن )

جن کے سرہوعشق کا چھاؤں

پاؤں کے نیچے جنت ہوگی

یہ ان کے ایک مشہورگانے کاپہلا شعر ہے ،بہ ظاہر بہت سادہ لگتاہے؛لیکن اگراس کے اندرون میں اتریں،عشق کو ایک سایہ داردرخت مانیں،جس کے نیچے عاشق کھڑاہے،توپاؤں کے نیچے کی جنت کا احساس کتنا سرو ربخش ہوجاتاہے!

اوراِس شعرکی معنویت دیکھیے!

زمیں سادوسراکوئی سخی کہاں ہوگا

ذراسابیج اٹھالے،توپیڑدیتی ہے

’’اردو‘‘ان کی ایک مشہورومقبول ترین نظم ہے،جس میں انھوں نے بڑے خوب صورت اور سادہ اسلوب میں اردوزبان کی مٹھاس،شفافیت،دلکشی،شایستگی اور حسن و جمال کی نقشہ گری کی ہے،یہ پوری نظم خوب صورت تشبیہات کا مرقع ہے ،مگرایک جگہ توانھوں نے کمال ہی کردیاہے،کہتے ہیں:

کہیں کچھ دورسے کانوں میں پڑتی ہے اگر اردو

تولگتاہے کہ دن جاڑوں کے ہیں،کھڑکی کھلی ہے،دھوپ اندرآرہی ہے!

یہ الفاظ پڑھنے کے نہیں،اپنے مخصوص مذکورماحول میں محسوس کرنے کے ہیں،وہ احساس جوسخت سردیوں کے زمانوں میں کھڑکی سے چھننے والی کرنوں سے پیداہوتاہے،کتناپرکیف اور دل آگیں ہوتاہے،اسی احساس کانام اردوہے!

ان کی ایک اور بہت مشہورنظم ہے’’کتاب‘‘،اس میں انھوں نے نئے الیکٹرانک ترقیات اور ٹیکنکل فتوحات کے دورمیں مطبوعہ کتابوں کے مطالعے کے معدوم ہوتے چلن پراپنے مخصوص پیرایے میں اظہارِ افسوس کیاہے اوریہ بتایاہے کہ اکیسویں صدی،جوکہ بعض معقول اسباب کی بناپر اطلاعاتی انقلاب اور علم ومعلومات کے دھماکے کی صدی کہلاتی ہے،اس میں کس طرح ایک اچھاخاصا ،ذی علم اور پڑھنے لکھنے سے دلچسپی رکھنے والا انسان بھی الیکٹرانک ڈوائسزکا اسیرہ وکر رہ گیاہے اور روز بہ روزمطبوعہ کتابوں سے دوری بڑھتی جارہی ہے،جو یقیناً فکرمندکرنے والی بات ہے؛کیوں کہ جو کشش اور مطالعے کا جواصل مزاحقیقی کتاب کو پڑھنے میں ہے،وہ کمپیوٹر،موبائل وغیرہ کی سکرین پر پڑھنے میں نہیں،یہ پوری نظم بھی خوب صورت تشبیہات و استعارات کادلکش نمونہ ہے،گلزارنے اپنی اس نظم میں کتاب کوایک محسوس وگویا پیکرعطاکرکے کتاب بینی کے مختلف مظاہر کوبیان کیاہے اورنئے عہدمیں ان کی نایابی کے المیے کوبڑے منفرداور ذہن میں اترجانے والے اندازمیں بیان کیاہے:

بڑی بے چین رہتی ہیں کتابیں

انہیں اب نیند میں چلنے کی عادت ہو گئی ہے

بڑی حسرت سے تکتی ہیں

جو قدریں وہ سناتی تھیں

کہ جن کے سیل کبھی مرتے نہیں تھے

وہ قدریں اب نظر آتی نہیں گھر میں

جو رشتے وہ سناتی تھیں

وہ سارے اُدھڑے اُدھڑے ہیں

کوئی صفحہ پلٹتا ہوں تو اک سسکی نکلتی ہے

کئی لفظوں کے معنی گر پڑے ہیں

بنا پتوں کے سوکھے ٹنڈ لگتے ہیں وہ سب الفاظ

جن پر اب کوئی معنی نہیں اگتے

بہت سی اصطلاحیں ہیں

جو مٹی کے سکوروں کی طرح بکھری پڑی ہیں

گلاسوں نے انہیں متروک کر ڈالا

زباں پر ذائقہ آتا تھا جو صفحے پلٹنے کا

اب انگلی کلک کرنے سے بس اک

جھپکی گزرتی ہے

بہت کچھ تہہ بہ تہہ کھلتا چلا جاتا ہے پردے پر

کتابوں سے جو ذاتی رابطہ تھا کٹ گیا ہے!

گلزارکی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ ان کے یہاں نہایت سادہ و آسان الفاظ و تراکیب ،معانی و افکار کاجہان ملتاہے ،وہ بہت سے معمولی اور پامال الفاظ سے بھی بڑی پرمعنی تخیل آفرینی کاکام لیتے ہیں،ان کے پاس ایسے اشعار کا ایک خزانہ ہے اورانہی نے انھیں ادب و شعر سے دلچسپی رکھنے والے عوام و خواص ہر طبقے میں مقبول و محبوب بنادیا ہے اوراسی وجہ سے ان کے سیکڑوں اشعارضرب المثل بن چکے ہیں،ایسے اشعار کو پڑھتے ہوئے کسی تشریح یا توضیح کی ضرورت نہیں رہتی،ذہن و دماغ کے پردے پرخود بخود اس کے معانی روشن ہوجاتے ہیں،فہم وفکر کی رگیں پھڑک اٹھتیں اورذوقِ ادبی وشعری مست مگن ہوجاتاہے،کچھ نمونے:

سہما سہما ڈراسارہتاہے

جانے کیوں جی بھراسارہتاہے

کائی سی جم گئی ہے آنکھوں میں

سارامنظر ہراسارہتاہے

 

شام سے آنکھ میں نمی سی ہے

آج پھر آپ کی کمی سی ہے

وقت رہتانہیں کہیں ٹک کر

عادت اس کی بھی آدمی سی ہے

 

جب بھی یہ دل اداس ہوتاہے

جانے کون آس پاس ہوتاہے

زخم،کہتے ہیں دل کا گہناہے

درد،دل کا لباس ہوتاہے

 

خوشبوجیسے لوگ ملے افسانے میں

ایک پرانا خط کھولاانجانے میں

دل پر دستک دینے کون آنکلاہے

کس کی آہٹ سنتاہوں ویرانے میں

 

زندگی یوں بسر ہوئی تنہا

قافلہ ساتھ اور سفرتنہا

دن گزرتانہیں ہے لوگوں میں

رات ہوتی نہیں بسر تنہا

 

دل اگر ہے تودردبھی ہوگا

اس کاکوئی نہیں ہے حل شاید

 

کبھی توچونک کے دیکھے کوئی ہماری طرف

کسی کی آنکھ میں ہم کوبھی انتظار دکھے

 

شام سے آج سانس بھاری ہے

بے قراری سی بے قراری ہے

آپ کے بعد ہر گھڑی ہم نے

آپ کے ساتھ ہی گزاری ہے

 

منوں کا بوجھ لیے چل رہے ہو

بہت بھاری ہے بوجھا لے کے چلنا

امیدیں کم کرو،لمباسفرہے!

 

کھلی کتاب کے صفحے پلٹتے رہتے ہیں

ہواچلے نہ چلے دن پلٹتے رہتے ہیں

یہ روٹیاں ہیں،یہ سکے ہیں اور دائرے ہیں

یہ ایک دوجے کو دن بھر پکڑتے رہتے ہیں

 

گلوں کو سننا ذرا تم صدائیں بھیجی ہیں

گلوں کے ہاتھ بہت سی دعائیں بھیجی ہیں

تمہارے خواب سے ہر شب لپٹ کے سوتے ہیں

سزائیں بھیج دو،ہم نے خطائیں بھیجی ہیں

 

پھولوں کی طرح لب کھول کبھی

خوشبوکی زباں میں بول کبھی

الفاظ پرکھتارہتاہے

آوازہماری تول کبھی

یہ دل بھی دوست زمیں کی طرح

ہوجاتاہے ڈانواڈول کبھی

 

دردہلکاہے،سانس بھاری ہے

جیے جانے کی رسم جاری ہے

آپ کے بعد ہر گھڑی ہم نے

آپ کے ساتھ ہی گزاری ہے

گلزارکی پیدایش موجودہ پاکستان کے جہلم میں واقع دینہ نامی قصبے کی ہے،تقسیمِ ہندکے بعدجب ان کا گھرانہ ہجرت کرکے دہلی پہنچا،تب ان کا بچپناشعورسے ہم آغوش ہورہاتھا،ایسے میں اپنے گھر اور طن کوچھوڑنے کا غم ان کی روح میں پیوست ہوگیا،جس کا اثران کی شاعری میں بھی جگہ جگہ جھلکتاہے اور محسوس ہوتاہے کہ اسی بیاسی سال کے بوڑھے گلزارمیں دس بارہ سال کا بچہ اب بھی موجودہے، گلزارنے ایک سے زائد ایسی نظمیں لکھی ہیں،جن میں وطن سے دوری و مہجوری کے کرب کا اظہار کیاہے،دینہ ان کی شاعری میں سانس لیتاہے اوروہ دینہ کی یاد سے کبھی غافل نہیں ہوتے،تقسیمِ ہند،مہاجرت اور ہندپاک تعلقات کے حوالے سے ان کی کئی نظمیں ہیں اوران سب میں گلزارصاحب کی اپنی جنم بھومی سے بے پایاں محبت کے جذبات کارفرماہیں،’’ دستک‘‘، ’’کبڈی‘‘، ’’سنواس بار بھی رمضان کے دن تھے‘‘،’’رفیوجی‘‘جیسی نظموں میں ان کے ایسے جذبات صاف طورپر محسوس کیے جاسکتے ہیں،ان کی ایک نظم ہے’’ہم وطن‘‘جسے انھوں نے معروف شاعر احمدفرازکی نذرکی تھی،اس کے آخری دوشعر کچھ یوں ہیں: (یہ بھی پڑھیں زندگی تیرے لبوں کا دل انگیز رقص ہے /سہراب سپہری – ترجمہ:نایاب حسن )

تمھیں عزیز ہے اپنا وطن میں جانتاہوں

مجھے بھی اس سے محبت ہے تم یقیں کرلو

ذراسافرق ہے گرتم سمجھ سکواس کو

کہ تم وہیں کے ہواور میں وہیں سے ہوں

مظاہرِفطرت کے مختلف رنگ و روپ گلزارکی شاعری کومختلف معنویتوں سے ہم کنار کرتے ہیں، کرنیں، بارش، چھتری، جنگل، دریا، پہاڑ، چاند،رات،آنسو،آنکھ اپنی تمام تر خصوصیات اورتنوعِ احوال کے ساتھ گلزارکی شاعری میں جلوہ گرہیں اور وہ انھیں مختلف موقعوں پر مختلف معانی،تخیلات و افکار کے اظہار کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

بہرکیف اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جس طرح گلزاراپنے ظاہری سراپاکے اعتبار سے نہایت نفیس،لطیف،نکھرے ، ستھرے اور اُجلے نظرآتے ہیں،اسی طرح ان کی شاعری میں بھی بلاکی شفافیت ،اجلاپن اور جمال و کشش ہے،پاکستان کے مشہورومعروف اور منفرد شاعرپیرزادہ قاسم نے ان کے بارے میں ایک جگہ لکھاہے’’گلزارکے یہاں شاعری اپنی اصلی شناخت کے ساتھ چہرہ نمائی کرتی ہے،بے ساختہ،معنی آفریں، اثرانگیز،بھرپور اور نادرامیجری،اس میں پڑھنے والے کے جذبات کواظہارِ طلب بنادینے کی حیرت انگیز صلاحیت ہے‘‘۔اورامجداسلام امجداپنے دوست گلزارکے نام ایک نظم میں کہتے ہیں:

جیسے فن کار کو پتھر میں چھپے نقش نظرآتے تھے

تم نے بھی لفظ کے باطن میں نہاں

ایسے امکان چنے

جوبہت دیر سے ایسی ہی کسی آنکھ کے متلاشی تھے

تم نے ان اَن بنے رنگوں میں وہ نظمیں ڈھونڈیں

جن کی خوشبوتمہی پہچانتے ہو!

تم کومعلوم ہے کس حرف کا جوہر کیاہے

کس کوپلکوں پہ بٹھانا،کسے ردکرناہے

تم بھی اک اپناہنر جانتے ہو

ایک منظرکے جلومیں جوکئی منظرتھے

ان کی آوازسنی،ان کواُجالاتم نے!

آج گلزارصاحب کا یومِ پیدایش تھا،اسی تقریب سے کچھ لکھنے بیٹھا،تومطالعہ اورذہن ودل کی ہم نشینی میں یہ سطریں زیرِتحریر آگئیں، ویسے گلزار کی شاعری کی اوربھی جہتیں ہیں،اس کے علاوہ وہ ایک جان دار نثرنگاربھی ہیں،’’پچھلے پنے‘‘نامی کتاب میں انھوں نے ادب وفلم سے وابستہ اپنے مختلف دوستوں سے مربوط یادوں کے جوخاکے کھینچے ہیں،ان میں بلاکی روانی ،سلاست اور شیرینی ہے،ان کے افسانوں پر بھی بہت کچھ لکھاجاسکتاہے اورلکھاجارہاہے،ان کا اردورسم الخط بھی نہایت دلکش و دلنشیں ہے،ان کا ذوقِ مطالعہ،ان کی خلوت گزینی وغیرہ بھی ان کی شخصیت کے اہم پہلوہیں۔

 

مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

bollywoodgulzarnayab hasanبالی ووڈفلمی نغمےگلزارنایاب حسن
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اگلی پوسٹ

یہ بھی پڑھیں

 اردو شاعری میں سہرا نگاری اور’’ضیائے حنا‘‘ کا...

دسمبر 7, 2025

کوثر مظہری کے شعری ابعاد – محمد اکرام

نومبر 24, 2024

سہسرام کی سلطنتِ شاعری کا پہلا شاعر (سولہویں...

ستمبر 22, 2024

جگر شناسی کا اہم نام :پروفیسر محمد اسلام...

ستمبر 13, 2024

شاعری اور شخصیت کے حسن کا سنگم  :...

اگست 22, 2024

شاعری اور عریانی – عبادت بریلوی

مارچ 21, 2024

سلیم انصاری کا شعری رویہ – ڈاکٹر وصیہ...

مارچ 12, 2024

آصف شاہ کی شاعری میں انسان کا شناختی...

دسمبر 2, 2023

علامہ اقبال کی حب الوطنی اور قومی یکجہتی –...

نومبر 8, 2023

صبیحہ سنبل کا شعری نگارخانہ – حقانی القاسمی

نومبر 7, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں