مدینے کا سفر یارب اگر اک بار ہوجائے
مقدر جاگ اٹّھے اور بیڑا پار ہو جا ئے
مقدر جاگ اٹّھے اور بیڑا پار ہو جا ئے
میں نعت پاک لکھتا اور پڑھتا ہی رہوں ہردم
تمنّا ہے نبی خواب میں دیدار ہوجا ئے
زمانے میں کوئی انساں کبھی بھوکا نہ سوئے گا
عمر فاروق کے جیسا اگر سردار ہو جائے
رہے گا جس کہ ہاتوں میں رسول اللہ کا دامن
وہ انساں آخرت میں خلد کا حقدار ہو جائے
یہ دنیا کی حکومت ہوگی واردؔ تیرے قدموں میں
صحابا کی طرح تیرا اگر کردار ہو جائے

