بُرا ہم نشیں کتے سے زیادہ بدتر ہوتا ہے!
اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتاہے
یاَاَیُّھاَالَّذِیْنَ اٰ مَنوُ اتّقُواللہ وَ کُوْنُوْ مَعَ الصَّادِقِیْنَ
"اے ایمان والوں ! اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ رہو ”
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ
” المرء مع من احبّ ” ( آدمی انہی لوگوں کے ساتھ ہوگا جن سے وہ محبت کرتا ہے ”
(بخاری : جلد2،صفحہ911)
معاشرے کے بناؤ اور بگاڑ میں اچھے اور بُرے لوگوں کی صحبت اور ہم نشینی کو بڑا دخل ہے، فارسی کا مشہور شعر ہے. (ہوم پیج پر جانے کے لیے کلک کریں )
صحبت صالح ترا صالح کند
صحبت طالح ترا طالح کند
” اچھی صحبت تجھے نیک اور بُری صحبت تجھے بُرا بنادے گی ”
اردو مثل مشہور ہے کہ ” خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ” اور انگریز بھی یہی کہتے ہیں کہ
” *A man is know by the company he keeps*”
حماد بن واقد کہتے ہیں کہ ایک روز میں حضرت مالک بن دینار کی خدمت میں حاضر ہوا تو دیکھا وہ تنہا بیٹھے ہیں اور ان کے پاس ایک کتا بیٹھا ہوا ہے، میں اسے ہٹانے لگا تو فرمایا:چھوڑو! یہ برے ہم نشین سے بہتر ہے، یہ مجھے تکلیف نہیں دیتا ہے۔ یعنی برے کی صحبت نقصان دہ ہوتی ہے۔ برے آدمی کی صحبت میں بیٹھنے سے تو بہتر ہے کہ آدمی کتے کے پاس بیٹھے۔ مطلب یہ ہے کہ برا ہم نشین کتے سے زیادہ بدتر ہوتا ہے۔
آج کل اہل تقویٰ اور پرہیز گار لوگوں کی مجلسوں اور صحبتوں میں نہ بیٹھنے کی وجہ سے اور ان سے بے رغبتی کی وجہ سے کامل اور حقیقی دین جو قلب و جگر میں پیوست ہو، بہت کم لوگوں کو نصیب ہے۔
اہل اللہ اور اہل اصلاح و فلاح کی صحبت میں بیٹھ کر آدمی انسانیت سیکھتا ہے، دوسروں کے ساتھ محبت و ہمدردی اور خیر خواہی کی تعلیم ملتی ہے، بغض وحسد، کینہ وعداوت ، ناشکری اور تکبّر جیسے مہلک امراض سے دل پاک وصاف ہوکر اس کی جگہ تواضع و عاجزی اور صبروشکر اور قناعت جیسے عمدہ اخلاق سے دل منور ہوتاہے۔ (یہ بھی پڑھیں نمازِ عید الاضحٰی کا طریقہ اور خطبۂ عید الاضحیٰ – ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی )
ایک حدیث میں ہے کہ
” صالح ہم نشین کی مثال عطر فروش کی طرح ہےاگر وہ تم کو ( عطر) نہ بھی دے تب بھی اسکی خوشبو تم کو پہنچ کر رہیگی، اور بُرے ہم نشین کی مثال لوہار کی بھٹی کی طرح ہےاگر اسکی چنگاری تم کو نہ بھی جلائے تب بھی اسکا دھواں تم کو ضرور لگے گا ”
( ابوداؤد: جلدنمبر 2،صفحہ308 )
ہرزمانے کو صالح وہ ہے جو حرام وناجائز کاموں سے بچتا ہے، دیانت دار سچا اور پرہیز گار ہو آخرت کی طرف راغب ہو، شریعت کا پاپند اور متبع سنت ہو، بس ایسوں کی صحبت و مجلس کو لازم پکڑنا چاہیے
باقی اس زمانے میں حضرت جنید بغدادی اور حضرت شبلی ( رحمتہ اللہ علیہ ) کو تلاش کرنا حماقت اور محروی کا باعث ہے ۔۔
عالمگیر غیر سیاسی تحریک تاج الشریعہ ایکشن کمیٹی کی جانی مالی امداد فرمافرمائیں۔۔ رابطہ حافظ وقاری احمدرضامرکزی استاذ جامعہ رشیدیہ بریلی شریف 9897581910
محمدخالدرضا
مرکزی سیتامڑھی بہار الھند 8979645700
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |


1 comment
Mai apna mazmoon bheja tha ab tak kuchh pata nhi chala