رنجشیں بے شمار ہیں تو ہیں
آپ دل کے قرار ہیں تو ہیں
پہلے میں ان پہ جان دیتا تھا
اب وہ مجھ پر نثار ہیں تو ہیں
مجھ کو پرواہ ان کی کیوں کر ہو
وہ اگر بے قرار ہیں تو ہیں
سارا عالم ہے میرا شیدائی
پاس تیرے دوچار ہیں تو ہیں
غم کے بادل تو چھٹ ہی جائیں گے
آج اس دل پہ بار ہیں تو ہیں
منزلِ عشق پر نظر رکھیے
راستے خار زار ہیں تو ہیں
اے وقار اس کا اعتبار نہ کر
وہ اگر غم گسار ہیں تو ہیں
وقار احمد
رانی گنج پچھم بردوان مغربی بنگال
فون نمبر۔ 918509518686+
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

