عنوانٍ زندکی کی یہ تفسیر دیکھئے
دولہے کے سر پہ عشق کی تنویر دیکھئے
شاہانی جس کے حسن کی دیوانی ہوگئی
شاہد بنا حیات کا وہ پیر دیکھئے
ہے سنتٍ رسولؐ کا فیضان دوستو!
دولہا بنا شکر ہے، دلہن شیر دیکھئے
شرمائے چاند دیکھ کے دولہا دلہن کے رخ
ماں باپ کی دعاؤں کی تاثیر دیکھئے
رانجھا بنا ہے دولہا تو دولہن بھی کم نہیں!
پر، ہیر کا دولہا ہے بنا، میر دیکھئے
وہ سنتٍ خلیل تھی، یہ سنتٍ رسولؐ
سہرے میں سنتوں کی بھی توقیر دیکھئے
نوشاہ کی یہی تھی تمنا ئے زندگی
دوجسم ایک جان کی تصویر دیکھئے
کاتب ہے جو نصیب کا مرضی اسی کی ہے
ملتی نہیں ہے سب کو یہ تقدیر دیکھئے
روشن ضمیر نے لکھی دولہے کی تہنیت
لبریز ہے دعاؤں سے تحریر دیکھئے
(غیر مطبوعہ )بقلم روشن ضمیر
Raushan Zamir, G. C Road, Titagarh
Kolkata 700119 W. B Mobile & Whatsap p 9163711047
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

