Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
شاعری کے مختلف رنگ

اردو شاعری میں سورج کی اساطیری معنویت – مہر فاطمہ

by adbimiras مئی 6, 2022
by adbimiras مئی 6, 2022 0 comment

دیومالائی عناصر اور اسطوری فکر نے اردو ادب کو بہت مالامال کیا ہے۔دیومالا،اساطیر یا متھ قدیم افسانوں،قصوں اور دیوی دیوتاوں سے متعلق داستانوں کو کہا جاتا ہے۔اساطیر کی تعریف ماہرین نے مختلف انداز میں کی ہے:

ہارن بی ایسی کہانیوں کو اساطیر کہتا ہے جو قدیم زمانے سے سینہ بہ سینہ چلی آ رہی ہیں،جن میں نسلی عقائد قدیمہ سموئے ہوئے ہیں۔

کارل یونگ تو اساطیر کو ایسی آرکی ٹائیپس قرار دیتا ہے جو افراد کے اجتماعی لاشعور میں زمانے سے محفوظ چلے آتے ہیں۔ان سے پائے ہوئے تخیلی واقعات محض تخیل کی کارفرمائی نہ ہوکر انسانی زندگی یعنی اس کے افکار،زبان و ادب۔مذہب،تہذیب،تاریخ و جغرافیہ غرض تمام شعبوں کی اثر آفرینی کا نتیجہ ہوتے ہیں۔

فریزر کے نزدیک   ،،اساطیر،،سے مراد وہ دیومالا ہیں جن میں قدیم رسومات کی یاد محفوظ رہتی ہے۔ فریزر تاریخ میں بیان ان واقعات کو بھی اسطورہ میں ہی شمار کرتا ہے جو کچھ لوگوں کے ساتھ ایک بار رونما ہو چکے ہیں۔

اسطوری فکر و فلسفہ نے اردو ادب کو بے شمار تلمیحات و استعارات،علامات و تمثیلات اور ان گنت موضوعات فراہم کیے ہیں۔اساطیری فکر پر استوار ادب نے کلاسیکی مرتبہ حاصل کیا ہے۔اس میں جہاں رستم و اسفندیار کی داستانیں ہیں وہاں کرشن ارجن کے واقعات بھی موجود ہیں۔شیریں و لیلیٰ کی محبوبانہ دلنوازیوں کے ساتھ ساتھ شکنتلا اور رادھا کا والہانہ عشق بھی نفسی طمانیئت کا سامان ہے۔یوسف و زلیخا اور بلقیس و سلیمان کے ساتھ رام و سیتا اور کرشن و رادھا بھی اردو شاعری اور قصہ گوئی میں اپنی تمام تر جلوہ سامانیوں کے ساتھ موجود ہیں۔

اردو کی دکنی اور گجراتی صوفیانہ شاعری میں دیومالائی اصطلاحات و تمثیلات کا ایک جہاں آباد ہیاور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔اردو کی پہلی مثنوی،،کدم راو پدم راؤ،،میں نظامی نے شیش ناگ کے علاوہ کئی دیوتاؤں کا ذکر کیا ہے۔شمس العشاق میری جی کی چہار شہادت میں بھی خالص ہندو فلسفے کی اصطلاحیں ملتی ہیں۔برہان الدین جانم کے کلام میں ہندو اساطیر و روایات سے بہت کچھ اخذ کیا گیا ہے۔اس دور کا ادب بالخصوص شاعری ہندو مسلم عقائد کا سنگم معلوم ہوتی ہے۔قلی قطب شاہ،وجہی،نصرتی،غواصی اور ابن نشاطی وغیرہ کی شاعری میں کم و بیش یہی فضا  ملتی ہے۔

متقدمین شعرا میں قائم،بیدار،  اثر،سوز،میر،جرات،انشا،راسخ،مصحفی اور نظیر کے یہاں بھی یہ خصوصیات کم و بیش پائی جاتی ہیں۔

جدید شاعری میں میراجی،ساغر نظامی،اختر الایمان،فیض،راشد،قتیل شفائی،شہاب جعفری اور منیر نیازی کے یہاں اساطیری تلمیحات و استعارات کا استعمال ملتا ہے۔شہاب جعفری کے یہاں،،سورج،، کلیدی لفظ ہیجس کا استعمال مختلف علامات کی شکل میں بار بار ملتا ہے۔ مثلا،، سورج کا شہر، ذرے کی موت،گنہگار فرشتے،پس پرہ،آخری نسل،خونی صدیاں، سورج کا زوال،شہر انا میں،وجدان اور شام اور کھنڈر وغیرہ نظموں میں سورج کو خوشی،عیش و عشرت،ترقی،علم و آگہی،انا،خدا،طاقت،نئی نسل اور روشنی کا سرچشمہ وغیرہ کی علامات کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

اردو شاعروں کے یہاں سورج کے مختلف کردار یا استعمال پر بحث سے پہلیسورج کی مذہبی حیثیت پر نظر ڈال لینا ضروری ہے۔

ویدک اشلوکوں میں سورج کو،،سریا،، یا،،ساوتری،، کے نام سے مخاطب کیا جاتا ہے۔ کبھی کبھی ان دونوں ناموں کو ساتھ ساتھ لیا جاتا ہے تو کبھی ایک دوسرے کے بدل کے طور پر۔ یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ صبح اور شام میں جو سورج نظر آتا ہے اسے،، سریا،، کہا جاتا ہے اور جب سورج غروب ہو جاتا ہے تو اسے ساوتری کہتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ساوتری کی سنہری آنکھیں،سنہرے ہاتھ اور سنہری زبان ہوتی ہے۔ یہ بگھی کی سواری کرتا ہے جسے سفید پاوں والے چمکیلے گھوڑے کھینچتے ہیں۔ رگ وید میں سورج کو تمام دیوتاوں کی آنکھ کہا گیا ہے۔سورج کو بارش کرنے والا دیوتا بھی سمجھا جاتا ہے۔ گایتری آج بھی رگ وید کا سب سے مقدس منتر مانا جاتا ہے۔اس منتر کا نام ساوتری بھی ہے۔یہ اس لیے کہ اس منتر میں سورج دیوتا کو ساوتری کی حیثیت سے مخاطب کیا گیا ہے۔یہ رگ وید کی سب سے مقبول اور کثرت سے استعمال ہونے والی بحر میں تخلیق کیا گیا ہیجو گائیتری کہلاتی ہے۔ رگ وید کے جس بند میں تین مصرعے ہوں اور ان تمام مصرعوں کے آٹھ آٹھ رکن ہوں اس بند کی بحر گائیتری کہلاتی ہے۔اس لیے یہ منتر ساوتری سے زیادہ گائیتری کے نام سے مشہور ہے۔ہندوں کا عقیدہ ہے کہ دیوتا منتر پڑھنے والے کے سارے گناہ دھو ڈالتے ہیں۔ابتدا میں یہ بالکل سادہ دعائیہ منتر تھا جس میں سورج سے یہ دعا مانگی گئی تھی کہ وہ اپنے پجاریوں،ان کے عبادت گاہوں اور اس سے متعلق رسوم پر شفقتیں نازل کرے۔ ان کے کاموں میں برکت دے۔ بعد کے زمانوں کے شارحین نے اس منتر کی مختلف توضیحات اور تشریحات کیں اور مفہوم و معانی میں اضافے کیے۔

یورپ کے متعدد علما نے گایتری کا ترجمہ کیا جن میں رالف گرفتھ (ralph griffith)، ولسن (wilson) کولبروک(colebrooke) میکڈانل(mc donel) اور سر ڈبلیو جونز(sir w. jones) وغیرہ ہیں۔ اردو میں اقبال نے،، آفتاب،،  کے عنوان سے  گائیتری کا ترجمہ کیا جو بانگ درا میں شامل ہے۔ اقبال کا یہ ترجمہ ہندووں کیاضافہ شدہ توضیحی تراجم پر مبنی ہے۔

اے  آفتاب؛ روح روان جہاں ہے تو

شیرازہ ہند دفتر کون و مکاں ہے تو

باعث ہے تو وجود عدم کی نمود کا

ہے سبز تیرے دم سے چمن ہست و بود کا

قائم یہ عنصروں کا تماشہ تجھی سے ہے

ہر شئے میں زندگی کا تقاضا تجھی سے ہے

ہر شئے کو تیری جلوہ گری سے ثبات ہے

تیرا یہ سوز و ساز سراپا حیات ہے

وہ آفتاب جس سے زمانے میں نور ہے

دل ہے،خرد ہے،روح رواں ہے،شعور ہے

اے آفتاب،ہم کو ضیائے شعور دے

چشم کو اسی تجلی سے نور دے

سورج سے متعلق ہزاروں اساطیری قصے کہانیاں وابستہ ہیں جو مذہبی کتابوں کے ذریعے اور دیگر ذرائع سے ہم تک پہنچی ہیں۔ اس لیے تخلیق کار سورج کا علامتی استعمال کر کے قاری کا حافظہ بیدار کرتا ہے اور وہ ہزاروں سال پرانی دنیا میں جا پہنچتا ہے ۔ ظاہر ہے کہ سورج ہماری زندگی کو کسی نہ کسی روپ میں متاثر کرتا ہے اس لیے اس کا استعمال بھی دوسری علامتوں کے مقابلے کچھ زیادہ  ملتا ہے ۔ میرا جی کے یہاں ہی سورج کا استعمال بطور علامت پچیس نظموں میں کیا گیا ہے۔ان نظموں میں آمد صبح،سوریہ پوجا،اجنتا کے غار،انجام،ایک شکار،ایک شام کی کہانی اور ایک لڑکی وغیرہ ہیں۔نظم کتھک، میں ڈوبتے سورج کو زوال کی علامت کے روپ میں استعمال کیا گیا ہے۔ظاہر ہے کہ سورج سے وابستہ اردو محاورے کئی حیاتیاتی جہت رکھتے ہیں۔ مثلا:

سورج طلوع  ہونا،  سورج غروب ہونا،  آفتاب نصف النہار ہونا،اور چڑھتے سورج کی پوجا کرنا وغیرہ۔

اس کے علاوہ سورج اچھے برے وقت کا استعارہ ہے،سورج زندگی کی علامت ہے،سورج نور ہے اور نور حق ہے ،سورج حسن اور خیر کا استعارہ ہے،سورج عظمت اور عروج کی علامت ہے،سورج سفاکی اور قیامت کا استعارہ بھی ہے ۔مثلا ن۔م۔راشد نے اپنی کئی نظموں میں سورج کو ظلم و ستم کی علامت کے طور پر بھی استعمال کیا ہے۔نظم ،، نیا آدمی،، میں سورج تباہ و برباد کرنے والے آلات کی علامت ہے۔جسے طاقتور ملک کی حفاظت کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور کمزور تباہ کن ہتھیار سمجھتے ہیں ۔ اس کے علاوہ شاعروں نے سورج کو بلندی اور  دولت کے علامت کے طور پر بھی استعمال کیا ہے گویا شہر کے اونچے مکانوں پر چمکتا سورج شان و شوکت اور دولت کی علامت ہے جو غریبوں کو ہمیشہ ینچی نظر ڈالتا ہے۔ وزیر آغا نے رگ وید کے حوالے سے سورج کو عاشق اور رات کو بیک وقت ماں اور محبوبہ قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ رات کے تین روپ یعنی شام، رات اور صبح کی تین مختلف کیفیتوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔ شہاب جعفری کی نظم ،، پس پردہ ،، میں بھی  سورج کے غروب ہونے کے بعد رات کے آغوش میں چلے جانے سے لے کر طلوع ہونے اور پھر صبح سے شام ہونے تک گردش میں رہنے کے عمل کو پیش کیا گیا ہے جس سے زندگی کے نشیب و فراز اور تجرید زندگی کو سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔جیسا کہ اس سے قبل ذکر آیا کہ شہاب جعفری کی نظم ،، سورج کا شہر،، میں سورج خوشحالی کی علامت ہے۔ اس منابست سے نظم کے چند مصرعے:

نہیں یہ سورج کے شہر کا آدمی نہیں ہے

کہ یہ تو مرنے کے بعد فٹ پاتھ پر پڑا ہے

یہ لاش ہم سب کی طرح سورج کے ساتھ گردش میں کیوں نہیں ہے

پڑھو تو اس ڈائری میں کیا ہے

اس نظم میں سورج کے شہر سے شاعر نے قاری کے ذہن میں ایک ایسی دنیا کی تصویر ابھارنے کی کوشش کی جس کی مثال جنت  یا اس جیسی کسی مثالی دنیا سے دی جا سکے۔ ظاہر ہے کہ وہاں کا  آدمی فٹ پاتھ پر نہیں ہو سکتا۔ اگر یہ آدمی سورج کے شہر کا ہوتا تو اس کے ساتھ گردش میں ہوتا جو عیش و عشرت کی علامت ہے۔ ظاہر ہے کہ اس نظم کے ذریعے فٹ پاتھ پر زندگی بسر کرنے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے جو وہیں زندگی بسر کرتے ہیں اور وہیں مر جاتے ہیں۔دوسری بات یہ ہے کہ سورج کے شہر میں طنز کا پہلو بھی پوشیدہ ہے۔سماجی ناہمواریوں کا پہلو ادب میں در آنا ایک فطری عمل ہے۔جہاں ادب میں طنز کا اضافہ ہوا وہیں ۱۹۶۰ کے بعد ادب میں علامتوں کا استعمال کثرت سے ہونے لگا  اور اساطیر کی واپسی خود بخود ہو گئی۔

سورج سے متعلق ہزاروں اساطیری قصے کہانیاں ادب کا حصہ بن گئیں جن میں سے کئی استعاراتی اور اساطیری پہلو ہمارے سامنے آئے جس سے اندازہ ہوا کہ ہزاروں سال پرانی تہذیب اور اس سے متعلق قصے کہانیاں نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ کس خوبی سے ان اساطیری علامتوں کا بر محل استعمال کیا گیا ہے۔

 

مہر فاطمہ(رسرچ اسکالر ،دہلی یونیورسٹی )

meharekta004@gmail.com

9891170486 / 9555949032

R-314, Sara Apartment , First Floor,F3 Near qadri Masjid

Jogabai Extrn, Batla House ,Okhla ,New Delhi110020

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
ایک بہترین شاعر اور عمدہ استاد ایم آر چشتی – ایم اے صابری
اگلی پوسٹ
شاہد کلیم کی غزلیہ شاعری (اندر کی آواز کی روشنی میں)  – اصغر شمیم

یہ بھی پڑھیں

 اردو شاعری میں سہرا نگاری اور’’ضیائے حنا‘‘ کا...

دسمبر 7, 2025

کوثر مظہری کے شعری ابعاد – محمد اکرام

نومبر 24, 2024

سہسرام کی سلطنتِ شاعری کا پہلا شاعر (سولہویں...

ستمبر 22, 2024

جگر شناسی کا اہم نام :پروفیسر محمد اسلام...

ستمبر 13, 2024

شاعری اور شخصیت کے حسن کا سنگم  :...

اگست 22, 2024

شاعری اور عریانی – عبادت بریلوی

مارچ 21, 2024

سلیم انصاری کا شعری رویہ – ڈاکٹر وصیہ...

مارچ 12, 2024

آصف شاہ کی شاعری میں انسان کا شناختی...

دسمبر 2, 2023

علامہ اقبال کی حب الوطنی اور قومی یکجہتی –...

نومبر 8, 2023

صبیحہ سنبل کا شعری نگارخانہ – حقانی القاسمی

نومبر 7, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں