Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
افسانہ

  اُفق اور عمُود – مجید انور مالیگاؤں

by adbimiras فروری 10, 2022
by adbimiras فروری 10, 2022 1 comment

ٹرین سے اتر کر میں ویٹنگ روم کی طرف آگیا، تاکہ سامان رکھوا سکوں، کیوں کہ شام کی ٹرین سے واپس بھی جانا تھا،. یہ سامان کہاں لٹکائے لٹکائے پھرتا – سو میں نے سامان وہاں رکھوا دیا – اور جب میں اسٹیشن سے باہر آیا تو کوئی سواری نہ تھی – صرف ایک آٹو رکشا بچا تھا مجھے یہ سواری پسند نہیں اور رکشا ڈرائیور بھی ایک نمبر کے حرامی ہوتے ہیں تیز رفتار لاریوں اور کاروں کے درمیان یوں تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ موت سامنے نظر آتی ہے اسی لیے اکثر آٹو رکشا سے اترنے کے بعد دل ہی دل میں ڈرائیور کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ منزل تک صحیح سلامت لے آیا ہے

کوئی اور سواری نہ تھی اس لیے مجبوراً مجھے آٹو رکشا کی طرف بڑھا نوجوان رکشا ڈرائیور باہر کھڑا سگریٹ پھونک رہا تھا مجھے دیکھ کر اس نے اندر بیٹھتے ہوے کہا

"کہاں جانا ہے آپ کو؟”

میں نے اُس کی بیل باٹم پتلون اور سر کے بڑھتے بالوں کے گھونسلے کو دیکھ کر کہا

"بوڑھوں کی بستی تک جانا ہے پھر سوچنے لگا آج کل بیل باٹم پتلونوں اور سر کے بڑھے بالوں کا رواج کافی تیزی سے پھیل رہا ہے

وہ انجن اسٹارٹ کرچکا تھا میری بات سن کر اُس نے انجن بند کردیا اور مڑ کر بولا

” تو جناب پھر مجھے کو خالی رکشا لے کر آنا پڑے گا آپ کوئی اور سواری دیکھیے -”

"نہیں بھائی مجھے واپس بھی آنا ہے – بس کچھ دیر کا کام ہے چاہو تو زائد کرایہ لے لینا -”

اٌس نے کوئی جواب نہ دیا انجن اسٹارٹ کر کے تیزی سے ایک چکّر کاٹا اور شاہراہ پر آکر شہر کی مخالف سمت دوڑنے لگا تھوڑی دیر بعد ہریالی ختم ہوگی اور دھوپ میں جلتے ہوئے زرد میدان شروع ہوگئے جس کے درمیان سڑک ایک لمبے کالے فیتے کی طرح بچھی ہوئی تھی غالباً رکشا میں کوئی عمدہ قسم کا سائی لینسر فٹ تھا – اس لیے شور نہ تھا بلکہ سریلی مدھم آواز تھی جو اس جلتے ہوئے ویرانے سے گزر رہی تھی

میں نے سگریٹ سلگا کر تیلی باہر پھنک دی اور ڈرائیور کی طرف دیکھا اس کے لمبے لمبے بال ہوا میں اڑ رہے تھے اور عقب نما آئینہ میں منظر تیزی سے پیچھے بھاگ رہے تھے

"بوڑھوں کی بستی میں اکثر تمہارا جانا ہوا ہوگا کیسی بستی ہے؟؟”

میں نے اس سے پوچھا

” اچھی خاصی بستی ہے” اُس نے کہا لیکن اُس کے لہجہ کی بےزاری چھپی نہ رہ سکی ”

” اچھی خاصی سے تمہاری کیا مراد؟؟

 

کیا تمہیں پسند  نہیں ہے ؟ ”

” اِس میں پسند اور نا پسند کا کیا سوال؟”

جیسی ساری بستیاں ہوتی ہیں ویسی ہی ہے – خوبصورت بنگلے – – – صاف ستھری سڑکیں—–  ایک بڑی سے لائبریری – – اور بستی کے درمیان ہرا بھرا پارک – – – اور کیا چاہیے ان بڈھوں کو”

سڑک ہموار اور سیدھی تھی اس لیے اُس نے رفتار بڑھا دی کانپتا ہوا منظر تیزی سے پیچھے بھاگنے لگا سریلی گنگناہٹ میں کرختگی پیدا ہونے لگی –

” کیا اتنی تیزی سے سفر کرنا مناسب ہے "؟؟؟

” اگر آپ کو حادثے کا خوف ہے تو میں کہوں گا آپ کو مجھ پر اعتماد نہیں ہے – میں اس رکشا کو اچھی طرح کنٹرول کر سکتا ہوں اور آپ کو قبل از وقت منزل تک پہنچا سکتا ہوں”

کوئی ضرورت نہیں – ” میں نے ترشی سے کہا” قبل از وقت منزل تک نہیں پہنچنا ہے”

اُس نے کچھ کہا نہیں – البتہ رفتار پھر معمول پر آگی –

"کیا آپ بھی وہاں رہنے کے لیے جا رہے ہیں -”

نہیں – – – – مجھے صرف ایک آٖدمی سے ملنا ہے – اچھا یہ بتاؤ اس بستی کے رہنے والوں کے بارے میں تمہارے کیا خیالات ہیں "-

” بستی میں زیادہ تر پینشن یافتہ بوڑھے رہتے ہیں یا وہ لوگ جن کے بچے شہروں میں کاروبار کرتے ہیں شہروں میں زندگی بےحد تیز رفتار اور ہنگامہ خیز ہوتی ہے اِس لیے یہ لوگ شہر کی زندگی چھوڑ کر یہاں سکون سے رہتے ہیں شہروں میں رہیں تو شہر اُن کے لیے مسئلہ – – – – – – ___اور یہ لوگ بھی شہر کے لیے مسئلہ بن سکتے ہیں اچھا ہے یہ لوگ یہاں سکون سے رہتے ہیں آپ تیز رفتاری کو پسند کرتے ہیں شاید نہیں ورنہ میں ابھی اسّی کی اسپیڈ سے رکشا چلاتا تیز رفتاری کیا دلچسپ شئے ہے. ایسا لگتا ہے جیسے ہوا اڑ رہے ہوں اور ہمارے آس پاس سے پہاڑ، دریا، میدان اور جھیلیں گزرتی جارہی ہیں اور ہم پرواز کرتے ہوئے تیزی سے گزرتے جارہے ہیں

رکشا کی رفتار پھر تیز ہونے لگی –

دور کی پہاڑیاں لرزنے لگیں اور عقب نما آئینے میں کالی سڑک کا فیتہ تیزی سے کھنچا ہوا محسوس ہونے لگا

"بند کرو اپنی پرواز!” میں نے ڈانٹ کر کہا

"اوہ معاف کیجئے گا کہ میں بھول گیا تھا کہ – – – – – –

رفتار کم ہوگی وہ خاموش ہوگیا دوپہر کی تیز دھوپ میں بستی سنسان اور ویران تھی کہیں کہیں گرد کے بگولے چکرا رہے تھے سناٹا کانوں میں سیٹیاں بجا رہا تھا یوں لگا جیسے اس دنیا کے آخری سِرے پہ آگیا بستی کے بیج میں ہرا بھرا پارک تھا جہاں رنگین پھول تیز دھوپ میں مرجھا رہے تھے – میں نے رکشا رکھوایا اور اُس سے کہا

"تم یہاں انتظار کرو میں جلد ہی آجا ؤں گا -”

ٹھیک ہے لیکن ذرا جلدی آئیے گا کیا قبرستان کا سماں ہے

میں نے جیب سے ڈائری نکالی اور مکانوں کے دروازوں پر لگی پلیٹیں پڑھتا ہوا آگے بڑھنے لگا تھوڑی ہی دیر میں مجھے اپنا مطلوبہ مکان مل گیا میں نے دروازہ پہ دستک دی پھر قدموں کی چاپ سنائی دی جو دروازہ کے قریب آرہی تھی "اور دروازہ کھلا

” کہیے میں آپ کی کیا خدمت کرسکتا ہوں ”

” کیا آپ کو میرا خط مل گیا تھا؟ ”

” اوہ آپ ہی ہیں اندر تسریف لائیے میں آپ کی آمد کا منتظر تھا – اچھے وقت آئے ہیں ٹی وی پہ کرکٹ میچ ہورہا ہے آئیے – ”

میں اندر داخل ہوگیا کمرے میں کافی ٹھنڈک تھی کھڑکیوں پہ گہرے سبز پردے لٹک رہے تھے جس کی وجہ سے دھوپ کی گرمی اندر نہیں آپا رہی تھی اور کمرے میں ہلکی سبز روشنی اور ملائم خنکی تھی میں صوفے پر بیٹھ گیا وہ کچھ کہے بغیر دوسرے کمرے میں چلا گیا قریب ہی تپائی پر رکھے ٹی وی کے اسکرین پر کرکٹ کا پروگرام چل رہا تھا –

دوسرے کمرے سے وہ جلد ہی آگیا اُس کے ہاتھ میں ٹرے تھی گلاس میں سبز رنگ کا شربت جس میں برف کے ٹکڑے آہستہ آہستہ پگھل رہے تھے

ٹرے تپائی پہ رکھ کر اُس نے ایک گلاس میری طرف بڑھایا میں کچھ کہے بغیر شربت پینے لگا کیونکہ مجھے پیاس محسوس ہورہی تھی –

"ہاں صاحب کہیے، آپ کیا معلوم کرنا چاہتے ہیں؟؟”

"کچھ عرصہ قبل آپ لوگ ایک تحریک چلا رہے تھے جو بچوں سے متعلق تھی میں اس سلسلے میں آپ سے معلومات حاصل کرنا چاہتا ہوں، جیسا کہ میں نے خط میں بھی لکھا تھا غالباً آپ اس تحریک کے سرگرم رکن تھے؟؟”

اس نے گلاس تپائی پر رکھ دیا اور کچھ سوچتے ہوئے کہنے لگا –

مجھے ٹھیک سے یاد نہیں کہ اس تحریک کی تجویز کس نے پیش کی تھی بہرحال ہماری بستی کے کلب میں کسی نے بچوں کی فلاح و بہبود کا ذکر چھیڑ ا تھا پھر وہ ذکر طویل پکڑتا چلا گیا آخر میں طے ہوا کہ باقاعدہ تحریک چلائی جائے کیونکہ یہ تحریک نئی نسل کے لئے بےحد مفید ثابت ہوگی – ”

ایک سوال – – – – – کیا اس تحریک کی پشت پر کوئی نظریہ یا پھر – – – – – – ؟؟؟؟

وہ ہنسنے لگا” لیجیے سگریٹ پیجیے ہم لوگوں نے پہلے ہی طے کرلیا تھا کہ ہماری اس تحریک کا کسی مذہب یا نظریے سے کوئی تعلق نہ ہوگا کیونکہ

کیونکہ صاحب!! کوئی بھی مذہب کوئی بھی نظریہ ایک وقت میں آخر منجمد ہو ہی جاتا ہے اور زندگی آگے نکل جاتی ہے – ”

میں نے سگریٹ سلگائی! نیلا دھواں کمرے کے سبز دھندلکے میں آہستہ آہستہ گم ہونے لگا

” میں یہ معلوم کرنا چاہوں گا کہ آپ لوگوں کی تحریک کا طریقہ کار کیا تھا؟ ”

” ہم لوگوں نے طے کیا کہ ایک اسکول کھولا جائے جہاں بچوں کو آنے والی زندگی سے متعلق آگاہی دی جائے تاکہ جب بڑے ہوجائیں اور اپنی علمی زندگی میں قدم رکھیں تو اُن سے وہ غلطیاں سرزد نہ ہوں، جو نوجوانوں سے ہوتی ہیں – اس طرح وہ علمی زندگی کامیابی سے گزار سکیں – ہم ان بچوں کو زندگی سے متعلق اہم نکات پر جانکاری دیا کرتے تھے ہمارے ذہن زندگی کے تجربات سے معمور تھے ہم نے زندگی  کو ہر پہلو سے دیکھا، پرکھا، اور جھیلا تھا ہم قطرہ قطرہ اپنے تجربات ان کے ذہنوں میں انڈیل رہے تھے یہی نہیں بلکہ ہم ان بچوں کو لے کر اسکول سے باہر آتے

اور سڑکوں، گلیوں، چوراہوں، اور بازاروں میں گھومتے پھرتے تاکہ، بچے اپنی آنکھوں سے زندگی کے ہر پہلو کو دیکھ اور سمجھ لیں – ”

” آپ لوگ واقعی میں جینیئس ہیں – "میں نے سگریٹ ایش ٹرے میں بجھاتے ہوے کہا

” اس طرح ایک نسل کی ذہنی پرورش ایک کارنامہ ہے کیا آپ حضرات اپنے میشن میں کامیاب رہے – ”

” ہم لوگ اپنے میشن میں کامیاب رہے کیونکہ وہ بچے جب بڑے ہوے اور انھوں نے اپنی علمی زندگی میں قدم رکھا تو اُن سے وہ غلطیاں نہ ہوئیں جو نوجوانوں کا خاصہ ہیں اور وہ اپنی زندگی میں انتہائی کامیاب رہے – ”

” پھر کیا وجہ ہے کہ آپ حضرات نے وہ تحریک ختم کردی اسے ہر صورت میں جاری رہنا چاہیے تھا”

وہ کچھ دیر خاموشی سے ٹی وی کے اسکرین کو دیکھتا رہا جہاں میدان میں کھیل جاری تھا اور فاسٹ باؤلر کی تیز رفتار گیند نے وکٹیں اڑا دی تھیں –

” ہمیں وہ تحریک ختم کرنا پڑی – اُس کی وجہ یہ ہے کہ انسان بہرحال فطرت کے آگے مجبور ہے اور فطرت نے اپنے کچھ اصول بنا رکھے ہیں – اِن اصولوں کے دائرے کے باہر جب بھی انسان قدم نکالے گا – اُس کی سزا پائے گا ہمارے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا – وہ بچے جن کا ذہن تیلی کے پروں جیسا نازک اور پھولوں کی طرح شگفتہ تھا زندگی کے بھیانک اور مکروہ چہرے کو دیکھ کر جھلس گیا یہ سچ ہے کہ وہ اپنی علمی زندگی میں کامیاب رہے تھے لیکن جب وہ نوجوان ہوئے تب ہی اُن کے بال سفید ہوگئے – آنکھیں زرد ہوگئیں اور چہروں پر جھریاں پڑ گئیں اور وہ بوڑھی نسل اپنی زندگی کے ایک جنون خیز عہد سے کٹ گئی جیسے جوانی کہتے ہیں – ”

وہ خاموش ہوگیا اور مجھے اپنے چاروں طرف سناٹا گہرا ہوتا ہوا محسوس ہوا – ایسا لگا جیسے خاموشی کی ان دیکھی لہریں مجھے ایک اندھے اور گہرے کنویں میں ڈھکیلتی جا رہی ہیں اور میں اندھیرے خلا میں گرتا چلا جارہا ہوں – ٹی وی کے اسکرین پر کھیل بدستور جاری تھا – اچانک خاموش فضا میں ہارون کی آواز سنائی دی میں نے بوڑھے کی طرف دیکھا وہ خاموش تھا میں اٹھ کر کھڑکی کے پاس آیا اور پردہ ہٹایا – دھوپ تلوار کی طرح چمک کر سبز دھندلکے والے کمرے میں دَر آئی تھی کھڑکی سے باہر جلتے ہوئے میدان کے اس پار درختوں کے سائے میں وہ نظر آیا

کون تھا – – – – – ؟؟؟بوڑھے نے پوچھا –

"ڈرائیور – – – -!! اچھا اب میں چلتا ہوں میں نے آپ کا کافی وقت لیا -”

"نہیں کوئی بات نہیں – – – – وقت یہاں ایک سپاٹ اور بے رنگ دیوار ہے جو افق تک پھیلی ہوئی ہے اس کا نہ آغاز ہے اور نہ انجام – – – – وہ بھی اٹھ کھڑا ہوا –

میں باہر آگیا – دھوپ بدستور نیزے برسا رہی تھی اور وہ کھڑا ہوا سگریٹ پھونک رہا تھا میں رکشے میں بیٹھ گیا انجن غرّا کر جاگا اور منجمد سناٹے کو آواز بلیڈ کی طرح کاٹنے لگی اور رکشا ایک نصف چکر کاٹ کر شہر کی طرف جانے والی سڑک پر چل پڑا

"کیا ویران سنسان بستی ہے -” اُس نے کہا –

ایسا لگتا ہے جیسے قبرستان سے آرہے ہیں – ”

” ہاں! لیکن اب ہم شہر کی طرف جارہے ہیں – "میں نے کہا

سڑک کے دونوں طرف دھوپ میں جلتے ہوئے زرد میدان تھے اور سبزے کا دور دور تک نام و نشان نہ تھا. عقب نما آئینہ میں گرد کا ایک بگولہ تعاقب کر رہا تھا – اور اچانک رکشے کی رفتار بڑھنے لگی دور منجمد پہاڑیاں لرزنے لگیں اور کانپتے ہوئے منظر کے درمیان کالی سڑک کا فیتہ تیزی سے کھسکنے لگا

میں نے سوچا اسے روکوں اس سے کہوں، رکشے کی رفتار کم کردے. لیکن کچھ نہ کہہ سکا اور سنسان ویران سڑک سے رکشا برق رفتاری سے شہر کی طرف بھاگ رہا تھا.

🔴🔴🔴🔴🔴🎥🎥🎥🎥🎞️🎞️🎞️🎞️

ختم شدہ

 

 

نیا اردو افسانہ انتخاب، تجزیہ اور مباحث :- "مرتب ‘گوپی چند نارنگ صفحہ نمبر ٢٩٤

 

  🔴انتخاب و ٹائپنگ :  احمد نعیم (موت ڈاٹ کام بھارت)

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

1 comment
1
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
سفرنامہ، نامعلوم کو معلوم بنانے اور معلوم کو نامعلوم دنیا سے روشناس کرانے کا فن ہے۔پروفیسر خالد محمود
اگلی پوسٹ
مالک مکان: پیغام آفاقی – پروفیسر ابن کنول  

یہ بھی پڑھیں

زندگی کے درمیاں – وصی الحق وصیؔ

اکتوبر 11, 2025

بُت اگر بولتے – قیُوّم خالد

جنوری 20, 2025

بھیگے ہوئے لوگ – اسلم سلازار 

جنوری 6, 2025

شیشے کے اُس پار – ڈاکٹر عافیہ حمید

ستمبر 18, 2024

دو دوست /موپاساں – مترجم: محمد ریحان

ستمبر 9, 2024

غریبِ شہر- ڈاکٹر فیصل نذیر

ستمبر 8, 2024

راج دھرم – ڈاکٹر ابرار احمد

اگست 7, 2024

پہلی نظر – تسنیم مزمل شیخ

جون 18, 2024

کائی – قیُوّم خالد

جون 2, 2024

یہاں کوئی کسی کا نہیں – ڈاکٹر ابرار...

مئی 28, 2024

1 comment

حافظ نذیر حسین فروری 16, 2022 - 10:13 صبح

اک عمر تجربات میں گزری تو یہ کھلا

یاں آزمودہ کار ہی ناکام تھے بہت

آصف جمال

Reply

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں