Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
افسانہ

زبیدہ- ڈاکٹرمریم عرفان

by adbimiras ستمبر 24, 2020
by adbimiras ستمبر 24, 2020 0 comment

گزرے زمانوں کا ذکرہے کہ ملک عدم میں زیبارونام کی کوئی شہزادی تھی،سانولارنگ،کھڑی ناک،لمبوتراچہرہ،بڑی بڑی آنکھیں اوربائیں گال پرتل۔وہ اپنی آنکھوں سے دانائی کاکام لیتی تھی،بادشاہ کی بڑی بیٹی ہونے کے ناتے اس کی رسائی تخت تک تھی۔وزراء اورمشیراس کی عقل کے معترف تھے اوربادشاہ اسے اپنی سنتان سونپناچاہتاتھا۔سلطنت سونااگل رہی تھی،ہر طرف بہارہی بہارتھی،درخت میوؤں سے بھرے تھے اورعیش و عشرت نے نعمت کدوں کواپنے حصارمیں لے رکھاتھا۔شہزادی رات کے پچھلے پہرپائیں باغ کے سرہانے اپنے تانپورے سے سُرچھیڑتی تودددھیاچاندنی اس کے رخسارکی رونق بڑھانے لگتی۔سلطنت کے معاملات سنبھالتے ہوئے اسے محسوس ہونے لگاتھا کہ زندگی کسی منجدھارمیں پھنس چکی ہے۔اس کی حکمت اوردانائی کی پکاریں دوردورتک سنی جاسکتی تھیں ۔شہزادے اس کاہاتھ مانگنے کوبے تاب تھے۔شہزادی زیباروشکارکی بھی شوقین تھی،اس موقع پروہ اپنے دل پسندگھوڑے زرود کوساتھ رکھتی تھی۔نسواری رنگ کایہ چھیل چھبیلاگھوڑاسرجھکائے شہزادی کے پیچھے پیچھے چلتاتودریاکی لہریں پتھروں سے سرٹکرانے لگتیں۔زندگی کی یہ آسودگی اس کے لیے جسم پراگنے والی چیچک تھی جسے وہ کھرچ کھرچ کرخودکوزخمی کرنے لگی۔اسے اپنے تانپورے کی تاریں لَو دینے لگی تھیں ،راگ چھیڑتے ہوئے اب اس کی انگلیاں سنسناسی جاتیں۔فراغت کی تھکن اس کے اعصاب پرسوارہونے لگی تھی اس کے خوابوں کی کونپلیں خاردارہورہی تھیں۔انھی دنوں بادشاہ کوملک چیستان کاشہزادہ اپنی شہزادی کے لیے پسندآگیااورتانپورہ سفیدمرمریں تخت پردھرارہ گیا۔

٭٭٭٭٭٭

اپلوں سے بھری ان دیواروں اورزبیدہ میں کوئی خاص فرق نہیں تھا۔سوجے ہوئے منہ کے ساتھ وہ بھی بڑی خاموشی سے اپنے کمرے کی دیوار سے لگی ہوتی تھی۔بھائی جی اپنی شلوارنیفے تک اڑستے ہوئے اس پرپل پڑتے اوروہ ٹنڈمنڈپیڑکی شاخ جیسے فضامیں لہراجاتی۔میں نے کتنی دفعہ بھائی جی کواس کی ٹانگوں کے بیچوں بیچ ٹھڈے مارتے دیکھاتھا،وہ وحشی درندہ بن کراپنے شکارکوپنجوں میں جکڑتے ہوئے منہ میں لے لیتے۔زبیدہ اپنے پرپھڑپھڑاتی اورمیں کھڑکی کی سلاخوں سے ان پروں سے پیداہونے والی آوازیں سنتا،میرے چہرے پریہ پھڑپھڑاہٹ صرصرکرتی۔بھائی جی کوکس بات پراورکب غصہ آجائے کچھ کہانہیں جاسکتاتھا۔خبربس زدمیں آنے والی زبیدہ کوہوتی تھی جس کی ناؤمیں بیٹھاملاح چپوسے کھیلناجانتاتھا۔بھائی جی کویہ دیوانگی ورثے میں باپ سے ملی تھی ،جس کے لیے ماں بھی قینچے کی طرح تھی جسے وہ مٹھیوں میں خوب دگڑکرمٹی پرپٹخ دیتاتھا۔یہ قینچامٹیالی زمین پرپڑااپنی چکاچوندگنواچکاتھا کیونکہ کھیلنے والے ہاتھوں کی گرفت بہت سخت تھی۔میں نے آنکھ کھولتے ہی مردانگی کی جس قسم کوپروان چڑھتے دیکھاتھااس میں عورت گنے کاوہ پھوک تھی جس کی ساری مٹھاس چوس لی گئی ہو۔میری ماں بھی چوسے ہوئے اس پھوک کی گٹھربن گئی تھی۔میرے باپ کی دیوانگی نے اسے بھوسابناڈالاتھاپھر ایک دن اس کے جنون نے بھوسے کوآگ دکھادی۔اسے میری ماں کومارنے میں مزا آنے لگاتھااورماں کا پنڈا اس کی ٹانگوں اورگھونسوں کا عادی ہوگیاتھا۔پھرایک دن میرے باپ پربھوت سوارہوگیا،وہ دھڑدھڑدروازہ پیٹ رہاتھااوروہ مجھے چھاتی سے چمٹائے دودھ پلانے میں مگن تھی۔سورماہلکارے مارتاہوادروازہ توڑکراندرداخل ہوااورمیری ماں پرپل پڑا۔دیکھنے والے بتاتے ہیں کہ دیوانے نے میری ماں کی چھاتیاں کاٹ ڈالی تھیں۔ان سے رسنے والاخون اوردودھ شیروشکرہوگئے تھے اورمیں ماں کے پہلو میں لیٹااسے ٹٹول رہاتھا۔یہ ان دیکھامنظرجب بھی میری آنکھوں کے سامنے آتاہے تو منہ میں دودھ کی جگہ خون کی تلخی لے لیتی ہے۔اب یہی حال زبیدہ کاہورہاتھا،وہ رات بھراذیتوں کے برمے اپنے ننگے پنڈے پرسہتی اورصبح اٹھ کرکبھی ٹانگوں کے درمیان گرم اینٹ کا سینکا لیتی اورکبھی پیٹ کے اوپرگرم پانی کی بوتل رکھ کرٹکوریںکرتی۔بھائی جی اس اذیت بھری زندگی سے بہت خوش تھے انھیں ہاتھ جوڑتی ،پاؤں پڑتی اورسی سی کرتی زبیدہ اچھی لگتی تھی۔وہ بھنے ہوئے دیسی مرغ کی ٹانگ بھی دانتوں کے درمیان رکھ کراس زورسے کھینچتے گویامنہ میں زبیدہ رکھی ہواوروہ اس کی رانوں پرپاؤں رکھ کراسے چیررہے ہوں۔

٭٭٭٭٭٭

شہزادی ملک عدم چھوڑچکی تھی ،اب وہ جس میں محل میں تھی اس کاماحول بہت اجنبی تھا۔شہزادہ نیل خرام اپنی دنیامیں مست تھا،اسے شہزادی کی ذہانت اورحکمت سے کوئی سروکارنہیں تھا،اس کے لیے زیباروفقط جام تھی جو اس کے لبوں کوسوکھنے نہیں دیتاتھا۔شہزادی کے لیے محل خوب صورت قیدخانہ بن گیاجہاں آسودگی ناآسودگی میں بدل چکی تھی۔یہاں اس کانسواری رنگ کاگھوڑابھی نہیں تھاجس کی پیٹھ پربیٹھ کراس نے اپنی زندگی کے کتنے ہی اعلیٰ شکارکھیلے تھے۔آج وہ خودکواس خرگوش کی جگہ بے دست وپاسمجھ رہی تھی جس کاشکارکرتے ہوئے زرودکے ٹاپوں کی دھمک مدھم ہوگئی تھی۔شکاری کتوں نے پلک جھپکتے اسے گردن سے دبوچ لیااورشہزادی اس مردہ خرگوش کواپنی چھڑی میں لٹکائے جیت کے نشے سے سرشارمحل کولوٹی تھی۔آج وہ شہزادہ نیل خرام کی چھڑی میں لٹکا ہواخرگوش تھی جس کی گردن کتوں کے بجائے خودشہزادے کے دانتوں میں تھی۔شہزادی کے حلق تک مردہ گوشت کا بدبودارذائقہ گھلنے لگتاتو اسے ابکائیاں آنے لگتیں۔شہزادی کی دانائی کوقسمت کی نظرلگ گئی اب وہ محل میں کھوٹے سکے کی طرح پڑی تھی۔محل کے دالان اورروشیں اس کے اندراترنے والے سناٹوں کے گواہ تھے۔اس کے جہازی کمرے میں بچھے اطلسی پلنگ کے اوپرلٹکتی سفیدچادروں کی نرمی بھی سختی میں بدل چکی تھی۔

شہزادہ نیل خرام کوفتوحات کاشوق تھاسووہ اسے فتح کرکے اپنے علاقوں میں شمارکرتاہواآگے بڑھ گیا۔اس کے نرم گرم بستر کاساراٹھنڈاپن اب اس کی رگوں میں اترنے لگاتھا۔وہ شہزادے کی الفت کوتڑپنے لگی،اس کے پاس تنہائی کے سواکچھ نہیں تھاتوپھراس نے ایک طوطاپال لیا۔وہ اس سے باتیں کرنے لگی ،طوطااپنے پنجے چونچ سے صاف کرتے ہوئے ٹیں ٹیں کرتااورشہزادی کادل ان پنجوں کی خراشوں کوترسنے لگتا۔اس کے باغ آفریں میں بھی حدت جاں نہ رہی اوراسے اپناتنبورایادآنے لگا۔شہزادے کودیکھے مہینوں گزرجاتے اورشہزادی اپنے کمرے کی کھڑکی سے لگی سمندرکانظارہ کرتی رہتی۔جس میں چلنے والی بڑی کشتیاں لنگراندازہونے کے لیے رسے پھینکتیں تواس کابھی جی چاہتاآگے بڑھ کرکوئی رسا پکڑلے۔ایسے میں ایک دن وہ طوطے سے کہنے لگی:’’مٹھو،دعاکروشہزادہ مرجائے۔‘‘ٹیں ،ٹیں،ٹیں،چچ چچ چچ۔۔۔طوطااپنے پنجے کوچونچ سے صاف کرتے ہوئے آمین کہتااورشہزادی روزنِ دیوارسے سرٹیکتے ہوئے آنکھیں بندکرلیتی۔

٭٭٭٭٭٭

اس گھرکی دیواروں نے ایک عورت کی کٹی ہوئی چھاتیوں سے دودھ کشیدہوتے دیکھاتھا۔اس لیے یہاں زبیدہ کی سسکیوں کی کوئی وقعت نہیں تھی۔بھائی جی بپھرے ہوئے سانڈھ کی طرح ڈکارتے تواس کے ہاتھ سے دودھ کی پتیلی پھسلتے پھسلتے بچتی۔ان کی زندگی کادنگل سوائے مارپیٹ کے اورکچھ نہیں تھااوریہ دنگل وہ ہردوسرے تیسرے دن کھیلتے ہی رہتے تھے۔مارپیٹ کے بعدوہ اس سے معافی بھی مانگتے ان کی بھوری آنکھیں پانیوں سے لبالب ہوتیں اورزبیدہ دوپٹے کاپلومنہ میں دئیے پھسڑپھسڑروتے ہوئے ان کے جڑے ہوئے ہاتھ اپنے ماتھے پہ رکھ لیتی۔چونٹی پہاڑپرچڑھ کرقلعہ فتح ہونے کی نویدسناتی تومعلوم ہوتاکہ قلعے کاکوئی داخلی دروازہ ہے ہی نہیں ۔بھائی جی ہرلڑائی کے بعدزبیدہ کے کندھے دباتے،اپنے شکارکودوبارہ ہوش میںلاتے ہوئے ان کااندازدفاعی ہوتا۔مونچھوں کوتاؤدیتے ہوئے کہتے:’’تابعدارزنانی ایں۔ھم م م م ۔‘‘بھائی جی اس سے چمٹ کرسوتے اوروہ زندہ لاش کی طرح چارپائی پرپڑی لمبے لمبے سانس لے رہی ہوتی۔مجھے بھائی جی سے کبھی محبت اورنفرت محسوس ہی نہیں ہوئی شایدمیرے اندرکاہیجان زبیدہ کومارکھاتے دیکھ کرکم ہوتاتھا۔اس وقت میں سوچتاتھاکہ ماں بھی بالکل ایسے ہی میرے باپ کی مارکھاتی ہوگی۔اسے آخری عمر تک ماں کی موت کاصدمہ رہا،یہ صدمہ شکارکے ہاتھ سے نکل جانے کاتھا۔وہ اکثرفخرسے بتاتاکہ میری ماں بڑی جی دارعورت تھی، ایک دفعہ جب وہ بہت بیمارہواتواسے اپنے کندھوں پراٹھاکردواداروکے لیے ماری ماری پھری۔رات کے کسی پہراس کی ٹانگیں دباتے ہوئے اگراس کی آنکھ لگ جاتی تومیرابیمارباپ وہی ٹانگ اس کے سینے میں ٹھونک دیتا۔وہ دردسے بلبلاتی دوبارہ اس کی ٹانگیں دبانے لگ جاتی اورمیراباپ ’’کڑی یاوی‘‘کہتاہوااسے لوٹنے کھسوٹنے لگتا۔میرے گھرمیں ذہنی بیمارمردوں کی پنیری اگ چکی تھی اوربھائی جی اس پنیری کاپھل تھے ۔میری دیوانگی کی تسکین بھائی جی کی جارحیت اورزبیدہ کے آنسوؤں سے ہوتی تھی۔میں اب اس انتظارمیں تھاکہ کب بھائی جی زبیدہ کی چھاتیاں کاٹیں گے جہاں سے سوائے خون کی سرخی کے اورکچھ نہیں نکلے گا۔

٭٭٭٭٭٭

پھرایک دن محل میں کھلبلی مچ گئی کہ شہزادی زیباروکہیں نہیں تھی۔پیادے اسے ڈھونڈتے ہوئے محل سے باہرنکل چکے تھے،کشتیاں سمندرکی لہروں کے سپردکردی گئیں لیکن سب بے سودتھا۔شہزادہ نیل خرام نے اس کے سرکی قیمت مقررکردی تھی ،چرندپرندبھی اسی کی گمشدگی پربولیاں بولتے تھے کہ ملک چیستان کے نجومیوں نے عقدہ حل کرلیا۔ان کے خیال میں شہزادی کسی دیوکی قیدمیں تھی جوایک بڑے سے عقاب کے پروں کے درمیان بیٹھ کرسمندرکی سیرکوآیاتھا۔محل کی کھڑکی سے باہرجھانکتی شہزادی کی آنکھوں کی اداسی نے اسے اپنادیوانہ بنادیا۔ اکثررات کے پچھلے پہراچانک تنبورے پرکوئی راگ چھیڑدیتا تھا۔سرفضامیں بکھرتے ہی سمندرپرروشنیاں مسلط ہوجاتیں۔دورسے ایک روشن عقاب اڑتاہواآتاجس پربیٹھاہواحبشی دیواپنے سفیدچمکتے دانت کھولتا توگویا الاؤ سا روشن ہو جاتا۔ایسے میں شہزادی زیباروصاف شفاف سمندرکی لہروں پرکروٹ لیتے اٹھتی۔سیاہ دیوبہت بھیانکردکھائی دیتا اس کے بڑے بڑے کالے ہاتھ کوئلے کی کان تھے۔شہزادی ان ہاتھوں کے گڑھوں میں اپنے نازک ہاتھ بڑھاتے ہوئے دیوکے کاندھے پراپناسررکھ دیتی۔روشنیوں سے مخمورعقاب چیاؤں کی آواز نکالتا اوردونوں اس پرسوارہوجاتے۔آہستہ آہستہ تنبورے کی تان مدھم پڑتی جاتی اورسمندرکانیلگوں پانی اندھیروں میں ڈوبنے لگتا۔

٭٭٭٭٭٭

کچھ دن بعدمیں نے محسوس کیاجیسے زبیدہ کے آنسوخشک ہونے لگے تھے ،اس دن بھی وہ صحن کی دیوارپرروٹیوں کاچھان بورامٹی کے پیالے میں ڈال رہی تھی کہ یکدم کوؤں کومنڈیرسے اڑاتے ہوئے بولی:’’فیکو،دعاکرئیں اے کاں مرجائے۔‘‘

’’کیوں بھرجائی۔‘‘

’’ویکھ ! نامراد اڈدا وی نئیں۔‘‘

میں اس کے لفظوں میں کھوساگیا۔کوے تو بنیروں سے اڑجاتے ہیںانھیں تو بس اپنی روٹی اورپانی کی پیاس ہوتی ہے۔میرے بارہا سوال کرنے پربھی وہ بس یہی کہتی کہ دعاکر کاں مرجائے۔میں چارپائی کی پائینتی پربیٹھاہواحقے کی نالی زبان پررکھ لیتا۔تمباکوکی کڑواہٹ حلق چیردیتی تو میں گڑگڑکی آوازیں نکالنے لگتا۔بھائی جی اورزبیدہ بھی توحقے کی طرح ہی تھے ایک حصے میں تمباکوتھا،آگ تھی اوردوسرے پیالے میں پانی،اس ملاپ نے حقے میں جوگڑگڑاہٹ پیداکی تھی اب اس کاذائقہ کسیلاہوگیاتھا۔حقے کی یہ دو نالیاں دھواں پیداکرتی ہوئیں میرے منہ میں تن گئی تھیں اوربھاپ کی یہ کڑواہٹ حلق پرخنجربن کرچل رہی تھی۔میںجلتے ہوئے تمباکو کے نیچے کتنا ہی گڑ ڈال لیتا اس کی تلخی کو ختم نہیں ہونا تھا۔ اس رات بھی زبیدہ نے بہت مارکھائی،وہ کملی اس دیوانے کے سامنے قربانی کے دنبے کی طرح ہاتھ پاؤں چھوڑ بیٹھی تھی۔میں نے پہلی مرتبہ کمرے کی نیم مردہ روشنی میں زبیدہ کوکپڑوں سے آزاددیکھا۔وہ چارپائی سے نیچے اکڑوں بیٹھی اپنے دونوں بازوسینے پررکھے بھائی جی کے تھپڑوں کامقابلہ کررہی تھی۔مجھے امیدبندھ گئی کہ شایدآج کی رات زبیدہ بھی میری ماں کی طرح تختہ دارپرلٹکائی جائے گی۔کتنا مزا آنے والا تھا ، بھائی جی نے اسے گردن سے دبوچ رکھا تھا، گردن پر چھری چلتے ہی اسے نیلے ڈرم میں پھینکا جاتا۔ مجھے اس کے کچے گوشت میںملی ہوئی جسم کی خوشبو نے بے تاب سا کر دیا۔ زبیدہ کی سسکیاں سنتے سنتے میری آنکھ لگ گئی اورمیرازندگی بھرکانقصان ہوگیا۔

(یہ بھی پڑھیں برے موسم میں – پروفیسر خالد جاوید )

صبح بھائی جی کی چیخ وپکارسے میری آنکھ کھلی، وہ صحن میں لوگوں کامجمع لگائے گالی گلوچ کررہے تھے:’’نکل گئی کڑی یاوی،اپنے یارنال۔‘‘مجھے لگاجیسے میں آسمان پراڑنے والے اس ہوائی جہازکی پشت پربیٹھاہوں جس نے کچھ دیر پہلے ہی اڑان بھری تھی۔تیزرفتار ہوانے میرے ان گنت ٹکڑے کردئیے ،میں جتناباقی بچاتھازمین پرپٹخ دیاگیااورگدھ میرے سرپرمنڈلانے لگے۔زبیدہ کوگھرسے بھاگے ہوئے مہینہ ہونے کوتھا،گھرخالی کھنڈربن گیا۔ میں ہرصبح صحن کی کچی منڈیرپررکھے مٹی کے پیالے میں روٹی کے ٹکڑے ڈالتالیکن کوے تو جیسے وہاں آناہی بھول گئے تھے۔وہ کاں بھی غائب تھاجس کے مرنے کی دعائیں زبیدہ مانگاکرتی تھی۔تو کیازبیدہ کووہ کالاکاگ اڑالے گیاتھاجس کی لمبی چونچ میں گیلی روٹی کے ٹکڑے ہوتے تھے اوروہ اپنے پنجے صاف کرتے ہوئے کائیں کائیں کرتاتھا۔اب میںخودکویہ سوچ کرتسلی دے لیتاہوں کہ بھائی جی کی زندگی میں آنے والی دوسری بیوی میری خواہش ضرورپوری کرے گی۔وہ اس کی چھاتیاں کاٹ کرمیرے دل کوتقویت پہنچائیں گے اورمیں دانت کچکچاتے ہوئے گوشت کے ان لوتھڑوںمیں کبھی اپنی ماں کوڈھونڈوں گااورکبھی زبیدہ کی بے زبانی میرے لیے دودھ کی نہریں نکالے گی۔زبیدہ واپس آجاؤ،گھرمیں پڑے دو دیوانے تمہاری راہ تک رہے ہیں۔ایک دیوانہ روز اپنی شلوارنیفے تک اڑس کرڈنڈاہاتھ میں لیے ڈنڈ پیلتاہے اوردوسرادیوانہ چارپائی کی سخت ادوائن میں سردئیے ،منہ زمین کی طرف کرکے تنکوں سے کھیلتاہے۔میرے بدن کاساراخون سراورمنہ کی طرف گردش کردیتاہے اورمیں اکھڑتی ہوئی سانسوں کے درمیان دونوں عورتوں کی چیخیں سننے میں مگن ہوجاتاہوں ۔زبیدہ بس ایک بارواپس آکراپنی چھاتیاں کٹوالوتاکہ میں بھی اپناسراس سخت ادوائن سے باہرنکال کرکھلی فضامیں سانس لے سکوں۔

٭٭٭٭٭٭

 

ڈاکٹر مریم عرفان

لاہور پاکستان

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

 

ادبی میراثزبیدہ
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
’باغ وبہار‘ کی ادبی اہمیت- ڈاکٹر صفدر امام قادری
اگلی پوسٹ
’’ہندوستانی‘‘ کا شاعر: بیکل اتساہی- ڈاکٹرشاہ نواز فیاض

یہ بھی پڑھیں

زندگی کے درمیاں – وصی الحق وصیؔ

اکتوبر 11, 2025

بُت اگر بولتے – قیُوّم خالد

جنوری 20, 2025

بھیگے ہوئے لوگ – اسلم سلازار 

جنوری 6, 2025

شیشے کے اُس پار – ڈاکٹر عافیہ حمید

ستمبر 18, 2024

دو دوست /موپاساں – مترجم: محمد ریحان

ستمبر 9, 2024

غریبِ شہر- ڈاکٹر فیصل نذیر

ستمبر 8, 2024

راج دھرم – ڈاکٹر ابرار احمد

اگست 7, 2024

پہلی نظر – تسنیم مزمل شیخ

جون 18, 2024

کائی – قیُوّم خالد

جون 2, 2024

یہاں کوئی کسی کا نہیں – ڈاکٹر ابرار...

مئی 28, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,049)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (407)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (218)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,135)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں