Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
افسانہ

کاہے کو بیاہی بدیس – احمد صغیر

by adbimiras دسمبر 6, 2020
by adbimiras دسمبر 6, 2020 0 comment

زندگی ایک دائرہ ہی تو ہے۔ عدم سے عدم تک سفر میں مصروف ہے——‘

انسان کسی نہ کسی بہانے سے اس دائرے میں داخل ہو جاتا ہے اور اس دائرے میں اس وقت تک چکر لگاتا رہتا ہے جب تک اس کی زندگی کا سورج غروب نہیں ہو جاتا۔

دائرہ کبھی کاغذ پر بنتا ہے کبھی کاغذ کے باہر۔ کاغذپر بنا دائرہ مٹ سکتا ہے مگر کاغذ کے باہر کا دائرہ توڑنے کے لئے جدو جہد کرنی پڑتی ہے جو توڑنے میں کامیاب ہو جاتا ہے وہ اپنا ایک نیا دائرہ بنا لیتا ہے اور جو کامیاب نہیں ہوتا وہ اسی دائرے میں چکر لگاتا رہتا ہے۔

ایک مکان کے وسیع و عریض ڈرائنگ روم میں پانچ بھائی ایک دائرے کی شکل میں بیٹھے ہیں۔ ان کی ماں کو دنیا چھوڑے ایک سال کا وقفہ گزر چکا ہے اور باپ توپانچ سال پہلے ہی سورگ میں پناہ لے لی تھی۔ ایک سال تک پانچوں بھائیوں نے گھر گرہستی تو کسی طرح سنبھال لی لیکن اب اس گھر میں ایک عورت کی موجودگی کا احساس شدّت سے سبھی بھائی محسوس کر رہے تھے۔ خاموشی کی مدّت جب طویل ہو گئی تو چھوٹے بھائی شیام نے خاموشی کے سمندر میں اپنے الفاظ کا پتھر پھینکا۔

’’آپ لوگ اسی طرح خاموش بیٹھے رہیں گے یا کسی نتیجے پر پہنچیں گے بھی۔‘‘

چاروں بھائیوں نے شیام کی طرف دیکھا۔ بڑے بھائی وکرم نے کھنکھار کر کہا——

’’مسئلہ یہ ہے کہ ہم میں سے شادی کون کرے گا؟‘‘

’’آپ گھر میں سب سے بڑے ہیں اس لئے شادی بھی آپ ہی کریں گے‘‘—— منجھلے بھائی موہن نے چھوٹتے ہی کہا۔

’’نا بابا نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں شادی بیاہ کے جھمیلے میں نہیں پڑنا چاہتا۔ بابا کا چھوڑا ہوا اتنا سارا کھیت ہے‘ باغ ہے‘ اسے کون دیکھے گا۔ کھیت میں‘ باغ میں ہر روز کوئی نہ کوئی کام ہوتا ہی ہے۔ اس لئے مجھے چھوڑ دو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘

وکرم اپنا دامن بچا کر اس طرح نکلنا چاہا ، جس طرح کبھی کبھی کوئی مچھلی جال توڑ کر نکل جاتی ہے۔

’’تو پھر منجھلے بھیا شادی کر لیں‘‘ —— تیسرے بھائی سنتوش نے موہن کی طرف دیکھ کر کہا جو بیٹھا کسی کاغذ کو پڑھ رہا تھا۔ اپنا نام سن کر اس نے کاغذ سے نظر اٹھا کر سنتوش کی طرف دیکھا۔ ( یہ بھی پڑھیں زندوں کے لیے ایک تعزیت نامہ – ڈاکٹر خالد جاوید )

’’مجھے کہاں پھنسا رہے ہو سنتوش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں تو بابا کی فیکٹری میں اپنا سر کھپاتا رہتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیکٹری کو ابھی بہت آگے لے جانا ہے۔ بابا کا یہی خواب تھا۔ اس لئے مجھے بخش دو۔‘‘

موہن شادی کے نام پر اس طرح بھاگا جیسے کوئی زہریلا سانپ اس کا پیچھا کر رہا ہو۔

’’تو پھر سنتوش بھیا ہی شادی کریں گے۔ فیصلہ ہو گیا‘‘ ——چوتھا بھائی منوج یہ جملہ بول کر اس طرح کھڑا ہو گیا جیسے فیصلہ ہو گیا ہو۔ اس نے آگے بڑھ کر فریج سے ایک بوتل نکال کر پانی پینے لگا۔

’’تم کون ہوتے ہو فیصلہ کرنے والے۔ میں تم سے بڑا ہوں اور پیشے سے وکیل بھیہوں۔ میں دن بھر کورٹ میں مغز ماری کرتا رہتا ہوں پھر موکل سے الجھتا رہتا ہوں۔ مجھے فرصت کہاں گرہستی سنبھالنے کی۔ اس لئے شادی تم ہی کرو۔ ‘‘

سنتوش نے اپنی وکالت کا رعب دکھا کر گیند منوج کے پالے میں پھینک دیا۔

’’نہیں میں نہیں کرنے والا۔ میں فلموں میں اپنا قدم جمانے کے لئے ممبئی آتا جاتا رہتا ہوں۔ میں پہلے اپنا کیریر بناؤں گا پھر شادی کے بارے سوچوں گا اور اگر شادی کی بھی تو کسی ہیروئن سے ہی کروں گا۔‘‘

منوج نے بھی اپنا دامن اس طرح جھاڑ لیا۔ جیسے کوئی اپنے دامن سے گرد جھاڑتا ہے ۔

’’تو پھر کون کرے گا شادی؟‘‘—— سنتوش نے گرج کر کہا۔ جیسے اس کے حق میں فیصلہ ہونے والا ہو۔

’’تم لوگ اس طرح نہ الجھو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے فیصلہ کر لیا ہے۔ شیام گھر میں سب سے چھوٹا ہے۔ بی۔اے۔ پاس کرکے نوکری کی تلاش کر رہا ہے۔ میں تو کہتا ہوں اسے نوکری کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔ ہمارے پاس اتنا سب کچھ ہے وہ ہم پانچ بھائیوں کا ہی تو ہے تو میرا فیصلہ یہ ہے کہ شیام شادی کرے گا اور ہم لوگ بابا کا چھوڑا ہوا سارا کھیت ‘ بزنس سنبھالیں گے۔‘‘—— وکرم نے فیصلہ سنا دیا۔ ( یہ بھی پڑھیں انمول – ڈاکٹر شہناز رحمن )

’’ہاں یہ ٹھیک رہے گا‘‘—— تینوں بھائیوں نے ایک ساتھ کہا اور سبھی کے چہرے پر خوشی کی لکیریں ابھر آئیں کہ وہ شادی سے بچ گئے۔

’’شیام تمہیں کچھ کہنا ہے‘‘—— سنتوش نے کچھ لمحہ رک کرپوچھا۔

’’شیام کافی دیر خاموش رہا پھر گویا ہوا ——

’’جب آپ لوگوں نے فیصلہ کر ہی لیاہے تو مجھے اعتراض کیا ہو سکتا ہے۔ آپ سب لو گ گھر میں بڑے ہیں۔ آپ کے فیصلے کا احترام کرنا میرا فرض ہے۔ مجھے کچھ نہیں کہنا ہے‘‘—— شیام اتنی جلدی مان جائے گا کسی کو یقین نہیں تھا۔ ذرا بھی چوں چرا نہیں کیا۔

’’تو ٹھیک ہے جلد ہی لڑکی تلاش کی جائے اور اس گھر میں شہنائی بجوائی جائے‘‘——منوج نے کھڑے ہو کر کہا۔

سبھی بھائی اٹھ کر اپنے اپنے کام میں مشغول ہو گئے اور شیام اپنے کمرہ میں لوٹ آیا۔ وہ شادی کے تصور میں کھو گیا۔ وہ عمر میں سب بھائیوں سے چھوٹا تھا اور دنیا داری کا تجربہ بھی نہیں تھا۔ چاروں بھائی اس سے بے حد پیار کرتے تھے کسی بھی چیز کی کمی نہیں ہونے دیتے جو چاہتا مانگ لیتا اور سبھی بھائی اس کی ہر خواہش پوری کرتے رہتے۔

چند مہینوں کی کوشش کے بعد چارو ںبھائیوں نے چنچلا کا انتخاب کیا۔ شادی کی تاریخ طے ہو گئی۔ سبھی بھائی مل کر شادی کی تیاری میں مشغول ہو گئے۔ زمانے کے بعد اس گھر میں خوشی نے دستک دی تھی اور اس خوشی کو گھر کا ہر فرد انجوائے کر رہا تھا۔ آج شیام کا گھر برقی قمقموں سے سجا تھا۔ شہنائی بج رہی تھی۔ گھر میں روشنی کی برسات ہو رہی تھی اور شیام کے دل میں بھی چنچلا کو پانے کی خواہش کا چراغ جل بجھ رہا تھا۔ شادی بحسن و خوبی انجام پا گئی۔

شیام جب چنچلا کے کمرہ میں پہنچا۔ اس کا دل دھک دھک کر رہا تھا۔ کس طرح چنچلا کا سامنا کرے گا۔ کیا کہے گا اس سے۔ وہ مجھ سے کیا بات کرے گی۔ گھر میں کوئی بھابھی نہیں تھی جو اسے دلہن کے ملن کے بارے میں کچھ بتاتی۔ شیام ڈرتے ڈرتے کمرہ میں گیا اور پلنگ پر بیٹھ گیا۔ چنچلا گھونگھٹ میں تھی۔ جب کافی دیر تک شیام کچھ نہ بولا تو چنچلا نے گھونگھٹ اُلٹ دیا۔ اس نے شیام کو دیکھا۔

’’آپ اتنی دور کیوں بیٹھے ہیں۔ پاس آئیے نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘

شیام ڈرتے ڈرتے اس کے پاس گیا۔ اس نے اس کے معصوم چہرے کو دیکھا۔ چہرہ کندن کی طرح چمک رہا تھا۔ معلوم ہوتا تھا حسن اور جوانی کی جیتی جاگی تصویر بیٹھی ہے۔

’’میں آپ کی بیوی ہوں۔ آپ پرمیرا پورا ادھیکار ہے۔ آپ مجھ سے دور نہ رہئے۔‘‘

شیام صرف چنچلا کو دیکھتا رہا۔ واقعی وہ بہت خوبصورت تھی۔ وہ جتنی حسین ہے اس کا دل بھی اتنا ہی سندر ہوگا۔ شیام نے سوچا۔

’’تمہارے من میں کیا چل رہا ہے؟‘‘—— شیام نے اس کی آنکھوں میں جھانکا۔

’’بتا دوں؟‘‘

’’ہاں بتاؤنا!‘‘——

’’بتا دوں؟‘‘

’’ہاں بتا دو!‘‘

’’واقعی بتا دوں؟‘‘

’’ہاں!‘‘

چنچلا نے بیڈ سوئچ آف کر دیا اور شیام کو پکڑکر اپنی طرف کھینچا ۔ شیام دھیرے دھیرے اس کی طرف جھکتا چلا گیا اور چاند آہستہ آہستہ بادل میں روپوش ہونے لگا۔

وصل کے بعد دوشیزگی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے جب چنچلا تیار ہو کر ناشتے کے لئے ڈائننگ ٹیبل کے پاس آئی تو سبھی بھائی اسے ایک ٹک دیکھتے رہے۔

’’اتنی سندر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘

سبھی کے دلوں میں خواہشوں کا چراغ جل اٹھا۔

دوسری رات شیام کچھ بجھا بجھا چنچلا کے کمرہ میں آیا ۔ چنچلا نے اس کے چہرے کو دیکھا——

’’کیا بات ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔آج آپ بجھے بجھے سے لگ رہے ہیں؟ —— چنچلا نے بڑھ کر اس کا ہاتھ پکڑ لیا۔

’’آج میں تمہارے ساتھ نہیں سو سکوں گا‘‘—— شیام نے یہ جملہ مدھم آواز میں اس طرح اد اکیا جیسے الفاظ اس کا ساتھ نہیں دے رہے ہوں۔

’’تو پھر؟ ‘‘—— چنچلا نے زور سے پوچھا۔

’’آج رات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘

’’ہاں بولو نا!‘‘

’’آج رات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج رات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘

’’ہاں بولو نا آج رات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘

’’میری ہمت نہیں ہو رہی ہے۔ میری زبان یہ الفاظ ادا کرنے سے نہ جانے کیوں لڑکھڑا رہی ہے۔‘‘

’’شیام جو بھی کہنا ہے کہہ دو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاں بولو آج کی رات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘

’’آج کی رات۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بڑے بھیا تمہارے کمرہ میں سو۔۔۔۔۔۔۔۔۔سو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوئیں گے۔’’

’’کیا؟‘‘ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم پاگل تو نہیں ہو گئے ہو۔ اپنی پتنی کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘ چنچلا تقریباً چیخ پڑی۔

’’چنچلا ہمارے پریوار کی یہی پرمپرا ہے۔ ایک بھائی شادی کرتا ہے لیکن وہ سبھی بھائیوں کی پتنی ہوتی ہے۔‘‘

’’نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسا نہیں ہو سکتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں یہ کام ہرگز نہیں کر سکتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں پانچ بھائیوں کی پتنی بن کر اس گھر میں نہیں رہ سکتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ابھی اس گھر کو چھوڑ کر جا رہی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شادی سے پہلے تم نے مجھے یہ سب کیوں نہیں بتایا تھا؟‘‘

’’اگر بتا دیتا تو آج کے جگ میں کوئی بھی لڑکی شادی کرنے کو تیار نہیں ہوتی۔‘‘

’’تو کیا تم سمجھتے ہو کہ میں پانچوں بھائیوں کے ساتھ رات گزارنے کے لئے تیار ہو جاؤں گی۔‘‘

’’چنچلا تمہیں ایسا کرنا ہی ہوگا‘‘—— یہ کہہ کر شیام کمرہ سے باہر آگیا۔ چنچلا ایک بے جان مردہ کی طرح دھم سے پلنگ پر گر گئی۔

رات کی سیاہی میں وقت اپنا کھیل کھیلتا رہا اور چنچلا وقت اور حالات کے ہاتھوں چکی کے دونوں پاٹوں کے درمیان پستی رہی۔

ایک رات

دو رات

تین رات

چار رات

اور پانچویں رات پھر شیام اس کے کمرہ میں آیا مگر چنچلا ایک دم ٹوٹ کر رہ گئی تھی۔ ذہنی طور پر بھی اور جسمانی طور پر بھی۔ وہ وہاں سے بھاگ جانا چاہتی تھی مگر بھاگ کر جاتی کہاں سارے راستے بند ہو گئے تھے۔ پیروں میں سماج نے بیڑیاں ڈال دی تھی جسے توڑ پانا ممکن نہیں تھا۔ وہ گھٹ گھٹ کر جی رہی تھی۔ جیسے ناحق اسے جینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اسے اپنے وجود سے نفرت ہونے لگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ زندہ ہی کیوں ہے؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس نے لڑکی کے روپ میں جنم ہی کیوں لیا؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ پیدا ہوتے ہی مر کیوں نہیںگئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا اس کی ماں نے کوکھ میں ہی کیوں نہ مار دیا——جس طرح آج کل پتا چلتے ہی لڑکی کو کوکھ میں ہی مار دیا جاتا ہے۔ بہت سارے سوال اس کے معصوم ذہن میں ابھرتے اور جواب نہ پاکر اسے پریشان کرتے۔ اب اسے شیام سے وہ محبت نہ رہی تھی بلکہ اس سے نفرت کرنے لگی تھی۔ اس نے مجھ سے شادی کیوں کیا تھا۔ وہ گھر میں رہتی مگر اس کا ذہن نہ جانے کہاں کہاں بھٹکتا رہتا۔ جس طرح کوکھ میں لڑکیوں کو مارا جا رہا ہے۔ آنے والے وقت میں کیا میری طرح ہی تین ، پانچ یا دس مردوں کی بیوی بن کر رہنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

شیام نے شدّت سے محسو س کیا کہ چنچلا اس سے ناراض رہتی ہے۔ ٹھیک سے بات بھی نہیں کرتی نہ اس کا رویہ اس کے تئیں بہتر ہوتا لیکن شیام چاہ کر بھی کچھ نہیں کر سکتا تھا۔ وہ اپنے پریوار کی پرمپرا کا دھرم نبھا رہا تھا لیکن اس کے دل میں یہ کسک ضرور تھی کہ اس کی بیوی سبھی بھائیوں کی بیوی بن کر جی رہی ہے جب کہ شادی اس کے ساتھ ہوئی ہے۔ اس لئے چنچلا پر صرف اس کا ادھیکار ہے لیکن اس ادھیکار کو حاصل کرنے کے لئے اسے نہ صرف اپنی پرمپرا کو توڑنا ہوگا بلکہ بغاوت بھی کرنی ہوگی۔ ایک لڑائی لڑنی ہوگی مگر اس میں اتنی ہمت نہ تھی کہ وہ اپنے بھائیوں سے بغاوت کے بارے میں سوچ بھی سکے۔

چنچلا اور شیام کا تعلق ہی کچھ عجیب سا ہو گیا ہے۔ شیام چنچلا کو کیسے سمجھائے کہ تم میری دھرم پتنی ہو مگر صرف اپنی بیوی کہہ نہیں سکتا کہ تم پانچوں بھائیوں کی بیوی بن گئی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جو کچھ بھی ہوا اس پہ نہ زور میرا ہے اور نہ تمہارا بلکہ یہ سارا کھیل نصیب کا ہے۔ مقدر کے دائرے میں ہم تم اس طرح الجھ گئے ہیں کہ کسی بھی طرح نکل نہیں سکتے۔ چنچلا میں تمہیں کیسے سمجھاؤں کہ ذرا سی ٹھیس لگتے ہی شیشہ ٹوٹ جاتا ہے—— شیام کی آنکھ سے آنسو چھلک آئے۔

زندگی ایک دائرہ ہی تو ہے۔ زمانہ خود کو دہراتا رہتا ہے۔

چنچلا کو پتہ چلا کہ وہ حاملہ ہے تو اندر تک کانپ گئی۔ روشنی کے چہرے پر تیرگی کے ناخن کے سیکڑوں خراشیں پڑ گئیں۔ وہ اس بچے کو جنم دینا نہیں چاہتی تھی۔ پتہ نہیں کس بھائی کا بچہ ہے۔ اس کی سسکیاں سکوت شب میں سینہ چیر دیتی ہیں۔ وہ رات بھر پریشان رہی آج شام سے ہی اس نے دروازہ بند کر لیا تھا اور کسی بھائی کو اس کے کمرہ میں آنے کی اجازت نہیں تھی۔ وہ کوئی اہم فیصلہ کرنا چاہتی تھی۔ آخر اس نے ایک فیصلہ کر لیا۔ شیام کو کسی طرح اپنے فیصلے میں شامل کر لیا اور ڈاکٹر کے پاس جاکر حمل ضائع کروا دیا۔ شیام کو تھوڑی دیر کے لئے افسوس تو ہوا لیکن چنچلا نے اسے سمجھایا ——

’’شیام میں صرف تمہارے بچے کی ماں بننا چاہتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے پیٹ میں کس بھائی کا بچہ پل رہا تھا مجھے خود نہیں معلوم اس لئے کہ کبھی کبھی ایک رات میں تمہارے کئی بھائی میرے پاس آتے تھے۔‘‘

شیام کو بھی شدّت سے اس بات کا احساس ہونے لگا کہ چنچلا کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ اچھا نہیں ہو رہا ہے۔ وہ درختوں کے ٹوٹے پتوں کی طرح کچھ دیر تک ہواؤں کے آغوش میں جھولتا رہا۔ وہ چنچلا کی اداسی نہیں دیکھ سکتا تھا مگر وہ کوئی بھی فیصلہ لینے سے قاصر تھا۔

چنچلا نے جب حمل ضائع کرنے میں شیام کی مدد لی تو اسے یقین ہو گیا کہ وہ شیام کو رام کر سکتی ہے۔ اس لئے آہستہ آہستہ اس نے محبت اور حسن اخلاق سے اس کا دل جیت لیا۔ اسے ہر وقت یہ احساس دلاتی کہ وہ صرف اس کی بیوی بن کر جینا چاہتی ہے۔ مجھے یہ آرام و آرائش نہیں چاہئے میں کٹیا میں رہ کر دال روٹی کھاکربھی زندگی گزار لوں گی مگر میںیہ اذیت بھری زندگی نہیں جی سکتی۔ تم پڑھے لکھے سمجھدار ہو اس لئے فیصلہ تمہیں کرنا ہے کہ تم مجھے کیسی زندگی دینا چاہتے ہو۔ یہ اذیت بھری زندگی یا ایک خوش حال زندگی‘ فیصلہ جلد کرو کیوں کہ میں ہر روز قطرہ قطرہ مر رہی ہوں۔ مجھے قطرہ قطرہ مرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہو یا ایک باوقار زندگی دینا چاہتے ہو۔

شیام تذبذب میں تھا وہ کیافیصلہ کرے۔ یہ سب کچھ چھوڑ کر چلا جائے یا گھٹن بھری زندگی جینے کے لئے آمادہ ہو جائے۔وہ کئی راتوں سے سویا نہیں تھا۔ اسے ہر لمحہ چنچلا کی فکر ستاتی رہتی۔ وہ چنچلا کے لئے کچھ کرنا چاہتا تھا لیکن اتنا بڑا فیصلہ لینے میں اسے دشواری ہو رہی تھی۔ سبھی بھائی اس سے بڑے تھے۔ سارا بزنس، کھیت، روپیہ، پیسہ ان کے قبضے میں تھا وہ آج تک صرف اپنی ضرورت کے لئے ہی پیسے مانگتا لیکن وہ کچھ کرنا چاہتا تھا۔ کسی نتیجے پر پہنچنا چاہتا تھا۔ بالآخر اس نے فیصلہ کر ہی لیا۔

ایک رات جب چاروں بھائی نیند کے آغوش میں پینگیں لے رہے تھے ۔ شیام چنچلا کو لے کر گھر سے باہر آگیا۔ اس نے حسرت بھری نگاہوں سے گھر کو دیکھا مگر چنچلا نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا۔

’’چلئے ! آج سے ایک نئی زندگی کی شروعات کرتے ہیں۔‘‘

دونوں اپنا بریف کیس لئے آہستہ آہستہ اسٹیشن کی طرف بڑھنے لگے۔

ll

Ahmad Sagheer

HaneefManzil

KoyliPokhar, Police Line

GewalBigha, Gaya – 823001

Mob.- 09931421834

adabi meerasadabi miraasadabi mirasافسانہ
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
سفیرِامن – ڈاکٹر عظیم اللہ ہاشمی
اگلی پوسٹ
حالی کی نثر: غیر افسانوی ادب کا مثالی اسلوب – ڈاکٹر صفدر امام قادری

یہ بھی پڑھیں

زندگی کے درمیاں – وصی الحق وصیؔ

اکتوبر 11, 2025

بُت اگر بولتے – قیُوّم خالد

جنوری 20, 2025

بھیگے ہوئے لوگ – اسلم سلازار 

جنوری 6, 2025

شیشے کے اُس پار – ڈاکٹر عافیہ حمید

ستمبر 18, 2024

دو دوست /موپاساں – مترجم: محمد ریحان

ستمبر 9, 2024

غریبِ شہر- ڈاکٹر فیصل نذیر

ستمبر 8, 2024

راج دھرم – ڈاکٹر ابرار احمد

اگست 7, 2024

پہلی نظر – تسنیم مزمل شیخ

جون 18, 2024

کائی – قیُوّم خالد

جون 2, 2024

یہاں کوئی کسی کا نہیں – ڈاکٹر ابرار...

مئی 28, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں