Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
ناول شناسی

شوکت صدیقی کے ناول ــــــــ’’کمین گاہ ‘‘کا فنی جائزہ – ڈاکٹر شہناز رحمن

by adbimiras جنوری 21, 2021
by adbimiras جنوری 21, 2021 0 comment

اردو فکشن میں شوکت صدیقی کا امتیاز یہ ہے کہ ان کی افسا نوی تحریر یں کسی نہ کسی خاص دور کا المیہ ہوتی ہیں،جس میں خالص شخصی پیشکش اور ذاتی طور پر محسو س کی جانے والی صورتوں ،حالات و کیفیات کے ساتھ ساتھ سماجی زندگی کے تمام تجربے اور زبان و بیان کی شگفتگی بھی موجود ہوتی ہے۔جہاں تک ان کے ناولوں کی بات ہے تو ؑعا م طور پر تمام اچھے ناولوں کی طرح ان کے یہاں بھی خیال کا محور انسانی زندگی اور اس کے مادی مسائل و امکانات ہی ہیں جس میں ان کی انفرا دی سوچ اور تخلیق کی انوکھی اظہاریت بھی شامل ہے۔ ان کے ناولوں میں حالات کے بطن سے جو صو رت ابھرتی ہے وہ کسی نہ کسی مخصوص دور سے عبارت ہونے کے با وجود ہر زمانے میں ہو نے والے جرائم اور بد عنوانیوں کا جیتا جاگتا مرقع بھی ہوتی ہے اسی لیے ان کے ناولوں کو بے لاگ حقیقت اورسماجی ناولوں کے زمرے میں رکھاجا تا ہے جو کہ فنی اعتبار سے بالکل صحیح معلوم ہوتا ہے ۔ان میں وہ تمام خصو صیا ت موجو د ہیں جو سما جی ناول کی تعریف میں ماہرین فن نے لکھا ہے۔

”The social novel emphasizes the influence of the social and economic conditions of an era on shaping charecters and determining events;if it also embodies an implicit or explicit thesis recommending political and social reform,it is often called a sociological novel.,,(1)

اس اعتبار سے شوکت صدیقی کے ناولوں کا جا ئزہ لیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے یہاں مختلف ادوار کے سیاسی ،سماجی اور معاشی حالات وواقعات،انسانوں کے افعال واقوال،سوچنے اور غور و فکر کرنے کا انداز،کامرانیاں ونا کامیاں اور تہذیبی و ثقافتی سر گرمیاں ابھر کر سامنے آجاتی ہیں۔ــخدا کی بستی ،جانگلوس،چار دیواری اور کمین گاہ میں ان تمام خصوصیات کو دیکھا جا سکتا ہے۔لیکن موخر الذکر ناول پر  گفتگو خال خال ہی ملتی ہے یعنی اب تک  اس کا تفصیلی جائزہ نہیں لیا گیا۔جب کہ فنی و موضوعاتی اعتبار سے اس دور میں لکھے جانے والے ناولوں کے ہم پلہ ہے۔بہت طویل نہ ہونے کی وجہ سے پلاٹ میں ربط وتسلسل برقرارہے ہر قصہ اور کردار مرکزی خیال سے تعلق رکھتا ہے کہیں بھی آورد یا کسی خلا کا احساس نہیں ہوتاہے۔ ناول کا پلاٹ ایک اتفاقی واقعہ پر مبنی ہے اور پھر یہی اتفاقی واقعہ ناول کے کینوس کو پھیلانے میں اصل محرک کا کام کرتا ہے۔ناول کی ابتدا نہا یت عامیانہ انداز میں گلی کے نکڑ سے ہوتی ہے یہ گلی طوائفوں کی ہے جہاں راہو مہاراج جیسے غنڈے کا رعب و دبدبہ قائم ہے،ناول کا مرکزی کردار رام بلی ایک ٹرک کلینر ہے ،لکھنئو جاتے ہوے راستے میں اس کا گزر طوائفوں کی اسی پھول والی گلی سے ہوتا ہے، بھیڑ بھاڑ دیکھ کر رام بلی بھی جائزہ لینے کی غرض سے اس طرف متوجہ ہوتا ہے،جہا ں راہو مہاراج  ایک دوکان والے لوٹن نام کے آدمی کو بے رحمی سے ماررہاہوتاہے اور لوگ خامو شی سے اس کی سر کشی کا تماشہ دیکھ رہے ہوتے ہیں ،یہ سب دیکھ کر رام بلی بالکل بپھر جاتا ہے اور پہلے تو شرافت سے روکنے کی کوشش کرتا ہے مگر اپنی طاقت کے جوش میں راہو مہاراج اسے حقارت سے دھتکارنے لگتا ہے لہٰذا رام بلی بہت بری طرح اسے مات دے کر گلی والوں کے سامنے اسے رسوا کر دیتا ہے۔ اس کی بہادری سے کو ٹھے کی طوائفیں اور گلی کے دوسرے لوگ بہت متاثر ہوتے ہیں۔ دلاری طوائف احترام میں اسے سیٹھ کہنے لگتی ہے۔رام بلی ایک جاہل و ان پڑھ شخص ہے مگر اس کے اندر انسانیت کا جذبہ موجود ہے اور اسی جذبہ کے تحت وہ شوکت صدیقی کا ہیرو بن گیا ۔ذیلی کرداروں میں سب سے اہم کردار ترلوکی چند کا ہے جو کہ سرامک ہوزری مل کا مالک ہے حسب روایت تمام اہل دولت کی طرح رنگین مزاج عیاش اور طوائف کے کوٹھے کا عادی ہے ۔ایک بار دلاری کے کوٹھے پر اس کی موجودگی میں کچھ غنڈوں کی آمد ہوتی ہے اور وہ زور زبردستی کرتے ہیں۔اتفاق سے رام بلی بھی اس رات کوٹھے پر موجود ہوتا ہے اور وہ غنڈوں سے مقابلہ کر کے تر لوکی چند کی جان بچا لیتا ہے،اسی وقت تر لوکی اس کی مردانگی و بہادری کو اپنے نا جائز مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا عزم کر لیتا ہے،کیوں کہ مزدوروں کی طاقت ،ان کے غم و غصے اور ان کی سر کوبی کو ختم کرنے کے لیے رام بلی جیسے بہادر اور نڈر شخص کی ضرورت تھی۔

جس زمانے میں یہ ناول لکھا گیا وہ انتہائی کشمکش اور معا شی اعتبار سے ہیجان وانقلاب کا دورتھا،کھیتوں میں کام کرنے والے مزدور حکمرانوں کی من مانیوں سے تنگ آ کرملوں اور کا رخانوں میں کام کرنے پر مجبور تھے ،جا گیر داری سرمایہ داری میں تبدیل ہو چکی تھی معاشیات کو وسیع پیمانے پر لانے کی کوششیں ہو رہی تھیں لہٰذا مصنف نے ترلوکی چند کو ایک ایسے نمائندے کے طور پر پیش کیا ہے جو مزدوروں کو پیدائشی غلام سمجھتے ہیں اور ان سے بلا معاوضہ کام کرانااپنا حق خیال کرتے ہیں جیسا کہ اس اقتباس سے واضح ہوتا ہے۔ ( یہ بھی پڑھیں ’’خداکی بستی‘‘ ایک تجزیاتی مطالعہ – ڈاکٹر شہناز رحمٰن )

’’لیکن دن دوگنی رات چوگنی ترقی اور دولت کی ریل پیل کے باوجود سیٹھ ترلوکی چند مزدوروں کے معاملے میں اپنی دیرینہ روش پر قائم رہااور ان کو کوئی مراعات دینے کے حق میں نہیں تھا وہ کوئی مطالبہ کرتے تو ٹال مٹول سے کام لیتا دھونس دھمکی سے ہراساں کرنے کی کوشش کرتا۔‘‘(۲)

تر لو کی چند کے اس رویہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ جا گیر دارانہ نظام اگر چہ ختم ہو چکا ہے لیکن بر سر اقتدار طبقہ ہر زمانے میں استحصال کرنے کے لئے موجود ہوتا ہے صرف ان کے نام اور چہرے تبدیل ہو جاتے ہیں۔چنانچہ اس ناول میں سرمایہ داروں کے استحصالی رویے اور صنعتی نظام کے نا جائز تسلط کے خلاف احتجاج کی صورتیں اور کیفیتں بڑے ہی فطری انداز میں بیان کی گئیں ہیں۔اسی لیے لسانی سطح پر بھی اس ناول میں کوئی ابہام یا گنجلک پن نہیں ہے ۔جیسا کہ باختن کا خیال ہے کہ:۔

’’ ناول کے ڈسکورس میں سماجی تکثیریت شامل ہوتی ہے لہٰذا ناول کے ڈسکورس کو بخوبی سمجھنے کے لئے ناول کے سماجی سیاق کو سمجھنا ضروری ہے کیوں کہ اس سماجی سیاق کے زیر اثرناول کا لسانی مزاج متشکل ہوتا ہے۔اور فارم اور مواد کا تعین ہوتا ہے۔‘‘(۳)

لہٰذا اس ناول سے محظوظ ہو نے کے لئے دوسری جنگ عظیم کے زمانے اور پس منظر کو ذہن میں رکھا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ واحد غائب راوی ذاتی طور پر جذب کیے ہوئے واقعات کو کرداروں کی مدد سے اس طرح بیان کرتا ہے جس سے زندگی کے نشیب و فراز کی تصویریں الفاظ کے پیچھے سے ابھر تی چلی جاتی ہیں۔اور بیان کا آہنگ ،جملوں کی دروبست اوراتار چڑھاؤ سے اس عہد کا سماجی دباؤ واضح ہو جاتا ہے،اس کے علاوہ یہ کہ روایتوں اور طبقاتی بلندی وپستی کی اظہاریت کو ایک نچلے طبقے کے فردکے ذریعہ پیش کر دیا گیا ہے۔اور یہ شو کت صدیقی کی خصوصیت ہے کہ وہ بر سر اقتدار طبقہ کی بد عنوانیوں کو منظر عام پر لانے کے لیے کسی مجرم یا نچلے طبقے کے فرد کو ہی وسیلہ بناتے ہیں دوسری اہم بات یہ کہ اس کردار کی زندگی اتفاقی حالات پر منتج ہوتی ہے۔مگر یہ اتفاقات حقیقت سے پرے نہیں ہوتے بلکہ ناول کا کینوس انھیں حادثات کے تانے بانے میں زندگی کے مسائل اور محرومیوں کو واضح کر دیتا ہے۔

شوکت صدیقی کے کرداروں کا جائزہ لینے کے بعداندازہ ہو تا ہے کہ وہ اپنے اعمال وافعال سے بالکل بے نیاز ہوتے ہیں ان کے انجام کی کوئی صورت متعین نہیں ہوتی بلکہ سچویشن کے مطابق صورتوں کے اسیر ہوتے ہیں جس کی واضح مثال کمین گاہ میں رام بلی کے کردار سے ملتی ہے۔ترلو کی چند اسے دلاری کے کوٹھے سے کسی طرح اپنے ساتھ لے آتا ہے اور جرائم پیشہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا۔رام بلی بھی بنا سوچے سمجھے اس کے احکام کا غلام بن جاتا ہے مثلاً مزدوروں کے جائز مطالبات اور محنت کا معاوضہ طلب کرنے پر ٹریڈ یونین کے دفتر کو آگ لگا دینا اورترلوکی چند کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو دھمکی اور مار پیٹ کرکے منھ بند کرا دینا ایسے حرکات ہیں جن کے متعلق یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ رام بلی کے لا شعوری رد عمل کے نتیجے ہیں ۔اس کی زندگی میں ہو نے والے اتار چڑھاؤ،نیکی بدی اور عذاب و ثواب نے اس ناول کو دلچسپ بنا دیا ہے۔مزید یہ کہ اس ناول کے ذریعہ ایک خاص دور کی معاشرتی و تہذیبی زندگی بھی سامنے آجاتی ہے۔اس ناول کے متعلق ڈاکٹر حنیف فوق لکھتے ہیں :۔

’’کمین گاہ میں نئے قدم جماتا ہوا صنعتی معاشرہ حقیقت کی نئی صفاتیوں کو پیش کرتا ہے ۔ایسے معاشرے میں رام بلی جیسے قہرمانی صفات ،رکھنے والے کردار بھی استحصالی نظام کاایک کارندہ بن جاتے ہیں کہ خود ان کا انجام شکست و ریخت اور موت کے سوا کچھ نہیں ۔یہ ناول بھی شوکت صدیقی کے اس تصور فن سے منسلک ہے  جو زندگی کے طلسمات کی ڈور معاشی حقیقت کے ہاتھ میں دیکھتا ہے ۔۔۔۔‘‘(۴)

اس ناول کے متعلق اس رائے سے ثابت ہوتا ہے کہ ناول کا کینوس اگر چہ بہت وسیع نہیں مگر نئی صنعتی زندگی کے چھوٹے چھوٹے تجربات کا ٹریٹمینٹ ضرور موجود ہے۔بیسویں صدی کی ابتدائی دہائیوں میں لکھے جانے والے ناولوں کی طرح کمین گاہ میں صرف جذبات کا کھیل نہیں بلکہ اس سے دامن چھڑاکربے حد تخمینی اور میکانکی انداز میں نفع و نقصان کا احتساب بھی موجود ہے ۔اس کا اندازہ دلاری کے اس واقعہ سے ہوتا ہے جب ترلوکی چنداسے لکھنئو سے اپنے قصبے کمہولی بلواتا ہے کیوں کہ اپنی کر توتوں کی وجہ سے لکھنو جانے میں اسے خطرہ محسوس ہوتا ہے،لہٰذا دلاری کو بلوا کر اس کے ساتھ زیادتی کرتا ہے اور جسمانی اذییتں پہنچاتا ہے اسی لیے وہ تنگ آکر رام بلی سے مدد طلب کرنے جاتی ہے تا کہ وہ اسے یہاں سے باہر نکالنے کے لیے کوئی تدبیر کرے۔چونکہ وہ رام بلی کو اپنا محسن سمجھتی ہے اس لیے وہ مشورہ دیتا ہے کہ طوائف کا پیشہ چھوڑ کر وہ عزت کی زندگی گزارے تودلاری جواب دیتی ہے کہ:۔

’’کس کے گھر بیٹھ جائوں کو ن مجھے بٹھائے گا‘‘

تیری مرضی ہو تو میں تیار ہوںـ

َ’’ارے سیٹھ تم تو خود ٹھاکر کے ٹکڑوں پر پل رہے ہو ۔میرا بیڑا کیا پار لگائو گے؟‘‘(۵)

اس طرح یہ بات واضح ہوتی ہے کہ شوکت صدیقی کے اس ناول میں عشق ومحبت اور جذبات کا گزر نہ کے برابر ہے لیکن اس کے باوجود قاری کی دلچسپی مسلسل برقرار رہتی ہے یہ کمال یوں ہوتا ہے کہ اس ناول کا بیا نیہ سپاٹ نہیں جو واقعات کو مجہول کرداروں کی بے بس زندگی سے وابستہ کر کے محض ضخامت کے لیے پیش کر دے ۔بلکہ اس میں سماجی پیچیدگیوں کے ساتھ ساتھ نفسیاتی الجھنیں اور ملکی سیاست کی جھلکیوں کو بھی سمیٹا گیا ہے۔اس کا اندازہ ناول میں اس واقعہ سے ہوتا ہے جب مزدوروں کی ٹریڈ یونین کے جلسے کوناکام کرنے کے لیے ترلوکی چنداپنے کارندوں کے ذر یعہ چھیڑ چھاڑ کرواتا ہے معاملہ اس قدر سنگین ہو جاتا ہے کہ خون خرابے کی نوبت آجاتی ہے اس افرا تفری کی فضا اور متشدد حالات میں مزدوروں کے حوصلے پست ہونے کے بجائے مزیدمشتعل ہو جاتے ہیںاور وہ متفقہ طور پر ہڑتال کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں لیکن ملک کی سیاسی ومعاشی صورتحال ابتر ہونے کی وجہ سے ان کے فیصلے کا نتیجہ ان کے بر خلاف ثابت ہوتا ہے۔مندرجہ ذیل اقتباس سے اس صورت حال کی بہترین تصویر سامنے آتی ہے۔

’’ترلوکی چند کے لیے یہ بالکل نیا تجربہ تھااب تک اس کے کسی کارخانے میں نہ کبھی ہڑتال ہوئی تھی نہ تالا بندی ۔کسی مزدور یا کاری گر کی کوئی شکایت ہوتی تو وہ اپنا مسئلہ منیجر کے سامنے پیش کرتا ،منیجر جو فیصلہ کرتا عام طور پر تھوڑی حیل و حجت کے بعد قبول کر لیا جاتا یہ اس وقت تک ہوتارہا جب تک فیکٹری میں کام کم ہوتاتھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر جب جنگ چھڑی اور فضائی اور بحری بم باری کے باعث جہاز رانی کا نظام درہم برہم ہو گیاتو غیر ملکی اشیاء کی درآمد رفتہ رفتہ بالکل بند ہو گئی ،ملکی صنعت و حرفت کے دن پھر گئے خصوصیت کے ساتھ ان صنعتوں نے خوب ترقی کی جن میں فوجی ساز و سامان  تیار ہوتا تھا ان صنعتوں میں اگروال ہوزری مل بھی شامل تھا پیداوار میں اضافہ ہوا تومزدوروں اور کاریگروں کی تعداد بڑھانا پڑی ۔سیٹھ ترلوکی چند کے وارے نیارے ہو گئے۔‘‘(۶)

اسی طرح کے کئی واقعات ایسے ہیں جن سے اس زمانے کی سیاسی فضا اور سماجی سرگر میوں کا اندازہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے بیانیہ میں اظہار کی باخبر اور دانشورانہ دھمک پیدا ہو گئی ہے۔

شو کت صدیقی کا ایک کما ل یہ بھی ہے کہ وہ کرداروں کی داخلی و خارجی کیفیات کی پیشکش اور ہم آہنگی کے ذریعہ اثر کو تیز تر بنا دیتے ہیں کیوں کہ ان کے کر دار عا م انسانوں کے زندہ نمونے ہوتے ہیں یعنی ان میں اچھائی اور برائی کے دونوں پہلو موجود ہوتے ہیں ،ان کی انفرادیت یہ ہوتی ہے کہ مجر مانہ حرکتوں کے باوجود وہ حیوانیت کی سطح پر نہیں اترتے بلکہ انسانیت اور ہمدردی کا بے لاگ جذبہ موجود ہوتا ہے۔لیکن وہ اپنی عصری صورت کی پردہ پوشی نہیں کرتے،اس کی واضح مثال رام بلی کا کردار ہے۔بسا اوقات اپنی حقیقت کا اظہا روہ تنہائی میں یا لوگوں کے سامنے کرتا ہے۔

’’سیٹھ تو اپنا ترلوکی چند ہے ،میں تو اس کا کتاہوں۔وہ جس کی طرف ششکارتا ہے ،اس پر بھونکنے لگتا ہوں ،کاٹ کھانے کو جھپٹتا  ہوں۔۔۔اس سے زیادہ اپنی اور کیا حیثیت ہے۔‘‘

’’ارے بات وات کچھ نہیں ہے۔سچی بات یہ ہے کہ ہم دونوں ہی سیٹھ ترلوکی چند کے کتے ہیں ۔‘‘(۷)

رام بلی منجھا ہوا مجرم ہونے کے باوجود مذہب کے معاملے میں محتاط رہنے کی کو شش کرتا ہے اورکئی موقعوں پر شرف ادمیت کو پامال ہونے سے بچا لیتا ہے مثلاجب ایک بارترلوکی چند کارخا نے کے ایماندار اور صنعتی شعور رکھنے والے ممبر نربدا رائے کی دور اندیشی سے خائف ہو کر اسے اپنے لیے خطرہ خیال کرتے ہوئے جان سے مار دیتا ہے اور اس کی لاش کو دفن کرنے کی ذمہ داری رام بلی کو سونپتا ہے تو رام بلی انکار کرتے ہوئے کہتا ہے۔

’’میں سب کچھ کر لوں گا پر نربدا رائے کی لاش کو زمین کھود کر گاڑ نہیں سکتا۔۔۔میں اپنے دھرم کا اپمان نہیں کر سکتا۔۔۔سرکار میں بہت پاپی ہوں اپنے کرموں سے ڈرتا ہوں۔‘‘(۸)

اسی طرح جب ترلوکی چند اپنی سوتیلی ماں رانی بوا کے گھر کو آگ لگانے کے لیے رام بلی کو بھیجتا ہے تو رام بلی اس جرم کو انجام دینے میں ناکام ہو جاتا ہے اور معذرت کرتے ہوئے کہتا ہے :۔

’’سرکار یہ پٹرول چھڑک کر میرے شریر کو آگ لگا دیجئے۔‘‘۔۔۔سرکار مجھ سے عورت پر وار کرنے کے لیے ہا تھ نہیں اٹھایا جا سکتا۔‘‘(۹)

اس ناول میں ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ مختصر ہو نے کی وجہ سے منا ظر کا بیا ن بہت اختصار  کے ساتھ مناسب پیرائے  میں اس طرح کیا گیا ہے کہ اس عہد کی مخصوص تہذیب کا ایک خاکہ ابھر کر سامنے آجاتا ہے۔

’’گرمیوں کی شام تھی چوک میں ٹریفک بند ہو چکا تھا۔سڑک پر ابھی ابھی سقوں نے چھڑکاؤ کیا تھا ۔۔۔۔۔بالا خانوں سے طبلے کی تھاپ اور گھونگروئوں کی چھنا چھن ابھر رہی تھی۔سورج غروب ہورہا تھا۔۔۔

گلابی جاڑوں کی رات تھی۔دسہرہ گزر چکا تھا ۔دیوالی کی تیاریاں ہو رہی تھیں۔۔۔

سردی کا زور ابھی ٹوٹا نہیں تھا۔پھاگن کی بپھری ہوئی ہوائیں چل رہی تھیں۔ہولی کی آمد آمد تھی۔چوراہوں پر لکڑیوں کے ڈھیر لگا کر الاؤ روشن کر دئیے گئے تھے ۔(۱۰)

بحیثیت مجموعی یہ کہا جا سکتا ہے کہ اگر چہ اس ناول کا موضوع نیا نہیں مگر برتنے کا انداز نہایت ہی انوکھا ہے، دولت مند طبقے کا ظلم و ستم اور غریب طبقے کی تمام تر کوششوں اور انقلابی اقدام کے باوجود ان کی نا کامی اور استحصال کو بہت سے لوگوں نے بیان کیاہے لیکن شوکت صدیقی کی خوبی یہ ہے کہ انھوں نے اس ناول میں ترلوکی چند کا مزدوروں اور مل کے ملازموں پر مالکانہ تصرف کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ رام بلی کے ساتھ اس کے جس رویے کو بیان کیا ہے وہ ظالمانہ نہیں بلکہ مرعوبیت کا ہے،اسی لئے آخر میںوہ رام بلی کی طاقت اور غیض و غضب سے خائف ہو کر اسے قتل کرا دیتا ہے۔دوسرا عنصرجو اس ناول کو اس کے ہم عصر ناولوں سے منفرد کرتا ہے وہ یہ ہے کہ اس ناول میں صنعتی تہذیب میں ہونے والے تعمیری اور تخریبی پہلوئوں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

حوالہ جات

(۱)۔page.256,glossary of literary terms:M.H Abrams

(۲)   ص۸۱،کمین گاہ،شوکت صدیقی،رکتاب پبلیکیشنزپاکستان ،اشاعت جون ۲۰۰۹۔

(۳)ص۱۷۹،اے ۔آر فتیحی،ناول اور میخانل باختن کا نظریہ اصناف مشمولہ صنف کی تشکیل ۔۔۔،مرتب قاضی افضال حسین۔

(۴)ص۲۱،شوکت صدیقی ایک مطالعہ،مطبوعہ ماہنامہ چارسو ،راولپنڈی۔

(۵) ص ۱۶۴،کمین گاہ،شوکت صدیقی،اشاعت جون ۲۰۰۹۔

(۶) ص ۸۱،کمین گاہ،ایضاً۔

(۷)ص۱۵۲،کمین گاہ ایضاً۔

(۸) ص۵۹۔۶۰کمین گاہ،ایضاً۔

(۹)ص۶۹،کمین گاہ ایضاً۔

(۱۰)ص ۵۔۶۱،کمین گاہ،ایضاً۔

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

adabi meerasadabi miraasadabi miraskameengaahshaukat siddiquiادبی میراثشوکت صدیقیکمین گاہناول
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
پروفیسر عبدالمغنی پر ایک نظر – پروفیسر(ڈاکٹر) محمد توقیر عالم
اگلی پوسٹ
الفاظ کا دیوتا: محی الدین نواب – ڈاکٹر عبدالحی

یہ بھی پڑھیں

ناول ’آنکھ جو سوچتی ہے‘ ایک مبسوط جائزہ...

نومبر 17, 2024

ناول ”مراۃ العُروس “ایک مطالعہ – عمیرؔ یاسرشاہین

جولائی 25, 2024

ڈاکٹر عثمان غنی رعٓد کے ناول "چراغ ساز”...

جون 2, 2024

گرگِ شب : پیش منظر کی کہی سے...

اپریل 7, 2024

حنا جمشید کے ناول ’’ہری یوپیا‘‘  کا تاریخی...

مارچ 12, 2024

طاہرہ اقبال کے ناول ” ہڑپا “ کا...

جنوری 28, 2024

انواسی :انیسویں صدی کے آخری نصف کی کہانی...

جنوری 21, 2024

مرزا اطہر بیگ کے ناولوں کا تعارفی مطالعہ...

دسمبر 10, 2023

اردو ناول: فنی ابعاد و جزئیات – امتیاز...

دسمبر 4, 2023

نئی صدی کے ناولوں میں فکری جہتیں –...

اکتوبر 16, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,049)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (407)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (218)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,135)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں