Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
متفرقات

” جنسی گھٹن ، جنسی ہوس اور بنیادی بے معنویت” – پروفیسر ناصر عباس نیّر

by adbimiras جون 17, 2021
by adbimiras جون 17, 2021 0 comment

مفتی عزیز الرحمان کا واقعہ کیا محض جنسی گھٹن کا نتیجہ ہے؟ بہ ظاہر ایسا ہی محسوس ہوتا ہے کہ مدارس کا مکمل مردانہ ماحول ، عورت کے وجود کو بنیادی برائی بنا کر پیش کرتا ہے اور عورت کے خیال سے دست بردار ہونے کو لازم قرار دیتا ہے(اس پر ایک اچھا کالم، آج ہی فرنود عالم نے لکھا ہے)۔یہ تو فرائیڈ نے کہیں سو سال پہلے بتا دیا تھا کہ گناہ کا خیال ،تکرارکے ساتھ ذہنوں میں راسخ کرنے کا نتیجہ ، گناہ کے ارتکاب کی صورت میں بر آمد ہوتا ہے۔ جس شے کو آپ گناہ قرار دے کر،اس سے باز رہنے کی مسلسل تلقین کرتے ہیں، وہ خوف کے علاوہ ،تجسس کو بھی بیدا ر کرتی ہے۔سہما ہوا متجسس شخص کتنا چالاک اور کتنا خطرناک ہوتا ہے، یہ ہم روزانہ دیکھ رہے ہیں۔ہماری داستانیں بتاتی ہیں کہ لوگ اس کھونٹ کی طرف ندیدیوں کی مانند دوڑتے ہیں جس کی طرف جانے سے منع کیا جائے۔جس پنڈورا صندوق کو کھولنے سے باز رہنے کی تلقین کی جائے ، اس کا ڈھکن اٹھادینے کی تڑپ پیدا ہوجاتی ہے،نتائج کی پروا کیے بغیر۔ اس لیے جنس و کفر سے متعلق بیانیے جتنے زوردار اور تکرار آمیز ہوتے ہیں، ان کی طرف لوگوں کی لاشعوری رغبت کا امکان اتنا ہی قوی ہوتا ہے۔آدمی کی مٹی میں متابعت سے زیادہ ، نافرمانی کا عنصر وافر ہے۔ہماری اخلاقی تعلیمات میں ،ان کے نفسیاتی مضمرات کو شاید ہی لحاظ میں رکھا جاتا ہو۔ ( یہ بھی پڑھیں نذیر احمد کا ناول ایامیٰ اور نو آبادیاتی جدیدیت – پروفیسر ناصر عباس نیرّ )

جنسی گھٹن یا کوئی دوسری گھٹن اپنا اظہار ، معمول کے طریقوں سے یکسر انحراف کرکے ، کج مج، بے ڈھنگے اور بدترین طریقوں کی مدد سے کرتی ہیں ۔ ان طریقوں کو سماج اور ثقافت سے سیکھا گیا نہیں ہوتا؛ ایک شدید جبلی دباؤ کے تحت ایجاد کیا گیا ہوتا ہے۔البتہ بعد میں ایک پیٹرن بن جاتا ہے۔جتنے جنسی انحرافات ہیں، ان کی حیثیت بے ساختہ ایجاد کیے گئے رویوں اور اعمال کی ہے اور ان کی مضحکہ خیز اور کئی بار دہشت انگیز نسبت مخالف یا ہم جنس وجود سے ہوتی ہے۔ مثلاً سادیت یا مساکیت کو لیجیے جن میں اذیت دینے اور سہنے کے انوکھے طریقے وضع کیے جاتے ہیں۔ سرعام جنسی اعضاکی نمائش ہو، جنس مخالف کے انڈر گارمنٹس ہوں یا ان کے رنگین جوتوں کو سینے سے لگا کر رکھنے سے عبارت جنسی انحرافات ہوں، آپ پران کی "اورجنلٹی” کے ہوشربا انکشافات ہوں گے۔ جنسی انحرافات میں ، علامت شامل ہوتی ہے ۔ اظہارکی گھٹن بھی خود کو طرح طرح کے علامتی پیرایوں میں ظاہر کرتی ہے، جن میں چیخنا ، خاموشی ، بیگانگی، جنون سے لے کر یکسر غیر روایتی، گروٹیسک اور علامتی آرٹ کی تخلیق بھی شامل ہے۔

میر اخیال ہے کہ مفتی عزیز الرحمان کا واقعہ (اور ان جیسے بے شمار دیگر واقعات ) جنسی گھٹن ، ہوس اور ایک بنیادی بے معنویت سے پیدا ہونے والا انحراف ہے۔ ہوسکتا ہے ،کچھ لوگ کہیں کہ یہ باہمی رضامندی سے انجام دیاجانے والا جنسی فعل ہے ۔لیکن قابل غور بات یہ ہے کہ جس عمل کا آپ دفاع نہیں کرسکتے ، وہ فعل درست نہیں ہوسکتا۔ دوسرے آپ کے دفاع کو قبول نہ کریں ،اس سے فعل انجام دینے والےکو فرق نہیں پڑنا چاہیے۔ آدمی کے اپنے (چاہیں تو اسے ضمیر کہہ لیں) اطمینان کے آگے بڑی سے بڑی مقتدرہ کی کوئی حیثیت نہیں۔اگر آپ خود کو درست سمجھتے ہیں تو پھرآپ کو اخلا قی جرآت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ (یہ بھی پڑھیں کیا ہر ادیب تحریر کو گھربناتا ہے؟ – پروفیسر ناصر عباس نیر)

جنس کی ہوس ، دولت ، طاقت اور جاہ کی ہوس کی مانند قوی اور انتہائی غلبہ آفریں ہے۔لامتناہی اضافے اور تنوع کی بے باکانہ آرزو سب میں مشترک ہے۔جس طرح دولت کی ہوس کی کوئی آخری حد نہیں، اسی طرح جنسی لذت کی ہوس کی بھی کوئی آخری حد نہیں۔حق یہ ہے کہ ہوس کی حد یا تو قبر کا کنارہ ہے یا مشتعل انسانی تخیل کی آخری حد۔قابل غور بات یہ ہے کہ کیا جنسی گھٹن ہی میں جنسی ہوس شامل ہے یایہ الگ ہے؟میرا خیال ہے کہ دونوں میں بنیادی فرق ہے۔یہ الگ بات ہے کہ یہ ایک ہی شخص میں بہ یک وقت موجود ہوسکتی ہیں،جیسا کہ مفتی صاحب کے واقعے میں نظر آتی ہیں۔ گھٹن بہ یک وقت حیاتیاتی اور نفسیاتی چیز ہے ، جب کہ ہوس ذہنی ہے۔ جنسی ،حیاتیاتی ضرورت پوری نہ ہو تو گھٹن پیدا ہوتی ہے ، چوں کہ اسے سہارنا مشکل ہوتا ہے، اس لیے یہ اپنے اظہار کا کوئی بالواسطہ ،فوری، سریع طریقہ اختیار یا وضع کرلیتی ہے۔ یہ طریقہ انتہائی بھیانک اور دوسروں کے لیے مصائب سے لبریز ہوسکتا ہے۔ کسی بچے ، بچی ، یہاں تک کہ جانوروں اور محرمات سے جبری جنسی تعلق کی صورت میں سامنے آسکتا ہے۔ان سب کا نتیجہ متاثرہ وجود کا ناقابل برداشت مصائب و الم میں مبتلا ہونا ہے۔ جب کہ ہوس ، اپنی اصل میں ذہنی ہونے کے سبب، جنسی لذت کی نو بہ نو صورتوں کی جویا ہوتی ہے۔کسی نے کہا تھا کہ آدمی کا دماغ سب سے بڑا جنسی عضو ہے۔ ہوس پرستی میں انسانی دماغ ، اعلیٰ ترین خیالا ت، اپنی یا دوسروں کی نجات کے تصورات کی تخلیق کا ذریعہ نہیں رہ جاتا، جنسی لذت کے طریقوں اورجنسی معروض کی جستجو کی کارگاہ بن کر رہ جاتا ہے اور ان سب سے متعلق علامتوں ، تمثیلوں ، کہاوتوں ، لطیفوں ،قصوں سے بھر جاتا ہے۔غالب نے کہا تھا:” ہوس کو ہے نشاط کار کیا کیا”۔احمد فراز نے کہا تھا:

پہلے پہلے ہوس اک آدھ دکاں کھولتی ہے

پھرتو بازار کے بازار سے لگ جاتے ہیں

مفتی عزیز الرحمان اورا س جیسے واقعات میں جنسی گھٹن اور ہوس کے علاوہ ، ایک بنیادی بے معنویت بھی شامل ہوتی ہے۔مدارس میں یہ واقعات اس کثرت سے ہورہے ہیں کہ ان پر اہل مدارس کے ساتھ ساتھ سماج کے سب لوگوں کو سنجیدگی اور دیانت داری سے غور کرنا چاہیے؛ گروہی مفادات سے بلند ہوکر سوچنا چاہیے اور نشان خاطر رہے کہ گروہی مفادات، اپنی مضرت میں ہو س سے کم نہیں ہیں ۔ پہلے اسباب سمجھیے ، پھر علاج تجو یز کیجیے اور سزا بھی۔ یہ سب کام سب کے مل کر کرنے کے ہیں۔یہاں جس بنیادی بے معنویت کا ذکر کیا جارہا ہے،ا س کاکوئی تعلق وجودیت کے فلسفے سے نہیں ہے۔ یہ ایک سیدھی سادی سچائی ہے ، جس سے ہم سب نظریں چراتے ہیں اور جس کا انکار کرتے ہیں۔ ہم جس شعبے اور پیشے سے وابستہ ہوتے ہیں— خواہ یہ طب ہو،وکالت ہو، تعلیم ہو ، ادب ہو،سیاست ہو ،صحافت ہو یا مذہبی تدریس ہو —اگر اس سے ہماری شخصیت ہم آہنگ نہیں اور اس کی نشوونما کا اہتمام نہیں ہورہا،الٹا ہم خو د کو بنجر ہوتا محسوس کرتے ہیں ؛ ہمارے داخلی وجود اور ہماری سماجی شخصیت میں فاصلہ بڑھ رہا ہے، ہمیں اپنے پیشے یا شعبے کے مطالبات کو پورا کرتے ہوئے دلی خوشی نہیں ہورہی (جو معاشی تحفظ کے احساس سے یکسر مختلف ہے)، ایک جبر کی مسلسل کیفیت ہم پر یلغار کیے رکھتی ہے، ایک وحشت سی ہم پر سوار رہتی ہے تو ہم ایک بنیادی بے معنویت کی زدپر لازماً آئیں گے ۔کسی نشے یا جنس کی طرف ہمارا جھکاؤ ہوگا ۔نشے ، جنس اور بے معنویت میں گہرا تعلق ہے۔ اس میں تشدد کا بھی اضافہ کر لیجیے۔ (یہ بھی پڑھیں "جوش ملیح آبادی، لکھنئو، ردّ استعماریت” – پروفیسر ناصر عباس نیّر)

پروفیسر ناصر عباس نیّر

17 جون 2021ء

 یہ مضمون پروفیسر ناصر عباس نیّر صاحب کے فیس بک پیج سے لیا گیا ہے۔ ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔ 

 

 

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

 

ناصر عباس نیر
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
ذوق شکنی کی اساس کا تجزیاتی مطالعہ – عمیر یاسر شاہین
اگلی پوسٹ
شہریار کی غزلوں میں لفظیات کے در و بست – اصغر شمیم

یہ بھی پڑھیں

میں پٹاخے سے ہی مر جاؤں گا بم...

دسمبر 14, 2024

شبلی کا مشن اور یوم شبلی کی معنویت – محمد...

نومبر 24, 2024

تھوک بھی ایک نعمت ہے!! – عبدالودود انصاری

نومبر 19, 2024

اردو میں غیر زبانوں کے الفاظ  – شمس...

نومبر 9, 2024

غربت  و معاشی پسماندگی کا علاج اسلامی نقطہ...

مئی 6, 2024

اقبال ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

نومبر 7, 2023

طائر بامِ فکر و فن : ڈاکٹر دبیر...

نومبر 3, 2023

جدید معاشرے اور طلباء کے لیے ادب (...

ستمبر 28, 2023

موبائل فون ایڈکشن اور بچوں کا مستقبل –...

اگست 30, 2023

نیرنگِ خیال کی جلوہ نمائی شعر و ادب...

اگست 29, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,049)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (407)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (218)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,135)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں