Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
ناول شناسی

نذیر احمد کا ناول ایامیٰ اور نو آبادیاتی جدیدیت – پروفیسر ناصر عباس نیرّ

by adbimiras جون 8, 2021
by adbimiras جون 8, 2021 0 comment

نذیر احمد کا ناول ایامیٰ بھی ایک "شریف مسلمان گھر انے” کی کہانی پر مشتمل ہے،لیکن یہ کہانی گھر کی چار دیواری تک محدود نہیں ۔ ہر گھر داخلی خود مختاری چاہتاہے مگر بیرونی مداخلت سے محفوظ نہیں رہ سکتا ،اس لیے نجی کہانیاں بھی سماجی کہانیاں بن جاتی ہیں۔ خواجہ آزاد اور ہادی بیگم کی ایک بیٹی آزادی ہے اور چند بیٹے ہیں (جن کی تعداد نہیں بتائی گئی اور نہ انھیں کہانی میں کوئی کردار تفویض کیا گیا ہے )۔ ” آزادی نہ صرف اکیلی بیٹی تھی، بلکہ اکیلی پوتی ، اکیلی نواسی، اکیلی بھانجی ، اکیلی بھتیجی "۔پورے خاندان میں واحد لڑکی ہونے کے سبب ، وہ سب کو عزیز تھی اور اس کی فکر بھی سب کو زیادہ تھی ۔آزادی کے ماں باپ میں سواے رشتہ مناکحت کے کچھ مشترک نہیں تھا۔آزادی کے باپ نے مشن کالج سے اوسط درجے کی انگریزی تعلیم پائی تھی،اس کے باوجود وہ اس کا قائل تھا کہ انگریزوں کی عمل داری میں ملک نے نمایاں ترقی کی ہے۔ وہ یہ کہتے نہیں تھکتا کہ ریل ،تار، ڈاک ، انگریزی مدرسے، شفاخانے اور امن ،ہندوستان کی ترقی کی علامت ہیں۔وہ پورے ناول میں انگریزی حکومت اور اس کی برکتوں کی تشہیر اور دفاع اپنا اخلاقی فرض سمجھ کر کرتا ہے،یعنی اس دفاع سےاسے جو بھی فائدہ ملتا ہے، وہ اپنی اصل میں نفسیاتی ہے، معاشی نہیں ۔ جب کہ ہادی بیگم مولویوں کے خاندان سے تھی اور اپنے مذہبی خیالات میں سخت گیر تھی۔ یوں آزادی کی تربیت، بہ قول نذیر احمد دو مخالف قوتوں کی کشمکش میں ہوئی۔حقیقت یہ ہے کہ نذیر احمد ، آزادی کے کردار کی مدد سے محض مسلم اشراف گھرانوں کی بیوہ عورتو ں کے دوبارہ شادی کا مسئلہ ہی نہیں پیش کرتے ،اگرا یسا کرتے تو یہ ایک معمولی سا قصہ ہوتا ،بلکہ وہ نو آبادیاتی ہندوستان میں مسلم قومی شناخت، تہذیبی کش مکش ،نئی نسل کی نفسی الجھنوں اورشخصی آزادی کے پیچیدہ تصورات کو بھی ناول کی ہیئت میں اس خیال سے پیش کرتے ہیں کہ یہ ہیئت پیچیدہ تہذیبی اور نفسی مسائل کی ترجمانی کے لیے موزوں ترین صنف ہے ۔ (یہ بھی پڑھیں کیا ہر ادیب تحریر کو گھربناتا ہے؟ – پروفیسر ناصر عباس نیر )

آزادی کی ذہنی تشکیل جن دو مخالف قوتوں کی کشمکش میں ہوئی، انھیں” نو آبادیاتی جدیدیت” اور ” جنگ آزادی کے بعد تشکیل پانے والی مذہبیت ” کا نام دیا جانا چاہیے۔اسے جدیدیت ومذہب کی عمومی کشمکش سمجھنا گمراہ کن ہوگا۔ ناول میں کہیں بھی جدیدیت کو ایک بشر مرکز فلسفے ، بشر مرکز فلسفے کو سب اشیا کی تفہیم وتعبیر کے واحد پیمانے اور ایک مسلسل تشکیک کی حامل فکر کے طور پر مذہب کے مقابل نہیں لایا گیا۔ناول میں کئی مقامات پر جنگ آزادی سے پہلے کے مولویوں کے علم وکردار کی تعریف کی گئی ہے ،جیسے مولوی اسمعیٰل اور مولوی اسحاق جنھوں نے ہجرت کی تو ان کا کتب خانہ ان کی بیٹیوں کو ملا مگر بہ قول نذیر احمد ” یہ غد ر کیا ہواتھا ،مولویوں کے حصے کی قیامت تھی ۔بہتیرے مرکھپ گئے ، بہتیرے جلا وطن ہوگئے ۔ خال خال بچے تو وہ سرکاریں جن کے گھر سے مولویوں کی پرورش ہوتی تھی ،باقی نہ رہیں۔ مولوی لگے دربدر بھیک مانگنے "۔(ناول میں مولویوں کے دربدر بھیک مانگنے کو جس طنزیہ انداز میں تکرار سے پیش کیا گیا ہے، اس کے پیچھے خود نذیر احمد کی مجروح انا کو بھی محسوس کیا جاسکتا ہے۔پنجابی کٹڑے کی مسجد میں تعلیم کے زمانے میں انھیں گھر گھر جاکر کھانا لانے کے باعث اپنی انا کو مجروح کرنا پڑتاتھا۔ بچپن کے جذباتی شدت کے حامل تجربات اکثر دنیا کو سمجھنے کی ہمیں بنیاد فراہم کرتے ہیں)۔خواجہ آزاد اور ہادی بیگم میں جھگڑ ا انھی مولویوں کے باب میں ہے ۔جنگ آزادی کے بعد کےمولویوں کا مذہب کو حلوے مانڈے اور بھیک ، چندے تک محدود کرنا ، خواجہ آزاد کو بہت کھلتا ہے اور اسی بات پر ہادی بیگم سے طویل بحثیں کرتا ہے۔خواجہ آزاد کو مولویوں سے ایک شکایت اور بھی ہے کہ انگریزوں سے مسلمانوں کی عام نفرت کا باعث یہی مولوی ہیں۔ "یہ عام نفرت ، عام وحشت ، عام اجنبیت جو مسلمانوں کو انگریزوں سے ہے—-اس کا ماخذ کیا ہے —بے شک یہ خیال مولویوں سے پیدا ہوکر عام مسلمانوں میں پھیلا”۔ انگریزی استعمار کے خلاف اوّلین مزاحمتی آوازیں نہ صرف مذہبی حلقے کی طرف سے آئیں بلکہ ان کی مزاحمتی منطق بھی مذہبی تھی ۔ اس کے جواب ہی میں سرسید اور ان کے ساتھیوں نے مسلمانوں اور اہل کتاب کے درمیان مذہبی یگانگت کے پہلوؤں پر لکھا ۔ مقصد واضح تھا : اہل مذہب نے انگریز ی استعمار کے خلاف مذہبی منطق استعمال کی تھی۔ سرسید اور ان کے ساتھیوں نے بھی مذہبی منطق کے ذریعے انگریزی استعمار کو جواز فراہم کرنے کی سعی کی۔دونوں صورتوں میں مذہب سے استدلا ل کیا گیا اور سماجی ،سیاسی ، تہذیبی ،یہاں تک کہ ادبی منطقے میں مذہب کو مستقل جگہ ملتی چلی گئی ۔(یہ بھی پڑھیں "ایڈورڈ سعید, دانشوری, آفاقیت اور قومیت "- پروفیسر ناصر عباس نیّر)

ایامیٰ میں بھی اہل کتاب سے مسلمانوں کے گریز کرنے پر تنقید کی گئی ہے۔ خواجہ آزاد کہتے ہیں کہ ” انگریز تو اہل کتاب ہیں ۔خد انے کئی جگہ قرآن میں ان کی مدح کی ہے—اور اہل کتاب ہونے سے قطع نظر ان کی عملداری میں امن اور آرام اور انصاف اور رعایا پروری اس قدر ہے کہ ہندوستان کو ایسا اطمینان کبھی نصیب ہو ا نہیں "۔ایک اوراہم بات یہ بھی ہے کہ جہاں اہل کتاب کے حق میں لکھا گیا ہے ،وہیں ہندوؤں اور مسلمانوں میں مذہبی تفاوت اور ہندوستانی مسلمانوں کے رسم ورواج میں ہندوؤں کے طور طریقوں کے شامل ہوجانے کا محاسبہ بھی کیا گیا ہے۔انگریزی راج کی برکتوں کی تحسین ، اہل کتاب اور پادری کے مثالی گھرانے کی تعریف ، مولویوں کے بھیک مانگنے، مولویوں کی انگریزوں کی مخالفت اورہندوؤں کے کافرانہ طور طریقوں پر تنقید ،یہ سب نوآبادیاتی جدیدیت کی منطق سے ماخوذ ہیں۔ یہ منطق بہ یک وقت مذہبی ودنیوی اصطلاحوں میں ظاہر ہوتی ہے۔ یہ کہیں انگریزی استعمار یا سامراج کا لفظ استعمال نہیں کرتی؛ ہر جگہ انگریزی سرکار کہہ اسے کہہ کر پکارتی ہے اور اسے ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار امن و ترقی لانے کا موجب سمجھتی ہے۔ دوسری طرف انگریزوں کو اہل کتاب قرا ر دیا جاتا ہےتاکہ ان کے حق حکمرانی کے لیے مذہبی جواز تلاش کیا جاسکے۔ نو آبادیاتی جدیدیت کی مدد سے جہاں انگریز وں کے معاشی استحصال ،ثقافتی سامراجیت، تشدد اورسماجی ڈھانچے کی بدترین شکست وریخت کے خلاف واقعی وحشت ونفرت پیدا ہونی چاہیے وہاں مذہبی رواداری کا التباس پیدا کرنے کی سعی کی جاتی ہے۔ اور یہی منطق ہندوؤں کو اپنا مذہبی قومی حریف قرار دے کر ،ان سے سماجی ،ثقافتی،مذہبی اور ذہنی فاصلہ اختیار کرنے کی دلیل گھڑتی ہے۔یہ نوآبادیاتی جدیدیت کا کرشمہ ہے کہ آج بھی برطانوی /یورپی سامراجیت کے خلاف جذبات نہ ہونے کے برابر ہیں مگر مسلمان اور ہندو دونوں آج بھی ایک دوسرے کو اپنا بد ترین حریف سمجھتے ہیں اور اپنے اپنے قومی سیاسی بیانیوں کی بنیاد ایک دوسرے کوحتمی "غیر” سمجھنے پر رکھتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ان کی موجودہ باہمی دشمنی کی تاریخ کا آغاز نو آبادیاتی عہداور نو آبادیاتی جدیدیت کی منطق کے تحت ہی سے ہوتا ہے۔

ناصر عباس نیرّ

(ایامیٰ پر تازہ مضمون سے اقتباس)

 

نوٹ: یہ مضمون پروفیسر ناصر عباس نیر صاحبکے فیس بک پیج سے لیا گیا ہے۔ ہم ان کے بے حد مشکور ہیں۔

 

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

 

ایامیٰناصر عباس نیرنذیر احمد
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
ٹوٹتے خاندان اور پنپتی رسومات: اسباب و حل – ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی
اگلی پوسٹ
خدا ہے – ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

یہ بھی پڑھیں

ناول ’آنکھ جو سوچتی ہے‘ ایک مبسوط جائزہ...

نومبر 17, 2024

ناول ”مراۃ العُروس “ایک مطالعہ – عمیرؔ یاسرشاہین

جولائی 25, 2024

ڈاکٹر عثمان غنی رعٓد کے ناول "چراغ ساز”...

جون 2, 2024

گرگِ شب : پیش منظر کی کہی سے...

اپریل 7, 2024

حنا جمشید کے ناول ’’ہری یوپیا‘‘  کا تاریخی...

مارچ 12, 2024

طاہرہ اقبال کے ناول ” ہڑپا “ کا...

جنوری 28, 2024

انواسی :انیسویں صدی کے آخری نصف کی کہانی...

جنوری 21, 2024

مرزا اطہر بیگ کے ناولوں کا تعارفی مطالعہ...

دسمبر 10, 2023

اردو ناول: فنی ابعاد و جزئیات – امتیاز...

دسمبر 4, 2023

نئی صدی کے ناولوں میں فکری جہتیں –...

اکتوبر 16, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں